سار (پرندہ )دیکھنا چالاک مسافر سے تعبیر ہے یعنی سفر میں ہشیار رہے۔
سار اڑتاپکڑنا کسی مکار مسافر سے ملاقات ہو۔
سار کا گوشت کھانا کاروبار میں نفع حاصل ہو سفر میں کامیاب واپس آئے۔
سار حرام کودیکھنا کافر مغضوب سے واسطہ پڑے دین میں خرابی ہو۔
سار حرام زیادہ دیکھنا کافروں اور مفتریوں میں گھر جائے۔
ساگ دیکھنایاساگ کے ڈنٹھل دیکھنا فتنہ و فساد میں حصہ نہ لے مگر رنج ضرور اٹھائے۔
ساگ کھانا اگر روٹی کے ساتھ کھاتا دیکھے تو نعمت پائے اگر روکھا کھائے مصیبت اٹھائے یا گرفتار رنج و تعب ہو۔
ساق (پنڈلی) دیکھنا عورت ملے رزق و مال سے مسرور ہو۔
ساق پر بال دیکھنا عورت بد صورت یا مال مکروہ ہاتھ آئے۔
ساق صاف دیکھنا عورت خوبصورت یا مال مکروہ ہاتھ آئے۔
ساق مضبوط دیکھنا مال و دولت پائے عزت و آرام سے زندگی بسر ہو۔
ساق ٹوٹی زخمی دیکھنا عورت بیمار ہو فوت ہو جائے ۔ گھر ویران ہو یا سخت پریشان ہو۔
سان دیکھنا گناہوں سے تائب ہو مال حلال حاصل کرے۔
سان پر چاقو لگانا گناہوں سے توبہ کرے نیک خوش خو پرہیز گار ہو۔
سالن کھانا کسی عزیز سے منفعت ہو توقیر حاصل ہو۔
سالن کھلانا لوگوں کو نفع پہنچائے عزت و بزرگی پائے۔
سالن پکانا کسی سازش کا شکار ہو یا کسی لڑائی جھگڑے میں پڑے۔
سانپ دیکھنا دشمن کے مترادف ہے کسی سے دشمنی ہو جائے۔
سانپ گھر میں دیکھنا اپنوں سے دشمنی ہو جائے یعنی خاندان میں سے کوئی دشمن ہو
سانپ غیر جگہ دیکھنا کسی سے عداوت ہو پریشانی اٹھائے۔
سانپ ڈستا دیکھنا دشمن سے آزار پہنچے رنج و پریشانی اٹھائے۔
سانپ مارنا دشمن پر غالب آئے مصیبت سے نجات پائے۔
سائبان دیکھنا ظالم اور کمینہ حاکم مقرر ، جس سے نفع نقصان یکساں پہنچے۔
سائبان تلے بیٹھنا بادشاہ کا خدمتگار ہو یا کسی کے زیر سایہ ہو۔
سائبان پر گرنا بادشاہ سے تکلیف اٹھائے حکومت کے پنجہ میں پھنسے۔
سائبان پھٹا دیکھنا  بادشاہ حاکم یا سردار پر تنزل آئے یا موت واقع ہو۔
سائبان نیا لگتا دیکھنا نیا بادشاہ تخت نشینی ہونے کی علامت ہے۔
سایہ درخت کا دیکھنا اگر پھلدار درخت ہو تو نفع حاصل ہو بے ثمر دیکھے تو تکلیف اٹھائے۔
سایہ دیوار کا دیکھنا علم و حکومت سے سرفراز ہو۔ دولت و عزت پائے۔
سایہ چھت کا دیکھنا والدین سے تعبیر ہے۔ والدین کی شفقت پائے۔
سایہ چھت کا اُٹھتا دیکھنا والدین کی موت آنے کا سبب ہے۔
سبز رنگ دیکھنا دین کی مطابعت کرے ایماندار نیک بزرگ ہو۔
سبزی دیکھنا رحمت کا باعث ہے بیماری سے شفا پائے۔غم و اندوہ سے نجات ملے۔
سبزی منڈی دیکھنا مال و دولت پائے رنج و غم کا فور ہو۔ خوشی سے مسرور ہو۔
