Part-1

بخار کا علاج

.1 رسول اللہ ﷺنے فرمایا:۔
“بخار یا بخار کی شدت جہنم کی بھاپ (کا ایک حصہ)ہے اس کو پانی کے ذریعے ٹھنڈا کرو” (بخاری، مسلم)
بخار کے دوران کم از کم دس گلاس روزانہ پانی پئیں۔
.2 بخار والا کثرت سے بِسْمِ اللّٰہِ الْکَبِیْرُ پڑھتا رہے (حاکم)
.3 “جب تم میں سے کوئی بخار زدہ ہو تو اسی پر تین دن تک صبح سویرے ٹھنڈے پانی کے چھینٹے مارے جائیں” (مستدرک حاکم)
نوٹ: یہ علاج اس بخار کے لئے ہے جس کا سبب ورم، دھوپ کی شدت یا غیر معمولی غصہ وغیرہ ہو۔ کیونکہ بخارکی اس قسم میں ٹھنڈا پانی پینا یا ٹھنڈے پانی سے غسل دونوں ہی مریض کے لئے مفید ہیں۔ ان شاء اللہ العزیز۔
.3 جبریل ؑ نے رسول اللہ ﷺ کو ان الفاظ کے ساتھ دم کیا جب آپ ؐ کو بخار تھا:۔
بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ دَآئٍ یُّوْذِیْکَ وَمِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنٍ حَاسِدٍ اَللّٰہُ یَشْفِیْکَ بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ۔
“میں اللہ کے نام کے ساتھ آپ پر دم کرتا ہوں ہر اس بیماری کے خلاف جو آپ کو تکلیف دیتی ہے اور دوسروں کی ایذا رسانی اور حسد کرنے والوں کی بری نظر سے۔ اللہ آپ کو شفا دے، میں آپ پر اللہ کے نام سے دم کرتا ہوں ” (مسلم)

Scroll to Top