دار چینی کھانا اگر خواب میں بلا وجہ کھائے تو غم و اندوہ زیادہ دیکھے۔
دار چینی خریدنا خیر و برکت کا موجب ہے۔
داڑھی دیکھنا عزت اور بزرگی پائے۔ نیکوں میں شمار ہو۔
داڑھی لمبی دیکھنا دنیاوی کاموں میں ترقی اور برکت ہو خوش حال ہو۔
داڑھی ناف سے لمبی دیکھنا مصیبت اور رنج و الم میں گرفتار ہو۔ قرضدار ہو۔
داڑھی زمین پر گرتی دیکھنا ذلیل و خوار ہونے کا باعث ہے لوگوں میں بے عزت ہو۔
داڑھی زمین پر رگڑنا موت کی علامت ہے توبہ کرے عاقبت نیک ہو۔
داغ سر پر دیکھنا سوداگر ، پیشہ ور کیلئے سود مند اور ترقی بخش ہے۔
داغ بادشاہ کے سر پر دیکھنا شاہی میں تنزل آئے بادشاہ بے آبرو بدنام ہو۔
داغ لگایا بدن پر دیکھنا خدا تعالیٰ کی راہ میں خیرات کرے آخرت نیک ہو عذاب سے نجات پائے۔
داغ کسی کو لگانا بدنام ہو عزت و آبرو جاتی رہے۔
داغ دھونا قرضہ سے نجات آسا ئش و راحت ہاتھ آئے۔
دال ہر قسم کی دیکھنا دنیا کی جدوجہد میں مصروف ہو کامیابی قدم چومے۔
دام درہم دیکھنا مال و منال کی ترقی کا سبب ہے رزق بے اندازہ پائے۔
دام درہم کسی کو دینا خوشخبری پائے عیش و عشرت حاصل ہو۔
دام درہم لینا علم دین حاصل کرے بزرگی پائے دین و دنیا کی خوشی نصیب ہو۔
دانے خام یا پختہ دیکھنا رنج و الم میں مبتلا ہونے کا باعث ہے تنگی رزق ہو۔
دانے زمین پر گرے دیکھنا ارزانی رزق ہو آسودہ حالی ہو دنیا آرام پائے۔
دانے سمیٹنا اگر برتن یا بوری میں بھرتا دیکھے تو قحط سالی ہو دنیا بے چین ہو۔
دانت دیکھنا رنج و غم دور ہو کاروبار میں ترقی ہو۔
دانت گرتے دیکھنا عمر دراز ہو راحت باز ہو ہم نشینوں میں ترقی پائے صاحب تدبیر ہو۔
دانت اپنے اکھاڑنا مال خاطر خواہ جمع ہو عزیزوں سے قطع رحمی کرے۔
دانت اپنا سونے کا دیکھنا بیمار ہونے کی علامت ہے یا باعث ندامت ہے۔
دانت چاندی کا دیکھنا بیمار ہونے کی علامت ہے یا باعث ندامت ہے۔
دانت سیاہ دیکھنا دنیا سے راحت پائے بیمار بشدت ہو خلق سے نفرت ہو۔
دانت سامنے گرتے دیکھنا فرزند یا عزیزفوت ہونے کی اطلاع پائے۔
دجال دیکھنا دین میں فتنہ و فساد برپا ہو۔ جہاں دیکھے وہاں جھوٹے اور مکار لوگ جمع ہوں ۔ خیر و برکت کی جگہ فتنہ و شرپھیلے۔
دختر پیدا ہوتی دیکھنا مرد دیکھے تو مال و دولت پائے عورت دیکھے تو اولاد پیدا ہو۔
دختر جوان دیکھنا مال و دولت اس قدر پائے کہ شمار سے باہر ہو۔
درانتی دیکھنا زرو مال جمع کرے کاروبار وسیع ہو جائے مشقت اٹھائے۔
درانتی چاندی کی دیکھنا مال حرام حاصل ہورشوت سود خوری اختیار کرے۔
درانتی سے کاٹنا اگر سنہری چیز کاٹتا ہو۔ مال و نعمت حاصل ہو۔