سبزی خراب دیکھنا نقصان اٹھائے پریشان حال ہو۔
سبزی بیچنا دیکھنا حصول مال ودولت ہے باعث راحت ہے۔
سبزی خام کھانا بیماری کا باعث ہے۔ مصیبت میں گرفتار ہو۔
سبزی پختہ دیکھنا نعمت و دولت پائے عزت حاصل ہو۔
سبزی زار دیکھنا دیندار نیک کردار ہو۔ بزرگی حاصل ہو۔
سبزہ لہلہاتا دیکھنا دین میں بزرگ ہو دولت بے اندازہ پائے پرہیزگار ہو۔
سبزہ میں بیٹھنا دیکھنا بزرگان دین سے فیض حاصل دین دار پارسا ہو۔
سبزہ مرجھایا دیکھنا دین اسلام میں کمزوری واقع ہو۔ پریشانی اٹھائے۔
ستارے دیکھنا دلی مراد پوری ہو کاروبار ملازمت میں ترقی ہو حاکم سے نفع پائے۔
ستارے جھلملاتے دیکھنا عزت و شہرت حاصل ہو۔ دولت، منصب میں ترقی ہو۔
ستارہ روشن دیکھنا فرزند اقبال ہو۔ جو نا مورذی وقار ہو خاندان کا چشم و چراغ ہو۔
ستارہ غروب ہوتا دیکھنا تنزل و خشومت کا باعث ہے پریشانی اندیشہ میں مبتلا ہو۔
ستاروں سے انگارنکلتا دیکھنا ظالم بادشاہ مقرر ہو یا غضب الہٰی نازل ہو۔
سانپ کو اپنا مطیع دیکھنا بادشاہت یا خزانہ ہاتھ آئے دولت دنیا سے مالا مال ہو جائے۔
سانپ کو چھت سے گرتے دیکھنا بادشاہ یا حاکم سے رنج حصول ہو مرض کے صدمہ سے ملول ہو۔
سانپ کا گوشت کھانا دیکھنا مال دشمن ہاتھ آئے مگر رائیگاں ہو جائے۔
سانپ اژدھا دیکھنا اگر مطیع دیکھے دولت مال عزت پائے اگر حملہ آور دیکھے تورنج اٹھائے۔
ستو کھانا یا دیکھنا رنج و غم میںمبتلا ہواندیشہ میں گرفتار ہو۔
سراب میں آنا (دھوکا) دیکھنا باعث تکلیف ہے مال حرام پائے۔
سراب (دھوکا) دینا بے دین بدکار ہو دنیا میں ہوشیار ہو۔
ستون دیکھنا دولتمند ہو اقبال بلند ہو۔ جاہ وحشمت حاصل ہو۔
ستون مضبوط دیکھنا قوت حوصلہ آرام آسائش دولت عزت شہرت حاصل ہو۔
ستون گھر کا ٹوٹا دیکھنا صاحب خانہ کی موت واقع ہو جائے۔
ستون محل کا ٹوٹا دیکھنا صاحب بادشاہ وقت فوت ہو جائے۔
سرائے کچی دیکھنا رزق حا صل ہو کاروبار میں ترقی ہو۔
سرائے پکی دیکھنا سفر اختیار کرے مال حلال پائے خیریت سے گھر آئے۔
سرائے نامعلوم دیکھنا وارد موت ہو، یا جس کو سرائے میں دیکھے وہ فوت ہو جائے۔
سرائے غیر آباد دیکھنا مصیبت پیش آئے رنج و غم میں مبتلا ہو۔
سجادہ(جانماز) دیکھنا اگر موت کا دیکھے تو اطاعت و عبادت الہٰی میں مصروف ہو۔
سجادہ ریشمی دیکھنا ریاکاری کی عبادت کرے ظاہر دار ہو۔
سجادہ خریدنا بزرگی پائے گوشہ نشینی اختیار کرے یا د خدا میں مشغول رہے۔
سجادہ پھٹا دیکھنا یاد خدا میں فتور پڑے۔
سرخ لباس پہننا رنج و غم میں مبتلا ہو۔ مصیبت میں گرفتار ہو یا بیمار ہو۔
