عمومی مضامین˛Mixed essay

شرف مریخ

Posted On مارچ 19, 2020 at 12:50 شام by / No Comments

 

 

 

D:\system_003\0000__web\essay uploaded 29.2.2020\mars sharif
شرف مریخ کے حوالے سے موثر ترین روحانی و عملیاتی اعمال کا بیان

 

تحریر و تحقیق: خالد اسحاق راٹھور۔

شرف مریخ

شرف مریخ کے حوالے سے موثر ترین روحانی و عملیاتی اعمال کا بیان

مریخ دائرۃ البروج میں حرکت کرتے ہوئے اپنے شرفی برج میں داخل ہو چکا ہے۔اوج و سعادت سے بھرا یہ نجومی و عملیاتی وقتسال 2020میں دوبارہ نہیںملے گا۔ سو وہ جو شرف مریخ کی طاقت سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند ہیں اس موقع کو ضائع نہ کریں۔
سطور ذیل میں بالترتیب اُن نقوش و الواح کو بیان کیا جا رہا ہے جو ادارہ ’’راہنمائے عملیات‘‘ طویل عرصے سے تیار کر رہا ہے اور اِن کی موثریت مسلمہ امر ہے۔ راہنمائے عملیات کے ہر قاری کے لیے اِن الواح کے بیان کا مقصدیہ ہے کہ اگر وہ اس سعد گھڑی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو پھر اِن نقوش و الواح کو خود تیار کر لیں اور اگر اُن کو عملیات کی سمجھ نہیں تو ادارہ ’’راہنمائے عملیات‘‘ سے اِن الواح و نقوش کو حاصل کر سکتے ہیں۔
لوحِ شرف و اوج مریخ
زمانہ قدیم سے زائچے میںمردانگی، طاقت، تحفظ اور قوت کے عامل کی حیثیت رکھنے والا مریخ جب حالت اوج یا اوج میں ہوتا ہے تو درج ذیل امورات میں موثر مانا جاتا ہے۔

لوحِ شرف و اوج مریخ

دشمن سے حفاظت‘ انسانی ذہن کو طاقت اور ہمت دینے مخالفین پر غلبہ حاصل کرنے‘ دشمنوں کو شکست دینے، اِن کی تکلیفوں سے محفوظ رکھنے، مقدمہ یا لڑائی میں کامیابی‘ صحت‘ سحری وآسیبی امراض سے بچائو‘ تحفظ اور قوت جسمانیجیسے فوائد حاصل کرنے کے لیے یہ لوح استعمال ہوتی ہے۔اس سے آپ ایک خاص قسم کا روحانی تحفظ حاصل کریں گے۔مختلف مردانہ امراض، مسائل اور ازدواجی و جسمانی امراض کے حل‘ مردانہ طاقت‘ صحت‘ جسمانی حالت کی بہتری کے ساتھ ساتھ آسیب اور سحر وغیرہ سے بچاؤ کے لیے یہ ایک لا جواب لوح ہے۔
شرف یا اوج کسی بھی کوکب کا ہو، اثرات تو اس کے متعلقہ کوکب کے حوالے سے ہوتے ہیں لیکن اس کی موثریت اپنی جگہ اہم اور مستند خیال کی جاتی ہے۔ کوکب کا شرف یا اوج میں ہونا اس کے تحت تیار کردہ عملیات کو اثر انداز اور کامیاب بنا دیتا ہے۔ اس حوالے سے جو نقش تیار کیا جاتا ہے ذیل میں بمعہ چال دیا جا رہا ہے۔
چال لوح مریخ بادی
وہ جو عملیات کی سمجھ رکھتے ہیں خود یہ نقش تیار کر لیں اور جو ادارے سے طلب کرنا چائیں،ہدیہ ارسال کر کے اس نقش و لوح سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

