پتھروں کے روحانی،سحری اور طبیعاتی اثرات سے دنیا کا کوئی بھی فرد انکار نہیں کر سکتا۔انسانی زندگی کے ہر پہلو کو یہ بالواسطہ یا بلاواسطہ متاثر کرتے ہیں۔قدرت نے لاتعداد دنیاوی اور روحانی معاملات کی اصلاح و بہتری کیلئے لاتعداد اقسام کے پتھر تخلیق کئے ہیں۔ کون ساپتھر موزوں ہے؟
آپ کے مسائل کے حل،آپ کی صحت،روزگار اور رزق میں برکت و وسعت، مختلف امراض سے حصول صحت،مثلاً دماغی امراض،ٹی بی،کینسر،گلے پڑنا،بلڈ پریشر، دمہ، کھانسی،برص وغیرہ۔معاشرتی عزت و وقار و مرتبہ کے حصول،روحانی مسائل کے حل،روز مرہ کے مسائل و پریشانی کے حل کے واسطے،تعلیمی سلسلوں میں رکاوٹوں کے خاتمے اور ذہن کے علم کی طرف متوجہ ہونے،اعلیٰ تعلیم کے واسطے،جادو ٹونے سے بچنے،سحر کے علاج وغیرہ کے لیے زائچہ پیدائش کے حوالے سے موزوں پتھر کا انتخاب۔نام،برج یا عدد وغیرہ کی مناسبت سے استخراج پتھر،ستاروں کی نحوست دور کرنے کے واسطے پتھر،جواہرات استعمال کرنا زندگی میں کامیابیوں کو بڑھائے گا۔
علم نجوم میں بروج اور کواکب سے مخصوص جواہرکو منسوب کیا جاتا ہے۔ سطور ذیل میں اس حوالے سے ایک جامع جدول دیا گیا ہے اس میں برج، اس کا عرصہ حکومت، اس کا منسوبی کوکب، منسوبی رنگ، منسوبی پتھر، منسوبی دھات اور دن کا بیان ہے۔ پہلے اس جدول کو ایک دفعہ پڑھ لیں پھر آگے بڑھیں۔