اعمال شرف مریخ
شرف مریخ کے حوالے سے موثر ترین روحانی و عملیاتی اعمال کا بیان
02 مارچ صبح10بجکر49منٹ 34سیکنڈ تا 03مارچ 2022کو رات07بجکر01منٹ57سیکنڈہے
سہہ جہتی طلسم مریخ
یہ طلسم بنیادی طور پر تین الگ الگ امورات کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ اس لیے اس کو ’’سہہ جہتی طلسم‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ طلسم تین امورات پر مشتمل ہے;
-1 پہلا حصہ قدیم ترین عدد ی نقش پر مشتمل ہے، جو قدیم اقوام نے عددی حوالے سے مریخ سے منسوب کیا ہے۔اس کی درست تاریخ یا زمانہ نا معلوم ہے۔
-2 دوسرا حصہ ایک خاص طلسماتی شکل ہے جو نامعلوم زمانوں سے مریخ سے منسوب ہے اور اس کے طلسم کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
-3 تیسرا حصہ اُن اسماء الحسنی پر مشتمل ہے جو اس نقش کے چہار اطراف شامل کیے گئے ہیں۔یہ اسماء مریخ سے متعلق معاملات کے حل کے حوالے سے لیے گئے ہیں۔
اِن تینوں امورات نے مل کر اس سہہ جہتی طلسم مریخ کو ایک ایسا شاہکار بنا دیا جو غیر معمولی روحانی، عملیاتی، طلسماتی اور اسلامی قوتوں کو لیے ہوئے ہے۔
نقش مریخ (سہہ جہتی مریخ )
یا اللہ یا قابض یا جبار یا قھار یا باری یا متین
۳ | ۲۰ | ۷ | ۲۴ | ۱۱ |
۱۶ | ۸ | ۲۵ | ۱۲ | ۴ |
۹ | ۲۱ | ۱۳ | ۵ | ۱۷ |
۲۲ | ۱۴ | ۱ | ۱۸ | ۱۰ |
۱۵ | ۲ | ۱۹ | ۶ | ۲۳ |
یا اللہ یا قابض یا جبار یا قھار یا باری یا متین
طلسم مریخ جو مندر بالا نقش کی پشت پر بنے گا۔
یہ سہہ جہتی طلسم مریخ کن کن کاموں میں موثر ہے اس کا بیان ذیل میں دیا گیا ہے۔
مریخ سے منسوب یہ طلسم اُن لوگوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے جو کسی کمزوری کا شکار ہیں۔ یہ کمزوری جسمانی بھی ہو سکتی ہے اور ذہنی و نفسیاتی بھی۔وہ لوگ جو کمزور جسم و صحت کے مالک ہوں اِن کو یہ طلسم لازم استعمال کرنا چاہیے۔ اِسی طرح یہ طلسم جسمانی و حیوانی و جنسی قوت کے حصول میں معاون و مددگار ہوتا ہے۔ وہ لوگ جو ذہنی اور نفسیاتی امراض کا شکار رہتے ہیں یا معاشرتی دبائو کے باعث پریشان رہتے ہیں یاکسی مقابلہ میں شامل ہو رہے ہیں تو بھی یہ طلسم مفید اثرات لائے گا۔ چاہے یہ تقریری مقابلہ ہو یا جسمانی یا کھیل کود سے متعلق اس طلسم کی کرشماتی قوتوں سے صرف نظر نہیں کیا جا سکتا۔ جہاں بھی غلبہ حاصل کرنے یا غلبہ و مقابلہ کا مسئلہ ہو‘ اس طلسم کے استعمال سے فوائد کا حصول ہو سکتا ہے۔اِسی طرح جہاں متشدد اور بے قابو لوگوں سے سامنا ہو سکتا ہے یا جان کا خوف ہو یا لڑائی جھگڑے جیسے مسائل ہوں تو طلسم مریخ سے فائدہ نہ اُٹھانا اپنے پر ظلم کرنے کے مترادف ہے۔ خون خرابا‘ بد مزگی‘ خوف‘ سحر‘ جادو اور ایسے دوسرے معاملات کے لیے بھی طلسم حیرت انگیز نتائج لاتا ہے۔ ردسحر اور حفاظت کے حوالے سے یہ طلسم بچے‘ بوڑھے‘ مرد‘ عورت ہر ایک کے لیے یکساں مفید ہے۔ تفرقہ بازی میں کامیابی اور دوسروں پر غلبہ حاصل کرنے جیسے تمام اُمور پر یہ حکمران و موثر ہے۔