سیخ لوہے کی گاڑنا فرزند پیدا ہو ملازمت یا کاروبار میں ترقی پائے۔
کشمش کھانا یا خریدنا دیکھنا مال و منفعت اور خیر و برکت پائے۔
ماتم امامین کرنا دیکھنا تبی دستی و تنگی رزق کا باعث ہے مصیبت میں پھنسے۔
ماتم کرنا خوشی حاصل ہو دل کی مراد پائے۔
ماتھا پیشانی دیکھنا فرزند پائے عزت و مرتبہ بلند ہونے کی نشانی ہے۔
ماتھا چمکتا کشادہ دیکھنا پرہیز گار اور بزرگ ہو سخاوت اور مہمان نوازی اختیار کرے۔
ماتھے پر داغ دیکھنا عصیاں میں ڈوبے برے کاموں میں بدنام ہو۔
ماتھے سے خون جاری دیکھنا عزت و مرتبہ پائے عزیز و اقارب کا ہمدم و ہمدرد ہو شہرت پائے۔
مار کھانا (پیٹا جانا) دیکھنا اگر دوست مارے تو ہمدرد ہو مددملے ظالم کار فرما تو گنہگار ہے۔
مارنا کسی کو (پیٹنا) دیکھنا جس کو مارے پیٹے اس کو نفع ہو مددگار ہو۔
مازو جمع کرنا (ہاجو) دیکھنا مال حرام اکٹھا کرے اگردرخت سے اتارتا دیکھے تو تکلیف سے دولت پائے۔
ماش سیاہ دیکھنا رنج و الم میں مبتلا ہو۔ اگر دال دلتے دیکھے تو کش مکش میں پڑے۔
ماش کی دال کھانا دیکھنا مالدار ہو، عزت و فرحت حاصل ہو آرام پائے۔
مال و اسباب دیکھنا اگر تھوڑا اور ستھرا دیکھے تو خوشحال ہو اگر بے اندازہ دیکھے تو مصیبت پائے۔
مال و دولت دیکھنا کامیابی کی علامت ہے خوشحالی پائے دکھ درد ہوں۔
ماں باپ کو دیکھنا مشکلات پر قابو پائے پریشانی دور ہو حصول مقصد ہو۔
ماں بہن سے صحبت کرنا دیکھنا صلہ رحمی ہو مدد پائے ماں بہن مہربان ہو رائے پائے۔
ماں کے پیٹ سے پیدا ہونا دیکھنا تمام گناہوں سے توبہ کرے نیک اور پرہیز گار ہو۔
مٹکا ٹوٹنا دیکھنا کنیز خادم فوت ہو یا جدا ہو جائے۔
مٹکا دیکھنا بازار میں منافق سے تعبیر ہے اگر مٹکا گھر میں لائے منفعت اور رزق ملے۔
مٹھائی بانٹنا دیکھنا خیرو برکت کا موجب ہے لوگوں کے ساتھ نیک سلوک کرے۔
مٹھائی کھانا دیکھنا خوشخبری اور حلال کی روزی کثیر پائے منفعت اور رزق ملے۔
مٹی اکٹھی کرتا دیکھنا دولت زرو مال جمع کرے عزت پائے۔
مٹی کا تیل جلانا دیکھنا رنج و راحت سودوزیاں پائے حیران و پریشان رہے۔
مٹی کا تیل دیکھنا رنج و راحت نابکار عورت پائے پریشانی اٹھائے۔
مٹی کا تیل لیمپ میں جلانا دیکھنا کامیابی کا باعث ہے ترقی و برکت کام میں پائے۔
مٹی کو ٹوکری پر اٹھانا دیکھنا زبردست مالدار ہو خیروبرکت پائے راحت حاصل ہو۔
مٹی کے ڈھیلے دیکھنا درم و دینار اور روپیہ پیسہ پانے کی تعبیر ہے۔
مٹی گھر سے باہر پھینکنا دیکھنا مال و دولت ضائع برباد ہو رنج دکھ اٹھائے۔
مجلس شراب کی دیکھنا اگر تہذیب یافتہ اہل محفل ہوں تو قومی کام بہتر طریقہ سے کرے فائدہ کثیر ہو۔
