ٹاٹ (جاجم)دیکھنا |
دیانتداری اور دینداری حاصل ہو۔ نیک صحبت اختیار کرے۔ |
ٹاٹ زیادہ خریدنادیکھنا |
دولت بے اندازہ پائے۔ آخرت نیک ہو۔ |
ٹاٹ نیا دیکھنا |
عورت پاکیزہ ملے طیب و طاہر ہاتھ آئے۔ |
ٹاٹ پھٹا دیکھنا |
باعث تنزل و خواری ہے۔ نقصان پائے پریشان ہو۔ |
ٹانگہ خریدنادیکھنا |
مہمان نوازی کیوجہ سے خرچ زیادہ ہو۔ |
ٹانگے کا سوار ہونادیکھنا |
کسی سفر کے درپیش آنے کی علامت ہے۔ |
ٹانگہ جوتتے دیکھنا |
کسی کی شرکت کے باعث نقصان ہو۔ |
ٹانگہ سے گرنادیکھنا |
غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔ |
ٹانگہ سے اترنادیکھنا |
رنج و غم سے نجات حاصل ہو۔ مسرت کا باعث ہو۔ |
ٹٹو پر سوار ہونادیکھنا |
محنت و مشقت سے رزق حاصل ہو۔ |
ٹٹو خریدنا دیکھنا |
تجارت یا کاروبار میں ترقی ہو۔ |
ٹٹودوڑتا دیکھنا |
بلند مرتبہ پائے دولت میں ترقی ہو۔ |
ٹخنہ دیکھنا |
فرزند پیدا ہو مال و دولت پائے۔ |
ٹخنہ ٹوٹا دیکھنا |
اولاد سے کوئی فوت ہو یا کاروبار میں خسارہ ہو۔ |
ٹخنے سے کھیلنا |
لڑائی جھگڑا کرے برے کاموں میں مبتلا ہو۔ |
ٹخنے جانوروں کے دیکھنا |
اگر حلال جانوروں کے دیکھے تو مال پائے اگر حرام جانور وں کے دیکھے تو مال حرام پائے۔ |
ٹڈی دل دیکھے دیکھنا |
لشکر یا فوج سے تعبیر ہے یعنی فوج میں داخل ہو۔ |
ٹڈی دل پیچھے اڑتا دیکھنا |
لشکر کا سردار ہو عزت و عہدہ پائے۔ |
ٹڈی دل گھرا دیکھنا |
لشکر میں گرفتار ہو۔ رنج اٹھائے یا بیمار ہو۔ |
ٹرام دیکھنا یا سوار ہونادیکھنا |
عزت و توقیر بڑھے اورمرتبہ بلند ہو۔ |
ٹکٹ خریدنا ریل کادیکھنا |
سفر کی نشانی ہے باعث رنج و کلفت ہو۔ |
ٹکٹ ہوائی جہاز کا خریدنادیکھنا |
عزت و مرتبہ بلند ہو۔ نئی ایجاد کرے۔ شہرہ آفاق حاصل ہو۔ |
ٹکٹ سمندری جہاز کا خریدنادیکھنا |
اگر صالح دیکھے تو حج کرے اگر گنہگار دیکھے تو مصیبت و موت آئے۔ |
ٹکٹ ڈاک کا دیکھنا |
کسی کا خط ملے یا لکھے۔ |
ٹمٹم پر سوار دیکھنا |
عہدہ اعلیٰ پر فائز ہو۔ حکومت سرداری دولت پائے۔ |
ٹمٹم دیکھنا |
گمشدہ دوست یا عزیز کو پائے یا سفر سے واپس آئے۔ |
ٹوپی دیکھنا |
باعث عزت و ناموس ہے۔ جس قسم کی ٹوپی دیکھے اس کیمطابق تعبیر ہے۔ یعنی اگر جناح کیپ دیکھے تو مسلم لیگ کا لیڈر ہو۔ |
ٹوپی درویشانہ پہننادیکھنا |
عادات مسکین پیدا کرے غرور و تکبر سے نفرت ہو یا د خدامیں رہے۔ |
ٹوپی ترکی کی پہننادیکھنا |
عزم، استقلال ہمت، جرأت عزت پائے دولت ہاتھ آئے۔ |
ٹوپی لمبی نوکدارپہننا دیکھنا |
عیار، چالباز، فریبی، مکار ہو بازر ہو مال حرام پائے۔ |
ٹوپی مجاہد کی پہننا دیکھنا |
بہادر و دلیر ہو، دشمن پر غالب آئے فاتح ملک ہو نام پیدا کرے۔ |
ٹوپی پھٹی پرانی پہننادیکھنا |
بے عزت و ننگ و ناموس ہو قلاش ہو جائے۔ |
ٹوپی سیاہ پہننا دیکھنا |
جاسوس ہو یا ڈاکٹر رہزن چور بنے یا لوگوں کو نقصان پہنچائے۔ |
ٹوٹا یا توڑنادیکھنا |
جان و مال کا نقصان ہو۔ اگر کوئی عضو ٹوٹا دیکھے تو کسی کی موت ہو۔ |
ٹھپہ(مہر) دیکھنا |
اگر خریدے تو کسی عہدے پر فائز ہودیکھے تو نیک و عابد ہو۔ |
ٹھپہ توڑتا دیکھنا |
نقصان اٹھائے پریشان ہو۔ عہدے سے مستعفی ہو۔ |
تھوڈی دیکھنا |
عقلمندی و سرداری ملے صاحب توقیر ہو۔ |
تھوڈی لمبی دیکھنا |
اہل و عیال میں ذلیل و خوار ہو۔ |
تھوڈی سے خون بہنا |
اپنے خاندانی بزرگوں سے نقصان اٹھائے۔ |
ٹہنی دیکھنا |
بھائی بیٹوں عزیزوں سے تعبیر ہے۔ اگر ٹہنی سبز دیکھے تو زندگی کی نشانی ہے اور خشک دیکھے تو موت واقع ہو۔ |
ٹہنیاں سبز دیکھنا |
آل و اولاد میں ترقی ہو۔ خاندان عروج پائے۔ |
ٹھیلہ دیکھنا |
نوکر سے آرام و راحت ملے شادی ہونیکا باعث ہو۔ |
ٹنڈیاں اپنی کسی دیکھنا |
گناہوں سے توبہ کرے فسق و فجور سے باز رہے۔ |
ٹھٹھا کرنا دیکھنا |
دین میں خرابی آئے۔ دنیا میں بے اعتبار ہو جائے۔ |
ٹھیلیا کرنا دیکھنا |
زوجہ و کنیز خوشحال ہاتھ آئے خدمتگار سے راحت پائے۔ |
ٹھوکر مارنا دیکھنا |
بادشاہ ہو دین پر فتح پائے خوبصورت عورت ملے فرزند پیدا ہو۔ |