حل المشکلات معروف بہ گنجینہ عملیات و شعبدات و معالجات
قسط نمبر 9
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ اگست2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
اہم موضوعات جو اس مضمون میں زیر بحث آئیں گے
دعائے شب برات
دعائے مغفرت گناہاں
آمن الرسول دھوکے پینے کے بیان میں
غرو جاہ گے حاصل ہونے کے بیان میں
دشمنوں کے دل میں ہیبت ڈالنے کے بیان میں
باغ کے پھول اور پھل کی افزائش کے بیان میں
دوکان کے حال میں برکت
حصول ذہانت اور تیز فہمی اور دفع نسیان کے بیان میں
بخل اور غصے کے دور ہونے کے بیان میں
دفع وسواس اور خواب بدادر دشمن و شیطان سے پناہ میں رہنے اور نظر بد کے دور ہونے کے بیان میں
حصول روز گار اور مطلوب دلی کے بیان میں
ظفر پانے اور اُن پر سرداری پانے
تلا طم امواج اور طوفان
دفع وہم و وسواس کے واسطے
دفینہ پانے کے بیان میں
حفاظت حمل
دعائے شب برات
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ شب برات میں یہ دعا پڑھے ۔ الھی بالتجلی الا عظم فی لیلۃ النصف من شعبان الشھرالا کرم التی فیھا یضرنی کل امرحکیم وبیوم کشف عنا البلایا مالم اعلم واغفرنی ماانت بہ اعلم وصلی اللہ علیٰ سیدنا محمد والہ وصحبہ وسلم۔
دعائے مغفرت گناہاں
(1) لا الہ الا اللہ واللہ اکبر (2) لا الہ الا اللہ وحدہ (3) لا الہ اللہ لاشریک لہ (4) لا الہ الا اللہ لہ الملک ولہ الحمد (5) لا الہ الا اللہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم ۔ جو شخص اسے پڑھے دن میں یا رات میں یاکسی مہینے میں پھر اگر اس رات یا دن میں ہر جائے گناہ اس کے بخشے جائیں۔ یہ حدیث سنن نسائی میں ہے اور حاکم نے مستدرک میں روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو شخص بیماری میں لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین ط چالیس بار پڑھ لے پھر اگر اس بیماری میں مرجائے ۔ اسے شہید کا ثواب ملے اور جو اچھا ہو جائے تو اس بیمار کے سارے گناہ اللہ تعالیٰ معاف کرے۔
آمن الرسول دھوکے پینے کے بیان میں
آمن الرسول سورت تک جو شخص پاک برتن میں پاک روشنائی سے لکھ کے میٹھے پانی سے علی الصباح دھو کے پی لے ہمیشہ محفوظ اور چاق رہے اور دشمن اور ظالموں سے امان پائے اور سب شروں سے محفوظ رہے۔
غرو جاہ گے حاصل ہونے کے بیان میں
جو شخص اول سورہ آلعمران سے اور نزول القرآن تک ہرن کی باریک جھلی میں قلم وضیع سے حماعت اول یکشنبہ میں لکھ کے انگھوٹھی کے نگینے کے نیچے رکھے اور اس انگوٹھی کو باطہارت نیت سے پہنے سعادت اور جاہ اور مقبولیت حاصل ہو انشاء اللہ تعالیٰ۔
دشمنوں کے دل میں ہیبت ڈالنے کے بیان میں
کذلک یطبع علیٰ قلوب الذین لا یعمون ط اس آیت کو دشمن کے کسی کپڑے کے ٹکڑے پر لکھ لے اور اس کے بعد کذالک یطبع اللہ علیٰ قلب فلاں ابن فلانۃ بجائے فلاں اور فلانۃ کے نام دشمن اسے دیکھے وہشت اور ہیبت اسے لاحق ہو وے۔
باغ کے پھول اور پھل کی افزائش کے بیان میں
واسطے افزائش اور برکت باغ کے پنجشنبے کے دن روزہ رکھے اور بعد نماز مغرب بات کرنے سے پہلے ایک کاغذ پر یہ آیت وبشرالذین امنو اوعملو الصلحت ان لھم جنت تجری من تحۃ الا فیھا خالدون ط لکھ کر وسط باغ میں بطور تعویذ کے ایک درخت میں باندھ دے اور اس درخت کا ایک پھل کھائے۔ اگر پھل نہ ہووے۔ تو یک پتہ لے لے اور تین گھونٹ پانی لے اور وہاں سے چلا آئے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ بہت برکت اس باغ میں ہو اور کثرت سے پھل لائے۔(سورہ بقرہ -25)
