حضرت عبداللہ بن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا میرے پاس حضرت جبرائیل ؑ آئے اور پیغام سنایا کہ اللہ تعالی نے حضرت عائشہ بنت ابوبکرؓ کا نکاح آپ ﷺ سے فرما دیا ہے ان کے پاس حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی ایک تصویر تھی۔
ام المومنین سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ تعالی عنھا
سیدہ سودہ رضی اللہ تعالی عنھا ابتدا ہی میں مکہ مکرمہ میں ایمان لائیں ان کے شوہر حضرت سکران ؓ بن عمر و بن عبدالشمس بھی ان کے ساتھ اسلام لائے جن سے عبدالرحمن نامی لڑکا پیدا ہوا۔ سیدہ سودہ ؓ نے حضرت سکران ؓ کے ہمراہ حبشہ کی طرف ہجرت ثانیہ کی۔ ان کے شوہر مکہ مکرمہ بروایت دیگر حبشہ میں فوت ہوئے۔