ابابیل دیکھنا |
عقل و دولت میں ترقی کا باعث ہے۔ |
ابابیل ہاتھ سے اُڑنا |
عورت سے مفارقت ہو۔ رنج و ملا ل اٹھائے۔ |
ابابیل ہاتھ سے مرنا |
کسی عزیز کی موت واقع ہو۔ |
ابابیل پکڑنا |
غموں سے نجات ملے آرام نصیب ہو۔ |
ابر آسمان پر دیکھنا |
بادشاہ مہربان ہویا خود عالم و حکیم بے مثل دوران ہو۔ |
ابر کا ٹکڑا پانا |
علم و حکمت حاصل ہو۔ فنِ طبیہ میں کامل ہو۔ |
ابر کا ٹکڑا کھانا |
بادشاہ یا حاکم وقت کا نزدیکی ہو فائدہ بے انداز پائے۔ |
ابر سیاہ دیکھنا |
رنج و عذاب در پیش آئے فکر و اندیشہ میں مبتلا ہو۔ |
ابر برستا دیکھنا |
خیر و برکت اور زیادتی رزق کا سبب ہو آرام و آسائش عام ہو۔ |
ابر گرجتا دیکھنا |
باعث پریشانی ہے توبہ کرے نیک ہو خوف خدا دل میں پیدا ہو۔ |
ابر اڑتادیکھنا |
نیکی کی دلیل ہے علم عرفان حاصل ہو، خدمت خلق میں شاغل ہو۔ |
ابر محیط آسمان پر دیکھنا |
آفت میں مبتلا ہو۔ رنج و مصیبت میں سامنا ہو۔ |
ابرک اڑنا |
مال و دولت ضائع کرے بے آبرو ہو۔ |
ابرک جمع کرنا |
مال و زر حاصل ہوامیروں میں داخل ہو۔ |
ابرک دیکھنا |
تنگدستی کی علامت ہے۔ باعث فکر و الم ہے۔ |
اجوائن دیکھنا |
رنج و غم میں مبتلا ہو۔ تکلیف اٹھائے۔ |
اجوائن کسی کو دینا |
غم و اندوہ سے نجات حاصل ہواگر ہاتھ سے گرتی دیکھے تو غم سے بچے۔ |
اجوائن کھانا |
نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ |
اخبار پڑھنا |
علم و عمل میں ترقی ہو۔ دولت علم بدولت ہاتھ آئے۔ |
اخبار بیچنا |
عیب یا بہتان لگے۔ مگر نیکی اختیار کرے۔ |
اخبار لکھنا |
دولتمند ہونیکی دلیل ہے۔ عہدہ یا نوکری ملے۔ |
اخبار طبع کرنا |
کامیابی کی دلیل ہے۔مشہور عام ہو کاروبار وسیع ہو۔ |
اخروٹ کھیلنا |
دنگا فساد ہو۔ بدنام ہو۔ خرابی پیدا ہو۔ |
اخروٹ کڑوا کھانا |
مال حرام پائے بیجا خرچ کرے نقصان کرے۔ |
اخروٹ سے تیل نکالنا |
کام سے نفع پہنچے، کسی شوم یا کنجوس سے کچھ ملے۔ |
اخروٹ کا درخت دیکھنا |
نخل تمنا برلائے مسرت ہاتھ آئے۔ |
اخروٹ دیکھنا |
تجارت میں منفعت ہو حاصل ثروت ہو۔ |
اذان سننا |
پرہیز گاری اختیار کرے نمازی ہو۔ خوشی حاصل ہو۔ |
اذان بے وقت کہنا |
ظلم و جفا کا شیوہ پسند آئے۔ خلقت کو تکلیف پہنچائے۔ |
اذان بے مقام کہنا |
ریاکاری اختیار کرے ظاہر دار ہو۔ مکار ہودھوکہ فریب سے کام لے۔ |
اذان مسجد میں کہنا |
مال بے حساب ملے انجام بخیر ہو۔ حج و زیارت نصیب ہو۔ |
اذان لشکر میں کہنا |
سفر درپیش ہو مال حاصل ہو تجارت میں فائدہ ہو۔ |
اذان قید میں کہنا |
قید سے رہائی پائے یا مصیبت سے آزاد ہو۔ |
اذان پہاڑ پر کہنا |
کسی مصیبت سے گرفتار ہو کر رہائی پائے مرتبہ بلند ہو۔ |
ارگن پانا یا بجانا |
افسر فوج یا حاکم شہر ہو جائے یا قوم میں امتیاز پائے یا مشیر یا توقیر ہو۔ |
اڑتا دیکھنا آپ کو |