دربان دیکھنا بادشاہ یا حاکم نزدیکی ہو فیض پائے راحت ہاتھ آئے۔
دربانی کرنا بادشاہ سے عہدہ یا دولت انعام پائے مقبول اور مشہور ہو۔
دربان فرشتہ دیکھنا دیندار ہو، سعادت ، بزرگی، عزت ، عظمت دولت حاصل ہو۔
درخت خاردار دیکھنا بیماری و نکت ہو فلاکت رنج و غم زیادہ ہو۔
درخت پھلدار دیکھنا باعث راہ و فراغت ہو ہر طرح کی راحت ہو۔
درخت انجیر کا دیکھنا مالدار ہو یا نفع تجارت بیشمار ہو مگر حرام میں صرف کرے۔
درخت شفتالو کا دیکھنا جوانمردی و شجاعت سے مال کثیر پائے مگر شباب میں ہلاک ہو جائے۔
درخت جڑ سے اکھاڑنا عزت اور مرتبہ پائے او ر مال کے نقصان کا سبب ہے۔
درندے دیکھنا دشمنوں کے نرغے میں آئے یا ہر طرف سے مصیبتوں میں گرفتار ہو۔
درندوں کا مقابلہ کرنا باعث کامیابی ہے حوصلہ بلند ہو مصیبت سے رہائی پائے۔
درندے پر سوار ہونا باعث خوشی ہے اپنے مقصد کو پورا کرے دشمنوں پر فتح پائے۔
درندوں کو ہمکلام دیکھنا بادشاہ یا حاکم ہو قبیلہ کا سردار ہو ۔ عزت حاصل ہو۔
درندوں کو آبادی میں آتا دیکھنا بیماری پھوٹ پڑے اکثر مبتلائے وبا ہو۔
درود شریف پڑھنا دین میںترقی ہو دلی مقصد پور ے ہوں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہو۔دین و دنیا کی دولت ملے نعمتیں پائے۔
درویش دیکھنا دین دار ہو۔ کوئی انعام خدا تعالیٰ سے پائے دل مسرور ہو۔
درویش سے مصافحہ کرنا بزرگی پائے خدا دوست ہو دولت دارین ہاتھ آئے۔
درویشی اختیار کرنا دنیا سے بیزار ہو کاروبار سے ہمکنار ہو گوشہ نشینی اختیار کرے۔
درویش گھر اپنے دیکھنا موجب خیر و برکت ہے سب تکالیف دور ہوں راحت پائے۔
درویش کو ناراض دیکھنا قہر الہٰی نازل ہو مصیبت میںگرفتار ہو عاقبت خوار ہو۔
درویش سے نصیحت لینا گناہ سے توبہ کرے دیندار ہو صاحب وقار بزرگی پائے۔
درویش سے لڑنا دین سے منہ موڑ کر گمراہ ہو جائے۔ افلاس و مصیبت میں گرفتار ہو۔
درویش بن کر بھیک مانگنا خیر وبرکت اور رزق زیادتی کا باعث ہے دلی مراد پوری ہو۔
دروازہ دیکھنا عورت اور کامیابی کی نشانی ہے حیرانی و پریشانی اٹھائے۔
دروازہ کشادہ دیکھنا کشائش رزق ہو کامیابی قدم چومے دولت بے اندازہ ہو۔
دروازہ نیا دیکھنا شادی کرے اگر دروازہ خوبصورت دیکھے تو عورت ماہ جبین ملے۔
دروازہ منقش دیکھنا دولت و عزت پائے قبیلہ کاسردار ہو صا حب تدبیر ہو۔
دروازہ محل کا دیکھنا بادشاہ کا قرب حاصل ہو مصاحبوں میں شامل ہو وزیر یا سفیر ہو۔
دروازہ قلعہ کا دیکھنا فوج کی ملازمت کرے اگر فوجی ملازم ہو تو ترقی کرے۔
دروازہ شہر کا دیکھنا تحصیلدار یا تھانیدار ہو یا اکابر شہر میں شمار ہو لیڈر بنے۔
