حج کرنا فرض بجا لائے۔ نیک ہو۔ آرام پائے بزرگوں کا ہم نشین ہو۔
حج یا طواف کرنا بیمار ہو تو شفا پائے عزت و بزرگی پائے رحمت خدا ہو جائے۔
حج پر جانا عادل بادشاہ کی زیارت ہو افعال نیک کرے علم و دولت ہو۔
حقہ خریدنا کسی سے تحفہ پائے رنج و غم سے نجات حاصل ہو۔
حقہ کی چلم بھرنا خوش طبع عورت ملے۔ زندگی آرام سے گزرے۔
حجامت بنوانا بیمار ہو تو صحت پائے۔ قرض دار ہو تو خلاصی پائے دکھ رنج دور ہوں۔
حجراسود چومنا بزرگان دین سے یا حاکم وقت سے فیض حاصل ہو دین میں کامل ہو۔
حرم کعبہ دیکھنا دنیاوی رنج و الم دور ہوں عیش و مسرت پائے غم غصہ کا فور ہو۔
حرم کعبہ میں اندر دیکھنا دشمنوں سے محفوظ رہے مشیت ایزدی شاملِ حال ہو۔
حرم پاک کا طواف کرنا دلی مراد پوری ہو، عزت بلند مرتبہ حاصل ہو۔
حرام کھانا رنج و غم میں مبتلا ہو تکلیف اٹھائے۔
حرام کاری کرنا کسی آوارہ اوربدکار عورت سے ذلیل ہو۔
حساب و کتاب کرنا فکر اور غم و اندوہ میں مبتلا ہو محنت و مشقت اٹھائے۔
حسن حسین دیکھنا خیرو برکت حاصل ہو عزت پائے۔
حسن حسین سے بات کرنا دشمن دوست بن جائے دین کا حامی ہو مرتبہ بلند ہو۔
حقہ پینا کسی دوست سے ملاقات ہو۔
حقہ تازہ کرنا عاشق و معشوق ملے محبت میں چور ہو عشق میں مخمور ہو۔
حکم چلانا اپنے عہدہ پر بحال رہے اور لوگوں پرحاکم ہو۔
حکم پانا نوکر یا خادم ہو کسی کا مرہون منت ہو جائے۔
حکومت کرنا سرکشی اور آزادی پائے بے فکر اور بہادر ہو۔
حکومت سے محروم رہنا خلق خدا میں بدنام ہو دنیا سے ہمکنار ہو درویشوں میں شمار ہو۔
حکیم دیکھنا گناہوں سے تائب ہو۔ پارسا نیک ذی وقار ہو۔
حکمت کرنا نصیحت و ہدایت اور علم و عرفان لوگوں کو سکھائے۔
حکیم سے علاج کرنا راہ ہدایت پائے بزرگی پائے ترقی رزق ہے۔
حلال کھانا خیرو برکت کا موجب ہے خوشی نصیب ہو۔
حلال مال ضائع کرنا رنج و الم میں مبتلا ہو۔ تکلیف اٹھائے۔
حلوا دیکھنا مال کثیر پائے فرزند ملے بیوی سے محبت زیادہ ہے۔
حلوا بنانا یا کھانا مال حلال اور رزق کثیر پائے نعمت و برکت ہو جائے۔
حلوا بانٹنا سخاوت اختیار کرے لوگ نفع پائیں عمر دراز پائے۔
حمام کی بنا ڈالنا مقاصد دلی پورے ہوں عیش و عشرت کی طرف مائل ہو۔
حمام میں غسل کرنا غم و اندیشہ زائل ہو جائے اگر بیمار ہو تو شفا پائے گناہوں سے تائب ہو۔
حمام سرد بے آب دیکھنا عورت سے رنج غم و غصہ کھائے۔
حوا علیہ السلام دیکھنا خیرو برکت کی علامت ہے عورت پریشان ہو۔
حوض دیکھنا علم و عقل سے تعبیر ہے اگر خالی حوض دیکھے تو پریشان ہو۔
حوض کا سارا پانی پینا سلامتی جان و مال ہو علم میں کمال ہو دولت لازوال ہے۔
حوض میں کپڑے دھونا اہل وعیال کے تائب ہونے اور ان کے دین پر پابند ہونے کی علامت ہے۔
حوض پر تیرہ جما دیکھنا علم سے نفع حاصل کرے اور لوگوں کو فائدہ پہنچائے۔
حیض میں عورت کو دیکھنا روزگار میں استقلال اور عورتوں سے محبت کرے زانی ہو جائے۔
حیض آتادیکھنا اگر مرد خود کو حیض آتادیکھے تو غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔
حیض کا غسل کرنا دولت دنیا سے راحت ہو گناہ سے تائب ہو پاکیزہ ہو۔
حاقن آپ کو دیکھنا جورو پر غصہ کرے اگر عورت دیکھے تو غلبہ شہوت ہو مرد کی رغبت ہو۔
حق تعالی کو حساب کرتے دیکھنا مقیم و خوشی و خرمی حاصل ہو اور مسافر ہو تو امن و امان سے گھر آئے۔
حجرا دیکھنا دنیا سے کنارہ کش ہو ۔ یاد الہٰی میں مشغول ہو۔
حجرا خستہ دیکھنا دین کی بردباری ہو یادِ الہٰی میں مشغول ہو۔
حاجی دیکھنا باعث مسرت ہے۔ دولت دین و دنیا حاصل ہو۔
ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
ے ی ء
Menu