خوش قسمت جواہر
پتھروں کے روحانی،سحری اور طبیعاتی اثرات سے دنیا کا کوئی بھی فرد انکار نہیں کر سکتا۔انسانی زندگی کے ہر پہلو کو یہ بالواسطہ یا بلاواسطہ متاثر کرتے ہیں۔قدرت نے لاتعداد دنیاوی اور روحانی معاملات کی اصلاح و بہتری کیلئے لاتعداد اقسام کے پتھر تخلیق کئے ہیں۔ کون ساپتھر موزوں ہے؟
آپ کے مسائل کے حل،آپ کی صحت،روزگار اور رزق میں برکت و وسعت، مختلف امراض سے حصول صحت،مثلاً دماغی امراض،ٹی بی،کینسر،گلے پڑنا،بلڈ پریشر، دمہ، کھانسی،برص وغیرہ۔معاشرتی عزت و وقار و مرتبہ کے حصول،روحانی مسائل کے حل،روز مرہ کے مسائل و پریشانی کے حل کے واسطے،تعلیمی سلسلوں میں رکاوٹوں کے خاتمے اور ذہن کے علم کی طرف متوجہ ہونے،اعلیٰ تعلیم کے واسطے،جادو ٹونے سے بچنے،سحر کے علاج وغیرہ کے لیے زائچہ پیدائش کے حوالے سے موزوں پتھر کا انتخاب۔نام،برج یا عدد وغیرہ کی مناسبت سے استخراج پتھر،ستاروں کی نحوست دور کرنے کے واسطے پتھر،جواہرات استعمال کرنا زندگی میں کامیابیوں کو بڑھائے گا۔
علم نجوم میں بروج اور کواکب سے مخصوص جواہرکو منسوب کیا جاتا ہے۔ سطور ذیل میں اس حوالے سے ایک جامع جدول دیا گیا ہے اس میں برج، اس کا عرصہ حکومت، اس کا منسوبی کوکب، منسوبی رنگ، منسوبی پتھر، منسوبی دھات اور دن کا بیان ہے۔ پہلے اس جدول کو ایک دفعہ پڑھ لیں پھر آگے بڑھیں۔
بروج | عرصہ حکومت | حاکم کوکب | منسوبی حروف | منسوبی رنگ | منسوبی پتھر | دھات | دن |
حمل | 21مارچ تا 21اپریل | مریخ | ا‘ ل‘ ع‘ ص‘ی | سرخ | مرجان‘ حجرالدم ، عقیق یمنی، اوپل ، یاقوت | تانبہ‘ لوہا | منگل |
ثور | 21اپریل تا21مئی | زہرہ | ب‘ و | نیلا | ہیرا، روزکواڑز، مرجان سرخ، موتی | پیتل‘ثانبہ | جمعہ |
جوزا | 21مئی تا22جون | عطارد | ک‘ ق | زرد‘ سرخی مائل | زمرد/پنہ،ز برجد، پکھراج | پیتل‘ تانبہ | بدھ |
سرطان | 22جون تا23جولائی | قمر | ح‘ ھ | سفید‘ ہلکا نیلا | موتی ‘ حجر القمر، پکھراج زرد، عقیق زرد، لہسینیہ، نیلم | ٹن | پیر |
اسد | 23جولائی تا23اگست | شمس | م | سنہرا‘ اورنج | یاقوت‘ لعل‘ مانک،بلڈ سٹون، عقیق، مرجان، نیلم | سونا | اتوار |
سنبلہ | 24اگست تا22ستمبر | عطارد | پ‘ غ | گہرا زرد | لاجورد‘ کارکیتک‘ زرقون،عقیق زرد، زبرجد، اوپل | ٹن | بدھ |
میزان | 23ستمبرتا 23 اکتوبر | زہرہ | ر‘ ت‘ ط | ہلکا گلابی‘ نیلا | سنگ دودھیا‘ ہیرا، پکھراج، درنجف، لہسینیہ، مرجان | تانبہ‘ پیتل | جمعہ |