دروازہ مقفل دیکھنا بیوی فوت ہو جائے تکلیف و مصیبت اٹھائے مفلس ہو۔
دروازہ بند دیکھنا کشائش رزق ہو کامیابی قدم چومے دولت بے شمار پائے۔
دروازہ ٹوٹا دیکھنا گھر ویران و بے آباد ہو اگر گرا ہوا دیکھے تو اپنی موت سمجھے۔
دروازہ کھلتا دیکھنا رزق زیادہ پائے۔ مگر فضول خرچی میں مصروف ہو۔
دروازہ چھوٹا سا دیکھنا گھر والوں پر مصیبت آئے دکھ میں پڑ جائیں۔
دروازہ چمکتا دیکھنا سخاوت اختیار کرے مشہور ہو عزت و شہرت حاصل ہو۔
دروازہ سونے کا دیکھنا عورت جمال ملے مگر غربت آئے۔
دروازہ چاندی کا دیکھنا مال نعمت پائے آسودہ حالی ہو۔ فارغ البالی ہو۔
دروازہ آہنی کا دیکھنا جدوجہد اور مشقت سے روزی کمائے۔
دریا دیکھنا اپنے مقصد میں کامیاب ہو۔ حصول نعمت ہو۔
دریا میں تیرنا بادشاہ پر غالب آئے مشکل حل ہو ظفر و فتحیابی پائے۔
دریا میں ڈوبنا کسی آفت کا شکار مصیبت میں گرفتار ہو۔
دریا کا پانی صاف دیکھنا بادشاہ عادل ہو بیمار ہو تو صحت پائے خوشی نعمت ہاتھ آئے۔
دریا کا پانی گدلا دیکھنا مصیبت رنج و غم میں مبتلا ہو یا بیماری دراز آئے۔
دریا میں نہانا بیماری سے شفا پائے۔ منفعت بیشمار ہو دولت و عزت سے سرشار ہو۔
دریا شیریں دیکھنا بادشاہ عادل سخی ہوپبلک آرام پائے راحت و آسائش ہے۔
دریا میں طغیانی دیکھنا(تند رفتا ) اگر شورو غل ہو اور پانی سے خوف آئے تو موجب تباہی و بربادی ہو۔ قحط سالی ہو جان و مال کا نقصان ہو بادشاہ ظالم آئے طوفان مچائے۔
دریا سے پانی بھرا اور خوش رفتا ر دیکھنا عادل بادشاہ ہو دنیا آرام پائے غلہ کی ارزانی ہو دودھ دینے والے جانوروں میں برکت ہو۔ خلقت آسودہ ہو۔
دریا تلخ دیکھنا بادشاہ کے ظالم ہونے کا باعث ہے رعایا پریشان و بے آرام ہو۔
دریا سے پانی پینا بیمار ہو تو صحت پائے ورنہ بادشاہ سے منفعت ہو عزت و مرتبہ بلند ہو۔
دستانے دیکھنا قوت جسمانی پائے کاروبار میں ترقی ہو۔
دستانے آہنی پہننا تونگر و مالدار ہو بہادر نامور ہو۔ دشمن پرفتح پائے۔
دستر خوان دیکھنا کاروبار میں ترقی پانے کا موجب ہے۔
دستر خوان پر بیٹھنا کاروبار میں ترقی پانے کا موجب ہے۔
دستر خوان سے بغیر کھانے کے اُٹھنا تنگیٔ رزق ہو باعث خشومت ہو۔
دعوت دینا دنیا کو فیض پہنچائے اگر عالم دیکھے تو علم سکھائے و عظ و نصیحت کرے۔
دعوت قبول کرنا کاروبار وسیع ہو۔ دولت نعمت پائے خوشخبری ملے۔
دشمن مغلوب دیکھنا دلی مرادیں پوری ہوں بیماری ہو تو شفا پائے قرض دار ہو تو خلاصی پائے۔
دشمن کو غالب آنا باعث رنج و غم ہے نقصان اٹھائے ناکامی پائے۔
