جہد مسلسل

شروع کرتا ہوں رب جلیل کے نام سے جو بڑا مہربان اور کریم ہے۔جب یہ الفاظ تحریر کرنے بیٹھا تو ماضی ایک مجسم شکل میں میرے سامنے آن کھڑا ہوا۔ علوم مخفی کے حوالے سے زندگی میں پیش آنے والے حالات  و  واقعات کو بیان کرنا چاہوں تو اس کے لیے ایک الگ کتاب کی ضرورت ہو گی۔ تاہم مختصر الفاظ میں تحریر کروں توکچھ یوں ہے کہ 1975ء میں بسلسلہ تعلیم مجھے تربیلہ ڈیم سے اپنے آبائی شہر لاہور منتقل ہونا پڑا۔ کالج ہوسٹل میں قیام کے دوران ہپناٹزم کے علم سے متعارف ہوا۔ گو اس سے قبل روحانی حوالے سے ایک تعلق علوم مخفی سے تھا۔ تاہم ہپنا ٹزم نے کچھ ایسا اثر چھوڑا کہ حقیقی معنوں میں مخفی علوم کا باب کھلتا چلا گیا اور یوں یہ روشنی آئندہ دنوں میں میری روح اور جسم کا حصہ بن گئی۔ آج ایک طویل عرصہ گزرنے اور منزل بہ منزل سفر کرنے کے بعد اللہ کے فضل سے جس مقام پر کھڑا ہوں، اللہ کا ہزاروں لاکھوں بار شکر ادا کروں تو تب بھی ناکافی ہو گا۔

علوم مخفی سے تعلق

علوم مخفی کے ساتھ اس طویل سفر کی کہانی کا اختتام بالیقین زندگی کے اختتام تک جاری رہے گا‘ انشاء اللہ۔ تاہم آج میں اس منزل پر پہنچ کر یہ سوچ رہا ہوں کہ اگر اللہ عزّوجل نے مجھے علومِ مخفی میں مہارت سے نوازا ہے تو ان علوم کے فوائد ہر خاص و عام تک پہنچانا میرا فرض ہے۔ میرے علم، تجربے ، نجومی، روحانی اور عملیاتی مہارت سے فائدہ اُٹھانا ہر خاص و عام کا حق ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ انتہائی جامع پائیں گے اور ادارے کی مختلف قسم کی الواح‘نقوش‘ انگوٹھیوں‘ مختلف قسم کے زائچہ جات‘ عطریات‘ اصل پتھرو جواہرات‘علوم مخفی پر مختلف کورسز‘ راٹھور پبلشرز کی کتب کی فہرست اور خالد روحانی لائبریری جو قدیم و نایاب کتب کے ذخیرہ پر مشتمل ہے کی مکمل فہرست یہاں چند لمحوں میں دیکھ سکتے ہیں۔

نقوش و الواح

انسانی زندگی کے مسائل کے روحانی و عملیاتی حل کے حوالے سے شادی ، روزگار، ردسحر، کاروبار کی بہتری، تعلیمی میدان میں کامیابی، اور ایسے لاتعداد امور کے حوالے سے خصوصی الواح کے ساتھ فرد کے زائچہ میں خرابی و اصلاح سے متعلق الواح یا وہ کواکب جو فرد کو منفی طور پر متاثر کرتے ہیں۔ ان کے حل کے حوالے سے خصوصی الواح اور ایسے دیگر معاملات پر غیر معمولی کام کیا گیا ہے جس سے  عوام الناس مستفید ہو رہے ہیں۔

زائچہ سازی

حالات زندگی اور دیگر نجومی معاملات کے حوالے سے گراں قدر خدمات انجام دی جا رہی ہیں جن کی تفصیل آپ زائچہ جات کے تحت دیکھ سکتے ہیں۔

سلسلہ تحریر

1984-85ء سے مختلف رسائل و جرائد میں لکھنا شروع کیا اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔ لاتعداد اخبارات‘ رسائل اور ٹیلی وژن پروگرام میں شرکت اس کے علاوہ ہے۔

اجراء کورسز

1989ء میں علم دست شناسی پر کورس تشکیل دیا۔ 1991ء میں علوم مخفی کی ترویج و اشاعت کے لئے’’ خالد انسٹی ٹیوٹ آف اکلٹ سائنسز ‘‘کی بنیاد رکھی اور نجوم ، پامسٹری، اعداد، جفر، ساعت اور عملیات پر اسباق تحریر کر کے علوم مخفی کی تعلیم و تربیت کا با قاعدہ آغاز کیا۔  جو آج تک بدلی شکلوں کے ساتھ جاری و ساری ہے۔