لوح مریخ برائے اپاؤ
رجعت و نحوست مریخ

مریخ کی رجعت و نحوست اپنے اندر ایسا اثر رکھتی ہے جس کو ہر صاحب علم مانتا اور سمجھتا ہے۔ سطور ذیل میں اس حوالے سے واقع ہونے والے اثرات کا بیان ہے تاکہ ہر فرد سمجھ سکے کہ کیا وہ تو نہیں مریخ کی رجعت و نحوست کا شکار ہے۔
جب مریخ زائچہ میں رجعت /نحوست کا شکار ہو تو فرد بلاوجہ بات بے بات لڑائی جھگڑا اور دنگافساد پر آمادہ رہتاہے اور یوں کسی نہ کسی مسئلہ میں اُلجھ کر اپنی زندگی کو آگے لے جانے کی بجائے پیچھے کی طرف لے جاتا ہے۔وہ تمام لوگ جو انجینئرنگ، فوج‘ پولیس یا ایسے دیگر اداروں سے منسلک ہیں ۔ مریخ کی رجعت /نحوست سے محفوظ رہنا ہی ان کے لیے بہتر ہے وگرنہ ان کے کام یا متعلقہ شعبے میں ترقی ممکن نہیں۔وہ جو جسمانی کھیل کھیلنے کے شوقین ہیں یا جسمانی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور کامیابی حاصل کرناچاہتے ہیں ان کے لیے بھی مریخ کا رجعت/نحوست سے پاک ہونا نہایت ضروری ہے وگرنہ کامیابی کا حصول ممکن نہ ہو گا۔سو ایسے تمام کام جن میں اوزار‘ آگ‘ ہمت‘ طاقت اور محنت کا عمل دخل ہو وہاں مریخ کا نحوست اور رجعت سے پاک ہونا ہی کامیابی دلا سکتا ہے۔ سو اس حوالے سے ادارے کی تیار کردہ خصوصی لوح رفع رجعت/نحوست مریخ حاصل کریں تاکہ معاملات میں آسودگی پیدا ہو۔
اس حوالے سے نقش تیار کرنا نسبتاً مشکل کام ہے کیونکہ اس قسم کے نقش میں صرف شرفی یا اوجی طاقت ہی نہیںمدنظر رکھی جاتی بلکہ دیگر نجومی کلیات کو مدنظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔اوراس کے ساتھ ساتھ عملیاتی سمجھ بوجھ بھی بہت ضروری ہے جو کہ اوسط درجے کے عامل یا نجومی کے بس میں نہیں۔
سطور ذیل قارئین راہنمائے عملیات کے لیے وہ خاص نقش بمعہ چال تحریر ہے۔جو مہارت رکھتے ہیں تیار کر سکتے ہیں۔
چال لوح مریخ بادی

نقش مریخ(رجعت و نحوست)

 

سہہ جہتی طلسم مریخ

یہ طلسم بنیادی طور پر تین الگ الگ امورات کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ اس لیے اس کو ’’سہہ جہتی طلسم‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ طلسم تین امورات پر مشتمل ہے;
-1 پہلا حصہ قدیم ترین عدد ی نقش پر مشتمل ہے، جو قدیم اقوام نے عددی حوالے سے مریخ سے منسوب کیا ہے۔اس کی درست تاریخ یا زمانہ نا معلوم ہے۔
-2 دوسرا حصہ ایک خاص طلسماتی شکل ہے جو نامعلوم زمانوں سے مریخ سے منسوب ہے اور اس کے طلسم کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
-3 تیسرا حصہ اُن اسماء الحسنی پر مشتمل ہے جو اس نقش کے چہار اطراف شامل کیے گئے ہیں۔یہ اسماء مریخ سے متعلق معاملات کے حل کے حوالے سے لیے گئے ہیں۔
اِن تینوں امورات نے مل کر اس سہہ جہتی طلسم مریخ کو ایک ایسا شاہکار بنا دیا جو غیر معمولی روحانی، عملیاتی، طلسماتی اور اسلامی قوتوں کو لیے ہوئے ہے۔
نقش مریخ (سہہ جہتی مریخ )