ایضاً: ھوالذی انزل من السماء ذاخرجنابہ نبات کل شئی تالایات لقوم یومنون ط یہ آیت جمعہ کے روز کسی وقت لکھ کے دھوکے کنوئیں میں ڈالدے اور اس سے درختوں کو پانی دے۔ پھلوں میں برکت ہو اور نظر بد اور سب آفتوں سے محفوظ رہیں۔
دوکان کے حال میں برکت
اوکالذی مرعلیٰ قریۃ وھی خاویۃ علیٰ غروشھا۔ آخر آیت تک ہرن کی مچھلی پر پانچویں ساعت میں روز یکشنبہ کے لکھ کر کپڑے میں لپیٹ کے اپنے مکان کے دروازے کی چوکھٹ یادو کان کی زمین یا باغ میں دفن کردے۔ عجیب خیرو برکت دیکھے اور رزق کثیر حاصل ہو۔ اگر آیت مذکورہ بالا کو پاک برتن میں لکھ کر مینا کے پانی اور زعفران سے تین بار دھوکر جن درختوں کا پھل کم ہو گیا ہو۔ ان پر چھڑک دے بہت خیرو برکت ہو۔
(سورہ بقرہ -259)
حصول ذہانت اور تیز فہمی اور دفع نسیان کے بیان میں
انا نحن ونحی الموتی امام مبین تک لکھ کے شربت لیموں کو پانی میں گھول کے اس سے آیت موصوفہ کو دھوکے جو شخص پی لے کند ذہنی اور نسیان اس سے دور ہو اور ایسا ذہن اور ذکی ہو جائے کہ نہایت خوش ہو۔ مگر سات دن تک سات گھونٹ پیئے اور شروع ہفتہ کے دن سے کرے۔
بخل اور غصے کے دور ہونے کے بیان میں
بخیل کے کسی کپڑے کے گلاب کے ٹکڑے پر گلاب اور مشک اور زعفران سے لن تنا البر حتی تنفقون فی السرآء والضرء تانعم اجر العملین گھول کے پلاوے تیزی اور غصہ جاتا رہے۔
دفع وسواس اور خواب بدادر دشمن و شیطان سے پناہ میں رہنے اور نظر بد کے دور ہونے کے بیان میں
آیت شریفہ واذکر وانعمۃ اللہ علیکم تا ان اللہ خبیر وبما تعملون ط شب جمعہ میں بعد نماز عشاء کے ایک کاغذ میں لکھ کے تعویذ بنا کے اپنے گلے میں باندھ لے شیطان اور دشمن اور نظر بد سے امان میں رہے اور اگر شیشے کو سنگ مر مر کے برتن میں لکھ کر پانی سے دھوکے تین دن برابر نہار منہ پیئے اگر نماز یا وضو میں وسواس ہوتا ہو یا برے خواب دیکھتا ہو اس آیت شریفہ کی برکت سے محفوظ رہے۔
حصول روز گار اور مطلوب دلی کے بیان میں
اگر کسی عورت سے بیاہ کرنا منظور ہو یا بادشاہ سے نوکری مطلوب ہو یا فراخی رزق کی مقصود ہو اس آیت شریف کو قل ان الفضل بیدا للہ یومتیہ من یشآء واللہ ذوالفضل العظیم لکھ کے تعویذ بنا کے بازو میں باندھ لے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد تر مطلب دلی سے کامیاب ہووے۔
ظفر پانے اور اُن پر سرداری پانے
وما جعلہ اللہ الا بشری ولتطم حق بہ قلو بکم وما النصر الا من عند اللہ ان اللہ عزیز حکیم ط یہ آیت ستائیسویں ماہ رمضان المبارک کو ایک باریک کاغذ پر لکھ کر انگوٹھی کے نگینے کے نیچے رکھ لے ہمیشہ خوش رہے اور دشمنوں پر غالب رہے۔
تلا طم امواج اور طوفان
اگر آدمی جہاز پر سوار ہو اور دریا میں طوفان و تلاطم ہو تو سات رقعوں میں اس آیت شریف کو الم تر ان الفلک تجری فی البھربنعمۃ اللہ تا کفور تک لکھ کے سمندر میں بجانب مشرق ایک بعد دوسرے کے ڈال دے طوفان تھم جاوے اور تلاطم جاتا رہے۔
دفع وہم و وسواس کے واسطے
واما ینزغنک من الشیطان نذغ مبصرون سات رقعوں پر جمعہ کو بوقت طلوع شمس کے ہر روز ایک رقعہ پانی کے ساتھ نگل لے۔