عزت و بزرگی پائے۔ دولت مندوں میں شامل ہو۔ |
اڑنا پروں سے |
بیماری یا موت واقع ہو۔ |
اڑکر دوسری جگہ جانا |
شادی کرے یا کنیز خریدے یا بلند مرتبہ حاصل ہو۔ |
اژدہا دیکھنا |
بزرگوں سے فیض حاصل ہودولت مندوں میں شامل ہو۔ |
اژدھا سے جنگ کرنا |
دشمن سے لڑائی ہو جائے باعث پریشانی ہے۔ |
اژدھا کو زیر کرنا |
دشمن فتح پائے،دولت پائے،رنج و غم کافور ہو جائیں۔ |
اژدھا پر بیٹھنا |
دشمن سے صلح ہو رنج و الم دور ہو۔ |
اژدھا کو مار ڈالنا |
دشمن کو ہلاک کرے اندیشہ دور ہو۔ |
استاد بننا |
اگر بچوں کو پڑھائے تو دنیا میں راست گو ثابت ہو عزت حاصل ہو۔ |
اسبغول دیکھنا |
رنج و غم میں مبتلا ہو۔ آفت میں گرفتار ہو۔ |
استغفار(توبہ) کرنا |
دلی مراد برآئے توبہ قبول ہو یا مال و دولت، فرزندو زن حاصل ہو۔ |
اشرفی ملتے دیکھنا |
فرزند نیک طالع ہو یا مال و دولت بڑھے نفع کثیر ہو۔ |
اشرفی گم ہونا |
کسی عزیز کی موت واقع ہو یا دولت کی چوری ہو جائے۔ |
ابرو(بھنویں ) گھنے دیکھنا |
ترقی دین کا باعث ہو۔ علم حاصل کرے۔ ہدایت پندو نصیحت کہے۔ |
ابروغم دار دیکھنا |
حسینہ جمیلہ عورت ملے مجامعت سے دل شاد ہو۔ |
ابرو گرتے دیکھنا |
نقصان اٹھائے بے عزت ہو۔ غم دامن گیر ہو۔ |
ابرو سفید دیکھنا |
بزرگ دین ہو۔ علم و عرفان ملے۔ لیکن دولت کی کمی کا باعث ہو۔ |
افیون دیکھنا |
غم و اندیشہ درپیش ہو۔ مصیب میں مبتلا ہو۔ |
اقامت کہنا |
بزرگی حاصل ہو۔ نیکوں میں شمار ہو۔ |
السی دیکھنا |
مال حلال پائے تجارت سے منفعت اٹھائے۔ |
السی کھانا |
سامان دنیا اکٹھا کرے۔ عیش و عشرت میں مشغول ہو۔ |
اُلو دیکھنا |
گمراہی کی دلیل ہے مصیبت پیش آئے۔ |
اُلو پکڑنا |
چور کو گرفتار کر ے یا پکڑ ے نیک نام ہو فائدہ مند ہو۔ |
اُلو کو جھپٹا مارتے دیکھنا |
کسی سے لڑائی جھگڑا ہو یا دشمن سے جنگ ہو۔ |
الو کا بچہ دیکھنا |
چور کے شاگرد یا لڑکے کو پکڑے۔ |
امام بننا |
قوم کا سردار ہو قبیلہ کا امام مقرر ہو عزت حاصل ہو۔ |
امام لوگ بنائیں |
شہر کا حاکم مقرر ہو۔ بادشاہ سے عہدہ ملے لوگوں میں مشہور ہو۔ |
امام سے ملاقات کرنا |
حکومت، عدل، انصاف، علم، بزرگی، امن وراحت پائے۔ |
امرود کھانا |
اگر موسم میں کھائے تو مال حلال حاصل ہوخوشی نصیب ہو۔ |
امرود ترش کھانا |
غم و الم میں مبتلا ہواگر بد مزہ ہو تو بد بختی کی علامت ہے۔ |
امرود درخت سے توڑنا |
لڑکی پیدا ہو۔ مال ملنے اور زر زیادہ ہاتھ آئے |
انار توڑ کر کھانا |
حسین عورت ملے۔ مال ملنے کی بشارت ہے۔ |
انار ترش کھانا |
کام میں ناکامی۔ باعث پریشانی ہے۔ |
انار میٹھا کھانا |
مال جمع کرے نیک عورت ملے باعث آبادی ہے۔ |
انار کا درخت دیکھنا |
لونڈی باکرہ ہاتھ آئے یا منکوحہ بی بی ہاتھ آئے۔ |
انار پانا |
روپیہ ملے یا اولاد نیک ہو۔ |
انار خشک کھانا |
فکرو اندیشہ کا سامان۔ |
انار شیریں کھانا |
