نام انگلش صفت زبان مطلب و مفہوم
کامران Kamran مذکر عربی کامیاب، فاتح، جیتا ہوا، فتح مند، ایک مغل شہزادہ کامران جس نے دریائے راوی کے کنارے بارہ دری بنوائی تھی۔
کامن Kaman مذکر اردو پوشیدہ، چھپا ہوا
کاظمین Kazmin مذکر عربی غصے کو پی جانے والے
کاثر Kasir مذکر عربی کثرت پر غلبہ پانے والا، کثیر پر قابو پانے والا
کاظم Kazim مذکر عربی غصے کو ضبط کرنے والا، غصے کو پی جانے والا، ساتویں امام موسی کاظم ؒ آپ کا انتقال خلیفہ ہارون الرشید کے قید خانہ میں ہوا تھا۔ مزار مبارک بغداد شریف عراق میں ہے
کابد Kabed مذکر عربی مشقت برداشت کرنے والا
کادح Kadah مذکر عربی کوشش کرنے والا
کاذب Kazib مذکر عربی جھوٹ بولنے والا
کاذی Kazie مذکر عربی کیوڑہ، کادی
کارب karab مذکر عربی قریب ہونا
کارز Karz مذکر عربی خطیب، واعظ، وعظ کرنے والا
کارم karam مذکر عربی کرم کرنے والا
کاعب Kaab مذکر عربی نزدیک ہونا، پاس ہونا، قریب ہونا
کاسف Kasif مذکر عربی ترش رو، کھٹا، چھپانے والا
کاکا Kaka مذکر اردو، فارسی بڑا بھائی، چچا، چھوٹا بچہ، بہت بوڑھا اور قدیم غلام
کاکل Kakal مذکر فارسی زلف، گیسو، لٹ
کاہن Kahan مذکر عربی فال بتانے والا، کوشش کرنے والا، جو دوسروں کی ضرورت کو پورا کرنے کا ذمہ دار ہو
کائب Kaib مذکر فارسی پاس ہونا
کائوس Kaoos مذکر فارسی ایران کے ایک بادشاہ کیکائوس کا نام جو کہ مشہور پہلوان رستم کا آقا تھا۔
کاتب Kateb مذکر عربی لکھنے والا، محرر، خوش نویس
کافل Kafel مذکر عربی برداشت کرنے والا، غصہ پی جانے والا، غصہ ضبط کرنے والا، تحمل کرنے والا، بردبار
کافیہ Kafia مذکر عربی فوج کا سردار
کاتف Katef مذکر عربی ناپسند کرنے والا
کاجب Kajeb مذکر عربی کثیر، بہت، کافی، وافر
کاشف Kashif مذکر عربی آشکارا کرنے والا، عیاں کرنے والا، ظاہر کرنے والا
کاشی Kashi مذکر عربی منسوب بہ کاشان، نقاشی کا کام
کاشر Kasher مذکر عربی آپس میں ہنسنے والا، ایک نام سلیم کاشر
کاردار Kardar مذکر فارسی عہدہ دار، منصٖب دار، پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار۔
کانس Kanes مذکر عربی ہمیشہ حفاظت میں رہنے والا، ہمیشہ پناہ میں رہنے والا
کابر Kaber مذکر عربی سردار، بلند مرتبہ
کانب kanb مذکر عربی آسودہ، خوشحال
کاشد Kashed مذکر عربی محنت سے روزی کمانے والا
کامود Kamood مذکر اردو، ہندی مالکوس، راگ کی ایک قسم جسے رات کو گاتے ہیں
کامور Kamur مذکر عربی بسیط، وسیع، فراخ
کاموس Kamus مذکر اردو، عربی ایک بادشاہ کا نام
کامل Kamel مذکر عربی مکمل، تمام، پورا، اکمل، ایک ولی اللہ حضرت سید کامل شاہ قادری ؒ۔ مزار مبارک بابو صابو لاہور میں واقع ہے۔
کامگار Kamgar مذکر فارسی کامیاب و کامران
کاشان Kashan مذکر فارسی ایک مشہور شہر کا نام
کاسر Kasir مذکر عربی توڑنے والا
کارسنج Karsenj مذکر فارسی صاحب لیاقت، کام سے واقف معاملہ فہم
کارسیخ Karsikh مذکر فارسی عقلمند، دانشمند، قابل، صاحب لیاقت
کاتم katem مذکر عربی چھپانے والا
کبریا Kibria مذکر عربی عظمت، بڑائی، بزرگی
