ڈاکو دیکھنا جھگڑالو اور لڑاکا آدمی ہو فتنہ و شر پیدا کرے۔
ڈاکو حملہ آور دیکھنا کسی معزز آدمی سے نفع حاصل ہو۔
ڈاکو کو مال چھنتے دیکھنا بیماری سے شفا ء پائے راحت ہاتھ آئے۔
ڈاکو کو ہلاک کرنا تمام تکالیف دور ہو جائیں ۔ راحت و آرام ہو۔
ڈبہ روغن کا دیکھنا امانتدار سے ملاقات ہویا خود امین ہو موجب خیر و برکت ہو۔
ڈبہ نیا دیکھنا باعث منفعت ہے ترقی حاصل ہے۔
ڈبہ پرانا دیکھنا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے پریشان ہو۔
ڈرنا یا خوف پانا امن پانیکی علامت ہے بیفکری ہو اطمینان حاصل ہو۔
ڈرنا شیر سے دشمن سے خوف پیدا ہو۔ مگر نقصان سے محفوظ رہے۔
ڈرنا بھینس سے بیماری میں مبتلا ہو، مگر صحت یاب ہو۔
ڈرنا کتے سے شیطان کے شر سے محفوظ رہے۔
ڈرنا ریچھ دیکھ کر مصیبت میں گرفتار ہو یا سخت بیمار ہو۔
ڈرنا سانپ بچھو سے دشمن سے نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔
ڈرنا اللہ تعالیٰ سے متقی و پرہیز گار ہو عاقبت با ایمان ہو شیطان پریشان ہو۔
ڈرنا دوزخ سے گناہوں سے توبہ کرے نماز روزہ کی پابندی کرے صالح ہو۔
ڈوبنا دریا میں بادشاہ وقت کے ہاتھوں ہلاک یا قید ہو۔
ڈوب کر زندہ نکل آنا دنیا سے متنفر ہو دین کی طرف راغب ہو۔ عاقبت نیک ہو۔
ڈوبتا مکان یاباغ دیکھنا مشکلات میں پھنسے بالآخرنجات پائے۔
ڈوبتا جہاز دیکھنا تجارت میں نقصان ہو۔ موجب پریشانی ہے۔
ڈول سے پانی نکالنا محنت و مشقت سے روزی حاصل کرے۔
ڈول بھر کر پانی نکالنا آسانی سے روزی حاصل کرے آسائش و آرام پائے۔
ڈول بڑا دیکھنا کسی امیر سے نفع پائے۔
ڈول خراب دیکھنا کاروبار مندا پڑ جائے تنگی رزق ہو جائے۔
ڈولی دیکھنا کسی کی موت کا پیغام آئے۔
ڈولی میں بیٹھنا بیمار سخت ہو یا موت واقع ہو۔
ڈولی میں بٹھانا جس کوبٹھائے اس کو رنج پہنچائے یا بیماری کی خبر لائے۔
ڈوئی دیکھنا گھر کی مالکہ یا خادمہ سے تعبیر ہے۔ سلیقہ شعاری کی شہرت ہو۔
ڈوئی خوشنما دیکھنا گھر کی منتظمہ نیک سیرت اور خوش خلق خوش اطوار ہو۔
ڈوئی بھدی خریدنا مالکہ خانہ بد چلن بد صورت اور بد اخلاق ہو۔
ڈوئی ٹوٹی دیکھنا خادمہ یا منتظمہ کے مرنے کاباعث ہے۔
ڈوئی سے کچھ پکانا نعمت پائے روزی میںکچھ برکت ہو۔
ڈوئی سے مارنا تنگیٔ رزق کا باعث ہے فلاکت پائے۔
ڈوئی سے کچھ بانٹنا مالکہ گھر کی شہرت ہو اگر طعام یا پاکیزہ بانٹے تو سخاوت کرے نیک نام ہو اگر وہ حرام پلید چیز بانٹے تو بد چلن حرام خور ہو۔
ڈھال دیکھنا کسی دوست سے فائدہ حاصل ہو۔
ڈھال اپنے ہاتھ میں دیکھنا کسی کو اپنا دوست ، عزیز ہمنوا بنائے جس سے منفعت پائے۔
ڈھال توڑنا یا پھینکنا دوست عزیز سے کنارہ کش ہو یا دوستی توڑے موڑے۔
ڈھال سے جنگ کرنا اگر ڈھال سے تلوار کا وار روکے تو دوست مصیبت میں کام آئے۔
ڈھیر غلہ کا دیکھنا عورت گھر لائے کنجوس شخص کا ہم نشین ہو۔
ڈیرا ڈالنا سفر درپیش ہو خاندان سے مفارقت ہو۔
ڈبیا دیکھنا دل کی حقیقت سے دلیل ہے اگر ڈبیا کھلی دیکھے تو راز آشکار ہو جائے۔
ڈبیا بند دیکھنا دل کی بات پوشیدہ رکھے صاحب تدبیر ہو باتوقیر ہو۔
ڈھولک بجانا افلاس سے پریشان ہوبے تدبیر و حیران ہو عورتوں کو بجاتا دیکھے تو باعث مسرت ہو۔
ڈھولک کی آواز سننا اگر آواز دور سے آئے تو خوشخبری آئے اگر آواز نزدیک سے سنے تو غم و اندوہ میں پڑے مصیبت میں پڑے۔
ڈھولکی بجانا اس کی تعبیر بھی ڈھولک کے موافق ہے۔
ڈگڈگی بجانا بے عزت و آبرو ہو غربت سے پریشان ہو۔
ڈگڈگی سے مجمع اکٹھا کرنا دلی مقصد پورے کرے کامیابی کا باعث ہو۔
ڈھنڈورہ پیٹنا ذلت و رسوائی کا باعث ہو۔
ڈھنڈورہ شہر میں پیٹنا اگر بادشاہ کی طرف سے ہو تو نیا بادشاہ تخت نشین ہو رعایا آرام پائے۔
ڈھنڈورہ رعایا کی طرف سے پیٹنا بادشاہ ظالم آئے یا حاکم وقت کے ظلم و ستم سے رعایا پریشان ہو۔
ڈھنڈورہ ویرانہ جنگل سے سننا قحط سالی اس قدر ہو کہ لوگ مال و اولاد سب بیچ ڈالیں یا سخت وبا پھیلے۔
ڈکار لینا اگر بھوک سے ڈکار لے تو صاحب تدبیر ہو، خاندان میں عزت پائے۔
ڈکار لینا شکم پری سے مال حلال پائے عشرت و مسرت حاصل ہو۔
ڈیوڑھی دیکھنا حصول مقصد کی نشانی ہے، راحت آتی ہے۔
ڈیوڑھی محل کی دیکھنا بادشاہ سے انعام پائے، نعمت، دولت، فرحت اٹھائے۔
ڈیوڑھی بوسیدہ دیکھنا زندگی سے مایوس ہو۔ قبر موت سے مانوس ہو۔
ڈیوڑھی تیار کرنا(بنانا) دنیا میں شاد اور آباد ہو عورت سے مال ملے راحت و آرام پائے۔
ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
ے ی ء
Menu