غارمیں جانا دیکھنا مصیبت میں گرفتار ہو پریشان حال ہو۔
غار میں روشنی دیکھنا مصیبت کے بعد راحت ہو آرام پائے۔
غار سے باہر نکلنا دیکھنا بیماری سے شفا پائے بیروزگاری دور ہو۔ ہدایت پائے۔
غار کا منہ بند کرنا دیکھنا تمام مصائب سے چھٹکارا حاصل ہو۔
غائب کا دیکھنا اگر حلال چیز دیکھے تو غیب سے پائے یا کسی پوشیدہ چیز کو پائے۔
غیبی خط دیکھنا امداد پائے رحمت حق شامل حال ہو بے زوال ہو۔
غیبی امداد ہو دیکھنا مشکلات سے نجات پائے صحت و آرا م پائے۔
غبار آلود چہرہ دیکھنا کسی غم و اندوہ میں پھنسے یا ایسی خبر پائے جس سے تکلیف اٹھائے۔
غبار اڑتے دیکھنا مصیبت میں گرفتار ہو یا فتنہ فساد پھیلے۔
غرق دریا میںہونا دیکھنا بادشاہ وقت سے تکلیف پائے۔
غرق شہر ہوتادیکھنا قہر الہٰی لوگوں پر نازل ہو لوگ تباہ و برباد ہوں یا گمراہ ہوں۔
غرق درندہ ہوتادیکھنا دشمن سے نجات پائے بے خوف و خطر ہو۔
غرق مکان ہوتا دیکھنا مشکلات میں پھنسے اگر خود کو سلامت دیکھے تو نجات پائے۔
غسل جنابت کا کرنا دیکھنا جھوٹ کذب سے توبہ کرے غم سے نجات پائے۔
غسل چشمہ شفاف میں کرنا دیکھنا تمام مصائب سے آزاد ہو رحمتِ خدا سے دولت ، عزت بزرگی پائے۔
غسل گندے پانی میں کرنا دیکھنا مقروض ہو یا بیمار ہویا کسی مصیبت کا شکار ہو۔
غسل کرنا دیکھنا اگر بیمار ہو تو صحت پائے قرض سے فارغ ہو راحت ہو۔
غش کھانا دیکھنا دنیا کی آلام و مصائب سے بے خبر ہو رنج سے نجات پائے۔
غشی دور کرنا دیکھنا کاروبار میں ترقی پائے مصیبت ٹل جائے آرام پائے۔
غصہ کرنا یا ہونا دیکھنا اگر خواب میں دنیاوی باتوں پر غصہ کھائے تو دین سے گمراہ ہو۔
غصہ والدین پر کرنا دیکھنا مرتبہ گرنے کی علامت ہے یا والدین سے تکلیف پائے۔
غصہ گمراہ لوگوں پر کرنا دیکھنا دیندار ہو گمراہ لوگوں سے نفرت کرے پرہیز گاری اختیار کرے۔
غصہ پی جانا دیکھنا عزت و مرتبہ بلند ہو رحمت حال الہٰی شامل ہو سعادت پائے۔
غلاف دیکھنا عورت سے تعبیر ہے اگر نیا دیکھے تو کنواری عورت ملے۔
غلاف میلا دیکھنا عورت بیوہ یا متعلقہ سے شادی ہو تکلیف اٹھائے۔
غلاف پھٹا دیکھنا عورت کی بیماری اور جدائی کا سبب ہے، غلاف درست سے بھی تعبیر ہے۔
غلام بالغ ہوتا دیکھنا آزاد ہونے کی دلیل ہے۔
غلام فروخت کرتادیکھنا خوشی حاصل اگر خوبصورت غلام بیچے تو تنگی پائے۔
غلام خریدنا دیکھنا مال و دولت پائے اگر غلام مہیب شکل ہو تو مصیبت آئے۔
غلام کا بھاگنا دیکھنا تنگدستی اور غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔
غلام کا آزاد کرنا دیکھنا دنیا سے جلدی کوچ کرنے کی علامت ہے۔
غلام کرنا دیکھنا ذلت و خواری ہے اگر مشہور آدمی کی غلامی کرے تو اس سے نفع پائے۔
غلامی علما کی کرنا دیکھنا دین و بزرگی پائے صاحب توقیر باتدبیر ہو۔
غلہ کا ڈھیر دیکھنا محنت و مشقت سے روزی حاصل کرے۔
 غلہ خریدنا دیکھنا تنگی رزق کا باعث ہے فلاکت پائے یا غم و اندوہ پائے۔
غلہ فروخت کرنا دیکھنا تندرستی راحت پائے بے فکر ہو آزاد طبع ہو۔
غلہ کاشت کرنا دیکھنا نیکی کی علامت ہے صالح عمل کمائے ۔پرہیز گار ،دولمتمند باعزت ہو۔
غلہ یا غلیل چلانا دیکھنا ظالم لوگوں میں شامل ہو لوگوں کو آزار پہنچائے ظالم کہلائے۔
غلیل بنانا دیکھنا ظلم وستم اختیار کرے تنگ دل ہو۔
غلیل توڑنا دیکھنا گناہوں سے توبہ کرے نیکی اختیار کرے۔
غم کھانا یا غمگین ہونا دیکھنا خوش خبری پائے شاد ہو رنج سے آزاد ہو۔
غم سے رہا ہونا دیکھنا رنج و الم میں گرفتار ہو یا بیمار ہو دل آزار ہو۔
غوطہ لگانا دیکھنا مال و دولت کے لئے مشقت میں پڑے علم و دانش حاصل ہو۔
غوطہ لگا کر کچھ مال نکالنا دیکھنا علم و عقل دانش حاصل ہو، عالم فاضل ہو۔
غوطہ سے خالی رہنا دیکھنا علم و حکمت کے لئے کوشش کرے مگر بے فائدہ ہو۔
غالب آنا دشمن پر دیکھنا بے ہودہ اورباطل کاموں کو ترک کرے نفس پر غالب آئے ہدایت پائے۔
ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
ے ی ء
Menu