خاک دیکھنا درم و دینار سے تعبیر ہے دلی مقصد پورا ہو۔
خاک اُٹھانا یا سمیٹنا مال و دولت جمع کرے پریشانی اٹھائے۔
خاک اُٹھا کر باہر پھینکنا مال و زر ضائع کرے پریشانی اٹھائے۔
ختنہ ہوتا دیکھنا نیک ہو فرمانبردار اسلام ہو سنجیدہ مزاح ہو۔
ختنہ سے خون جاری دیکھنا گناہوں سے تائب ہوفرزند پیدا ہوسعادت ہویدا ہو۔
خربوزہ دیکھنا رنج و الم سے نجات پائے مسرت و خوشی حاصل ہو۔
خربوزے دیکھنا اگر زیادہ دیکھے تو غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔
خربوزے کاموسم دیکھنا بیماری، عورت، غلام منفعت پائے راحت ہاتھ آئے۔
خچر پر سوار ہونا دنیا میں بدنام و ذلیل ہو عاقبت خراب ہو بے آباد ہو۔
خچر کا گوشت کھانا مال حرام جمع کرے کنجوس اور ظالم ہو۔
خچر کو آوارہ دیکھنا بیماری میں مبتلا ہو۔ گرفتار مصیبت و بلا ہو۔
خچر مردہ دیکھنا عیش و آرام پائے دولت حرام پائے۔
خرگوش پکڑنا عورت نا آشنا سے واسطہ پڑے یا کنیز با توقیر ہو۔
خرگوش کا گوشت کھانا دولت و عظمت پائے قدر بلند ہو۔
خرگوش کا چمڑہ پہننا اگر کھال کی ٹوپی یا دستانے پہنے تو دولتمند صاحب عزت ہوآرام پائے۔
خرگوش مردہ دیکھنا عورت سے جدائی ہو یا فوت ہو جائے۔
خرید و فروخت کرنا دنیا کا مال درم دینار ملنے کا سبب ہے خیرو برکت ہو۔
خزانہ پانا اگر سونا دیکھے تو بیمار و ہلاک ہو باعث رنج و غم ہے۔
خزانہ لعل و جواہر کا دیکھنا باعث قدر بلندی ہو عالی ہمت ہو ذی وقار ہو۔
خزانہ گم ہو جانا بیمار ہو تو شفا پائے عالم ہو تو سخت ذلت اٹھائے۔
خشخاش دیکھنا بیماری اور غم میں گرفتار ہو حیرانی و پریشانی اٹھائے۔
خشخاش کا پودا دیکھنا ترقی رزق کا باعث ہے۔ موجب آسائش ہے۔
خشک لکڑی دیکھنا کسی نا معلوم جگہ یا آدمی سے فائدہ حاصل ہو۔ مال دنیا ملے۔
خضاب داڑھی کو لگانا عیبوں کو چھپائے یا راز پوشیدہ رکھنے میں کامیاب ہو۔
خضاب سرکو لگانا نام نمود و ریاکاری اختیار کرے۔ ظاہر بینی زیادہ ہو دھوکہ باز ہو۔
خط پڑھنا خوشخبری باعث راحت و مسرت ہے۔
خط مہر لگا ہوا دیکھنا راز پوشیدہ رکھے دیانتدار ہو۔
خط کھلا دیکھنا بھید ظاہر ہو جانے کے مترادف ہے۔
خط سننا خطبہ سننا، نیکی اور خوشی حاصل ہو سرداروں میں شامل ہو۔
خطمی (دوا ) دیکھنا فائدہ پائے خوشی حاصل ہو لیکن بے موسم دیکھنا غم و اندوہ پائے۔
خطمی کھانا یا پینا نقصان اٹھائے اگر چھانتا یا مسلتا دیکھے تو گناہوں سے توبہ کرے۔
خطیب سے ملنا خوش قسمتی ہے کسی ملاقاتی سے فیض حاصل ہو۔
خطیب سے جھگڑا کرنا بے دین ہو جائے اسلام میں شر پیدا کرے بدنام ہو بے لگام ہو۔
خطیب کو اپنے تئیں دیکھنا اگر ان پڑھ خواب دیکھے تو مکار فریبی ہو اگر خواندہ ہو تو نیک ہو۔
خلال کرنا اپنے خویشوں سے صحبت و الفت بڑھے بیگانوں سے دشمنی پیدا ہونا۔