جواہرات ، انگوٹھیاں اور تسبیحاں

علوم مخفی کی دنیا میں جواہرات کے استعمال موثر مانا جاتا ہے اس لیے جواہرات لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے اصل جواہرات کی فراہمی کے ساتھ ان کی انگوٹھیوں اور تسبیحات وغیرہ کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

اشاعت کتب

1993ء میں اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے ’’راٹھور پبلشرز‘‘ کے تحت میری پہلی کتاب خزینہ اعداد شائع ہوئی۔ اس کتاب کے بعد اب تک متعدد کتب شائع ہو چکی ہیں اور کئی ایک اشاعت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ اور یوں ان کتب کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔

کمپیوٹر پروگرام

علوم مخفی سے تعلق اور ہر لمحہ اس خواہش نے کہ اپنے علم میں مسلسل اضافہ کیا جائے‘ مجھے کمپیوٹر کے شعبہ کی طرف آنے پر مجبور کیااور1994ء میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ علوم مخفی کا کمپیوٹر پروگرام تیار کرکے مارکیٹ میں پیش کیا۔ بالیقین یہ اللہ کی طرف سے دی گئی وہ کامیابی تھی جواس سے پہلے کسی بھی پاکستانی کے حصے میں نہ آئی۔

عطریات، بخور، اگربتیاں ، مومی خوشبویں

میدان عملیات میں عام لوگوں سے لے کر طالب علموں اور ماہرین کو بھی مختلف عطریات، بخورات اور اگربتیوں وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماہرین اور دیگر ضرورت مندوں کی یہ مانگ پوری کرنے کے لیے میدان عملیات میں استعمال ہونے والے ہر طرح اصل عطر ، بخور اور اگربتیاں فراہم کی جاتی ہیں۔

اجراء راہنمائے عملیات

زندگی کے سفر میں ایک سنگ میل مارچ1998ء کا بھی آتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے ماہنامہ ’’ راہنمائے عملیات‘‘ کا اجراء کیا گیا۔ ماہنامہ ’’راہنمائے عملیات‘‘ اللہ کے فضل سے ہر ماہ باقاعدگی سے شائع ہوتا ہے ۔ علوم مخفی سے تعلق رکھنے والے ہر عامل سے لے کرایک عام آدمی بھی ’’راہنمائے عملیات‘‘ کو پڑھ کر روحانی راہنمائی حاصل کر سکتا ہے۔

اجراء خالد روحانی جنتری

1998ء میںہی ’’خالد روحانی جنتری ‘‘کا اجراء کیا گیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ اس وقت سے مسلسل ہر سال باقاعدگی سے شائع ہو رہی ہے۔ اس کے لئے اتنا کہنا ہی کافی ہے کہ اگر آپ ’’خالد روحانی جنتری‘‘ خریدتے یا پڑھتے ہیں تو پھر آپ کو کسی دوسری تقویم یا جنتری کو خریدنے اور پڑھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

قدیم عربی و فارسی و انگلش کتب کا ترجمہ

            2001میں اشاعت کتب کے حوالے سے ایک اور سرفرازی جو میرے حصے میں آئی وہ یہ ہے کہ علوم مخفی کی قدیم عربی کتب کا اردو ترجمہ شائع کرنا شروع کیا۔ قدیم عربی اور فارسی کتب کے ترجمہ اور اشاعت کا کام ہنوز جاری ہے۔ کئی عربی‘ فارسی اور انگریزی کتب کا ترجمہ کیا جا چکا ہے۔

خالد ہندی جنتری

 سال 2006 اس لحاظ سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہندی نجوم کے ماہرین کی ضرورت کو پورا کرتے ہوئے ’’خالد ہندی جنتری ‘‘شائع کی گئی۔ اس سے قبل ہندی نجوم کے ماہرین کو انڈیا سے آنے والی روایتی جنتریوں کا انتظار کرنا پڑتا تھا‘ تاہم ’’خالد ہندی جنتری‘‘ کی اشاعت سے پاکستان کے ہندی نجوم کے شائقین کو ایسی جنتری دستیاب ہو گئی ہے جو تمام ترنریانہ (ہندی) حسابات پاکستان کے وقت اور ضروریات کے مطابق لیے ہوئے ہے۔

