Part-8

ناک کی بیماریوں کا علاج

.1 ناک کی بیماریوں میں بڑا چمچہ شہد صبح نہار منہ اور بعد نماز عصر ابلتے پانی میں ملا کر چائے کی طرح گرم گرم پئیں۔
.2 سوتے وقت ایک چمچہ خالص زیتون کا تیل پئیں۔ اس کے پینے سے جلد شفا ہو جائے گی۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔
.3 زکام میں کلونجی اور زیتون کے تیل کا مرکب مفید ہے۔ ایک چمچہ کلونجی پیس کر اس میں گیارہ چمچے زیتون کا تیل ملا کر اسے 5منٹ تک ابال کر چھان لیا جائے یہ تیل صبح و شام ناک میں ایک ایک قطرہ ڈالیے۔
.4 اگر روزہ نہ ہو تو ناک میں زور سے پانی چڑھائیں۔ ایک نتھنا بند کر کے دوسرے نتھنے سے 3دفعہ پانی زور سے چڑھائیں اسی طرح دوسرے نتھنے میں بھی۔ ان شاء اللہ العزیز7دن میں نزلہ ختم ہو جائیگا۔ نزلہ زیادہ ہو تو ہر گھنٹہ بعد 3/3 دفعہ دونوں نتھنوں میں پانی چڑھائیں۔ ہمیشگی کرنیوالے کو کبھی بھی نزلہ نہیں ہوگا ان شاء اللہ العزیز۔ (یہ علاج مجرب ہے)
.5 نزلہ پرانا ہو یا بار بار ہوجاتا ہو تو مچھلی کا تیل (Cod Lever Oil)آدھا چمچہ ناشتہ کے دو گھنٹے بعد ایک ماہ تک لگاتار پلائیں۔ چھوٹے بچوں کے لیے خوشبو دار مچھلی کا تیل بھی ملتا ہے۔ چند قطرے دن میںایک یا دوبار کم از کم ایک ماہ تک پلائیں ان شاء اللہ تعالیٰ دائمی نزلہ جاتا رہیگا۔ سردیوں میں رات کو بھی آدھا چمچہ پلائیں۔
.6 ایک گولی صبح ایک گولی شام روزانہ وٹامن سی یا سنگترے یا مالٹے یا گریپ فروٹ کھانا نزلہ کا بہترین علاج ہے۔
.7 بھنے ہوئے چنے (چھلکے کے ساتھ) ایک مٹھی روزانہ رات کو کھائیں مگر اس کے بعد ایک گھنٹہ تک پانی یا کوئی اور مشروب نہ پئیں۔
.8 نیم کے تازہ پتے پانی میں جوش دیں۔ چھان کر ناک میں زور سے چڑھائیں اور غرارے بھی کریں (معمولی نمک بھی ملا لیں) دن میں کم از کم 5 مرتبہ۔ 40 دن کا کورس کریں۔ دائمی نزلہ ان شاء اللہ العزیز ختم ہو جائیگا۔

Scroll to Top