سرخ لباس دیکھنا عورتوں کو دیکھے تو باعث پر مسرت و راحت ہو مردو ں کیلئے خرابی ہے۔
سرخ چادر اُوڑھنا قتل پھانسی، دنگا فساد کی وارداتوں میں گرفتار ہو۔
سرخاب پرندہ دیکھنا غلام فرمانبردار پائے یا بیٹا پیدا ہو۔
سرخاب پکڑنا شیریں سخن حلیم الطبع ہو عزت حاصل ہو۔
سرخاب کا گوشت کھانا زبان دانی سے مال و زر حاصل کرے مقرر شاعر گویا ہو۔
سرخاب مردہ دیکھنا باعث تنزل ہے کوئی ایسی بات کہے جس سے بدنام ہو۔
سرسوں دیکھنا رنج و غم کے مترادف ہو مصیبت یا تکلیف آئے۔
سرسوں کا کھیت دیکھنا اگر سر سبز دیکھے تو ترقی روزگار ہو اگر سوکھا دیکھے تو پریشانی اٹھائے۔
سرسروں کا تیل خریدنا منفعت تجارت ہو روزگار میں ترقی ہو اگر تیل نکلتا دیکھے تو دولتمند ہو۔
سرسوں کا تیل سر کو لگانا دولت و عزت پائے خاندان میں بزرگ ہو عقلمند بردبار ہو۔
سرسوں کا تیل گرجانا باعث رنج و الم ہے دولت عزت میں زوال آئے۔
سرکہ دیکھنا مال حلال پائے مگر مشقت سے ہاتھ اٹھائے۔
سرکہ کھانا یا خریدنا لڑائی جھگڑا میں پڑے پریشانی اٹھائے۔
سرکہ فروش دیکھنا کسی جھگڑا لو مفسد سے واسطہ پڑے۔
سرمہ لگانا یا ڈالنا مال و دولت پائے دین میںترقی اور بزرگی پائے۔
سرمہ خریدنا یا پیسنا دیندار ہو راحت و آرام پائے نیکی اختیار کرے پرہیز گار ہو
سرمہ کھانا جس قدر کھائے بزرگی پائے علم و عرفان سے سینہ معمور ہو۔
سرمہ دانی دیکھنا دیندار صالح عورت ملنے کا باعث ہے۔
سرمہ دانی خریدنا عورت پارسا سے شادی ہو۔ غم و رنج برداشت کرے۔
سرمہ دانی گم جانا عورت سے مفارقت ہو۔ غم و رنج برداشت کرے۔
سرمہ فروشی کرنا عورت سے رہبری کرے یعنی لوگوں کو ہدایت کرے۔
سرمہ بانٹنا متفرق لوگوں کو جمع کرے اتفاق یک جہتی یگانگت پیدا کرے۔
سر آدمی کا خوشنما دیکھنا سردار مخدوم ہو عزت مرتبہ بلند پائے۔
سراپناجدا دیکھنا مخدوم و اقارب سے جدائی نصیب ہو مگر حاکم وقت کا ادیب ہو۔
سراپنا پھوٹا دیکھنا تنزل کی علامت ہے ملال کی اشارت ہے۔
سر اپنا چرند برابر دیکھنا جس حیوان کے برابر سر دیکھے اتنا ہی عروج ہمت جرأت طاقت پائے۔
سرکسی جانور کا کٹا دیکھنا منفعت و توقیر اور عزت پائے بیمار ہو تو صحت پائے۔
سامنے کے چار دانت دیکھنا فرزند یا خواہر کے فوت ہونے کا باعث ہے۔
سریر پر بیٹھنا سفر کی علامت ہے انجام میں راحت ہے۔
سریر بازنیت دیکھنا عورت منافقہ مگر حسینہ و مالدار ہاتھ آئے مباشرت سے دل گھبرائے۔
سریر پر سونا دیکھنا دین کی بہتری ہو۔ مگر دنیا سے بیزار ہو۔
سر کے بال جھڑتے دیکھنا ادائے قرض ہو۔ رنج و غم سے نجات پائے۔