دل کے دھڑکنے وغیرہ کے بیان میں
سورہ الم نشرح پاک برتن میں لکھ کے آب زمزم یا مینہ کے پانی سے دھو کے پی لے خفقان اور دل کی دھڑکن کیلئے نافع ہے۔
ایضاً: سورہ لایلاف قریش لکھ کے دھوکے پی لے خفقان اور دل کا دھڑکنا جاتا رہے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔
دفینہ پانے کے بیان میں
اگر دفینہ رکھ کے بھول گیا ہو ان اللہ یامرکم ان تووالا مانات الی اھلھا سمیعاً بصیرط تک ایک برتن میں لکھ کر مینہ کے پانی سے اسے دھوکر اس پانی کو جہاں دفینے کا گمان ہو چھڑک دے۔ انشاء اللہ تعالیٰ دفینہ مل جائے۔ دفینہ کی حفاظت کے لیے اسے دفن کرتے وقت سورہ العصر پڑھے۔
حفاظت حمل
حفاظت حاملہ کیلئے اذتالت امراۃ عمران تابغیر حساب گلاب اور زعفران سے جھلی پر لکھے اور حاملہ کی چھنگلیاں میں باندھ دے۔ حاملہ اور اس کے پیٹ کا لڑکا کا نام آفتوں سے محفوظ رہے ۔ لڑکے کے رونے کیلئے یہ آیت مذکورہ بالا لکھ کر اس کے گلے میں بطور تعویذ باندھ دے زیادہ رونے سے محفوظ رہے اور نشوونما پائے اولادہونے کے اول سورہ نساء تاقولہ رزقیباً ایک حلوے کے ٹکڑے سے پر آدھی رات کو شب جمعہ میں لکھے ایسی جگہ جہاں کوئی نہ دیکھے اور جس کے اولاد نہ ہوتی ہودے۔ انشاء اللہ تعالیٰ حاملہ ہو جائے ۔ تین بار شب جمعہ کو یہ عمل کرے مطلب حاصل ہووے۔
قسط 8
حل المشکلات معروف بہ گنجینہ عملیات و شعبدات و معالجات
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ اگست2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
duaye shab baraat
duaye mughfirat گناہاں
Aman alrsol dhokay peenay ke bayan mein
غرو Jah ge haasil honay ke bayan mein
dushmanon ke dil mein Haibat daalnay ke bayan mein
baagh ke phool aur phal ki afzaish ke bayan mein
dokaan ke haal mein barket
husool zahanat aur taiz fehmi aur dafaa nasiyan ke bayan mein
bukhal aur ghusse ke daur honay ke bayan mein
dafaa visvas aur khawab بدادر dushman o shetan se panah mein rehne aur nazar bad ke daur honay ke bayan mein
husool roz gaar aur matloob dili ke bayan mein
Zafar panay aur unn par sardari panay
tala tam امواج aur tufaan
dafaa vahm o visvas ke wastay
dafeena panay ke bayan mein
hifazat hamal
Good night prayers
Prayers for forgiveness of sins
Aman al-Rasool in the statement of deception
In the statement of acquisition
In the statement of terrorizing the hearts of the enemies
In the description of garden flowers and fruit growing
Blessings in the shop
Acquisition of intelligence and sharp understanding and repulsion in the statement
In the statement to get rid of stinginess and anger
In the statement of repelling obsessions and dreams, taking refuge from the evil enemy and the devil, and staying away from the evil eye
In the statement of employment and desired heart
To get Zafar and get Sardari over them
Tala tam waves and storms
To ward off delusions and obsessions
In the statement of burial
Safety Pregnancy