طلسم مریخ جو مندر بالا نقش کی پشت پر بنے گا۔

یہ سہہ جہتی طلسم مریخ کن کن کاموں میں موثر ہے اس کا بیان ذیل میں دیا گیا ہے۔
مریخ سے منسوب یہ طلسم اُن لوگوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے جو کسی کمزوری کا شکار ہیں۔ یہ کمزوری جسمانی بھی ہو سکتی ہے اور ذہنی و نفسیاتی بھی۔وہ لوگ جو کمزور جسم و صحت کے مالک ہوں اِن کو یہ طلسم لازم استعمال کرنا چاہیے۔ اِسی طرح یہ طلسم جسمانی و حیوانی و جنسی قوت کے حصول میں معاون و مددگار ہوتا ہے۔ وہ لوگ جو ذہنی اور نفسیاتی امراض کا شکار رہتے ہیں یا معاشرتی دبائو کے باعث پریشان رہتے ہیں یاکسی مقابلہ میں شامل ہو رہے ہیں تو بھی یہ طلسم مفید اثرات لائے گا۔ چاہے یہ تقریری مقابلہ ہو یا جسمانی یا کھیل کود سے متعلق اس طلسم کی کرشماتی قوتوں سے صرف نظر نہیں کیا جا سکتا۔ جہاں بھی غلبہ حاصل کرنے یا غلبہ و مقابلہ کا مسئلہ ہو‘ اس طلسم کے استعمال سے فوائد کا حصول ہو سکتا ہے۔اِسی طرح جہاں متشدد اور بے قابو لوگوں سے سامنا ہو سکتا ہے یا جان کا خوف ہو یا لڑائی جھگڑے جیسے مسائل ہوں تو طلسم مریخ سے فائدہ نہ اُٹھانا اپنے پر ظلم کرنے کے مترادف ہے۔ خون خرابا‘ بد مزگی‘ خوف‘ سحر‘ جادو اور ایسے دوسرے معاملات کے لیے بھی طلسم حیرت انگیز نتائج لاتا ہے۔ ردسحر اور حفاظت کے حوالے سے یہ طلسم بچے‘ بوڑھے‘ مرد‘ عورت ہر ایک کے لیے یکساں مفید ہے۔ تفرقہ بازی میں کامیابی اور دوسروں پر غلبہ حاصل کرنے جیسے تمام اُمور پر یہ حکمران و موثر ہے۔

 

نقش مریخ نورانی

راہنمائے عملیات میں حروف نورانی کے حوالے سے مختلف کواکب سے متعلق نقوش دئیے گئے تھے، جن کو قارئین کی ایک بڑی تعداد نے پسند بھی کیا اور استعمال بھی اور اِن کی موثریت کی تعریف بھی کی ۔ سو زیر بحث عمل بحوالہ مریخ ذیل میں دیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ذیل میںتیارشدہ نقش پیش کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کوکب سے منسوب تکسیرنورانی بھی دی گئی ہے۔ تاکہ آپ اگر کسی فرد کو اس کے مسئلے کے حل کے مطابق تکسیر زعفران سے لکھ کر استعمال کے لیے دینا چاہیں تو ایسا کرنے میں آسانی رہے۔ یعنی محبت، بیماری یا سحر وغیرہ کے مسائل میں فرد کو یہ پینے کے لیے دی جا سکتی ہے۔اس کے علاوہ اس تکسیر کو فلیتہ وغیرہ بنانے کے کام بھی لایا جا سکتا ہے، جو کہ سحر، رد نظر اور ضرورت کے دیگر کاموں میں استعمال ہو سکتا ہے۔ دراصل یہ عامل کی ذہانت اور سائل کے مسئلہ پر کہ اس کو کس طرح اور کس طوراستعمال کیا جائے۔ سو ہر فرد اپنی اپنی سمجھ اور ضرورت کے مطابق اِن نقوش اور تکسیر وغیرہ کو استعمال کر سکتا ہے۔ سو سب سے پہلے مریخ سے منسوب نقش مریخ نورانی اور پھر تکسیر مریخ نورانی دی جا رہی ہے۔