دعا کرنا یا مانگنا فرزند پیدا ہو۔ دل کی حسرت پوری ہو نیک بخت ہو جائے۔
دعا مانگنا رو کر خوشی نصیب ہوموجب خیرو برکت ہو۔
دعا گڑگڑا کر مانگنا گناہوں سے توبہ کرے پابند صوم و صلوٰۃ ہو دولت پائے۔
دعا سجدہ میں مانگنا مقبول خدا ہو یعنی اولیاء اللہ بزرگ دین ہو دیانتداری امین ہو۔
دعا ہاتھ باند ھ کر مانگنا تمام حاجتیں پوری ہوں دارین کی نعمتیں پائے۔
دعا کھڑے ہو کر مانگنا ذی وقار ہو صاحب اعتبار ہو قبیلہ کا سردار ہو دین و دنیا کا سرشار ہو۔
دف بجانا اگر خود بجاتا دیکھے تو کام کاج سے دل چرائے حیران ہو۔
دف کی آواز سُننا خوشی و مسرت ہو کاروبار میں ترقی ہو یا فرزند پیدا ہو۔
دف بجاتے عورت کو دیکھنا باعث زیب و زینت ہے خوشی نصیب ہو یا فرزند پیدا ہو۔
دف گھر میں بجانا بدکردار عورت گھر میں لائے بدنامی ہو۔
دق ہونا(تنگ ہونا) دنیاوی جدوجہد میں مبتلا ہو جورو جفا اختیار کرے۔
دق کی مرض میں مبتلا دیکھنا دنیا کے کاموں میں ایسا محو ہو کہ اللہ تعالیٰ اور اسلام سے منحرف ہو۔
دق سے خلاصی پانا باعث نجات ہے قرض سے آزاد ہو مصیبت رنج فرار ہو۔
دوکانداری کرنا عزت و مرتبہ میں ترقی ہو کاروبار میں مشغول ہو دولت حصول ہو۔
دوکان سے سودا خریدنا جیسا سودا خریدے اس کے برعکس تعبیر ہے۔
دشمن کو مردہ دیکھنا سب کام راس ہوں بیفکری ہو عزت و دولت پائے۔
دل انسان کا دیکھنا دلاوری اور عقلمندی سے تعبیر ہے۔
دل اپنا دیکھنا کامیابی اور حصول مراد ہو جس سے دلشاد ہو۔
دل تنگ ہونا کجروی اختیار کرے اعمال بد کیطرف مائل ہو۔
دل کشادہ دیکھنا فراخی رزق پائے سخاوت اختیار کرے نیک گفتار کردار ہو۔
دلالی کرنا لوگوں کے درمیان صلح کرائے ہدایت دے راہ راست پر لائے۔
دلال سے کچھ لینا ہدایت پائے نیک ہو۔ بزرگی پائے عاقبت بخیر ہو۔
دلال کو کچھ دینا دولت دنیا ہاتھ آئے عیش و عشرت میں مشغول ہو۔
دلدل دیکھنا مصیبت کا پیش خیمہ ہے کوئی آفت آئے۔
دلدل میں پھنسنا مشکلات میں گھر جائے آفت میں مبتلا ہوگرفتار رنج و بلا ہو۔
دلدل سے نکلنا غم و اندوہ سے نجات پائے بیماری سے شفا پائے تکالیف دور ہوں۔
دم گھوڑے کی دیکھنا تجارت سے نفع پائے جتنی دم لمبی دیکھے اتنا مال زیادہ حاصل ہو۔
دم اپنے تئیں دیکھنا قوم یا قبیلہ کا سردار ہو عزت حاصل ہو۔
دم بیل کی دیکھنا مال حلال کثیر پائے اگر انسان دیکھے تو غلہ جمع کر کے نفع اٹھائے۔
دم کتے کی دیکھنا عورت وفادار ملے شہوت زیادہ ہو قوت مرد ی میں اضافہ ہو۔
دم گدھے کی دیکھنا مال و دولت پائے مگر مشقت اٹھائے عیش و عشرت کرے۔
دم کٹی دیکھنا رسوا اور بدنام ہو۔ غربت اور فلاکت پائے۔