راٹھورتسویۃ البیوت و راٹھور تقویم

 سال 2008 فنی حوالے سے ایسی کامیابیاں لے کر آیا جن پر اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہو گا۔اس سال کئی نئی کتب کی اشاعت کے ساتھ دو ایسی تحقیقی دستاویزات تیار اور شائع کیں جن کے مقابلے میںپاکستان میں کسی بھی قدیم و جدید ادارے نے سوچا بھی نہ تھا۔ خاص طور پر’’راٹھورتسویۃ البیوت‘‘ ایک ایسی دستاویزی کتاب ہے جو علم نجوم سے تعلق رکھنے والوں کے لیے ایک جزلازم کی حیثیت رکھتی ہے۔ اِسی طرح  ایک اور خاص دستاویزی کتاب ’’راٹھور50سالہ تقویم 2001 تا2050 ‘‘  ہے جو ہر ماہر نجوم کے لیے ایک انتہائی ضرورت اور اہمیت کی حامل ہے۔              سال2009میںمزیدایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے دیگر کتب کے علاوہ  ’’راٹھور60سالہ تقویم 1940 تا 2000‘‘  شائع کی گئی ہے۔ یہ دونوں تقویمیں یونانی حساب سے قومی زبان’’ اردو ‘‘میں شائع کی گئی ہیں۔ہندی حساب سے تقویم شائع کرنے کی بھی تیار ی ہے اور جلد ہی ہندی حساب سے بھی علم نجوم کے ماہرین اور طلباء کے لیے ادارہ کی شائع کردہ تقویم دستیاب ہو گی۔

خالد روحانی لائبریری

علوم مخفی کے ساتھ اس طویل سفر کی کہانی کا اختتام بالیقین زندگی کے اختتام تک جاری رہے گا‘ انشاء اللہ۔ تاہم آج میں اس منزل پر پہنچ کر یہ سوچ رہا ہوں کہ اگر اللہ عزّوجل نے مجھے علومِ مخفی میں مہارت سے نوازا ہے تو ان علوم کے فوائد ہر خاص و عام تک پہنچانا میرا فرض ہے۔ میرے علم، تجربے ، نجومی، روحانی اور عملیاتی مہارت سے فائدہ اُٹھانا ہر خاص و عام کا حق ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ انتہائی جامع پائیں گے اور ادارے کی مختلف قسم کی الواح‘نقوش‘ انگوٹھیوں‘ مختلف قسم کے زائچہ جات‘ عطریات‘ اصل پتھرو جواہرات‘علوم مخفی پر مختلف کورسز‘ راٹھور پبلشرز کی کتب کی فہرست اور خالد روحانی لائبریری جو قدیم و نایاب کتب کے ذخیرہ پر مشتمل ہے کی مکمل فہرست یہاں چند لمحوں میں دیکھ سکتے ہیں۔

اسلامک کیلی گرافی

رمضان المبارک کے سعد موقع پر 23جولائی تا28جولائی 2013 تک اسلامی کیلی گرافک آرٹ ورک کی نمائش الحمراء آرٹ گیلری، لاہور میں ہوئی۔ اس حوالے سے تفصیلات اور تصاویر آپ ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ جو لوگ آیات قرآنی اور اسماء الحسنیٰ پر مشتمل اسلامی کیلی گرافک آرٹ کے حصول میں دلچسپی رکھتے ہوںاور زیر دستخطی کی تخلیق کردہ یہ آرٹ کے نمونے اپنے گھر اور دفتر میں برکت کے لیے حاصل کر سکتے ہیں۔

            مضامین ادارہ راہنمائے عملیات کی ویب سائٹ علوم مخفی کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے اس پرایک اور دلچسپ اور توجہ مبذول کروانے والا امر علوم مخفی کے حوالے سے مضامین کاایک ذخیرہ ہے جو علوم مخفی سے متعلق لوگوں کے لیے مفید اور معلوماتی ثابت ہو گا۔

             آخر میں بس وہی ایک پرانی لیکن سچی بات، اس سفر میں جو کامیابیاں مقدر ہوئیں وہ سب اللہ تعالی کی مہربانی اور فضل کے باعث ہیں اور جوکمزوریاںرہ گئیں وہ سب تقاضائے بشریت ، جن سے نہ آپ اور نہ میں فرار حاصل کر سکتے ہیں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور دنیا و آخرت میں کامیابی اور عزت عطا فرمائے اور اپنی رحمتوں کے دروازے ہم پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کھولے رکھے۔ آمین۔

            دعاگو

             خالد اسحاق راٹھور

پرنسپل   خالد انسٹی ٹیوٹ آف اکلٹ سائنسز

سرپرست             راہنمائے عملیات(ماہنامہ)

            خالد روحانی جنتری

            خالد ہندی جنتری

پروپرائٹ                                                راٹھور پبلشرز

مصنف                           کتب ہائے کثیر برائے علومِ مخفی

Scroll to Top