پاجامہ دیکھنا یا لینا اگر نیا ہو تو نوکر رکھے یا غلام خریدنا یا کنیز لونڈی پائے یا نکاح کرے۔
پاجامہ عورت کو پہنا دیکھنا باکرہ ہو تو نکاح کرے اگر منکوحہ ہو تو لڑکا پیدا ہو۔
پاخانہ کرنا مال و دولت جمع کرے۔
پاخانہ(ٹٹی) بنانا مال جمع کرے یا مکروہ عورت گھر میں لائے۔
پاخانہ میں گرنا مال حرام جمع کرے ۔ بے عزت و ننگ و ناموس ہو۔
پادنا (گوزمارنا) بدنام و بے عزت و بے آبرو ہو۔
پازیب چاندی کی پہننا اگر عورت پائے تو دولت پائے اگر مرد پہنے تو سردار ہو۔
پازیب سونے کی پہننا اگر عورت دیکھے تو دولت پائے اگر مرد دیکھے تو ذلیل و خوار ہو۔
پازیب اتارنا شوہر سے ناچاکی ہو جائے یا طلاق ملے۔
پالان خریدنا یا دیکھنا عورت ملے یا کنیز ملے۔
پالان پشت پر دیکھنا عورت سخت ملے تکلیف پائے عورت سے مغلوب ہو۔
پالان پر بیٹھنا عورت تابع و فرمانبردار ہے آرام پائے۔
پالان گم جاتا دیکھنا عورت چھوٹ جائے یا اغوا ہو جائے۔
پانی میں نہاتا دیکھنا بیمار ہو تو شفا پائے تندرست دیکھے تو کامیابی ہو۔
پانی میٹھا پینا عمر دراز ہو نیک بختی ہو۔
پانی دریا کا دیکھنا بادشاہ یا حکومت سے فائدہ ہو۔ منفعت پائے۔
پانی دریا کا تمام دیکھنا حکومت یا سرداری ملے ۔ عزت افزائی ہو۔
پانی پمپ سے پیتا دیکھنا غیب سے رزق ملے سرداری ملے بیماری ہو تو صحت ہو۔
پائوں کٹا دیکھنا مال ضائع ہونے کا سبب ہے پامال و خستہ ہو۔
پائوں ٹوٹتے دیکھنا جان جانے کا خطرہ لاحق ہو مصیبت و پریشانی اٹھائے۔
پائوں اپنے دیکھنا عیش و عشرت ، جدو جہد ، طلب مال، عمر، قوت، سفر کا باعث ہے۔
پائوں میں نیا جوتا پہننا عورت نیک باکرہ ملے مجامعت کرے۔
پائوں میں تنگ جوتا پہنتا دیکھنا عورت بد خصلت ملے اگر جوتا نیا پہنتے دیکھے تو باکرہ ملے اگر جوتا پرانا ہو تو بیوہ یا مطلقہ سخت اور بد مزاج عورت ملے۔
پتے درخت سے اتارنا مال و دولت ملے رحمت الہٰی شامل حال ہو نیک خصال ہو۔
پائوں میں چرندیا پرند جیسے دیکھنا قصد سفر بے سود کرے حیرانی کے سوا کچھ نہ ملے مال حرام پائے۔ظلم و ستم کے سوا کوئی کام نہ کرے ڈاکو رہزن چور ہو۔
پتے پھلدار درخت سے اتارنا سعادت و عظمت پائے بے اندازہ روزی ہاتھ آئے۔
پتے کڑوے درخت کے دیکھنا بد اخلاق و بدنام ہوبدمعاش دنگا فساد کرے۔
پتا انسان کا دیکھنا غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔
پتا جانور کا دیکھنا برائی، غیبت، چغلی، جھوٹ بولے۔
پتھر پہاڑ کے دیکھنا منافق اور بے ایمان ہو سخت مزاج اور سنگدل ہو۔
پتھر سفید دیکھنا نفع اور حکومت حاصل ہو قوم کا سردار ہو۔
