Part-2

آنکھوں کی بیماریاں

.1 حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے اپنی اہلیہ سے کہا اگر آپ وہ کہتیں جو رسول اللہ ﷺ کہتے تھے تو آپ کے لئے بہتر ہوتا اور آنکھ کی بیماری سے شفا یاب ہو جاتیں۔ اپنی آنکھ میں پانی کے چھینٹے مارتیں اور یہ دعا پڑھتیں:۔
اَذْھِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لاَ شِفَآئَ اِلاَّ شِفَآ ئُکَ شِفَائً لاَّ یُغَادِرُ سَقَماًَ۔
(اے) لوگوں کے رب! اس بیماری کو دور فرما۔ شفا عطا فرما تو ہی شفا دینے والا ہے۔ تیری شفا کے علاوہ اور کوئی شفا نہیں۔ ایسی شفا عطا فرما جو بیماری کو نہ چھوڑے۔ (ابو دائود)
.2 خالص شہد آنکھوں میں لگائیں۔ آنکھوں کی اکثر بیماریوں کے لئے مفید ہے رات کو سوتے وقت بھی سلائی سے لگائیں۔
.3 آنکھوں میں روزانہ اچھا سر مہ لگائیں۔ یہ سنت بھی ہے۔
.4 خالص عرقِ گلاب آنکھوں میں ڈالیے۔
.5 صبح اور شام ٹھنڈے پانی کے چھینٹے دونوں آنکھوں پر مارئیے۔
.6 گاجروں کے موسم میں روزانہ ایک گاجر بلا ناغہ کھائیں حافظہ اور آنکھوں کی بینائی کے لئے اکسیر ہے۔ روزانہ کے استعمال سے چشمہ کا نمبر کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ بِا ِذْنِ اللّٰہ
.7 اپنی آنکھیں نامحرم کو دیکھنے سے بچائیے۔ بد نظری زنا کی پہلی سیڑھی ہے۔ بغیر ارادہ کے اگر کسی غیر محرم پر نظر پڑ جائے تو اپنی نگاہ اس کی طرف سے فوراً پھیر لینا واجب ہے۔
.8 ہر نماز کے بعد اول و آخر تین بار نماز والا درود ابراہیمی اور درمیان میں سات بار یہ آیت پڑھ کر سیدھے ہاتھ کی شہادت والی انگلی اور بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے برابر والی انگلی پر دم کرکے آنکھوں پر پھیریں۔ (مجرب ہے)
فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآئَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْد’‘ (50:22)
“ہم نے تیرے سامنے سے پردہ ہٹا دیا پس آج تیری نگاہ بہت تیز ہے “۔
روزانہ یہ عمل کرنے سے ان شاء اللہ آنکھیں صحت مند رہیں گی۔

Scroll to Top