ہر بیماری کے 7روحانی علاج


.1 ہر مریض پر 7بار سورۃ الفاتحہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
کے ساتھ پڑھ کر دم کریں (مجرب ہے) رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے: “سورۃ الفاتحہ ’دَم‘ ہے” (بخاری)
.2 “تم کلونجی کو استعمال کیا کرو بے شک اس میں موت کے علاوہ ہر بیماری کی شفاء موجود ہے” (بخاری، مسلم)
روزانہ تقریباً ایک چٹکی پانی کے ساتھ کھائیں۔ ترجیحاً پیس کر۔
.3 شہد کا ایک چمچہ پانی کے ساتھ روزانہ ناشتے سے پہلے پیئں۔
.4 قرآن اور شہد میں شفاء ہے۔ روزانہ کچھ نہ کچھ قرآن کریم ضرور پڑھیں۔ ان شاء اللہ العزیز ہر بیماری سے شفاء ملے گی۔
.5 آپ ﷺمریضوں پر یہ دعاء پڑھ کر دم کیا کرتے تھے آپ بھی اپنے اوپر اور اپنے مریضوں پر یہ دعاء پڑھ کر دم کریں۔
اَذْھِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لاَ شِفَآئَ اِلاَّ شِفَآ ئُکَ شِفَائً لاَّ یُغَادِرُ سَقَماًَ۔
(اے) لوگوں کے رب! اس بیماری کو دور فرما۔ شفا عطا فرما تو ہی شفا دینے والا ہے۔ تیری شفا کے علاوہ اور کوئی شفا نہیں۔ ایسی شفا عطا فرما جو بیماری کو نہ چھوڑے۔ (بخاری)
.6 مریض یہ دعا ہر نماز کے بعد کم از کم تین بار ضرور پڑھے۔
لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِا للّٰہِ
فرمان رسول کریمؐ ہے: “یہ دعا 99 بیماریوں کی دوا ہے جس میں سب سے ہلکی بیماری فکر و پریشانی ہے” (طبرانی، حاکم)
.7 اللہ کے رسول ؐ ہر غم اور مشکل کے وقت یہ دعا بھی پڑھا کرتے تھے:
یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ
“اے ہمیشہ زندہ رہنے والے سب کو تھامنے والے میں تیری رحمت کے ذریعہ فریاد رسی چاہتاہوں” (نسائی)
ہر دعاکے شروع اور آخر میں نماز والا درود ابراہیمی بھی پڑھیں۔

Scroll to Top