پتھر سیاہ دیکھنا دین میں ترقی ہونے کا باعث ہے۔
پتھرسرخ دیکھنا حکومت یا کسی عورت سے مال و دولت حاصل ہو۔
پتھرسبز و نیلا دیکھنا غیب سے ہدایت پائے بزرگِ دین حاصل ہو۔
پتھر زرد دیکھنا مال و دولت حاصل ہوا مراء میں شامل ہو۔
پتیلہ دیکھنا بیوی کے مترادف ہے۔
پتیلہ نیا گھر لاتا دیکھنا اپنی بیوی کو رنج میں مبتلا دیکھے۔
پتیلہ گھر سے گم ہونا اپنی بیوی سے جدائی کا باعث ہے۔
پٹھے جسم کے دیکھنا اگر مضبوط دیکھے تو اولاد کثیر اور نیک ہو اگر نرم دیکھے تو اولاد کمزور ہو۔
پٹھہ جسم کا خشک دیکھنا اہل و عیال میں نقصان واقع ہو یا موت آئے پریشانی اٹھائے۔
پر بازوئوں پر  دیکھنا کامیابی کی دلیل ہے اڑتا دیکھے تو سفر درپیش ہو نفع پیش ہو۔
پر پرندوں کے دیکھنا خیر و برکت حاصل ہو۔ باعث کامیابی ہے۔
پروں کو گرتے دیکھنا موجب نقصان ہے پشیمان و حیران ہو۔
پردہ دروازہ پر دیکھنا غم و اندوہ میں مبتلا ہو یا راز پوشیدہ اس پر نہ کھلیں۔
پردہ ہوا سے اُڑتا دیکھنا رنج و غم سے نجات پائے پوشیدہ راز آشکارا ہو۔
پردہ نیا دیکھنا بادشاہ کے لیے اچھا ہے اور رعایا کیلئے کسی حالت میں اچھا نہیں۔
پردہ اتارتا دیکھنا دلی مراد پوری ہو باعث مسرت ہے۔
پرانا کپڑااتارتا دیکھنا رنج و الم میں مبتلا ہو اگر فروخت کرتا دیکھے تو افلاس و تنگی غربت ہو۔
پروانہ اڑتا پکڑنا فرزند ارجمندپیدا ہو۔ سعادتمندی و بزرگی کی دلیل ہے۔
پروانہ کو مارتا دیکھنا فرزند کے فوت ہونے کی علامت ہے۔
پستان عورت کا دیکھنا جورو ملے یا لڑکی پیدا ہو یا عیش و عشرت میں زندگی بسر ہو۔
پستان اپنا دیکھنا عورت خوبصورت ہو دولتمند ہو آرام ہو۔
پستان کٹا دیکھنا عزیز یا لڑکی پیدا ہو۔ عیش و عشرت میں زندگی بسر ہو۔
پستہ دیکھنا یا ملنا مال و دولت اور نعمت حاصل ہو۔
پسلی پر ورم دیکھنا رنج و غم میںمبتلا دیکھنا۔
پسلی کی ہڈی ٹوٹی دیکھنا عورت فوت ہو یا مال و زر میں کمی ہو۔
پسو مارنا یا دیکھنا غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔
پسو کاٹتے دیکھنا مصیبت میں گرفتار یا آفت آئے۔
پسینہ میں جسم تر دیکھنا اہل و عیال پر اپناخرچ کرے۔
پسینہ کا چوسنا دیکھنا مال حرام اکٹھا کرے ظلم و ستم کا پیشہ اختیار کرے۔
پسینہ سفید خوشبودار دیکھنا مال حلال پائے باعث مسرت ہو سخاوت اختیار کرے۔
پسینہ آتا دیکھنا مال حرام کمائے اگر بیمار دیکھے تو شفا پائے۔
پسینہ اپنا پیتا دیکھنا مال اپنا خود خرچ کرے فضول خرچ ثابت ہو۔