سر اپنے ہاتھ سے مونڈنا راز فاش ہو اور مخدوم بے دسواس و خطرہ ہو۔
سر کے بال کٹے دیکھنا اگر عورت تو شوہر غصہ میں آ کر طلاق دے یا گھر سے نکال دے۔
سرکٹا دیکھنا سردار قوم ہو عزت بزرگی حاصل ہو۔
سر زیادہ دیکھنا سرداران قوم سے ملاقات ہو۔
سیر کرنا آرام و راحت پانے کی دلیل ہے۔
سیر باغ کا کرنا بیٹا پیدا ہو فرحت پائے عیش و عشرت حاصل ہو۔
سفر ویرانہ کا دیکھنا سفر درپیش ہو فائدہ کی بجائے نقصان اٹھائے۔
سریش دیکھنا رنج و تکلیف اٹھائے۔
سریش بنانا برے کاموں میں حصہ لے۔بدمعاش ہو بدنام ہو۔
سریش بنانا کسی کام کو انجام دینے کی کوشش ہو کامیابی حاصل ہو۔
سزا دینا عورتوں کے کام پورے کرے یا گھر کا سردار مقرر ہو۔
سزا پانا اگر کسی جرم کی وجہ سے پائے تو بدنام ہو ندامت اٹھائے۔
سزا یافتہ ہونا دنیا کے فتنہ و فساد شورو شر میں مبتلا ہو۔
سفر کرنا اگر پیدل کرتا دیکھے تو کاروبار میں جدوجہد سے کامیاب ہو۔
سفر نا معلوم جگہ کا کرنا موت آئے اہل و عیال سے جدا ہو۔
سفر ٹانگہ پر کرنا راحت و عزت پائے خوشخبری ملے آرام سے زندگی بسر ہو۔
سفر موٹر پر کرنا سودوزیاں پائے نفع نقصان یکساں اٹھائے۔
سفر موٹر سائیکل پر کرنا کام پر ترقی ہو۔ تیزی سے عروج پائے۔
سفر بائیسکل پر کرنا مشقت میں پڑے کامیابی ہو۔ مگر دیر کے بعد۔
سفر ہوائی جہاز پر کرنا کاروبار میں وسیع، غریب ہو تو امیر ہو عہدہ پائے، دولتمند ہو۔
سفر سمندری جہاز پر کرنا کاروبار وسیع پیمانے پر کرے مگر بہت جدوجہد سے کامیاب ہو۔
سفر کشتی پر کرنا بزرگی پائے دولتمند صاحب عظمت بلند اقبال ہو۔
سقف (چھت) دیکھنا ماں باپ کی سلامتی کا باعث ہے یا کسی بزرگ سے فائدہ ہو
سقف کے نیچے دبنا ماں باپ ناراض ہوں یا بزرگ سے تکلیف پائے۔
سقف منقش دیکھنا والدین بزرگی پائیں عزت و حرمت زیادہ ہو۔
سقف گرتا دیکھنا والدین سے کوئی فوت ہو جائے۔
سقہ اپنے تئیں دیکھنا لوگوں کو فاہدہ پہنچے سخاوت اختیار کرے اگر مشک بھر کر پانی نہ پلائے تو مال جمع کرے لیکن اس سے فائدہ نہ ہو۔
سقہ (ماشکی) دیکھنا اگر پانی پلاتا دیکھے تو سعادت دارین ہو آخرت کی بھلائی ہو
سقہ کو چھڑکائو کرتے دیکھنا آرام و آسائش ہو لوگ امن و چین سے زندگی بسر کریں۔
سنگی لگانا کسی امانت کو ادا کرے امین ہو۔
سنگی لگاتا دیکھنا کسی کا امانتدار ہو۔ عزت بزرگی پائے۔
سنگی خود کو لگتے دیکھنا امانت کا بوجھ اٹھائے عزت و توقیر زیادہ ہو۔
سنگی حاکم کو لگتے دیکھنا حکومت سے برطرف ہو۔ ذلت و رسوائی اٹھائے۔
سمندر دیکھنا بہت بڑے شہنشاہ سے مترادف ہے۔
