پانی سے علاج
کچھ عرصہ قبل Japan Sickness Association کی جانب سے ایک رپورٹ شائع ہوئی کہ نہار منہ پانی پینے سے بہت سے موذی امراض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مثلا شدید ذہنی تنائو، السر، سرطان، کینسر، پیشاب کی بیماریاں، بواسیر، سردرد، انیمیا (خون کی کمی)، جوڑوں کا درد، فالج، موٹاپا، بلڈ پریشر، قبض، دل کی تیز دھڑکن، بے ہوشی، بلغم، کھانسی، دمہ، ٹی بی، جگر کے امراض، ماہواری تکلیف، لیکوریا، بچہ دانی کا کینسر، ناک، کان، گلے کے امراض، پیچش، گیس کی بیماریاں وغیرہ۔ صبح اٹھ کر چار گلاس پانی ایک ساتھ پئیں اس کے بعد 45منٹ تک کچھ بھی کھانا پینا نہیں ہے اور دونوں وقت کھانا کھانے کے ایک گھنٹے بعد 2گلاس پانی پئیں اس سے پہلے نہیں۔ جو شخص شروع میں چار گلاس پانی ایک ساتھ نہ پی سکتا ہو تو وہ پہلے چند دن دو گلاس پھر چند دن بعد تین گلاس اور پھر چار گلاس پئے۔
اس سے مختلف بیماریاں مختلف عرصہ کے استعمال سے ٹھیک ہوسکتی ہیں۔ مثلا خون کا دبائو ایک ماہ میں، گیس وغیرہ دس یوم، ذیابیطس ایک ماہ، قبض دس دن، کینسر چار ماہ، ٹی بی تین ماہ میں باذن اللہ تعالیٰ۔ صبح چار گلاس پانی کا یہ کورس ہر بیماری کے مطابق کرکے بند کردیں۔ اگر افاقہ نہ ہو تو ایک ہفتہ کے وقفہ سے دوبارہ شروع کردیں لیکن دس گلاس پانی ترجیحا ایک ایک گلاس ہر گھنٹہ بعد پوری زندگی پینا ہے۔ 24گھنٹوں میں کم ازکم 10گلاس پانی پینا صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔
رسول اکرمؐ نے فرمایا:۔
“پانی آہستہ آہستہ (تین سانس میں) پیو۔ اونٹ کی طرح ایک ہی بار نہ پی ڈالو۔ پانی میں سانس نہ چھوڑو اور نہ ہی پھونک مارو۔ بسم اللہ پڑھ کر پیو اور پینے کے بعد الحمد للہ کہو” (ترمذی) ممکن ہو تو روزانہ کم ازکم ایک بار غسل کریں اس سے بھی امراض دور ہوجاتے ہیں ورنہ ہر جمعہ کو ضرور نہائیں۔