سوالات

 

  1. ذاتی /عمومی نقش یا لوح کیا ہوتی ہے؟۔ ذاتی اور عمومی لوح یا نقش میں کیا فرق ہے؟
  2. مختلف اعمال کرنے کے لیے سعد و نحس بخور تحریر ہوتے ہیں۔ یہ کیا ہیں وضاحت کر دیں؟
  3. کوائف برائے نقش‘ لوح یا طلسم وغیرہ کیا ہوتے ہیں؟
  4. کوائف برائے زائچہ وغیرہ کیا ہیں؟
  5. عملیاتی مقاصد کے لیے اگر بتی استعمال ہو سکتی ہے؟
  6. قرعہ رمل کے بارے تفصیل کیا ہے۔
  7. کتب وغیرہ بذریعہ ڈاک منگوانے کا طریقہ کار کیا ہے؟
  8. رقم ارسال کرنے یا منی آرڈر وغیرہ کا طریقہ و پتہ وغیرہ کیا ہے؟
  9. کیا راہنمائے عملیات کے پرانے شمارے دستیاب ہیں؟
  10. کیا خالد روحانی جنتری یا خالد ہندی جنتری کی کاپیاں دستیاب ہیں؟

 

جوابات

 

ذاتی /عمومی نقش یا لوح کیا ہوتی ہے؟۔ ذاتی اور عمومی لوح یا نقش میں کیا فرق ہے؟

ذاتی لوح

علم عملیات میں ذاتی نقش لوح یا تعویذ کا مفہوم یہ لیا جاتا ہے کہ ایک ایسا نقش یا لوح وغیرہ جس میں سائل کا نام بمعہ اس کی والدہ کے نام نقش یا لوح کے حساب میں شامل ہو اور اس کو نقش، تعویذ یا لوح کے نیچے بھی درج کیا گیا ہو۔

ذاتی اور عمومی لوح میں ایک اور نمایاں فرق یہ ہے کہ ذاتی لوح صرف اس فرد کے لیے موثر ہوتی ہے جس کے لیے تیار کی جائے۔ کسی دوسرے فرد کے لیے یہ لوح استعمال نہیں ہو سکتی۔ بلحاط اثرات بھی ذاتی لوح عمومی لوح کی نسبت بہتر ہوتی ہے۔ کیونکہ اس میں تمام عمل کا دار و مدار اُس خاص فرد کے حوالے سے ہوتا ہے جس کے لیے یہ تیار کی جارہی ہو۔جبکہ عمومی لوح میں یہ امر سامنے نہیں رکھا جاتا۔

عمومی لوح

ذاتی لوح کے برعکس عمومی لوح، نقش یا تعویذ کسی خاص نام یا فرد کے لیے تیار نہیں کی جاتی بلکہ جب کواکب حالت شرف یا خاص نظرات یا حالت کے تحت ہوتے ہیں تو یہ لوح تیار کی جاتی ہے۔ اس کوکب سے متعلق معاملات کے روحانی حل کی کسی فرد کو ضرورت ہوتی ہے تو یہ لوح اس کو دے دی جاتی ہے۔مثلاً شرف زہرہ میں جو لوح تیار کی جائے گی وہ زہرہ سے منسوب تمام معاملات میں مفید ثابت ہو گی۔ یا کسی فرد نے کاروبار شروع کرنا ہے تو اس کو لوح شرف شمس عمومی اگر دے دی جائے تو اس کے مقصد کے حوالے سے یہ لوح مفید ثابت ہو گی۔

بالحاظ اثرات ذاتی لوح عمومی لوح کی نسبت بہتر اور زیادہ موثر طاقت کی حامل ہوتی ہے۔

عمومی نقش، تعویذ یا لوح میں گو فرد کا نام استعمال نہیں ہوتا تاہم بہتر ہوتا ہے کہ جس فرد کو یہ دی جائے مطلوب ہو اس پر سائل کے معاملات کے مطابق ضروری پڑھائی کر دی جائے۔ عمومی لوح کسی بھی فرد کو دی جا سکتی ہے اور اس حوالے سے ذاتی لوح والی بندش اس پر لاگو نہیں ہوتی۔

  1. مختلف اعمال کرنے کے لیے سعد و نحس بخور تحریر ہوتے ہیں۔ یہ کیا ہیں وضاحت کر دیں؟

بخور

ِ          بخور سے یوں تو ایسی شہ مطلب ہوتی ہے جو جلانے کے کام آئے۔ میدان عملیات میںبخور اسی معنی کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔ تاہم فرق یہ ہے کہ علم عملیات میںبخور کو دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے:

  • سعد بخور
  • نحس بخور

 

اعمال سعد کا بخور

اعمال سعد کے لیے ایسی خوشبو والی اشیاء کو بطور خوشبو استعمال کیا جاتا ہے جو پاکیزگی اور اچھی خوشبو و خواص کی حامل ہوں۔ اس حوالے سے ہر کوکب سے چند خاص اشیاء کا بخوربھی منسوب ہے۔ جس کی تفصیل ادارے کی کتاب ’’ اُصول و قواعد عملیات‘‘ میں دی گئی ہے۔ تاہم عمومی استعمال کے لیے ذیل میں جو بخور تحریر ہیں اِن کو آپ کسی بھی سعد مقصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے آپ عملیاتی، روحانی، چلہ کشی اور وظائف کے لیے خصوصی اگر بتی بھی تیار کی گئی ہے۔ جس کو آپ زیر بحث مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔شان اگر بتی کے عنوان کے تحت آپ کو اس کی مکمل تفصیل مل سکتی ہے۔