کبیر Kabir مذکر عربی بڑا، بزرگ، لاہور کے ایک ولی اللہ حضرت شیخ کبیر قادری نوشاہی ؒ۔ مزار مبارک لاہور میں ہے۔
کبار Kabar مذکر عربی بزرگ، بڑا، برگزیدہ
کباش Kabash مذکر فارسی کی جمع
کبشہ Kabshah مذکر عربی حضور نبی کریم  ﷺ کے ایک غلام کا نام ابو کبثہ ؓ۔ تمام غزوات میں شریک رہے۔ جس دن حضرت عمر فاروق  ؓ خلیفہ منتخب ہوئے اسی روز13 ھ میں وصال فرمایا۔
کبوس Kaboos مذکر عربی زین پوش
کیش Kash مذکر اردو، فارسی دین، مذہب، عادت، فطرت ترکش
کتیب Kateeb مذکر عربی مکتوب، تحریر شدہ، لکھا ہوا
کتوم Katoom مذکر عربی راز چھپانے والا، بھید کی حفاظت کرنے والا
کتمان Kitman مذکر عربی پردے میں، چھپا ہوا، پوشیدہ، پوشیدگی
کتیف Katif مذکر عربی چوڑی شمشیر، چوڑی تلوار
کثیب Kaseeb مذکر عربی ریت کا ٹیلہ
کثیف Kaseef مذکر فارسی پردہ کرنے والا
کثیم Kasim مذکر عربی نزدیک ہونا، قریب ہونا، پاس ہونا
کثاب Kasab مذکر عربی بہت کثیر، وافر
کثار Kasar مذکر عربی گھنی داڑھی والا
کحال Kahal مذکر اردو، عربی آنکھوں میں سرمہ لگانے والا
کحلت Kahlat مذکر عربی آنکھ کا سرمگیں ہونا
کحیل Kahil مذکر عربی جس نے آنکھوں میں سرمہ لگایا ہوا ہو
کذاب Kazab مذکر عربی جھوٹ
کذافہ Kazafah مذکر عربی بے حساب، بے شمار
کراب Karab مذکر عربی وادی میں پانی کے نالے
کرامت Karamet مذکر عربی انوکھی بات، بڑائی، بزرگی، نوازش، حیرت انگیز، وہ حیران کن فعل جو انسانی عقل میں نہ آئے اور کسی ولی اللہ سے سرزد ہو۔
کریا Karya مذکر فارسی بزرگی، عظمت
کریم Karim مذکر عربی مہربانی کرنے والا، کرم کرنے والا، سخی، اللہ تعالیٰ کا ایک صفاتی اسم مبارک۔ لاہور کے ایک ولی اللہ حضرت سید کریم شاہ سہروردی ؒ۔ قبر مبارک باغبانپورہ لاہور نزد کوٹھی میاں معراج دین واقع ہے۔
کریمان Kareman مذکر عربی حج اور جہاد
کرار Karar مذکر عربی بار بار حملہ کرنے والا، حضرت علی ؓ  کا لقب مبارک
کران Kiran مذکر فارسی سرا، کنارہ، بربط
کرانی Krani مذکر اردو عیسائی، نصارنی، کرسچن، انگریزی دفتر کا کلرک، محرر
کروبی Karobi مذکر عربی مقرب فرشتہ
کرم Karem مذکر عربی ہمت، مہربانی، لطف و عنایت، جوانمردی، لاہور کے ایک ولی اللہ سید کرم شاہ ولی ؒ۔ مزار مبارک جی ٹی روڈ پر شازو لیبارٹریز کے سامنے بائیں ہاتھ ریلوے کی کوٹھیوں کے ساتھ واقع ہے۔
کرمی Kurmi مذکر اردو، ہندی پورب کے ہندوزمینداروں کی ایک ذات
کرخی Karkhi مذکر عربی کرخ کا رہنے والا، منسوب بہ کرخ، مشہور والی اللہ حضرت شیخ معروف کرخی ؒ۔ آپ کا مزار مبارک بغداد شریف عراق میں ہے۔
کرام Karam مذکر عربی بلند مرتبہ، ذی مرتبہ لوگ، جوانمرد، سخی، مغل شہنشاہ جلال الدین محمد اکبر کے دور کے ایک ولی اللہ حضرت سید کرام الدین قادریؒ۔ آپ کا سلسلہ نسب حضرت غوث اعظم ؒ سے چند واسطوں سے جا ملتا ہے۔ مزار مبارک جیل روڈ پر ایک اونچے ٹیلے پر واقع ہے۔

کرمانی

کرمانی Kermani مذکر عربی مہربانی کرنے والا، کرم کرنے والا، کرمان کا رہنے والا، ایک مشہور ولی اللہ شاہ شجاع کرمانی ؒ۔ وقت کے قطب اور صاحب کرامت بزرگ تھے ۔ آپ کے والد کرمان کے بادشاہ تھے۔ 270 ھ کو وصال فرمایا۔