تکسیر مریخ

ذیل میں مریخ کے نقش اور چال کے فوراً بعد اس کی تکسیر دیکھیں;
چال

تکسیر مریخ
ا ط ل ی م ک ص ل ر ط ک ی ھ ک ی ل ع ط ط ی ہ ک س ل ح ط ق ی ن ک
ک ا ن ط ی ل ق ی ط م ح ک ل ص س ل ک ر ہ ط ی ک ط ی ط ھ ع ک ل ی
ی ک ل ا ک ن ع ط ھ ی ط ل ی ق ط ی ک ط ی م ط ح ہ ک ر ل ک ص ل س
س ی ل ک ص ل ک ا ل ک ر ن ک ع ہ ط ح ھ ط ی م ط ی ل ط ی ک ق ی ط
ط س ی ی ق ل ک ک ی ص ط ل ل ک ی ا ط ل م ک ی ر ط ن ھ ک ح ع ط ہ
ہ ط ط س ع ی ح ی ک ق ھ ل ن ک ط ک ر ی ی ص ک ط م ل ل ل ط ک ا ی
ی ہ ا ط ک ط ط س ل ع ل ی ل ح م ی ط ک ک ق ص ھ ی ل ی ن ر ک ک ط
ط ی ک ہ ک ا ر ط ن ک ی ط ل ط ی س ھ ل ص ع ق ل ک ی ک ل ط ح ی م
م ط ی ی ح ک ط ہ ل ک ک ا ی ر ک ط ل ن ق ک ع ی ص ط ل ل ھ ط س ی
ی م س ط ط ی ھ ی ل ح ل ک ط ط ص ہ ی ل ع ک ک ک ق ا ن ی ل ر ط ک
ک ی ط م ر س ل ط ی ط ن ی ا ھ ق ی ک ل ک ح ک ل ع ک ل ط ی ط ہ ص
ص ک ہ ی ط ط ی م ط ر ل س ک ل ع ط ل ی ک ط ح ن ک ی ل ا ک ھ ی ق
ق ص ی ک ھ ہ ک ی ا ط ل ط ی ی ک م ن ط ح ر ط ل ک س ی ک ل ل ط ع
ع ق ط ص ل ی ل ک ک ھ ی ہ س ک ک ی ل ا ط ط ر ل ح ط ط ی ن ی م ک
ک ع م ق ی ط ن ص ی ل ط ی ط ل ح ک ل ک ر ھ ط ی ط ہ ا س ل ک ی ک
ک ک ی ع ک م ل ق س ی ا ط ہ ن ط ص ی ی ط ل ھ ط ر ی ک ط ل ل ک ح
ح ک ک ک ل ی ل ع ط ک ک م ی ل ر ق ط س ھ ی ل ا ط ط ی ہ ی ن ص ط
ط ح ص ک ن ک ی ک ہ ل ی ی ط ل ط ع ا ط ل ک ی ک ھ م س ی ط ل ق ر
ر ط ق ح ل ص ط ک ی ن س ک م ی ھ ک ک ہ ی ل ک ی ل ی ط ط ا ل ع ط
ط ر ع ط ل ق ا ح ط ل ط ص ی ط ل ک ی ی ک ن ل س ی ک ہ م ک ی ک ھ
ھ ط ک ر ی ع ک ط م ل ہ ق ک ا ی ح س ط ل ل ن ط ک ص ی ی ی ط ک ل
ل ھ ک ط ط ک ی ر ی ی ی ع ص ک ک ط ط م ن ل ل ہ ل ق ط ک س ا ح ی
ی ل ح ھ ا ک س ط ک ط ط ک ق ی ل ر ہ ی ل ی ل ی ن ع م ص ط ک ط ک
ک ی ط ل ک ح ط ھ ص ا م ک ع س ن ط ی ک ل ط ی ط ل ک ی ق ہ ی ر ل
ل ک ر ی ی ط ہ ل ق ک ی ح ک ط ل ھ ط ص ی ا ط م ل ک ک ع ی س ط ن
ن ل ط ک س ر ی ی ع ی ک ط ک ہ ل ل م ق ط ک ا ی ی ح ص ک ط ط ھ ل
ل ن ھ ل ط ط ط ک ک س ص ر ح ی ی ی ی ع ا ی ک ک ط ط ق ک م ہ ل ل
ل ل ل ن ہ ھ م ل ک ط ق ط ط ط ط ک ک ک ک س ی ص ا ر ع ح ی ی ی ی
ی ل ی ل ی ل ی ن ح ہ ع ھ ر م ا ل ص ک ی ط س ق ک ط ک ط ک ط ک ط
ط ی ک ل ط ی ک ل ط ی ک ل ط ی ک ن ق ح س ہ ط ع ی ھ ک ر ص م ل ا
ا ط ل ی م ک ص ل ر ط ک ی ھ ک ی ل ع ط ط ی ہ ک س ل ح ط ق ی ن ک