اعمال سعد کا بخور درج ذیل ہے۔

  • گلاب
  • صندل
  • زغفران
  • مشک
  • عنبر
  • اعمال نحس کا بخور

اعمال نحس کے لیے جو عمومی بخور استعمال ہوتا ہے اس کی تفصیل کچھ یوں ہے؛

  • رال
  • کالی مرچ
  • لونگ

تمام کو اکٹھا ملا کر یا کسی دو کو بھی استعمال کر لیں تو ضرورت پوری ہو جائے گی۔

  1. کوائف برائے نقش‘ لوح یا طلسم وغیرہ کیا ہوتے ہیں؟

 

کوائف برائے لوح و نقش وغیرہ

کسی بھی قسم یا مقصد کے لیے نقش لوح، تعویذ، طلسم یا انگوٹھی بنائیں تو اِن کی تیاری دو بڑی اقسام میں سے کسی ایک کے تحت آتی ہے؛

اول:       ذاتی

دوم:       عمومی

 

عمومی نقش وغیرہ کے لیے تو خاص ذاتی معلومات کا حصول درکار نہیں ہوتا۔بس سائل کے مقصد کے مطابق اس کو روحانی عمل تیار کر کے دے دیا جاتا ہے۔ تاہم ذاتی روحانی عمل کی تیار کے لیے درج ذیل کوائف لازم درکار ہوتے ہیں۔

نام

والدہ نام

مقصد

تاہم اگر فرد یعنی سائل کے معاملات کو بالحاظ زائچہ دیکھنا ہو یا کواکبی حساب کو مدنظر رکھ کر روحانی عمل مثلاً نقش، تعویذ، لوح وغیرہ تیار کرنی ہو تو اس کے لیے درج ذیل کوائف اضافی طور پر درکار ہوتے ہیں۔ تاہم اِن کوائف کے نہ ہونے سے کسی بھی روحانی عمل پر منفی اثر نہیں پڑتا۔ یعنی اِن اُمور کے بغیر آپ کوئی بھی نقش، تعویذ یا لوح وغیرہ تیار کر سکتے ہیں۔

  • وقت پیدائش
  • تاریخ پیدائش
  • مقام پیدائش
  1. کوائف برائے زائچہ وغیرہ کیا ہیں؟

کوائف برائے زائچہ وغیرہ

کسی بھی قسم کا زائچہ ہو اس کے لیے درج کوائف لازم درکار ہوتے ہیں۔

نام

وقت پیدائش

تاریخ پیدائش

مقام پیدائش

سالانہ زائچہ

 

اگر سالانہ زائچہ بنانا مطلوب ہو یا آنے والے سالوں کے لیے حالات جاننے ہوں تو زائچہ سازی میں اس مقصد کے لیے عرصہ کا تعین ضروری ہوتا ہے۔

ازدواجی زائچہ

ازدواجی زائچہ بنانے کے لیے ہونے والے میاں بیوی کے مکمل پیدائشی کوائف درکار ہوتے ہیں۔ یعنی نام، وقت پیدائش، تاریخ پیدائش اور مقام پیدائش۔

کاروباری زائچہ

کاروباری زائچہ بنانے یا شریک کار کے ساتھ معاملات جاننے کے حوالے سے بھی فرد اور شریک کار کے مکمل کوائف درکار ہوتے ہیں۔ یعنی نام، وقت پیدائش،تاریخ پیدائش اور مقام پیدائش۔

 

  1. عملیاتی مقاصد کے لیے اگر بتی استعمال ہو سکتی ہے؟

اگربتی

فروخت کے لیے پیش کی جانے والی تمام اگربتیاں تیار ہی عملیاتی مقاصد کو سامنے رکھ کر کی جاتی ہیں۔ سو آپ بلا کوئی بات ذہن میں لائے ۔ اِن کو استعمال کر سکتے ہیں۔ خالصتاََ عملیاتی مقاصد کے علاوہ آپ ان کو روز مرہ زندگی میں خوشبو کے حصول اور موحول کو معطر کر نے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ طوالت کے حامل و ظائف اور چلہ کشی کے لیے شان اگربتی کے نام سے ایک خاص اگربتی بھی فراہم کی جاتی ہے۔ جو کم و پیش چار گھنٹے جلتی ہے۔

  1. قرعہ رمل کے بارے تفصیل کیا ہے۔

قرعہ رمل

علم رمل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے قرعہ رمل ایک ایسی ضرورت ہے جس کے بغیر علم رمل سے کام لینے کا مزہ ختم ہو جاتا ہے۔ ادارہ نے تین دھاتوں کے قرعہ رمل قارئین کے لیے پیش کیے ہیں۔

  • قرعہ رمل سلور
  • قرعہ رمل تانبا
  • قرعہ رمل پیتل