کردک Kurdek مذکر فارسی طاقتور، زور آور، قوی، پہلوان
کردگار Kardgar مذکر اردو، فارسی خالق، خدا تعالیٰ
کردم Kardam مذکر عربی پستہ قد، بہادر
کسریٰ Kasri مذکر عربی بادشاہ
کسام Kasam مذکر عربی کھلا ہوا، شگفتہ
کسوم Kassoom مذکر عربی تجربہ کار، چالاک آدمی
کسیف Kaseef مذکر فارسی نشر، متی
کشف Kashaf مذکر عربی کھلتا
کشفی Kashfi مذکر عربی فاش کرنا، کھولنا، ظاہر کرنا، انکشاف کرنا، ایک نام ابو الخیر کشفی
کشاف Kashaf مذکر عربی عیاں کرنے والا، ظاہر کرنے والا، پردہ اٹھانے والا
کشود Kashood مذکر فارسی کامیابی، کامرانی، فائدہ، نفع، پھیلنا
کظام Kazam مذکر عربی وادی کا دہانہ، بردبار
کظیم Kazeem مذکر عربی غمگین آدمی، غصہ پی جانے والا
کعب Kaab مذکر عربی بزرگی، ٹخنہ، حضور نبی کریم  ﷺ کے جانثار صحابی حضرت کعب بن مالک انصاری ؓ۔ آپ نے 77 برس کی عمر میں حضرت امیر معاویہ ؓ کے دور حکومت میں وصال فرمایا۔
کعیب Kaeeb مذکر عربی بلبل، عندلیب
کفایت Kafayat مذکر عربی کافی ہونا، بچت، ضامن ہونا، ذمہ دار
کفاح Kafah مذکر عربی جدو جہد، کوشش، کشمکش، محنت
کفیل Kafil مذکر عربی ضامن، ذمہ دار
کفات Kafayat مذکر ترکی شیر
کفالت Kafalat مذکر عربی ضمانت، ذمہ داری، بار اٹھانا، پرورش
کلبار Kalbar مذکر ترکی ایک تورانی پہلوان کا نام
کلج Kalj مذکر عربی بہادر لوگ
کلیم اللہ Kalim-Ullah مذکر عربی اللہ تعالیٰ سے کلام کرنے والا، رب تعالیٰ سے گفتگو کرنے والا، حضرت موسیٰ علیہ السلام کا لقب
کلام Kalam مذکر عربی قول، بات، سخن، گفتگو
کلال Kalal مذکر عربی ایک ولی اللہ کا نام حضرت سید امیر کلال ؒ۔ آپ خواجہ محمد بابا سماسی ؒ کے خلیفہ ہیں۔ آپ کا وصال بروز جمعرات 8 جمادی الاول 772 ھ کو ہوا۔ مزار مبارک سوخار میں واقع ہے۔
کلاں Kalan مذکر فارسی اونچا، بزرگ، بڑا، طویل
کلیم Kalim مذکر عربی بات کرنے والا، گفتگو کرنے والا، کلام کرنے والا، ہم سخن
کلف Kilf مذکر عربی چاہنے والا، عاشق، محبت کرنے والا
کلمانی Kalmani مذکر عربی بہت بات کرنے والا، فصیح زبان والا
کلید Kalid مذکر فارسی چابی، کنجی
کمال Kamal مذکر عربی قابلیت، ہنر اہلیت، لیاقت، انوکھی بات، سہروردی سلسلہ کے صاحب کرامت بزرگ حضرت شاہ کمال سہروردی ؒ۔ مغل شہنشاہ شاہجہاں کے عہد میں آپ کا وصال ہوا۔ مقبرہ رحمان پورہ اچھرہ لاہور کے نزدیک راواں میں ایک اونچے ٹیلے پر واقع ہے۔
کمانڈر Kamander مذکر فارسی کمانڈر، کمان رکھنے والا
کمل Kamal مذکر عربی کامل ہونا، پورا ہونا، مکمل ہونا
کماچ Kamach مذکر ترکی موتی روٹی
کماۃ Kamat مذکر عربی مسلح سپاہی، بہادر لوگ، دلیر لوگ
کمیل Kamil مذکر عربی مکمل، کامل، صفات سے بھرپور
کناف Kannaf مذکر عربی ساحل، سمندر کا کنارہ
کنام Kunam مذکر عربی چراگاہ، گھونسلا، محل
کنٹھ Kanth مذکر ہندی ہار، تسبیح، مالا، گلا، ایک ولی اللہ حضرت شاہ کنٹھ قادری نوشاہی ؒ۔ آپ مغل شہنشاہ نور الدین جہانگیر کے عہد میں افغانستان سے لاہور آئے اور یہیں قیام اختیار فرمایا۔ آپ کا مزار شاہ کنٹھ سٹریٹ گوالمنڈی لاہور میں واقع ہے۔