سمندر میں تیرنا شہنشاہ وقت سے عہدہ پائے جلیل القدر ممتاز ہو۔
سمندر میں ڈوبنا شہنشاہ یا بادشاہ کے عتاب میں آئے۔نیست و نابود ہو جائے
سمندر میں غوطہ لگانا اگر کچھ اپنے ہاتھ آتا دیکھے تو بادشاہ کا قریبی ہو زرو جواہرات و عالی مرتبہ پائے۔
سمندر سے خالی ہاتھ نکلنا بادشاہ وقت سے ذلیل ہو فائدہ کی بجائے نقصان اٹھائے۔
سمندر کی موجیں دیکھنا شہنشاہ وقت سے فائدہ اٹھائے لوگ خوشحال ہوں۔
سمندر پر کشتی چلانا شہنشاہ سے ممتاز عہدہ پائے وزیر یا مشیر مقرر ہو خلعت پائے۔
سمندر کی جھاگ دیکھنا بادشاہ یا بزرت سے نفع حاصل ہو۔
سمندر کی جھاگ اکٹھا کرنا بادشاہ سے نفع حاصل ہو۔ دولت جواہرات پائے۔
سنبہ دیکھنا یا خریدنا فرزند سے تعبیر ہے اگر خرید کر لائے تو فرزند پیدا ہو۔
سنبہ ٹوٹا یا گم ہونا بیٹے کے غائب ہونے یا فوت ہونے کے مترادف ہے۔
سوار ہو نا اگر گھوڑے پر سوار ہو تو عزت و بزرگی پائے عہدہ جلیل ملے۔
سواروں کے ساتھ سوار ہونا کسی جماعت یا گروہ سے مل جائے اگر سواروں کو تابع دیکھے تو حاکم ہو۔
سور دیکھنا مالدار اور طاقتور بے غیرت بے فیض حرام خور ہو۔
سوروں کا گلہ دیکھنا بہت سا مال و دولت جمع کرے مگر بے عزت ،دیوث بے غیرت ہو۔
سور کو حملہ آور دیکھنا کسی حاکم یا امیر بد خصلت سے واسطہ پڑے۔
سور کو ہلاک کرنا کسی دشمن یا حاکم ظالم پر فتح و نصرت پائے خطرہ سے محفوظ رہے۔
سورج دیکھنا بلند بخت ہونعمت عزت اور فرزند نیک سعادت پیدا ہو۔
سورج چمکتا دیکھنا عزت و بزرگی پائے ترقی دولت زرومال ہو۔
سورج گرہن دیکھنا باعث خشومت ہے ذلالت کا باعث ہے مصیبت اٹھائے۔
سورج زمین پر اترتا دیکھنا دولت ، حکومت، عزت مرتبہ حاصل ہو۔ فرزند پیدا ہو۔
سورج سے گھر منور دیکھنا ترقی مال و دولت ہو۔ اہل خانہ عیش و عشرت پائیں۔
سوراخ کے اندر گھسنا راز ہاتھ آئے کسی خفیہ بات سے آگاہی ہو۔
سوراخ جسم میں دیکھنا اہل و عیال سے تکلیف پہنچنے کا سبب ہے۔
سوراخ پتھر میں دیکھنا دین اسلام میں مستقل رہنے کی دلیل ہے۔
سوراخ دیوار میں دیکھنا دین یا علم و حکمت میں خلل پیدا ہو عزت میں فرق آئے۔
سوراخ محل میں دیکھنا بادشاہ سے راز ظاہر ہو جائیں یا حکومت بدنام ہو۔
سوزن/ سوئی دیکھنا متفرق کاموں کو سر انجام دے۔
سوئی سے کپڑا سینا اتفاق، اتحاد، محبت، اخوت پیدا کرنے نیک کام کرے۔
سوئی گم ہو جانا کاروبار میں تنزل واقع ہو۔ بیگانگی تفرق پیدا ہو۔
سوسمار(گوہ) کا کانٹا کسی مصیبت میں گرفتار ہو۔ بیگانگی تفریق پید ا ہو۔
سوسمار کو مارنا رنج و غم سے نجات پائے سب تکالیف دور ہوں۔
