لاٹھی دیکھنا کسی کو دوست یا مربی پائے لاٹھی پر ٹیک لگائے تو امداد پائے۔
لاٹھی لمبی مضبوط دیکھنا دل کی مراد پوری ہو ارادہ مضبوط کرے اگر چھوٹی دیکھے تو ناکامی ہو۔
لاٹھی ہاتھ میں لینا دیکھنا باعزت اور بزرگ ہو عہدہ یا سرداری پائے۔
لباس پاکیزہ و نو پہننا دیکھنا جاہ و حرمت و منفعت ہو دین و دنیا کی دولت اور بزرگی پائے زن ملے۔
لباس زرد دیکھنا بیماری کی نشانی ہے مصیبت پیش آئے۔
لباس سبز پہننا دیکھنا بزرگی دین متین ہو،کسی بزرگ سے روحانی فیض حاصل ہو۔
لباس سرخ دیکھنا خصومت و جنگ کی نشانی ہے اگر عورت پہنے تو شوہر سے نفع پائے۔
لباس سفید پہننا دیکھنا عزت و بزرگی پائے دولت ہاتھ آئے سنجیدہ مزاج ہو۔
لباس سیاہ پہننا دیکھنا منفعت و بزرگی حاصل ہو مگر رنج و غم شامل ہو سودو زیان پائے۔
لباس کبودی دیکھنا فکر و اندیشہ و مصیبت کی نشانی ہے کار خیر سے باز رہے۔
لٹانا گھر کا مال دیکھنا علم حکمت سکھائے یا تندرستی پائے اگر بے علم ہو تو سخاوت کرے۔
لحاف اوڑھنا دیکھنا عورت سے صحبت کرے اگر کنوارہ ہو تو شادی کرے۔
لحاف پھولدار دیکھنا مکار فریبی دوشیزہ پائے مجامعت سے لطف اٹھائے۔
لحاف سرخ اوڑھنا دیکھنا چالاک حسینہ سے شادی کرے اگر زرد لحاف ہو تو بیمارہو۔
لحاف نیا لینا دیکھنا کنواری لڑکی سے شادی کرے اگر لحاف صاف ستھرا ہو تو پاکیزہ عورت ہو۔
لڑائی شہر میں دیکھنا وبا یا طاعون کی علامت ہے ہلاکت کی اشارت ہے۔
لڑائی لڑنا یا لڑانا دیکھنا کسی مرض میں مبتلا ہو اگر غالب آئے تو مرض سے صحت پائے۔
لڑائی میں مغلوب ہونا دیکھنا مرض یا مصیبت میں گرفتار ہو دل آزار ہو۔
لڑتے بادشاہ کو دیکھنا ارزانی غلہ و زیادتی مال کی دلیل ہے امن رعایا کی سبیل ہے۔
لڑکا اجنبی کمزور دیکھنا بیماری فتنہ و فساد اور تنگدستی میں گرفتار ہو رنج و ملال پائے۔
لڑکا آشنا دیکھنا دشمن ضعیف اندیشہ و غم کی نشانی ہے باعث نکبت و ملال پائے۔
لڑکا بالغ و حسین دیکھنا بہتری حال و زیادتی مال کی فکر و فاقہ سے آزاد دلشاد رہے۔
لڑکا چھوٹا جان پہچان دیکھنا خوشخبری پائے فرزند سے سرفراز ہو، رنج دور ہو۔
لڑکا حیوان کے ساتھ دیکھنا دشمن مقہور ہو منفعت و کامیابی پائے۔
لڑکا خورد خوبصورت دیکھنا کاروبار مملکت میں کوئی عہدہ بزرگ حاصل ہو دولت نعمت بکثرت ہو۔
لڑکا معروف گود میں دیکھنا غیب سے مدد ملے ہر دلعزیز دولتمند صاحب عزت ہو۔
لڑکی باکرہ حسینہ گھر لانا دیکھنا دولت بے اندازہ پائے کاروبار میں ترقی ہو۔ مالدار ہو آرام پائے۔
لڑکی حسینہ دیکھنا نعمت و راحت پائے دولت و رزق ملے۔
لڑکی ماہ جبینہ گلے لگانا دیکھنا رئیس زمال ہو صاحب مال و زر ہو مرتبہ عزت و دولت پائے۔
لسی (چھاچھ) دیکھنا اگر پتلی پُنے تو غم و اندیشہ میں پڑے اگر گاڑھی پُنے تو مصیبت پائے۔
لسی مکھن والی پینا دیکھنا نعمت پائے مگر تکلیف اٹھائے بعد میں راحت ہے۔
لشکر دیکھنا رحمت خداوندی ہو، باران رحمت ہو آسودہ حالی ہو جائے۔
لشکر غیر پر فتح پانا دیکھنا متعدی بیماریوں سے نجات حاصل ہو قحط سالی دور ہو۔
لشکر غیر کو حملہ آور دیکھنا اگر شہر یا ملک پر حملہ آور دیکھے تو تمام ملک میں قحط اور وبا طاعون پڑے۔
لشکر کو لڑتے دیکھنا مصائب و بلا سے خلاصی پائے راحت و آرام ہو۔
لشکر گیر یا کافر دیکھنا مصیبت و بلا میں پھنسے بیماری عام ہو۔
لعل ٹوپی یا دستار میںدیکھنا بادشاہ ہو یا سردار ہوذی وقار باعزت ہو سلطنت ہاتھ آئے۔
لعل ٹوٹنا یا گم ہو جانا دیکھنا عورت یا فرزندکی موت آئے عہدہ بادشاہی سے معزول ہو۔
