ذاکر دیکھنا موجب خیر و برکت ہے راہ ہدایت پائے۔
ذکر سننا یا کرنا یاد خدا میں مشغول ہو،نیکی حا صل ہو، ذکر نیک سننا اچھا ہے۔
ذکر الہی کرنا بزرگارن دین میں شامل ہو عبادت سے عامل ہو۔
ذکر دنیا کرنا دنیا کی دولت حاصل کرنے میں کوشاں رہے حرام مال پائے۔
ذکر و فکر سننا یا کرنا فضول گوئی سے کام لے حرام کھانے سے پرہیز نہ کرے۔
ذائقہ شیریں چکھنا روز گار حاصل ہو نعمت پائے آرام و آسائش پائے۔
ذائقہ تلخ چکھنا تنگی ٔ رزق ہو۔ کاروبار بند ہو جائے تکلیف اٹھائے۔
ذائقہ پھیکا چکھنا کسی کام سے متنفر ہو۔ یا نقصان اٹھائے۔
ذبح کرنا اگر حلال جانور ذبح کرے تو مال حلال پاکیزہ پائے۔
ذبح حرام جانور کرنا مال حرام پائے یا سود رشوت کھائے۔
ذبیحہ حلال جانور دیکھنا سعادتمندی حاصل ہو۔ روزی حلال طیب پائے۔
ذبیحہ حرام جانور دیکھنا بد نیت، بد چلن، بد کردار ہو۔ حرام خور راہزن ہو۔
ذبح لڑکے اپنے کو کرنا اگر اسلام کے لئے ذبح کرے تو سعادت دارین حاصل ہو نیک بزرگ ہو حج کرے رحمت الہٰی نازل ہو۔ نعمت بے اندازہ ہو۔
ذبیح اپنی لڑکی کو کرنا مفلس و کنگال ہو غربت سے بے حال ہو۔
ذخیرہ درختوں کا دیکھنا سبز درختوں کو دیکھے تو مال و دولت بے اندازہ پائے اگر خشک دیکھے تو اسی قدر نقصان اٹھائے۔
ذخیرہ پھل و اناج کا دیکھنا غیب سے دولت ملے۔انعام پائے راحت حاصل ہو۔
ذخیرہ ایندھن کا دیکھنا مفلوک الحال ہو سرگردان و حیران ہو مصیبت آئے۔
ذخیرہ اناج کا دیکھنا تجارت سے نفع ہو یا کاروبار میںترقی ہو۔
ذکر(عضو تناسل) مبارک خواب ہے فرزند سعید خوبصورت پیدا ہو۔
ذکر کٹا دیکھنا بیٹے کی موت واقع ہو۔ سخت رنج اٹھائے۔
ذکر سست دیکھنا بیٹے کی بیماری میں مبتلا ہو۔
ذکر درازدیکھنا اولاد کثیر ہو۔ شہوت رہے۔ عورت ہم صحبت ہو۔
ذکر و فرج ساتھ دیکھنا غم و اندیشہ برطرف ہو جائے ۔ مگر شاہی بیگم سے راحت پائے۔
ذوق و شوق ہونا جس چیز کا ذوق ہو اس کو حاصل کرے دلی مقصد پورا ہو۔
ذیلدار دیکھنا یا نبنا حاکم وقت سے عزت حاصل ہو نفع پائے فائدہ اٹھائے۔
ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
ے ی ء
Menu