دولت دنیا سے مالا مال ہو مسرور فی الحال ہو۔ |
انار ترش |
جسم آبلہ وار ہو جائے تکلیف اٹھائے۔ |
انسان کا گوشت کھانا |
مال حرام ہاتھ آئے اندیشہ کھائے۔ |
انتڑی کھانا |
زیادتی اسباب مال و متاع خانگی ہو۔ فارغ البالی حاصل ہو۔ |
انجیر کا پتہ کھانا |
اندیشہ بیماری کی علامت ہے باعث پریشانی و ملامت ہے۔ |
انجیر کھانا یا جمع کرنا |
اندوہ ملال کا باعث ہے حرص طمع زیادہ کرے مگر فائدہ نہ ہو۔ |
اندھا اپنے تئیں دیکھنا |
دین کے کاموں سے چشم پوشی ہو بھوک سے گرم جوشی ہو۔ |
اندھا دیکھنا |
منفعت سے محروم رہے قصد سفر سے مغموم ہو۔ رنج اٹھائے۔ |
انجن دیکھنا |
طاقتور ہونے کی دلیل ہے۔ |
انجن چلتے دیکھنا |
سفر درپیش آئے۔ منفعت ہاتھ آئے۔ |
انجن خود چلانا |
ملازمت ملے یا کاروبار وسیع ہو۔ |
انجیل شریف پڑھنا |
خود آرائی اور باطل پرستی کی طرف راغب ہو بے دین ہو۔ |
اندھیر ادیکھنا |
دین میں گمراہی کا باعث ہے ظلمت میں گرفتار ہو۔ |
اندھیرے سے روشنی دیکھنا |
توبہ کر کے دین کی محبت ہو ہدایت پائے نیک ہو جائے۔ |
انڈہ دیکھنا یا پانا |
عورت یا کنیز ملنے کی خبر پائے مسرت ہاتھ آئے۔ |
انڈہ پختہ کھانا |
رنج و مشقت سے مال و دولت پیدا کرے۔ |
انڈہ نیم پختہ دیکھنا |
مال حرام اکٹھا کرے رشوت کو جائز قرار دے۔ |
انڈہ بہتے دیکھنا |
عورتوں کی محبت میں مبتلا ہو زنا کرے خوار ہو۔ |
انڈہ بطخ کا دیکھنا |
درویشی اختیار کرے دنیا سے بیزار۔ |
انڈہ چڑیا کا دیکھنا |
خوشی کی علامت ہے مگر بہت کم۔ |
انگلیاں دائیں ہاتھ دیکھنا |
پنجگانہ نماز کی پابندی کرے یا کچھ لکھے یا تصنیف کرے۔ |
انگلیاں بائیں ہاتھ دیکھنا |
برادر یا فرزند پیدا ہو۔ کوئی نیا کام ہو۔ |
انگلیاں متفرق دیکھنا |
تنگدستی ہو جائے فکر و اندیشہ سے گھبرائے۔ |
انگلیاں پائوں کی دیکھنا |
زیب و زینت حاصل ہو لونڈی یا اولاد سے خوشی حاصل کرے۔ |
انگوٹھی چاندی کی دیکھنا |
فراغت دولت سرور حاصل ہو۔ انگوٹھی سونے کی بھی اچھی تعبیر ہے۔ |
انڈے زیادہ دیکھنا |
ترقی اولاد کا باعث ہے۔ |
انگوٹھی پہنتا دیکھنا |
حکومت مرتبہ بزرگی کی نشانی ہے جلد مسرت ثروت ہاتھ آئے۔ |
انگوٹھی بیچ ڈالنا |
عورت سے فراق ہو۔جدائی شاک ہو یا جائیداد فروخت کرے۔ |
انگوٹھی گرتے دیکھنا |
قدرو منزلت زائل ہو پریشانی حاصل ہو مشکلات میں مبتلا ہو۔ |
انگوٹھی ٹوٹتا دیکھنا |
اہل و عیال سے مفارقت کا باعث ہو۔ |
انگور سیاہ دیکھنا |
باعث مصیبت ہے۔ رنج و بلا میں مبتلا ہو۔ |
انگور سفید دیکھنا |
نعمت و برکت حاصل ہو فائدہ کثیر ہو صاحب تدبیر ہو۔ |
انگور نچوڑتا دیکھنا |
حاکم وقت سے فائدہ حاصل ہو۔ فرحت بے حساب پائے۔ |
انگور کی بیل دیکھنا |
نیک اور خوشخو عورت سے شادی کرے آرام پائے۔ |
انگور کی بیل سوکھی دیکھنا |
تکلیف و پریشانی اٹھائے رنج و بلا میں گرفتار ہو۔ |
انگیا(سینہ بند) دیکھنا |