کنبور Kanboor مذکر فارسی کڑک، گرج
کنور Kanwer مذکر عربی گرج، کڑک، رعد، بجلی کا چمکنا
کنور Kanwar مذکر ہندی راجہ، بادشاہ کا جانشین
کنول Kanwel مذکر اردو نیلوفر کا پھول، کول ڈوڈا
کنول نین Kanwelnane مذکر اردو کٹورا سی آنکھوں والا
کنوم Kunum مذکر عربی بھید کی پورے طور پر نگہداشت کرنے والا
کنوز Kanooz مذکر عربی خزانے، کنز کی جمع
کنف Kanaf مذکر عربی کنارہ، ساحل، سرا، پناہ، جانب
کنیف Kanif مذکر عربی پردہ کرنے والا
کنعان Kanaan مذکر عربی حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے کا نام جو نا فرمان تھا۔
کنیش Kanish مذکر فارسی عمل، کردار، کام، فعل
کنہیا Kan Hayya مذکر اردو، ہندی سری کرشن جی، خوبصورت لڑکا معشوق
کنز الرحمن Kanzurehman مذکر عربی رحمٰن کا خزانہ، اللہ تعالیٰ کا خزانہ
کوشک Koshek مذکر فارسی محل، قصر
کوشیار Koshyar مذکر فارسی ایران کے ایک مشہور حکیم کا نام
کوفان Kufan مذکر عربی ریت کا تودہ، عزت، سرداری، بلندی، رنج و سختی
کوکب Kokeb مذکر عربی روشن ستارہ، تارا، تلوار، قوم کا سردار لمبی گھاس، لوہے کی چمک
کوثر Koser مذکر عربی بہشت کی ایک نہر کا نام، ایک حوض کا نام جو جنت میں ہے۔ پاکستان کے ایک عالم دین اور سیاسی رہنما مو لاناکوثر نیازی۔
کولاب Kolab مذکر فارسی تالاب
کوشار Koshar مذکر عربی جدو جہد کرنے والا، کوشش کرنے والا، سامی
کوہچہ Kohcha مذکر فارسی چھوٹا سا پہاڑ، ٹیلا
کونین Konain مذکر عربی دونوں جہاں، دین اور دنیا، پاکستان کے ایک مشہور نعت خواں جناب منظور الکونین۔
کوکلتاش Kokeltash مذکر ترکی دودھ شریک کا بھائی
کوردین Kordin مذکر فارسی موٹی چادر، کمبل
کودک Kodek مذکر فارسی بچہ، لڑکا
کوتک Kotek مذکر فارسی ڈنڈا، چھڑی، لاٹھی
کہین Kaheen مذکر فارسی بہت چھوٹا
کیخسرو Ke-Khusro مذکر فارسی فارس کے ایک مشہور بادشاہ کا نام
کیازند Kiazehd مذکر فارسی بزرگ، حاکم، بادشاہ
کیاف Kiaf مذکر فارسی فطرت
کیاں Kian مذکر عربی فطرت، طبیعت
کیدان Kadaan مذکر عربی ستارہ زحل
کیف Kaif مذکر فارسی سرور، نشہ، خمار، مستی
کیف الاسلام Kaif-ul-islam مذکر عربی اسلام کا سرور
کیانی Kayani مذکر عربی خصلت والا، عادت والا، فطرت والا، سرشت والا
کیانی Kyani مذکر فارسی وہ چیز جو عظیم الشان بادشاہوں کے لائق ہو
کیفی Kaifi مذکر عربی مست، مخمور، سرشار، ایک شاعر کا نام کیفی اعظمی۔
کیہان Kehan مذکر فارسی زمانہ، جہاں، دنیا، کائنات
کیان Kian مذکر عربی فطرت، طبیعت
کیان Kayan مذکر فارسی پورا ہونا، کامل ہونا، مکمل ہونا
کیوان Kewan مذکر عربی ساتواں آسمان، زحل ستارہ
کیس Kas مذکر عربی ہوشیار، زیرک، دانشمند، عقلمند
کیکائوس Kaikaus مذکر فارسی دہلی کے حکمران معز الدین کے بھائی کا لقب، فارس کے ایک قدیم بادشاہ کا نام
کیقباد Keqbad مذکر فارسی دہلی کے حکمران معز الدین کا لقب، فارس کے ایک قدیم بادشاہ کا نام۔
کیاست Keyasat مذکر عربی دانشمندی، عقلمندی، معاملہ فہمی، دانائی
ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
ے ی ء
Menu