فاحشہ عورت دیکھنا بے عزت ہو دین سے گمراہ ہو بدکار و بدمعاش ہو۔
فاختہ پکڑنا دیکھنا سگڑ عورت غمگین ملے مگر خود کو نفع حاصل ہو۔
فاختہ دیکھنا نیک بی بی سے تعبیر ہے یا خادم فرزند پائے۔
فاختہ کا گوشت کھانا دیکھنا مال پاکیزہ مگر کم پائے فکر و تشویش زیادہ ہو۔
فاختہ کی آواز سننا دیکھنا عورت خوبصورت خوش الحان پائے جس سے درد عشق پیدا ہو۔
فال پانا یا نکالنا دیکھنا دروغ گوئی سے کام لے یا مال مشکوک پائے۔
فال دکھانا دیکھنا اگر نیک فال نکلے تو دشمن پر فتح حاصل ہو۔
فالودہ کھانا یا پینا دیکھنا پاکیزہ کلام سنے یا کہے ہدایت تلقین کرے مالدار ہو۔
فرج (شرمگاہ) دیکھنا راز افشا ہو یا غلبہ و شہوت میں مبتلا ہو۔
فرج کو چھپانا دیکھنا راز کو پوشیدہ رکھے یا شہوت سے نفرت کرے۔
فرزند پیدا ہوتا دیکھنا دکھ اور مصیبت میں گھر جائے باعث پریشانی ہے۔
فرزند خوبصورت پانا دیکھنا مال و دولت پائے غیب سے امداد ملے۔
فرزند گم ہو جانا دیکھنا غربت کی علامت ہے، مصیبت میں پھنسے پریشانی ہو۔
فرش بچھانا دیکھنا عورت کی تلاش میں سرگردان ہو۔
فرش پربیٹھنا دیکھنا عزت پائے عورت کو آغوش محبت میں لے۔ عورت دیکھے تو راحت پائے۔
فرشتہ دیکھنا رشد و ہدایت پائے دولت مند غنی ہو، عالی مرتبہ بزرگ ہو۔
فرشتہ گھر میں آتا دیکھنا مال و دولت آئے خیر و برکت ہو فرزند ہو۔
فرشتہ موت کا دیکھنا مصیبت و بیماری آئے موت پائے فوت ہو جائے۔
فرشتوں سے جھگڑنا دیکھنا مصیبت میں مبتلا ہو، باعث ہلاکت ہو۔
فرشتوں کو آسمان سے اترتا دیکھنا اگر فرشتے خوبصورت ہوں تو ملک میں امن و آسائش آرام ہو، چرچا اسلام ہو اگر بد وضع ہو قحط ہو، وبا و بلا پھیلے تنگ حالی ہو۔
فرشتوں کی جماعت دیکھنا خیر و برکت مال و دولت عزت و راحت بندگی پائے۔
فرعون دیکھنا ظالم حاکم سے تعبیر ہے مصیبت میں مبتلا ہو یا دین سے منحرف ہو۔
فرعون سے کچھ پانا دیکھنا گمراہ ہو مال حرام پائے یا ظلم استبداد جاری کرے۔
فرنی پکتی دیکھنا کسی کے خلاف منصوبہ باندھے۔
فرنی کھانا دیکھنا کسی دوست یا عزیز سے ملاقات ہو۔
فصد کھلوانا دیکھنا مال ضائع ہو تکلیف پائے اگر خون زیادہ نکلتا دیکھے تو مصیبت آئے۔
فقیر خود کو بنا دیکھنا لوگوں کی نظروں میں حقیر ہو، فکر و اندیشہ د امن گیر ہو۔
فقیر دیکھنا مفلس و قلاش ہو فکر معاش ہو۔
فقیر سے کچھ لینا دیکھنا باعث خرابی ہے رنج و غم میںمبتلا ہو۔
فقیر کو خیرات کرنا دیکھنا بیمار ہو تو شفا پائے، تنگی دور ہو، راحت و آرام پائے۔
فقیر کو مانگتا دیکھنا تنگدستی اور مفلسی سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کرے۔
فقیہہ خود کو دیکھنا اگر جاہل ہو تو احمق بدنام ہو اگر عالم دیکھے تو شہرت ہو دانش مند ہو۔
فقیہہ دانش مند دیکھنا بزرگی اور عزت پائے علم دین حاصل کرے پرہیز گار ہو۔
فقیہہ سے تعلیم لینا دیکھنا توبہ کرے رشد و ہدایت پائے بزرگوں کا جانشین ہو۔
فلالین کپڑا خریدنا دیکھنا خوبصورت عورت سے پیار کرے۔
فوج دیکھنا کاروبار میں ترقی ہو، عزت پائے۔
فوج کو لڑتے دیکھنا رزق و دولت عام ہو خلقت با آرام ہو مغلوب ہو تو قحط پڑ جائے۔
فوج میں بھرتی ہونا دیکھنا سفر طویل کرے فائدہ کم ہو۔
فیروزہ (قیمتی ہیرا ) دیکھنا فتح و نصرت عام ہو مقصد بر آئے آرام و راحت پائے۔
فیروزہ گم ہونا دیکھنا باعث تنزل ہے افلاس اور عزت میں فرق آئے۔
فیروزے اپنے پاس دیکھنا عمر بھر تونگرومالدار رہے صاحب توقیر باعزت رہے۔
ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
ے ی ء
Menu