اپنی عورت کو دیکھے تو راحت پائے بیوی سے محبت کرے۔ |
انگیا غیر عورت کا دیکھنا |
عیاش و بدمعاش ہو۔ بدنام عام ہو غیر مستورات سے محبت کرے۔ |
انگیٹھی دیکھنا |
نیک نام عورت مقام زینت ہو باعث راحت آرام ہو۔ |
انگیٹھی ٹوٹی دیکھنا |
کنیز یا غلام کھو جانے کے مترادف ہے۔ |
اولیا اللہ کو خوش دیکھنا |
بزرگی ملنے کی دلیل ہے جاہ و اقبال و مرتبہ بلند۔ |
اولیا اللہ کوغصہ دیکھنا |
باعث پریشانی ہے ذلالت اٹھائے بدنام ہو گمراہ ہو جائے۔ |
اوپر چڑھنا یا جانا دیکھنا |
پہاڑ یا چھت یا کسی بلند مقام پر چڑھنا کامیابی کی دلیل ہے۔ |
اوجھڑی صاف دیکھنا |
اگر حلال جانور کی دیکھے تو مال حلال حاصل ہو۔ |
اوجھڑی گوبر سے بھری دیکھنا |
مال حرام ملنے کی دلیل ہے ۔ باعث پریشانی ہے۔ |
اوجھڑی پختہ دیکھنا |
اگر اوجھڑی پختہ دیکھے یا کھائے خیر و برکت ہاتھ آئے آرام پائے۔ |
اوڑھنی دیکھنا |
دیندار عورت ملے۔ باعث فرحت ہو۔ |
اوڑھنی پھٹی دیکھنا |
منکوحہ بی بی مر جائے یا کسی عزیز و اقارب کی موت واقع ہو۔ |
اوڑھنی پر قرآن مجید کی آیت دیکھنا |
عورت دیندار ملے جس سے خود بھی ہدایت پائے باعث آرام و راحت ہو۔ موجب برکت ہے۔ |
اوکھلی دیکھنا |
اگر اوکھلی میں چیز کوئی جائے تو نفع ہو۔ رنج و غم فرار ہو اور اگر گڑوی چیز کوئی پاوے تو نقصان ہو غم اندوہ زیادہ دیکھے۔ |
اونٹ پر سوار ہونا |
باعث مسرت ہے۔ مالدار ہو۔ تجارت ، بیوپار سے نفع اٹھائے۔ |
اونٹ کا گوشت کھانا |
مال پاکیزہ ملے بزرگی حاصل ہو۔ دین میں کامل ہو۔ |
اونٹ خریدنا |
عورت یا لونڈی ملنے کی توقع ہے دولتمند ہو۔ مرتبہ بلند ہو۔ |
اونٹ کو اپنا دشمن دیکھنا |
مصیبت میں گرفتار ہو دشمن سے مغلوب ہو پریشانی اٹھائے۔ |
اونٹ مطیع دیکھنا |
دولتمندی عزت آرام پائے دشمن پر غالب آئے۔ |
اولے برستے دیکھنا |
بلا فتنہ و فساد ۔ قحط و بیماری کا باعث ہے۔ |
اولے شہر پر برستے دیکھنا |
حاکم وقت سے تکلیف سے پہنچے یا آسمانی بلائیں نازل ہوں۔ |
اولے کا پانی پینا |
خوش حالی ہو فارغ البال ہو۔ |
اون دیکھنا |
حلال جانور کی دیکھے تو مال حلال جمع کرے تجارت میں ترقی ہو۔ |
اون حرام جانور کی دیکھنا |
مال حرام حاصل کرے نقصان پائے بدنام ہو۔ |
ایلوا کا کھانا |
غم و اندوہ میں مبتلا ہو اگر نہ کھائے تو خوشی ہو۔ |
ایڑی دیکھنا |
کاروبار کی ترقی کا باعث ہو۔ |
ایڑی کٹ جانا |
بیکاری اور تنگ دستی کی دلیل ہے۔ |
اینٹ دیکھنا یا پانا |
کچی اینٹ دیکھنا دولت جمع کرے۔ مگر کنجوس ہو۔ |
اینٹ دیوار سے نکالنا |
مالک کے مال میں خیانت کرے بدنام ہو۔ |
اینٹ توڑنا |
مال و دولت ویران کرے پشیمانی اٹھائے۔ |
ادرک کھانا |
شیریں بیان خوش الحان مشہور ہو ملاقات سے مسرور ہو۔ |
اپنے تئیں خود ہلاک کرنا |
گناہوں سے تائب ہو افعال نیک کی طرف راغب ہو۔ |
اینٹ پختہ دیکھنا |
دکھ تکلیف مصیبت اٹھائے۔ |