پشم پاس دیکھنا دولت و نعمت حاصل ہو۔ اگر خرید یا گھر لائے تو نعمت و دولت پائے۔
پشم ضائع کرتا دیکھنا دولت ضائع کرے یا نقصان ہو بہرحال باعث پریشانی ہے۔
پشت پر بوجھ اُٹھاتا دیکھنا مصیبت و مشقت میں پڑنے کا باعث ہے۔
پشت اپنی مضبوط دیکھنا فرزند یا بھائی سے مدد ملے غم و اندیشہ دور ہودکھ درد کا فور ہو۔
پشت ٹوٹی دیکھنا اپنے متعلقین سے مفارقت پائے۔
پل دیکھنا یا گزرنا دلی مراد برائے حکومت سے فیض حاصل مال زر جمع کرے گا۔
پل شکستہ دیکھنا بادشاہ پر مصیبت پڑنے کا باعث ہو۔
پل بناتے دیکھنا راحت و آرام پائے دولت و حکومت ہاتھ آئے۔
پل صراط دیکھنا راہ راست پر چلے مشکلات سے خلاصی پائے گنہگاروں سے بچے۔
پل صراط سے گزرنا مصیبت اور بیماری سے نجات حاصل کرے راہ راست پر چلے۔
پل صراط سے گرنا رنج و بلا میں مبتلا ہو کفر و شرک میں گرفتا ر ہو۔
پلکیں حرکت کرتی دیکھنا بیماری و نقصان میں مبتلا ہو۔
پلکیں خوبصورت دیکھنا عورت خوبصورت ملے و دولت ہاتھ آئے۔
پلیگ دیکھنا جنگ و جدال اور مصیبت کا باعث ہے جھوٹ فریب اختیار کرے۔
پلیگ میں خود کو مبتلا دیکھنا آفت میں گرفتار ہو۔ شیطان کے مکروہ فریب کا شکار ہونا۔
پنجرہ دیکھنا کسی مصیبت میں گرفتار ہوبردہ فروش بنے یا قید ہو۔
پنجرہ ٹوٹا ہوا دیکھنا دکھ درد سے رہائی پائے مصیبت ٹل جائے۔
پنجرہ جانوروں جیسا دیکھنا ترقی رزق و دشمنوں پر غالب آئے۔
پنجہ مضبوط دیکھنا قوت و توانائی رزق اور کسب حلال میںبرکت پائے۔
پن چکی دیکھنا جنگ اور دشمنی کے مترادف ہے۔
پن چکی سے غلہ پسوانا زیادہ رزق ملے آرام و راحت پائے۔
پنیر دیکھنا مال و نعمت ملے عورت وفادار ملے۔
پنیر خشک دیکھنا سفر میں ہو تجارت میں نفع پائے مگر کم حاصل ہو۔
پنیر کھاتا دیکھنا سفر میں محنت و مشقت سے مال و دولت ملنے پر مبنی ہے۔
پودینہ سبز دیکھنا راحت پائے دنیاپرہیز گار ہو۔
پودینہ خشک دیکھنا رنج و غم میں مبتلا ہو۔ بے قرار بے مدد گار ہو۔
پودینہ پھینکتا دیکھنا غم و الم سے نجات حاصل ہو باعث راحت ہو۔
پوستین بکری کی دیکھنا دولتمند عورت ملے کاروبار میں ترقی ہو۔
پوستین سمور کی دیکھنا عقلمند ہو خوشحال نیک خصال صاحب مال و منال عورت پائے۔
پوستین پھٹی دیکھنا غم و اندوہ میں محبت ہو زندگی آرام سے گزرے۔
پھرکی چرخے کی دیکھنا عورت سے محبت ہو زندگی آرام سے گزرے۔
پھرکی دیکھنا عورت دیکھے تو غلام یا کنیز پائے۔
پھرکی گرتی دیکھنا صحبت سے ہمکنار ہونے کا موجب ہے۔
پھرکی نئی خریدنا شادی کرے یا کام ترقی پر ہو۔
پہاڑ پر چڑھنا کسی بزرگ سے فیض حاصل ہو۔ ارادہ میں پکا ثابت ہو غربت پائے۔