ساعت عمل

بالحاظ اصول جس کوکب کا شرف یا اوج ہو اس کی ہی ساعت میں عمل تیار کرنا مفید ہوتا ہے تاہم اگر نجوم کی سمجھ ہو تو دیگر ساعتوں میں بھی کام کیا جا سکتا ہے۔ لیکن متعلقہ کوکب کی ساعت میں کام کرنا آسان اور محفوظ راستہ ہے۔

بخور و خوشبو

گلاب، مولسری، لوبان، گوگل، سندرس اور عود وغیرہ میں سے کچھ اشیاء اپنی مالی حالت یا عمل کی مناسبت سے دوران عمل بطور بخور جلاتے رہیں اور اِن میں سے ہی کسی شہ کا عطر لوح یا نقش جو بھی تیار کریں، اس کو لگانے یا ذاتی استعمال یا کپڑوں وغیرہ کو لگانے کے لیے کر سکتے ہیں۔

سیاہی

کاغذ پر نقش تحریر کرنے کے لیے زعفران کو پانی یا آب زم زم میں ملا کر زعفرانی سیاہی بنا لیں۔ کوشش سے کسی قابل اعتماد فرد سے زعفران لیں، آج کل دو نمبر کا زعفران دکان داروں نے رکھا ہوتا ہے۔کبھی یہ سستا ہوتا تھا اب مہنگا ہونے کی وجہ سے فساد پیدا ہو گیا ہے۔

ذکر

جو بھی نقش یا لوح تیار کریں اس کے ساتھ تحریر اسماء الحسنیٰ کا ذکر گیارہ تسبیحوں کی تعداد میں کم سے کم سات دن تکمیل نقش کے لیے کریں۔یہ صرف عمل کا ذکر ہے، عمومی ذکر کے لیے یہی ورد چالیس دن تک بھی کیا جا سکتا ہے۔

صدقہ

مریخ کے حوالے سے جن اشیاء کو بطور صدقہ دیا جانا چاہیے اِن میں سرخ گوشت، سرسوں کا تیل، دال مسور، ذبح کیا جانور(مذکر) سرخ لوبیا، سرخ مرجان اور سرخ رنگ کا کپڑا وغیرہ شامل ہیں۔ عمل کی تیاری میں صدقات کا بندوبست کرنا امر لازم ہے۔

نوٹ

کامیابی اور ناکامی اللہ کی مرضی پرمنحصر ہے۔ آپ کا، میرا کام دستیاب وسائل اور معاملات کے ساتھ بہترین طریق پر کام کرتا ہے اور بس۔ سو بعد از عمل اللہ تعالیٰ سے خلوص قلب کے ساتھ دعا کریں کہ وہ آپ کو اُس مقصد میں کامیاب کرے جس کے لیے آپ نے عمل تیارکیا ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ راہنمائے عملیات کے تمام قارئین کی حاجتیں پوری کرے۔ آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے