نظر بد
نظر بد ، بد اثرات سے نجات
خدانخواستہ کسی پر نظر بد ہو یا نظر بد کے اثرات ہیں تو سورہ کوثر 21 بار پڑھ کر مریض کے دونوں کانوں میں دم کریں اور یہی سورتیں پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلائیں۔ انشاءا للہ مریض چند منٹوں میں ٹھیک ہو جائے گا۔
نظر بد دور کرنے کا وظیفہ
دفع نظر بد کے لیے سورہ الفاتحہ دس بار پڑھ کر دم کرنا بے حد مجرب ہے۔ آزمائیں اور اس کے اثرات کا کرشمہ ملاحظہ فرمائیں۔
نظر بد
ہر قسم کے درد بیماری و سحر و ام الصبیان سے حفاظت کے لیے سورہ معوذتین بار پڑھ کر دم کرنے سے مذکورہ بالا امراض کا دفعیہ ہو جاتا ہے۔
نظر بد
اگر کسی کو نظر بد ہو جائے تو یہ تعویذ لکھ کر پلا دینا چاہیے۔
۷۸۶
یا حفیظ | بحق لا الہ الااللہ | یا حافظ |
یا حفیظ | بحق سلیمان بن داؤد | یا حفیظ |
یا حفیظ | علیہ السلام نظر بد دور ہو | یا حفیظ |
یا حفیظ | محمد رسول اللہ | یا حافظ |
نظر بد: دو تین ہلدی کی گرہ پر تین تین مرتبہ یہ کلمہ پڑھ کر پھونکے اور پھر آگ میں ڈال کر اس کی دھونی اس شخص کو دے جسے نظر بد ہو گئ ہو انشاء اللہ فوراً ہی ٹھیک ہو جائےگا۔
“الاسلام حق والکفر باطل”
دیگر: کتے کی پیشانی کے بال لےکر جلائے اور اس کی دھونی اس شخص کو دے فی الفور نظر بد سے ٹھیک ہو گا۔
نظر بد سے حفاظت
نظر بد سے حفاظت کے لیے ذیل کا عمل بے حد مفید ہے۔اس مقصد کے لیے نماز فجر قبلہ رخ بیٹھ کر زعفران و گلاب سے کسی سفید پاکیزہ کاغذ پر سورہ یسین کا نقش لکھ کر موم جامہ کرکے گلے میں پہنا دیں ۔ اس عمل کی بدولت و اس عمل کی برکت سے نظر بد ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو جائے گا۔
نظر بد کے لیے ایک مجرب عمل
اگر کسی کو نظر بد لگ جائے تو یہ نقش صبح و شام اس طرح استعمال کریںکہ جب روٹی پکانے والا آٹا آخر میں بچ جائے اس آٹے میں یہ نقش ملا کر توے پر لگائے۔ جو دھواں نکلے وہ شخص اس کی دھونی لے۔ انشا ء اللہ نظر بد دور ہو گی۔نقش یہ ہے۔
۵اااف ن ااا
نظر بد کا مجرب علاج
ذیل کے تعویذ کو لکھ کر مریض کے بدن سے پھیر کر آگ میں جلا دیں۔ انشاءاللہ تعالی نظر بد دور ہو گی۔ تعویذ لکھتے ہوئے اور بدن پر پھیرتے ہوئے اور جلاتے وقت اسمائے مبارکہ “اللہ المعطی” کا ورد کرتے رہیں۔
۶ | ۱ | ۸ |
۷ | ۵ | ۳ |
۲ | ۹ | ۴ |
نظر بد ختم ہو
نظر بد اور بد اثرات کا قرآنی آیت سے علاج
جو شخص صبح اور شام 21 مرتبہ سورہ الکوثر اور سو مرتبہ لاحولا ولا قوۃ الا با اللہ العلی العظیم اور سو مرتبہ اعوذ با اللہ من الشیطن الرجیم پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے اسے زندگی بھر نظر بد نہ لگے گی۔ اور ہر قسم کے بد اثرات سے ہمیشہ اللہ کے حکم سے محفوظ رہے گا۔
نظر بد کا علاج، تشخیص نظر بد
دو تولہ ہینگ لے کر اس کو سرخ رنگ کے کپڑے میں باندھ کر اگر کسی کو نظر بد چیک کرنا ہو تو اس کے سر، کاروبار یا کوئی اور چیز متاثر ہے اس کے اوپر سے اتار کر تین دفعہ سورہ کوثر پڑھ کر اس ہینگ کو آگ میں ڈال دے۔ اگر ہینگ کی بدبو ہو گی تو یہ نظر بد نہیں ہے ، بلکہ کوئی اور مسئلہ ہے ۔ اگر ہینگ کی بو معلوم نہ ہو تو نظر بد ہے۔
رشتوں کی نظر بد
شداد | فرعون | ثمود | ہامان |
سامری | نمرود | یا جوج | ابلیس |
عاد | ابو لہب | ما جوج | قارون |
ہاروت ماروت | ابو جہل | دقیانوس | ہابیل |
مندرجہ بالا نقش سر پر رگڑ کر وار کر کے یہ کہہ کر آگ میں جلا دیں کہ نظر بد دور ہو بحق لا الہ دور نظر بد دور۔
نظر بد کی پہچان و اس کا علاج
ایک مرغی کا انڈہ لے کر اس پر سات بار یہ لکھیں بسم اللہ الرحمن الرحیم و صلی اللہ علی سیدنا محمد و علی الہ وسلم تسلیما اور انڈے کو اپنی ہتھیلی میں لے کر اس کے نیچے دھنیا خشک کی دھونی آگ پر جلا کر دیں اور دھونی دیتے وقت سورہ اخلاص پڑھتے رہیں ۔ تھوڑی دیر بعد وہ انڈہ ہتھیلی پر خود بخود کھڑا ہو جائے گا۔ پھر انڈے کو توڑ یں اس کے اندر سے خون کے قطرے نظر آئیں گے تو جان لیں کی نظر بد لگی ہے ۔ پھر اس میں سے انڈے کی زردی لے کر نظر بد لگے ہوئے کے ماتھے پرمل دیں ۔ اسی وقت اچھا ہو جائے گا۔
