1. Home
  2. /
  3. قدیم کتب اردو
  4. /
  5. Raaz e Najoom

Raaz e Najoom

480
Category: قدیم کتب اردو

راز نجوم

نجوم پر قدیمی کتاب جو کہ نایاب ہے۔ کواکب کی دوستی دشمنی دیکھنا۔ مختلف سوالوں کے جوابات دیکھنا۔ اس کتاب کی عمر اس وقت ایک سو نو (109) سال پرانی ہے۔ اس کی قدامت اس کی بات کی مظہر ہے کہ یہ قدیم ترین نجومی راز اپنے اندر لیے ہوئے ہے۔ علم نجوم کے تمام بنیادی اصول و قواعد کے بیان کے ساتھ ساتھ اس میں بعض دیگر دلچسپ اور معلومات افزا تکنیکی معلومات فراہم کی گئی ہے۔ مثلاً ممالک اور شہروں کا برج سے تعلق امراض منسوبہ بروج، ادویات منسوبہ بروج، منسوبات راس اور ان کے مالک گر ہوں میں، حلیہ سیارگان، اوصاف ستارگان، حیثیت سیارگان، خصوصیات، اعضاء، ادویہ منسوبہ سیارگان، منسوبات سبع سیارگان مطابق علم طب، امراض منسوبہ سبع سیارگان، قوت و ضعف ستارگان، اونچ نیچ کواکب، قوت ذاتی، عارضی، ذاتی و عارضی، دوستی دشمنی، درشٹی، لگن، شپٹ، گرہ شپٹ، طریق نت ناڑی چلت کنڈلی، ہوڑا، دریش کانڈ کنڈلی جیسے موضوعات اس کتاب کی زینت ہیں۔ گو یہ کتاب ہندی نجوم سے متعلق ہے جس کی ایک جھلک اور حسابات آپ خالد ہندی جنتری میں دیکھ سکتے ہیں تاہم نجوم کی سمجھ اور سیانہ سسٹم والے بھی اس سے نجومی حوالے سے قابل قدر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ نجوم سے دلچسپی رکھنے والے ہر فرد کے لیے خاص کتاب۔

Related products

Menu