شرف زہرہ
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ اپریل2022کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
شرف زہرہ کے حوالے سے سطور ذیل میں بالترتیب اُن نقوش و الواح کو بیان کیا جا رہا ہے جو ادارہ ’’راہنمائے عملیات‘‘ طویل عرصے سے تیار کر رہا ہے اور اِن کی موثریت مسلمہ امر ہے۔ راہنمائے عملیات کے ہر قاری کے لیے اِن الواح کے بیان کا مقصدیہ ہے کہ اگر وہ اس سعد گھڑی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو پھر اِن نقوش و الواح کو خود تیار کر لیں اور اگر اُن کو عملیات کی سمجھ نہیں تو ادارہ ’’راہنمائے عملیات‘‘ سے اِن الواح و نقوش کو حاصل کر سکتے ہیں۔
لوح شرف و اوج زہرہ
زمانہ قدیم سے زائچے میںجنس،پیار‘ محبت،الفت‘ آسودگی‘ خوبصورتی اور حسن کے حوالے سے طاقت ور ترین عامل کی حیثیت رکھنے والا زہرہ جب حالت شرف یا اوج میں ہوتا ہے تو درج ذیل امورات میں موثر مانا جاتا ہے۔
لوحِ شرف زہرہ/محبت
عوام و خواتین میںمقبولیت‘ تسخیر محبوب‘میاں بیوی میں اتفاق‘ محبت اور گھریلو سکون‘ رجوع خلقت‘ شادی‘ حسن‘ خوبصورتی اور کشش پیداکرنے کے لییباکمال لوح ہے۔ وہ مرد اور خواتین جو حسن اور خوبصورتی کے مسا ئل کا شکار ہوں وہ بھی اس لوح سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔پیار محبت اورالفت کا مجرب خزانہ۔خاندان میں باہم پیار اور اتفاق اور بہن‘بھائیوں کے درمیان الفت ‘محبت اور قلبی کشش پیدا کرنے کے لیے بھی موثر ہے۔
لوحِ شرف زہرہ
شرف یا اوج کسی بھی کوکب کا ہو، اثرات تو اس کے متعلقہ کوکب کے حوالے سے ہوتے ہیں لیکن اس کی موثریت اپنی جگہ اہم اور مستند خیال کی جاتی ہے۔ کوکب کا شرف یا اوج میں ہونا اس کے تحت تیار کردہ عملیات کو اثر انداز اور کامیاب بنا دیتا ہے۔ اس حوالے سے جو نقش تیار کیا جاتا ہے ذیل میں بمعہ چال دیا جا رہا ہے۔
چال زہرہ بادی
۱۴ | ۱ | ۸ | ۱۱ |
۷ | ۱۲ | ۱۳ | ۲ |
۹ | ۶ | ۳ | ۱۶ |
۴ | ۱۵ | ۱۰ | ۵ |
نقش زہرہ
۷۵۴ | ۷۴۰ | ۷۴۸ | ۷۵۱ |
۷۴۷ | ۷۵۲ | ۷۵۳ | ۷۴۱ |
۷۴۹ | ۷۴۶ | ۷۴۲ | ۷۵۶ |
۷۴۳ | ۷۵۵ | ۷۵۰ | ۷۴۵ |
وہ جو عملیات کی سمجھ رکھتے ہیں خود یہ نقش تیار کر لیں اور جو ادارے سے طلب کرنا چاہیں وہ ہدیہ ارسال کر کے اس نقش و لوح سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
شرف زہرہ