مجلس علم ادب کی دیکھنا کسی تعمیری کام میں مشغول ہو یعنی ملکی قومی سیاسی امور طے کرے۔
مچھروں کا کاٹنا دیکھنا لوگوں کے طعن تشنیح کا شکار ہو ذلیل و خوار ہو۔
مچھروں کو مارنا دیکھنا دشمن مغلوب ہو پریشانی دور ہو۔
مچھلی خوفناک دیکھنا جتنی خوفناک اور بڑی دیکھے اتناہی مصیبت ناگہانی میں پڑے۔
مچھلی دیکھنا دولت پائے اگر زیادہ دیکھے یا خریدے تو کثرت سے حاصل مال کرے۔
مچھلیاں پکڑنا دیکھنا اگر جال سے پکڑے تو مکرو فریب سے دولت جمع کرے۔
محراب دیکھنا نیکی کی بشارت ہے ہدایت پائے فرزند پیدا ہو۔
محراب منقش دیکھنا عالم و فاضل فرزند ہو جس کا شہر جہان میں ہو۔
محراب میں نماز پڑھنا دیکھنا زیادتی مال اور بزرگی پانے کی نشانی ہے اگر جاہل ہو تو خوار ہو۔
محفل عالموں کی دیکھنا دین میں ترقی ہو دینی مدرسہ کالج یا اسلامی یونیورسٹی دیکھنا۔
محل اپنا خراب دیکھنا مال و زر کا نقصان ہو عزت میں فرق آئے۔
محل بلند خوبصورت دیکھنا نعمت و حکومت راحت ومنفعت عزت پائے۔
محل بلند خوبصورت دیکھنا نعمت و حکمت راحت و منفعت عزت پائے۔
محل میں آگ لگنا دیکھنا حاکم وقت سے تاوان پڑنے کا موجب ہے باعث مصیبت ہے۔
محل میں آگ لگنا دیکھنا حاکم وقت سے تاوان پڑنے کا موجب ہے باعث مصیبت ہے۔
محل میں داخل ہونا دیکھنا مقصد دلی پائے مال مطلوبہ حاصل کرے۔
مدرسہ میں پڑھنا دیکھنا رشد و ہدایت پائے معلومات میں اضافہ ہو۔
مدینہ شریف دیکھنا ترقی علم اور دین و دنیا کی بہتری پائے زیارت مدینہ منورہ ہو۔
مرجھایا ہوا پھل دیکھنا مقصد میں ناکامی ہو، ناامیدی پائے رنج اٹھائے۔
مرجھایا ہواپھول دیکھنا اولاد کا غم دیکھے اگر مرجھایا ہوا دیکھے تو خاندان کا غم دیکھے۔
مرد جوان آپکو بوڑھا دیکھنا زیادتی علم و حرمت بہتری بزرگی عزت صحت ہو۔
مرد کا آپکو جوان خوبصورت دیکھنا سرداری اور عیش و عشرت پائے رفقائے بادشاہ میں شامل ہو۔
مرد کا آپکو نابالغ دیکھنا کام سے ندامت ہو، ہم نشینوں میں ذلت ہو ، فضول خرچ ہو۔
مردار سنگ دیکھنا رنج و غم اور بیماری اورعذاب میں مبتلا ہو۔
مردہ دیکھنا اپنے تئیں درازی عمر کی ہے حصول ہو۔
مردہ سے خوان پانا دیکھنا راحت و آرام ہو دین کا ہمدرد ہو آخرت نیک ہو۔
مردہ سے صحبت کرنا دیکھنا مردہ کی خویش و اقارب سے دولت ہو آرام پائے۔
مردہ سے کچھ لینا دیکھنا صلاحیت و بہتری پائے اگر مردہ کچھ دے تو خرابی و دلالت پائے۔
مردہ سے کلام سننا دیکھنا اس کا مقصد حاصل ہونیکی علامت ہے اگر نصیحت سے تو بہتری پائے۔
مردہ کو اٹھا کر لے جانا دیکھنا مال حرام حاصل کرے راحت قلیل ہو۔
مردہ کو پکارنا دیکھنا اگر صورت مردہ کی نہ دیکھے تو جلدی ہلاک ہو جائے۔
مردہ کو خوبصورت زندہ دیکھنا اگر مجہول ہو تو غم و اندیشہ پائے اگر معروف ہو تو نیک بخشی کی علامت ہے دارین کی دولت پائے عزت و بزرگی پائے۔
مردوں کی جماعت دیکھنا گمراہی اور بدعت کی نشانی ہے فلاکت و نکبت پائے۔
مردے کو نہلانا دیکھنا کسی فاسق کو ہدایت کرے یا گمراہ کو راہ راست پر لائے۔
مرغ دیکھنا یا پانا غلام یا کنیز پائے یا غلام وفادار سے فائدہ حاصل ہو۔
مرغ ذبح کرنا دیکھنا نیکی کی علامت ہے اگرچہ مرغ کا گوشت ہو۔
مرغ کی آذان سننا دیکھنا خوشخبری پائے دیندار پرہیز گار ہو عورت سے محبت کرے۔
مرغ کی کڑک سننا دیکھنا بری خبر سنے یا مصیبت و تکلیف آنے کا اندیشہ ہے۔
مرغابی دیکھنا رزق کثیر پائے تو بزرگی دولت عزت ملے۔
مرغابی کاگوشت کھانا دیکھنا غیب سے نعمت پائے دولت بکثرت ہاتھ آئے۔
مرغابی مردہ دیکھنا تنگدستی اور بے روزگاری کی علامت ہے آواز سنے تو خوشخبری پائے۔
مرغزار یا سبزہ زار دیکھنا خوشخبری ہے یا دین حاصل ہو بزرگی ملے اولیاء اللہ ہو۔
مرغی بمعہ چوزے دیکھنا دولت زر و مال پائے امیر متمول ہو مگر فکرد امن گیر ہو۔
مرغی پانا یا خریدنا دیکھنا لونڈی یا کنیز خریدے باقی مرغی کی آواز سننا غضب الہٰی نازل ہو۔
مرہم بنانا یا بیچنا دیکھنا کار خیر میں حصہ لے دین میں کوشش کرے ہمدرد غمخوار ہو۔
مرہم لگانا زخم پر دیکھنا دلجوئی اور ہمدردی کرے جس کو لگائے اس کا مددگار ہو۔
مروارید دیکھنا غلام یا کنیز حسینہ پائے یا فرزند خوبصورت پیدا ہو۔
مریخ سیارہ دیکھنا فوج میں بھرتی ہو جنگ میںجائے عہدہ پائے۔
مسجد پرانی ویران دیکھنا اگر بوسیدہ یا شکستہ دیکھے تو دین میں خرابی پائے مصیبت پیش آئے۔
مسجد شاندار دیکھنا عالم دین اور دین کی ترقی سے تعبیر ہے خورشید اسلام جادوگر ہو۔
مسجد میں نماز پڑھنا دیکھنا سعادت دارین حاصل ہو۔ دل مسرور ہو دولت دین و دنیا پائے۔
مسلح دیکھنا اپنے تئیں گائوں یا شہر یا علاقہ کا حاکم مقرر ہو پیشوا یا سردار ہو۔
 مسلح فوج دیکھنا کامیابی کی دلیل ہے فتح و نصرت پائے راحت حاصل ہو۔
مسلمان ہونا دیکھنا آفت و بلا سے نجات پائے امن و چین حاصل ہو۔
مسلمانوں کی جماعت دیکھنا دین میں ترقی حاصل ہو راحت و دولت عام ہو۔
مسواک اگلے دانتوں میں کرنا دیکھنا بھائیوں اور بہنوں سے احسان و بھلائی کرے راحت پائے۔
مسواک تمام دانتوں میں کرنا دیکھنا تمام عزیز و اقارب سے صلہ رحمی سے پیش آئے یا نیکی کرے۔
مسواک کرنا دیکھنا مال خیرات کرے سعادت بزرگی عزت حاصل ہو۔
مسور یا مسور کی دال کھانا دیکھنا اگر خام دیکھے تو غم و اندوہ پائے اگر پختہ دیکھے جھگڑا فساد پڑے۔
مشت زنی کرنا دیکھنا اولاد یا کسی کے مرنے کی خبر سنے موت فرزند کی آئے۔
مشتری ستارہ دیکھنا حاکم یا بادشاہ وقت ہو وزیر یا خزانچی مقرر ہو۔
مشرک یا کافر ہونا دیکھنا بدکاری اور فساد میں مبتلا ہو گمراہ بددیانت بدطینت ہو۔
مشک خالی دیکھنا بخیل اور کنجوسی پائے اگر پانی سے بھری دیکھے تو سخاوت کرے۔
مشک سے پانی پینا دیکھنا سخاوت پائے سعادت حاصل ہو دولت و نعمت پائے۔
مشک کستوری سونگھنا دیکھنا علم و دولت میں شہرت پائے عزت و بزرگی پائے۔
مصطگی گوند کھانا دیکھنا کسی سے گفتگو کرے جس سے آرام پائے۔
معزول ہونا دیکھنا اگر ملازمت یا عہدہ سے معزول ہوتا دیکھے تو دین کی اصلاح پائے۔
معطل ہونا دیکھنا بزرگی سے معزولی پائے، عزت میں کمی واقع ہو۔
مقراض (قینچی) دیکھنا منصف قاضی سے مراد ہے عادل سردار حاکم ہو۔
مکتب دیکھنا  مشغول خاطر و اندیشہ کی نشانی ہے مگر انجام نیک فائدہ پذیر ہو۔
مکڑی دیکھنا کمزوری طبیعت اور گنہگار ہونے کی علامت ہے جولاہے سے دوستی کرے۔
مکہ شریف دیکھنا دین کی سعادت نصیب ہو یا حج بیت اللہ کرے دولت پائے۔
مکھن دیکھنا یا کھانا نعمت و برکت پائے عزت بزرگی حاصل ہو، فلاسفر ہو۔
مکھناں دیکھنا  حاسدوں سے حسد پائے بخیلوں کمینوں سے نجات پائے یا بیکار ہو۔
مکھیاں مارنا دیکھنا حاسدوں بخیلوں کمینوں سے نجات پائے یا بیکار ہو۔
مکی دیکھنا رزق پائے اگر مکی کا ڈھیر دیکھے تو نعمت حاصل ہو۔
مگر مچھ کو ہلاک کرنا دیکھنا چور یا ڈاکو پر حملہ کرے غالب آئے تو دشمن ہلاک ہو۔
مگرمچھ دیکھنا چور ظالم اور ڈاکو سے تعبیر ہے اگر مارے تو چور ڈاکو کو مارے۔
مگرمچھ کا شکار ہونا دیکھنا دشمن سے سخت نقصان اٹھائے یا چوری کرے۔
ململ خریدنا دیکھنا اگر مرد قمیض بنائے تو عورت نفیس پائے دوپٹہ بنانا نفیس مرد سے تعبیر ہے۔
مناجات کرنا دیکھنا دین ودنیا کی بزرگی پائے دل نور عرفان سے منور ہو جائے۔
منبر پر چڑھ کر دستخط کرنا دیکھنا شہر میںرسوا ہو ذلالت پائے دنیاوی تقریر کا بھی رسوا ہونا تعبیر ہے۔
منبر پر خطبہ دینا دیکھنا بادشاہ اسلام کی نظروں میں قدرو منزلت حاصل ہو۔
منبر دیکھنا بادشاہ اسلام سے تعبیر ہے امام خطیب یا قاضی ہو۔
منبر سے اترنا دیکھنا باعث برکت و رحمت ہے اگر کوئی اتارے تو ذلت و خواری پائے۔
مندیل سر پر باندھنا دیکھنا عزت حاصل ہونے کا موجب ہے۔
منہ سے کچھ نکلتا دیکھنا حصول روزی کی نشانی ہے نعمت غیر مترقبہ ہاتھ آنی ہے۔