دوا کھانا یا پینا گناہ سے پشیمان ہو توبہ کرے راہ راست پر قدم دھرے۔
دوا پینا دولت پیدا کرنے میں محنت اور مشقت اٹھائے۔
دوا پیتے دیکھنا اگر پینے والا بیمار ہو تو شفا پائے ورنہ گناہ سے تائب ہو۔
دوا تخم مستعمل کرنا علم و حکمت حاصل ہو۔ فن و ادب میں کامل ہو مشہور ہو۔
دوا فروشی کرنا دولت عزت پائے عقلمند دانا، عادل ہو شہرت حاصل ہو۔
دودھ شیریں پینا کاروبار میں برکت ہو مال میں ترقی دیندار نیک ، پر ہیز گار ہو۔
دودھ عورت کا پینا اگر منکوحہ کا پیئے تو محبت ہو مجامعت میں لطف اندوز ہو۔
دودھ غیر عورت کا پینا نقصان اٹھائے مال حرام اکٹھا کرے دین خراب ہو۔
دودھ اونٹنی کا پینا مال کسب سے یا عورت سے پائے جسم زار میں توانائی آئے۔
دودھ گائے پینا اگر بیمار ہو تو شفا پائے بزرگی و عزت پائے۔
دودھ بکری کا پینا مال مشقت پیدا کرے اگر تجارت کرے تو نفع کم پائے۔
دودھ کتیا کا پینا مال حرام جمع کرے وفاداری میں یکتا ہو ٹوڈی وقت ہو۔
دودھ بھینس کا پینا بہادر مگر سست ہودولتمندذی وقار ہو، عاقل اور نیک ہو۔
دودہ گدھی کا پینا طاقتوی سے مال جمع کرے یعنی چور ڈاکو راہزن ہو بیوقوف ہو۔
دودھ گھوڑی کا پینا بہادر چست و چالاک جنگجو، عالی ہمت ہو راستباز ، دیانتدار ہو۔
دودھ ترش کا پینا مال میں نقصان ہوجائے تکلیف و پریشانی ہو۔
دودھ بھرے پستان دیکھنا اگر عورت اپنے پستان دیکھے تو فرزند پیدا ہو، مرد دیکھے تو مال و زر پائے
دوات دیکھنا یا پانا خاندان سے جھگڑا ہو مگر عورت سے مال ملے جورو حاملہ ہو۔
دوات سے لکھنا گناہوں سے نفرت ہو ہدایت پائے۔
دوات ٹوٹتی دیکھنا عورتوں سے نفرت ہو۔
دوات میں سیاہی ڈالنا لڑکا پیدا ہونے کی بشارت ہے اگرکنوارہ دیکھے توشادی کرے۔
دوربین دیکھنا دور دراز کا سفر کرے۔ نفع کم و بیش ہو۔
دوربین سے دیکھنا بحری سفر بذریعہ جہاز کرے۔
دوربین سے جہاز دیکھنا سفر دراز سے نفع پائے عورت خوبصورت ماہ جبین ملے۔
دوربین سے ثریا دیکھنا کامیابی سے گھر آئے عورت کنیز ہمراہ لائے۔
دوڑنا کام کے لیے موجب پشیمانی ہے جس مقصد کے لے کوشش کرے وہ پورا نہ ہو
دوڑنا ڈر کر کسی مصیبت میں گرفتار ہو یا بیمار ہو جلد خلاصی پائے۔
دوڑ لگانا کامیاب ہو مقصد حاصل ہو۔
دوڑنا پانی پر حصول دولت ہو باعث کامیابی دولتمندوں میں شہرت ہو۔
دوڑ کر پشیمان ہونا مصیبت سے نجات پائے تکلیف راحت میں بدل جائے۔
دوزخ دیکھنا عصیال سے تائب ہو یاد الہٰی میں مشغو ل ہو۔
دوزخ میں اپنے تئیں دیکھنا گناہوں میں گرفتار ہو، بدکردار ہو، عاقبت خوار ہو۔
دوزخ میں مقیمی ہونا کاروبار اور تلاش روزی میں ہمیشہ مبتلا رہے فکر و اندیشہ ہو۔