عقرب | 24اکتوبر تا20نومبر | پلوٹو‘ مریخ | ظ‘ ذ‘ ض‘ ز‘ ن | گہرا سرخ | مرجان‘عقیق سرخ، یاقوت، ہیرا | لوہا‘ تانبہ | منگل |
قوس | 20نومبر تا 21دسمبر | مشتری | ف | ہلکا ارغوانی | پکھراج زرد، زمرد، فیروزہ، لہسینیہ | ٹن‘ سونا‘ چاندی | جمعرات |
جدی | 21دسمبر تا20جنوری | زحل | ج‘ خ‘ گ | گہرا نیلا‘ سلیٹی | نیلم‘گائومیدک‘ | ||
عقیق یمنی، موتی، درنجف | سونا‘ پلاٹینم | ہفتہ | |||||
دلو | 21جنوری تا18فروری | زحل‘ یورانس | س‘ ش‘ص‘ ث‘ٹ‘ڈ | سیاہ | عقیق یمنی‘نیلم | پلاٹینم | ہفتہ |
حوت | 19فروری تا20مارچ | مشتری‘ نپ چون | د‘ چ | تیز سبز | لاجورد‘ سنگ یشب، پکھراج سفید، درنجف، لاجورد | ایلومینم | جمعرات |
آپ اپنے پیدائشی زائچہ کی روشنی میں ذاتی نگینہ یا کسی خاص مقصد کے لیے نگینہ استخراج کروانا چاہیں تو وہ بھی کروا سکتے ہیں اس میں آپ موزوں پتھر سے لے کر اس کے موزوں وزن اور دھات کے متعلق بھی راہنمائی دی جائے گی۔اس حوالے سے ادارہ دو طرح کی رپورٹیں تیار کرتا ہے۔
اول: مختصررپورٹ
اس رپورٹ میں درج ذیل معلومات فراہم کی جائیں گی۔
- خوش قسمتی کے حوالے سے خصوصی جواہر/پتھر کا بیان بلحاظ زائچہ اور نام سائل۔
- جواہر کو پہلی دفعہ استعمال کرنے کے لیے موزوں دن کا انتخاب۔
- جواہر کو استعمال کرنے سے پہلے دینے والے صدقات۔
- (نمونہ کی رپورٹ کے لیے یہاں کلک کریں)
دوم: تفصیلی رپورٹ
اس رپورٹ میں درج ذیل معلومات فراہم کی جائیں گی۔
- خوش قسمتی کے حوالے سے خصوصی جواہر/پتھر کا بیان بلحاظ زائچہ اور نام سائل۔
- جواہر کو پہلی دفعہ استعمال کرنے کے لیے موزوں دن کا انتخاب۔
- جواہر کو استعمال کرنے سے پہلے دینے والے صدقات۔
- زائچہ کو طاقت دینے،اس میں واقع کمزوری یا نحوست وغیرہ کے دفع کے لیے ایک یا زائد جواہر کو بیان۔
- زندگی کے مختلف معاملات کے جواہراتی حل کے حوالے سے درج ذیل امور پر راہنمائی۔
- صحت کے مسائل کے حل کے لیے خاص جواہر۔
- دولت ،رزق کے معاملات میں بہتری کے لیے۔
- ازدواجی مسائل کے حل کے لیے۔
- اولاد کی پیدائش یا دیگر مسائل۔
- خوش قسمتی کے لیے اضافی جواہر۔
(نمونہ کی رپورٹ کے لیے یہاں کلک کریں)
:کوائف
نام، نام والدہ، وقت ، تاریخ، مقام پیدائش کے علاوہ سوال کرنے کا وقت تاریخ اور مقام سوال ۔
پیدائشی کوائف کے بارے میں اگر کوئی وضاحت درکار ہو تو یہاں کلک کریں۔
نوعیت | فیس | |
مختصر رپورٹ | 1000روپے | ادائیگی کریں |
تفصیلی رپورٹ | 2000روپے | ادائیگی کریں |