منہ سے گندگی نکالنا دیکھنا ذلیل و خوار ہو، بد گوئی سے بدنام ہو، بد انجام ہو۔
مہر چمکتا دیکھنا سلطنت یا حکومت پائے خلقت میں بزرگ ہو شہرت پائے۔
مہمان نوازی کرنا دیکھنا باعث فرحت و رحمت ہے قوم و خاندان کا نگہبان ہو ہمدرد ہو۔
مہمانی پر جانا دیکھنا کسی ہمدرد و عزیز سے منفعت حاصل ہو مالدار باعزت ہو۔
مہندی پائوں میں لگانا دیکھنا دکھ درد مصیبت سے رہائی پائے گھر بیٹھے دولت پائے۔
مہندی سے ہاتھ رنگے دیکھنا خویش اقارب کا رازدار ہو مالدار ہو بے فکری سے عمر گزارے۔
مہندی ہاتھوں کو لگانا مال و دولت پائے آرام و راحت سے زندگی بسر ہو۔
موتی دیکھنا یا کھانا رنج و غم میں مبتلا ہو اگر بمعہ پتوں کے دیکھے تو کسی حد تک اچھا ملے۔
موتی مونگا جمع کرنا دیکھنا مال و دولت بکثرت پائے سفید موتی دیکھنا فرزند سے تعبیر ہے۔
موتی یا مونگا پہننا دیکھنا خوبصورت اور دولتمند عورت سے شادی کرے۔
موتیوں کا بیوپار کرنا دیکھنا حسین عورتوں میں مشغول ہو دولت پیدا کرے۔
موتیوں کی لڑی دیکھنا حافظ قرآن ہو یا ہنر میں مشہور ہو یا فرزند نامور پیدا ہو۔
موٹھ دیکھنا تنگدستی و تہیدستی میںمبتلا ہو۔
موچھ دیکھنا شہرت اور نام و نمود کی خواہش کرے مونچھیں لمبی رکھنا بد عملیوں اور عصیوں میں ڈوبے۔
مور دیکھنا بادشاہ عجم سے انعامات پائے مورنی دیکھے تو عجمی عورت سے شادی کرے۔
مور ناچتا دیکھنا حصول دولت جاہ و مرتبہ ہواگر مور گرجتادیکھے تو مصیبت آئے۔
مورہ پہننا دیکھنا پردہ داری اور راز داری سے تعبیر ہے عورت پائے۔
موم زرد دیکھنا بیمار ہو تو نقصان اٹھائے موم سفید کھانا رزق پاکیزہ پائے۔
موم سفید دیکھنا مال و نعمت پائے اگر موم بتی جلائے تو ہدایت و پاکیزگی پائے۔
مونچھیں کترانا دیکھنا بد اعمالیوں سے توبہ کرے نیک ہو۔ تائو دنیا مغرور متکبر ہوبے عزت ہو
میخ بنانا یا خریدنا دیکھنا کاروبار کی تلاش کرے اگر اکھاڑتا دیکھے تو ناکام رہے۔
میدہ چھاننا دیکھنا فلاسفر باریک بین او ر نکتہ چین ہونے سے تعبیر ہے۔
میدہ دیکھنا یا خریدنا تجارت میں ترقی پائے آرام و راحت اٹھائے۔
مینار بنانا دیکھنا کسی دینی کام کی تعمیری عملی کوشش کرے۔
مینار پر چڑھنا دیکھنا کاروبار میں دین و ہدایت علم عزت شہرت میںیکتائے زمانہ ہو۔
مینار سے اترنا دیکھنا برسوں تعمیری قوم میںلگا رہے یعنی تمام عمر قومی خادم رہے۔
مینار سے گرنا دیکھنا تترے کا باعث ہے حقیر و ذلیل ہو۔
مینہ برستا دیکھنا خیرو برکت و رحمت کا موجب ہے خوشحالی و آسائش پائے۔
ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
ے ی ء
Menu