دوزخ میں جلنا دنیا کے برے اعمال بکثرت کرے گنہگار ہو شرمسار ہو۔
دوزخ میں کھینچ کر لے جانا مشرک اور مرتد ہو اگر توبہ کرے تو راہ راست پرچلے عاقبت نیک ہو۔
دوزخ میں پابزنجیر دیکھنا غضب الہٰی میں مبتلا ہو ، غم و اندوہ صدمہ عظیم پائے۔
دوزخ سے خلاصی پانا غموں سے نجات پانا غربت سے چھٹکارا پائے راحت ہو۔
دوزخی دیکھنا کسی دوست سے سخت تکلیف پائے یا عورت نافرمان ہو۔
دوزخ کا فرشتہ دیکھنا مصیبت میں گرفتار ہو۔تنگی رزق ہو جائے تکلیف اٹھائے۔
دوشالہ پانا کسی امیر یا حاکم سے فیض حاصل ہو یا مدد ملے کاروبار راس ہو۔
دوشالہ اوڑھنا بادشاہ یا امیر زبان سے ملاقات ہو۔ دولت عزت عہدہ میںترقی ہو۔
دوشالہ پر بیٹھنا سخی غنی مال اسقدر پائے کہ حساب نہ ہو سکے متکبر غرور ہو۔
دوشالہ پھٹا دیکھنا تنزل کا باعث ہے غریب و بیکس ہو، تکلیف پائے۔
دوشالہ خیرات کرنا بزرگ دین ہو سچا اختیار کرے نیک نام ہو۔
دو شالہ خریدنا عورت گلفام نازک اندام پائے عیش و عشرت حاصل ہو۔
دومنزلی بس دیکھنا سفر اختیار کرے مگر عورت اور مال پائے۔
دھواں دیکھنا بادشاہ یا جابر حاکم سے تعبیر ہے۔
دھواں محیط دیکھنا قہر الہٰی نازل ہو۔ وبا پھیلنے تکلیف اٹھائے۔
دھواں گھر میں دیکھنا قرض دار ہو یا سخت بیمار ہو ۔ مصیبت میں گرفتار ہو۔
دھواں منہ سے نکلنا بادشاہ یا حاکم شہر سے تکلیف پائے باعث رنج و غم ہے۔
دھواں آسمان پر دیکھنا آسمان سے بلائیں نازل ہوں قحط سالی ہو غضب الہٰی نازل ہو۔
دھواں شہر پر دیکھنا حاکم شہر ظالم ہوسخت وبا پھیلے لوگ مبتلا وبا ہوں۔
دھواں اڑتا دیکھنا وباو بلا سے لوگ نجات پائیں یا حاکم ظالم سے خلاصی ہو۔
دہلیز دیکھنا عورت یا کنیز فرمانبردار ملے۔
دہلیز خوبصورت دیکھنا عورت پاکیزہ ملے حسن و جمال سے مسرور ہو آرام و راحت ہو۔
دہلیز شکستہ دیکھنا گھر میںبد نظمی پیدا ہو یا عورت فوت ہو جائے۔
دھنیا سبز دیکھنا موجب راحت ہے مگر بہت کم۔
دھنیا خشک دیکھنا رنج و غم اور تکلیف اٹھائے۔
دھنیا کھانا نقصان اٹھائے مصیبت در پیش ہو۔
دھنیے کا کھیت دیکھنا بیمار ہو تو صحت پائے مگر افلاس سے پریشان ہو۔
دھنیا روئی دھنیادیکھنا پریشان حال ہو مشکلات میں مبتلا ہو۔
دھنیا اپنے تئیں دیکھنا اگر خود کو روئی دھنیا دیکھے تو مشکلات سے نجات پائے راحت ہو۔
دھنیا روئی سمیٹتا دیکھنا غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔
دھونی خوشبودار مارنا کسب کمال لازوال پیدا کرے نفع کثیر ہو با تدبیر ہو مشہور ہو۔
دھونی لینا عیش و عشرت میں زندگی بسر ہو اگر بدبودار ہو تو تنگی رزق ہو۔