ِِِِسوسن یا چنبیلی دیکھنا موسم بہار میں دیکھے تو کچھ منفعت حاصل ہو ورنہ نقصان اٹھائے۔
سوسن کے پھول دیکھنا باعث مسرت ہے خوشی حاصل ہو مگر نقد فائدہ نہ ہو۔
سوسن گھر میں لگانا کنیز باتمیز سے مترادف ہے۔
سونا(دھات) دیکھنا اگر مرد دیکھے تو تکلیف اٹھائے عورت خواب میں دیکھے تو راحت پائے۔
سونے کا زیور دیکھنا عورتوں کے لئے باعث مسرت ہے اولاد رزق دولت پائے۔
سونا مردوں کو پہنتے دیکھنا مصیبت میں گرفتار ہو تنگی رزق، افلاس بیماری پائے۔
سونا مرد کو بیچتے دیکھنا رنج و غم اور دکھ درد سے نجات پائے سب مصیبتوں سے آزاد ہو۔
سونا عورتوں کو بیچتے دیکھنا مصیبت میں گرفتار ہو اولاد کا نقصان ہو رنج و اندیشہ زیادہ ہو
سونٹھ دیکھنا پریشانی زیادہ ہو۔ کاروبار میں تنزل آئے۔
سونٹھ کھانا پریشانی زیادہ ہو۔ کاروبار میں تنزل آئے۔
سونف سبز دیکھنا کشادگی رزق، آرام و راحت پائے۔
سونف خشک دیکھنا باعث رنج و غم ہے۔ تکلیف اٹھائے۔
سیب ترش دیکھنا برائی کا مرتکب ہو ۔ رنج و الم پائے مصیبت آئے۔
سیب شیریں دیکھنا خیر و برکت کا باعث ہے فرزند صالح پیدا ہو۔
سیب گندہ باسی دیکھنا تکلیف اور مصیبت آئے یا فرزند سخت بیمار ہو۔
سیب تازہ کھانا بزرگی پائے دارین میں عزت رحمت پائے ہدایت حاصل ہو۔
سیب تازہ بیچنا لوگوں کو ہدایت دے دین سکھائے۔ راسیری اختیار کرے۔
سیپ دیکھنا منفعت حاصل ہو، کاروبار میں ترقی ہو۔
سیپ خریدنا روزگار میں ترقی ہو، عزت یا فرزند نیک سیرت پائے۔
سیپ گھر میں لانا مال و دولت ہاتھ آئے عشرت و راحت یا شہزادی سے شادی کرے۔
سیپ کا گہنا پہننا دین و دنیا کی بزرگی پائے، بادشاہ گورنر یا وزیر مقرر ہو۔
سیپ تراشنا مجسٹریٹ، جج یا قاضی بنے عدالت کا عہدہ پائے یا راہبر ہو۔
سیڑھی دیکھنا ترقی کا باعث ہے، عزت اور بزرگی حاصل ہو۔
سیڑھی بغدادی دیکھنا ولایت کا درجہ حاصل ہو، دین و دنیا کا آرام پائے۔
سیڑھی پر چڑھنا کاروبار میں ترقی ہو، بلند بختی ، خیروبرکت حاصل ہو۔
خوبصورت سیڑھی دیکھنا دین و دنیا میںکمال عزت دولت ہو دولتمندوں میں شامل ہو
سیڑھی سے اترنا دیکھنا تنزل کا باعث ہے۔عزت و مرتبہ میں کمی آئے ذلت پائے۔
سیڑھی شکستہ دیکھنا ترقی کی بجائے مصیبت آئے کاروبار بند ہو دل پر ہول ہو۔
سیسہ دیکھنا کمینہ خصلت ہوبیہودہ گوئی سے مال جمع کرے۔
سیسہ پگھلانا برے کاموں میں حصہ لینا بدنام اور ناکام رہے۔
سیسہ پگھلتا دیکھنا لوگوں کی برائی میں شریک ہوتا دیکھے۔
سینگ اپنے سر پر دیکھنا بزرگی اور عظمت پائے راحت و آرام ہو سردار قوم ہو۔
سینگ دیکھنا خیرو برکت کا موجب ہے راحت پائے۔