خلعت ملنا عزت اور مرتبہ و بلندی حاصل ہو یا عہدہ بڑھے۔
خلعت بادشاہ سے پانا مال و دولت سے سرفراز ہو گا علم و نعمت پائے۔
خلعت سفید یا سبز پائے دین کا مرتبہ بلند ہو۔ نیک، عابد، سخی ہو۔ بزرگوں میں شامل ہو۔
خلعت ریشمی پانا عزت دنیاوی سے سرفراز ہو شاد و آباد ہو۔
خوانچہ دیکھنا مال و نعمت پانے کی نشانی ہے راحت ہاتھ آنی ہے۔
خطبہ پڑھنا بزرگی روحانی فیض حاصل ہو۔ سرداروں میںشامل ہو۔
خوان دیکھنا درازی عمر و مال و دولت پانے کا باعث ہے۔
خوان اٹھتا دیکھنا غم و اندوہ میں مبتلا ہو رنج و تکلیف پائے۔
خوشبو سونگھنا موت آنے کی علامت ہے۔ باعث تکلیف ہے۔
خوشبو حاصل کرنا لوگوں سے اپنی تعریف و ثنا سنے۔
خوشہ (بالی) دیکھنا دولت و عزت حاصل ہو امیروں میںشامل ہو۔
خوشہ بمعہ پودا دیکھنا فارغ البالی کی علامت ہے عیش و آرام پائے۔
خیمہ دیکھنا حکومت و سرداری ملنے کی دلیل ہے۔
خیمہ میں بیٹھنا کسی حکومت سے اعلیٰ عہدہ پائے عزت زیادہ ہو۔
خیمہ لگتا دیکھنا منصب حاصل ہو نعمت وبرکت پائے کاروبار میں ترقی ہو۔
خصیہ دیکھنا لڑکی پیدا ہو یا قوت زیادہ ہو۔
خون دیکھنا مال حرام پائے جو زندگی کا وسیلہ ہو۔ برائے سردار قبیلہ ہو۔
خون کرنا تندرستی و امن سے زندگی بسر ہو مگر سہو سے مجبور دین ودنیا سے بے خبر ہو۔
خون میں لوٹنا نعمت حاصل ہونیکی نشانی ہے۔ باعث کامرانی ہے۔
خون کھانا یا پینا مال حرام کھائے یا گناہ سے توبہ کرے بدکاموں سے باز رہے۔
خیار کھانا بیماری سے زار ہو عورت اگر کھائے تو بیٹی جنے شرمسار ہو۔
خاک و ریگ برسنا حصول نعمت ہو ۔ رفع کدورت ہو۔
خانہ باغ میں دیکھنا منفعت کثیر ہو۔ بے تدبیر ہو۔
خانہ مجہول و منفرد دیکھنا بیماری سے گور جھانکے یہ خواب منحوس ہے گناہوں سے توبہ کرے۔
خانہ منقش دیکھنا آرام و آسائش پائے عورت ماہ جبین ہاتھ آئے۔
خرما دیکھنا علم و دولت دین حاصل ہو امور خیر میں شامل ہو۔
خرما کا تخم دیکھنا سفر درپیش ہو رنج و منفعت بیش ہو۔
خرما چننا یا کھانا روزی حلال ملے خوشخبری پائے بری باتوں سے پرہیز کرے۔
خرما باغ سے لانا بزرگوں سے مال و نعمت پائے۔ راہ راست ہاتھ آئے۔
خرماچیر کر تخم نکالنا فرزند پیدا ہو۔ مطلب دل ہویدا ہو۔
خرما نہ کھانا یا دیکھنا نیک دل ہو تو فرزند ہو۔ امتیاز پائے اور بے موسم ہو تو بیماری یا ملال ہو۔
خوبانی کھانا بیماری یا رنج سامنے آئے مگر جلدی فرحت ہو جائے ۔
خوچرہ دیکھنا نفع کثیر ہو۔ روزی فراخ غیب سے ملے مگر بیماری قلیل ہو۔
خشت پختہ دیکھنا موت آئے یا بیمار ہو جائے۔ صدمہ اٹھائے۔
خشت خام دیکھنا درم و دینار کثرت سے پائے سلطنت کی دولت ہاتھ آئے ۔
ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
ے ی ء
Menu