دھوبی دیکھنا کسی بزرگ با عمل کی زیارت نصیب ہو۔
دھوبی خود بننا نیک عمل انجام دے بزرگ اور صالح ہو۔
دھونا کپڑوں کو توبہ کرے گناہوں سے بچے ہدایت پائے۔
کپڑے دھونا کھارے پانی سے عیش و عشرت میں مشغول ہو ۔ دل سے کدورت دور کرے۔
کپڑے دھونا گندے پانی سے دین و دنیا کی تباہی اور نقصان کا موجب ہے ذلیل بدنام ہو۔
دھونا منہ نالی میں جس قدر نالی گندی ہو اسی قدر بدنام گمراہ ذلیل وخوار بدنام ہو۔
دھونا منہ آب صاف سے مرتبہ بلند ہو عزت پائے آرام و راحت حاصل ہو دیندار ہو۔
دھوتی خریدنا عورت ملے باعث مجامعت راحت پائے۔
دھوتی دھونا عورت کو ہدایت دے ہم خیال کرنے میں کوشش کرے۔
دھوتی نچوڑنا عورت کو مارے یا جھگڑا ہو جائے یا قرض سے نجات پائے۔
دھوتی باندھنا عورت خوبصورت ملے محبت و پیار سے زندگی بسر ہو۔
دھوتی گم ہونا عورت سے مفارقت ہو، گم ہو جائے یا موت آئے۔
دھوتی پھٹی پہننا نامردی کی علامت ہے عورت سے شرمندگی اٹھائے۔
دہی کھانا یا پانا سفر اختیار کرے مال حلال پائے۔
دہی میٹھا کھانا سفر پر جائے مال و دولت سے لدا گھر آئے۔
دہی کھٹا ترش کھانا سفر پر مصیبت آئے نقصان اٹھائے خالی واپس گھر آئے۔
دہی سے مکھن نکالنا جس قدر مکھن نکلتا دیکھے اسی قدر مال و دولت پائے۔
دیگ دیکھنا لڑکی باکرہ سے نکاح کرے ہم صحبت ہو، دولت نعمت پائے۔
دیگ پکاتے دیکھنا خیر وبرکت کا موجب ہے، دولت ، نعمت ، عزت پائے۔
دیگ ٹوٹتی دیکھنا گھر کا مالک یا مالکہ فوت ہو ۔ باعث رنج و تعجب ہے۔
دیگچہ دیکھنا عورت ماہ جبین سے شادی ہو یا کنیز با تمیز ملے۔
دیگچہ میں کچھ پکانا حصول نعمت و دولت ہے۔ عیش و عشرت کرے۔
دیگچہ گم ہو جانا مال و متاع میں زوال آئے پریشانی اٹھائے۔
دیگدان دیکھنا گھر عمدہ اور نفیس پائے رات و دن عیش اڑائے۔
دیکھنا دیو غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔ بیماری میں گرفتار ہو۔
دیو حملہ آور دیکھنا مصیبت آئے دکھ پائے پریشان و سر گردان ہو۔
دیو پر حملہ کرنا رنج و غم سے نجات پائے مصیبت سے آزاد ہو۔
دیوار دیکھنا باعث فرحت و قدر بلندی ہے عزت بزرگی پائے۔
دیوانہ دیکھنا مال و منال حاصل ہو باعث تونگری ہے۔
دیوانہ اپنے تئیں دیکھنا دولت و زر پیدا کرے متمول باعزت ہو۔
دیوانہ کتادیکھنا بیماری پڑے یا وبا پھیلے۔ لوگ تکلیف پائیں۔
دیوانہ کتا کو ہلاک کرنا بیماری اور وباو بلا سے نجات حاصل ہو۔
دیوانے کتے کو کاٹتے دیکھنا بیمار اس قدر ہو کہ قریب المرگ ہو اگر زخم اچھا ہوتا دیکھے تو زندگی پائے۔
دیوار کے سایہ میں بیٹھنا علم کی دولت حاصل کرے دانا زیرک فہیم ہو۔