سینگ دو سے زیادہ دیکھنا باعث پریشانی ہے کسی کا بوجھ اٹھائے۔
سینگ گائے کے دیکھنا نفع بیشمار ملے کاروبار میں ترقی حاصل ہو۔
سینگ کاٹتے دیکھنا تجارت سے فائدہ حاصل ہو دولت و عزت بزرگی پائے۔
سینگ زیادہ دیکھنا ندامت حاصل ہو غم و اندوہ اور مصیبت میں گرفتار ہو۔
سیم کا پھل دیکھنا ترقی رزق اور دولت ہو آرام و راحت پائے۔
سیم کا درخت دیکھنا محنت اور مشقت سے دولت کمائے مگر افلاس سے چھٹکارا نہ ہو۔
سیمرغ دیکھنا خوش طبع اور خوش مذاق بزرگ سے فائدہ حاصل ہو۔
سیمرغ سے بات کرنا بادشاہ یا وزیر ہو مشیر سرکار کا عہدہ پائے یا امیر سلطنت ہو۔
سیمرغ کا گوشت کھانا امیر بادشاہ سے مال و دولت ہاتھ آئے عیش و عشرت کرے۔
سیمرغ کا انڈا پانا بادشاہ یا حاکم وقت رائے پائے جس سے دولت ہاتھ آئے۔
سیمرغ کا شکار کرنا شہنشاہ زبان ہو۔ قوت عظمت سے دنیا لرزے۔
سیمرغ کا شکار ہونا بادشاہ یا حاکم وقت کے غصہ کا شکار ہو ذلت رسوائی پائے۔
سینہ کشادہ دیکھنا جوانمردی و شجاعت سے نیک نام ہو۔ہمت و جرأت کا پتلا ہو۔
سینہ تنگ دیکھنا بخیلی چغلی کی نشانی ہے۔ بزدل، ظالم مکار ہو۔
سینہ پر بال دیکھنا کنجوس اور کمینہ خصلت پیدا کرے زرو دولت کے لئے ملے۔
سینہ صاف کشادہ دیکھنا سخاوت اختیار کرے معاملہ فہم، بردبار چالاک ہو۔
سر کے بال کھلے دیکھنا عورت غیر شادی شدہ ہو تو شادی ہو اور جو سفر میں ہو تو مراجعت کرے خانہ آبادی ہو۔
سر اپنا کٹا اپنے ہاتھ میں دیکھنا ہزار درم یا دینار پائے فتوح غیب سے ہاتھ آئے۔
سرمنڈوانا اپنے اہل و عیال سے شرو فسادہو لیکن اسباب و آسائش ہو۔
سرائے کشادہ دیکھنا تونگری و عیش دینوی حاصل ہو نامور کامل ہو۔
سرائے تنگ و تاریک دیکھنا افلاس میںمبتلا ہو یا غم بے انتہا ہو یا موت آئے گنہگار ہو۔
سرد پانی پینا یا نہانا تندرستی اور عیش و عشرت کی علامت ہے۔ صحت کی بشارت ہے۔
سلاح باندھتے دیکھنا سرداری قوم سے سرفراز ہو یا حکومت سے ممتاز عہدہ پائے۔
سنان دیکھنا(نیزہ) عمر دراز ہو مظفر و منصور ہو۔ نشہ ٔ جرأت سے مخمور ہو۔
سوئی دیا جانا عہدہ جلیل پانیکی نشانی ہے فکرو تردد سے نجات پائے۔
سیاہی دیکھنا سردارقبیلہ ہو بلند مرتبہ پائے قلمدان حکومت ہاتھ آئے۔
سیاہی کپڑے پر دیکھنا اہل قلم ہو تو بے اختیار ہو۔ اگر اور شخص دیکھے تو برص کی مرض میں مبتلا ہو۔
سیاہ بال سفید دیکھنا فرزند سعید پیدا ہو با توقیر ہو۔ بزرگی پائے۔
سبیل دیکھنا فیض جاری ہو۔ محتاج اورفقراء کی خدمت اور دلجوئی کرے۔
ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
ے ی ء
Menu