لعل گود میں دیکھنا فرزند نیک پیدا ہو جو خاندان کی عزت و شہرت کا باعث ہو۔
لعل ملنا یا پانا دیکھنا عورت حسینہ جمیلہ پائے عہدہ جلیلہ ملے عزت و شہرت پائے۔
لق لق دیکھنا مرد عالم کی نشانی ہے۔ باعث فرحت و کامرانی ہے۔
لکڑی تراشنا دیکھنا کسی منافق یا مرتد ملعون کا ہمنوا اور خیر خواہ ہو یا مشرک کو مدد دے۔
لکڑی جلانے کی دیکھنا نفاق پیدا ہو تنگدست و قلاش ہو۔افلاس اور بیماری پائے۔
لکڑی جوڑنا دیکھنا اخوت و ہمدردی پیدا کرے اگر آرہ سے چیرتے دیکھے تو منافق ہو۔
لکڑی رندنا صاف کرنا دیکھنا کاروبار کا میدان ہموار کرے ہم پیشہ رقیبوں پر فتح یاب ہو۔
لکھائی قرآن پاک کی کرنا موجب برکت و رحمت ہے۔رشد و ہدایت پائے بزرگی ملے۔
لکھنا اور نہ سمجھنا دیکھنا غم و اندوہ کی نشانی ہے۔خیرات سے امان پانی ہے۔
لکھنا تحریر کرنا دیکھنا اگر زیر مطلب لکھے تو مقصد حاصل کرے کامیابی ہو۔
لکھنا خط کادیکھنا جس کی طرف لکھے اس سے دولت پائے یا مقصد حاصل ہو۔
لگام تھامنا دیکھنا دانائی و عقلمندی سے زندگی گزار دے خرافات سے بچے۔
لگام دیکھنا ہدایت پائے دیندار امین ہو عالم و حکیم ہو زیرک فہیم ہو۔
لگام کسی کو دینا دیکھنا جس کو دے اسی کو راہ ہدایت پر لگائے مشیر و ہمدرد فائدہ پہنچائے۔
لگام نئی خریدنا دیکھنا عورت یا غلام دانا عقلمند پائے فائدہ کثیر حاصل ہو۔
لنگڑا اپنے تئیں دیکھنا کام میں رکاوٹ پڑے یا عوام کی نظروں میں ذلیل ہو بدنام ہو۔
لنگڑا جان بوجھ کر دیکھنا بیروزگار ہو دین و دنیا میںناکام رہے بدنام ہو۔
لہسن کھانا یا خریدنا دیکھنا مال حرام پائے کھائے رنج و غم میں مبتلا ہو۔
لوٹ مار کرنا دیکھنا رنج و غم میں پڑے یا مال حرام پائے عوام میں بدنامی پائے۔
لوٹا دھات کا دیکھنا یعنی تانبے یا بھرت کا لوٹا خریدنا غلام یا خادم پانے کا باعث ہے۔
لوٹا مٹی کا خریدنا دیکھنا دیندار ہو کنیز خادمہ نیک ملے اگر چاندی کا پائے تو مال و نعمت پائے۔
لوٹنا مال غنیمت کا دیکھنا اگر لشکر اسلام کے ساتھ لوٹتا دیکھے تو دین کی دولت ہاتھ آئے۔
لوح (تختی) دیکھنا علم و حکمت و دیانت ، ذہانت پائے راہ نیک پر چلے۔
لوح پر سے نوشتہ پڑھنا دیکھنا موت یا حیات ، تنگی یا فراخی رزق نیک و بد نوشتہ کے مطابق پائے۔
لوح پر سے نوشتہ مٹانا دیکھنا تباہ و برباد ہونے کا باعث ہے نیست و نابود ہو جائے۔
لوح پر لکھنا دیکھنا اگر لکھا ہوا پڑھ لے تو علامہ وقت سیاستدان ہو فہیم عقلمند ہو۔
لومڑی خریدنا دیکھنا مکاری فریب دہی سے مقصد میں کامیاب ہو۔
لومڑی دیکھنا  کسی قریبی رشتہ دار کے مکرو فریب کا شکار ہو۔
لومڑی کو مارنا دیکھنا دشمن مکار پر فتح یاب ہو اگر لومڑی کو حملہ آور دیکھے تو کسی سے دھوکا کھائے۔
لونڈی بد صورت پانا دیکھنا مصیبت و تکالیف اور بیماری و نقصان اٹھائے۔
لونڈی خوبصورت پانا دیکھنا مال و دولت ، عزت و فرحت خیروبرکت حاصل ہو۔
لونگ خریدنا دیکھنا رشد و ہدایت پائے یا لوگوں میں تعریف و توصیف سے مشہور ہو۔
لونگ کھانا دیکھنا غم و اندوہ میں مبتلا ہو تکلیف پائے۔
لوہا دیکھنا دولت و قوت حاصل ہو اگر لوہے سے کام لے تو بہادر عالی قدر ہو۔
لید یا گوبر جمع کرنا دیکھنا مال و دولت دنیاوی جمع کرے جتنی جمع کرے اتنا مال پائے۔
لید یا گوبر کے اپلے تھاپنا دیکھنا عیبوں پر پردہ ڈالے یا مال کو دفن کرے کنجوس و شوم ہو۔
لیموں کھانا یا خریدنا دیکھنا تکلیف و مصیبت پائے کسی سے حیرانی اٹھائے۔
ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
ے ی ء
Menu