پہاڑ کو کھودتا دیکھنا زبردست فتح یابی پائے اور غالب آئے مشکل سے دولت ہاتھ آئے۔
پہاڑ سے نیچے اترنا بادشاہ یا حاکم وقت سے عزت پائے۔
پہاڑ پر اذان دینا دین میں بزرگی حاصل ہو ۔ تبلیغ کرے رہبر بنے عاقبت نیک ہو۔
پھکی یا سفوف کھانا رنج و غم میں مبتلا ہو۔ بعض دفعہ خیر و برکت کا سبب بنے۔
پیاز دیکھنا مال حرام حاصل کرے بدنام ہو غیبت چغلی اختیار کرے۔
پیاز پختہ کھانا حرام کھانے سے توبہ کرے گناہوں پر پشیمان ہو۔
پیاس لگنا دین کے کاموں میں خلل مال دنیا بکثرت جمع کرے۔
پیاس پر پانی پینا گناہوں میں مبتلا ہو آخر کار توبہ کرے۔
پیاس پر پانی نہ پینا غم و اندوہ سے نجات حاصل کرے۔
پیاس پر پانی نہ ملنا خوشی حاصل ہو کسی عزیز سے تحفہ پائے۔
پیالہ خریدنا کنیز یا لونڈی خریدے یا کوئی خوشی حاصل ہو نکاح کرے۔
پیالہ میں پانی پینا کنیز کے ساتھ محبت کرے یا منکوحہ سے مجامعت کرے۔
پیالہ ٹوٹتا دیکھنا فرزند و زن کی مفارقت کا سبب ہے۔
پیپ دیکھنا مال دنیا اکٹھا کرے بخیل و کینہ ور ہو۔
پیپ بہتی دیکھنا مال و دولت میں نقصان ہونے کا موجب ہے ۔
پھیپھڑا خام دیکھنا بیماری آئے یا موت واقع ہو یا سخت تکلیف ہو۔
پھیپھڑا پختہ کھانا حصول مال و دولت ہو۔ نعمت پائے آرام و راحت حاصل ہو۔
پھٹکڑی دیکھنا رنج و غم بیماری مصیبت دنگا فساد میں مبتلا ہو۔
پھٹکڑی کھانا محبت ، الفت ، رواداری پیدا ہو۔ کامیابی کا پیش خیمہ ہے۔
پھٹکڑی چمکتی دیکھنا کشائش رزق کا باعث ہے عزت پائے۔
پھنسی پھوڑا دیکھنا جسم پر زیادہ دیکھے تو مال و دولت جمع کرے۔
پھوڑے سے خون نکلنا جس قدر خون نکلتا دیکھے اسی قدر نقصان اٹھائے۔
پھوڑے کو صاف کرنا مال کی زکوٰۃ ادا کرے گناہوں سے تائب ہو۔
پھول دیکھنا فرزند و دولت ملے کم ہمت ہو مگر خوش نصیب ہو۔
پھول بے موسم دیکھنا کچھ تکلیف اور پریشانی حاصل ہو۔
پھول گلاب کا دیکھنا لڑکا ذی وقار پیدا ہو۔ اہل و عیال سے آرام پائے یا دختر بیاہ لائے۔
پھول مرجھانا دیکھنا فرزند یا کسی عزیز کی موت واقع ہو دکھ و تکلیف پائے۔
پہلوان بنا دیکھنا اگر بادشاہ خود کو پہلوان بنا دیکھے تو عظمت و سلطنت زیادہ ہو۔
پہلوان دیکھنا اپنے تئیں اگرعالم خود کو پہلوان دیکھے تو عالم بے بدل ہو۔ ہدایت شغل ہو اگر سوداگر دیکھے تو تجارت میں ترقی ہو۔ اگر عام لوگ دیکھے تو مال و دولت آئے اگر سپاہی دیکھے تو ترقی عہدہ ہو۔
پیشانی دیکھنا فرزند ارجمند پیدا ہو نیک اور با توقیر ہو بزرگی و تو نگر ی پائے۔
پیشانی کشادہ دیکھنا سخاوت اختیار کرے متقی پرہیز گار ہو عزت و مرتبہ پائے۔
پیشانی تنگ کوتاہ دیکھنا بے عزت بے آبروہو۔ حاسد بخیل ہو۔ پیشہ رذیل ہو۔
پیشانی پر بال دیکھنا قرضدار ہو غربت سے پریشان و بے قرار ہو۔
پیشانی خون آلودہ دیکھنا عزت حاصل ہو سرداری پائے حکومت ملے۔
پیشانی پر پسینہ دیکھنا محنت رنج و غم اٹھائے اگر سانپ بچھو دیکھے رنج و الم زیادہ ہو۔
پیغمبر بنتا دیکھنا اگر خود کو دیکھے تو گمراہ بے دین ہو۔ بلا و مصیبت میں پھنسے۔
پیکاں (تیر) دیکھنا بگڑا ہوا کام درست ہو جائے۔
پیکاں فولاد کا دیکھنا باعث عزت و بلند مرتبہ ہے حوصلہ عالی ہمت ہے۔
پیکاں پرانا یا شکستہ باعث تنزل پریشانی ہے۔
پیمانہ دیکھنا راستی اور انصاف اختیار کرے عادل و منصف ہو۔
پیمانہ ٹوٹا دیکھنا جھوٹ فریب کی طرف راغب ہو پریشانی اٹھائے۔
پیالہ شیرو شربت کا پینا عورت نیک کردار یا خدمتگار خود اطوار حاصل ہو خیر و برکت ہو۔
پیٹ انتڑیوں سے خالی دیکھنا اقارب سے مفارقت دوست مہاجرت ہو ملال بشارت ہو۔
پیٹ حد سے بڑا دیکھنا مال حرام پائے ظلم و ستم اختیار کرے رشوت و سود کھائے۔
پیٹ پر بال دیکھنا خواہشات نفسانی حاصل ہوں دین سے نفرت دنیا سے پیار ہو۔
پیٹ ہموار دیکھنا نیک بختی کی دلیل ہے مال حلال پائے عزت و بزرگی ملے۔
پیٹھ دیکھنا معین و مددگار غیب سے پیدا ہو۔ فرحت سوا ہو۔
پیٹھ پر سوار دیکھنا جس کو سوار دیکھے اس سے مدد ملے یا نفع پائے اگر خود سوار ہے تو مدد ملے۔
پیٹھ ننگی دیکھنا بیحد یارو مددگار ہو۔ تکلیف میں کوئی ساتھی نہ ہو۔
پیسہ پانا یا دیکھنا تکلیف رنج و الم میں مبتلا ہو یا بیمار ہو۔
پیشاب عورتوں کو کرتے دیکھنا زیادہ شہوت ہو۔ راضی ہم صحبت ہو۔
پیشاب محراب میں کرنا اس کا لڑکا بادشاہ یا حاکم یا سردار ہو ۔ خود گمراہ ہو۔
پیشاب کرتا دیکھنا اگر پیشاب سے دھواں اٹھتا دیکھے جس سے تمام عالم تاریک ہو تو ہفت اقلیم کی بادشاہت حاصل ہو علم دولت سے استغنار ہے شہرت عالمگیر ہو۔
پیشاب خون کا کرنا پیٹ کا لڑکا مر جائے یا روزگار میں خلل زبردست آئے۔
پیشاب کرنا کپڑے پر بیٹا صالح ہو لیکن زنا سرزد ہو فسق و فجور کثرت سے کرے۔
پیٹ شفاف دیکھنا مال و فرزند پائے قبیلہ کی زیب و زینت ہو دولت ہاتھ آئے۔
پلنگ دیکھنا یاد فراموش ہو۔ دروغ کو مشہور ہو۔ اعتبار سے دور ہو۔
پری خوشرو دیکھنا بلند مرتبہ و حصول علم و دولت ہے اگر بیمار ہو تو شفاء پائے۔
پارہ زمین سے پانا غیب سے مال ہے مگر مبتلائے مصیبت ہو۔
ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
ے ی ء
Menu