دیوار کا سایہ لمبا دیکھنا علم و حکمت پائے شہرت عام ہو راحت و آرام پائے۔
دیوار کا سیاہ کوتاہ دیکھنا علم و حکمت سیکھے مگر فائدہ حاصل نہ ہو۔ گمنام رہے۔
دیوار بے سایہ دیکھنا علم حاصل کرنے سے محروم رہے جاہل ہو دولت کمال پیدا کرے۔
دیوار بنانا لوگوں کو تعلیم دے معلم و اتالیق کا عہدہ پائے۔
دیوار بلند بنانا استاد العلماء ہو۔ فقیہ عالم ہو۔ سلطنت سے قضا کا عہدہ پائے۔
دیوار کھوکھلی بنانا عالم ہو ریاکاری شیوہ اختیار کرے۔
دیوار گرانا گمراہ ہو بے دین ہو۔اگر ان پڑھ دیکھے تو بے عزت ہو۔
دیوار گھر کی شکستہ دیکھنا گھر کے مالک یا مالکہ کے فوت ہونے کی علامت ہے۔
دیوار محل شاہی کی دیکھنا بادشاہ وقت پر موت واقع ہو۔
درخت سیب کا دیکھنا مومن یا متقی، مشہور ہو یا مشرف لقائے حبیب مہجور ہو۔
درخت کنجد کا دیکھنا مرد عجمی سے نفع یا عورت ولایت پائے مالدار ہوجائے۔
درخت خرما کا دیکھنا عالم ہو، دولت پائے عورت شیفتہ ملے کبھی ملال بھی مسرور ہو۔
درخت کدوخیار کا دیکھنا مال طیب یا نفع با برکت ہو۔ عزت دولت قلیل پائے۔
درخت بے میوہ دیکھنا مال قلیل حاصل ہو بے پرواہ ہو۔ رنج کا صدمہ دل پر اٹھائے۔
درخت صنوبر یا سروکا دیکھنا نیک سیرت ہو فرزند صالح پیدا ہو۔ گو تکلیف کمال ہو صابر رہے۔
درخت پر چڑھنا باعث فرحت ہو اگر پھلدار ہو تو منفعت پائے۔
درم ضائع کرنا نصیحت کرے مگر قبولیت نہ ہو یعنی لوگ بے عمل ہوں۔
درم ہاتھ میں لینا علم دین و قضا حاجت سے شاد ہو۔ نعمت بقدر حاجت زیادہ ملے۔
دختر پیدا ہونا کاروبار میں اس قدر ترقی ہو کہ مالدار ہو نعمت بے اندازہ پائے۔
دختر جوان دیکھنا کسی مالدار عورت سے شادی ہو زندگی عیش و عشرت سے بسر ہو۔
دختر مردہ دیکھنا کاروبار میں تنزل واقع ہو۔ اگر میت اٹھائے تو مال حرام اٹھائے۔
دونوں ہاتھوں میں مہندی مرد طلب معاش میں رنج اٹھائے مگر عورت کو مبارک ہو مرد سے دل بہلائے۔
دنیا رسرخ پانا دین دنیا کے کاموں میںقوت حاصل ہو عامل کامل ہو۔
دیوار محیط دیکھنا ایسا جلیل القدر ہو کہ لوگ اسکی پناہ میں رہیں اور افسر مالک رہیں۔
دولہا دیکھنا جس قدر آراستہ دیکھیں اسی قدر خوشی حاصل ہو۔
دلہن دیکھنا دولت حاصل ہو۔ فرزند پیدا ہو، نعمت زیادہ ہو۔
دھندلی مچانا جھگڑا فساد پیدا کرے یا سردار محلہ باو قار ہو ریاکار ہو۔
دھتورہ دیکھنا نقصان اٹھائے کاروبار میں خسارہ پائے۔
دیوی دیکھنا گمراہ ہو مگر دولت بے اندازہ ہاتھ آئے عیش اڑائے۔
دیوی دیوتا پوجنا مذہب سے دوری اختیار کرے مگر کروڑپتی ہو۔
ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
ے ی ء
Menu