نظر بد کا علاج
سلوسا- جا سو سا- اسو سا- ماسوسا کاغذ پر لکھ کر نظر بد والے کے سر پر اتار کر آگ میں جلا دیں۔ فی الفور ٹھیک ہو ۔
نظر بد کا علاج
جس کسی کو نظر بد لگ جائے تو یہ آیات سات مرتبہ پانی پر دم کرکے پلائیں نظر بد دور ہو گی ۔ آیات یہ ہیں۔ و ان لکم فی الانعام لعبرۃ نسقیکم مما فی بطونہ من بین فرث و دم لنبنا خالصا سائغا للشربین۔
نظر بد کے اثرات ختم کرنے کا عمل
اگر کسی کو نظر بد کا اندیشہ ہو گیا ہو تو گیارہ مرتبہ یا حفیظ سفید کاغذ ہر لکھ کر تعویذ بنا کر گلے میں باندھ لیں ۔ انشا ء اللہ کبھی نظر نہ لگے گی۔
نظر بد لگ جانے کے لیے
نظر بد کا علاج مجرب ہے۔ جس پر نظر بد لگی ہو سات عدد سرخ مرچوں پر “و ان یکاد الذین کفرو لیزلقونک با ابصارھم سے الا ذکر اللعالمین”(پ ۲۹، رکوع ۴) تک سات مرتبہ پڑھ کر دم کریں یا الگ الگ مرچ پر ایک بار پڑھ کر دم کریں، پھر مرچوں کو اس کے جسم سے یعنی سر سے پیر تک دونوں طرف لگا کر آگ میں جلا دیں۔ اگر دھانس لگے تو سمجھ لیجیے کہ نظر اتر گئ اور اگر دھانس نہ آئے تو دوبارہ یہی عمل کیا جائے۔
نظر بد دور کرنے کا وظیفہ
حضرت جبرائیل علیہ السلام نے نظر بد دور کرنے کا ایک خاص وظیفہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سکھایا اور فرمایا کہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ و حسین رضی اللہ عنہ پر پڑھ کر دم کیا کرو۔ ابن عساکر میں ہے، جبرائیل علیہ السلام اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت غمزدہ تھے ، سبب پوچھا تو فرمایا حسن و حسین رضی اللہ عنہم کو نظر لگ گئی ہے۔ فرمایا یہ سچائی کے قابل چیز ہے، نظر واقعی لگتی ہے۔ آپ نے یہ کلمات پڑھ کر انہیں پناہ میں کیوں نہیں دیا؟حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا وہ کلمات کیا ہیں؟ فرمایا یوں کہو”اللھم ذا السلطان العظیم و المن القدیم ذاالوجہ الکریم ولی الکلمات التامات والدعوات المستجابات عاف الحسن والحسین من انفس الجن و اعین الا نس”حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا پڑھی ، وہیں دونوں بچے اٹھ کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھیلنے کودنے لگے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو اپنی جانوں کو ، اپنی بیویوں کو اور اپنی اولاد کو اسی پناہ کے ساتھ دیا کرو، اس جیسی اور کوئی پناہ کی دعا نہیںہے۔(تفسیر ابن کثیرجلد۵ صفحہ ۴۱۶
نظر بد کا علاج
اگر نظر بدکا احتمال ہو تو یہ آیات ذیل کو لکھ کر گلے میں ڈال دیں۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم وان یکاد الذین کفرو لیذلقونک با ابصارھم لما سمعواالذکر و یقولون انہ لمجنون۔ وما ھو الا ذکراللعالمین۔بسم اللہ الرحمن الرحیم اعوذبکالمات اللہ التامات من شر کل شیطان و ھامۃ وعین لامتہ بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شی فی الارض ولا فی السماء و ھواسمیع العلیم ۔
نظر بد سے حفاظت
جو کسی چیز کو دیکھے اور وہ چیز اس کو اچھی لگے اور پھر وہ ماشا اللہ لا قوۃ الا با اللہ پڑھ لے تو اس چیز کو نظر بد نہیں لگے گی۔ (انس بن مالک رضی اللہ عنہ مرفوعا)ً
نظر بد دور کرنے کے لیے
آپ یہ حروف کاغذ پر لکھیں اس میں خشک دھنیا کے سات عدد دانے، سات عدد کالی مرچ، اور زیرہ سیاہ کے سات عدد دانے رکھیں ۔ ان سے اسے دھونی دیں جسے نظر بد ہے پھر پانی لیں اور اس کے چہرے کو اس سے آگ پر دھواں دیں ۔ بے شک نظر بد کی تکلیف اس سے چلی جائے گی۔ یہ حروف لکھے جائیں ۔
م ش ر ا د ل ح ع ء ی ص ر ط ف ق
بد اثرات بچاؤ
یہ آیت جادو جنات و بد اثرات سے بچاتی ہے ۔ اگر شخض جادو کرے گا تو جادو کا اثر نہ ہو گا اور ہمہ جسم کے بد اثرات سے محفوظ رہے گا۔ مکرم آیت یہ ہے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم و املی لھم انا کید یمتین(سورہ نون ۴۵) آیت کو لکھ کر گلہ یا بازو پر باندھیں۔
نظر بد
و ما علینا الا البلاغ المبین