عمومی مضامین˛Mixed essay

خوش قسمتی کا پتھر،آپ کا پتھر

Posted On مارچ 5, 2020 at 6:22 صبح by / No Comments

خوش قسمتی کا پتھر،آپ کا پتھر

از؛ خالد اسحاق راٹھور۔

آپ کے لیے کون سا پتھر موزوں ہے؟ کس برج کے لیے کون سا پتھر یا جواہر موزوں ہے؟
پتھر اور انسان کا تعلق شاید اتنا ہی قدیم ہے جتنا کہ انسانی ذہانت کی کہانی۔اس طویل عرصے میں پتھر کبھی مادی افادیت،کبھی روحانیت اور کبھی اپنی خوبصورتی کے باعث انسانی تہذیب کا ایک ناقابل فراموش حصہ رہے ہیں۔ انسان نے اپنی حفاظت اور شکار کے لیے سب سے پہلے پتھروں سے بنے ہتھیاروں کی ہی مدد حاصل حاصل کی۔ آگ سے روشناس کروانے کا سہرا بھی پتھروں کے سر ہی جاتا ہے۔ جہاں پتھر نے انسان کی حفاظت کا فریضہ انجام دیا۔ اس کو اپنے دشمنوں یعنی دیگر جان داروں پر غالب کیااور اس کو شکار کرنے کی صلاحیت دی وہاں پتھروں کے ذریعے آگ جلا کر اس شکار کو پکا کر کھانے کی فراست بھی دی۔ روشنی کو منعکس کرنے اور پھیلانے کے لیے ایک عرصہ تک غاروں کے اندرپتھر استعمال ہوتے رہے۔
روحانی اور مادی ترقی کے ساتھ ساتھ انسان نے پتھروں کی مزید خصوصیات کا کھوج لگایا۔ ان کا استعمال انسانی خوبصورتی میں اضافے‘ حصول صحت،مال و دولت کے حصول‘ تجارت کے مقاصد اور روحانی اور جسمانی قوتوں کو طاقت دینے کے ساتھ دوسرے انسانوں کی جان لینے کے لیے بھی استعمال ہونے لگا۔
جواہرات
وہ پتھر جو عام پتھروں کی نسبت خاص خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اور خوش قسمتی یا حصول صحت یا روحانی اور طبی اُمور میں استعمال ہوتے ہیں حرف عام میں نگینے یا جواہر کہلاتے ہیں۔ یہ جواہر بلحاظ قیمت مہنگے ہوتے ہیں۔ کمیاب‘ خوبصورت اور خاص کوالٹی کے جواہر عام آدمی ہی کیا بعض حالتوں میں اچھے خاصے دولت مندوں کی قوت خرید سے باہر ہوتے ہیں۔ تاہم جواہرات کی ایک بڑی تعداد کی قیمت اتنی ہوتی ہے کہ عام آدمی بھی ان کو خرید سکتا ہے۔
نقلی و اصلی پتھر
پتھر ہمیشہ اصلی لینا چاہیے۔ گو نقلی پتھر ہمیشہ سے ہی بنتے چلے آ رہے ہیں لیکن آج کل جدید سائنس کی بدولت نقل کے کام نے بہت ترقی کر لی ہے۔ اصل سے بہتر نقل دستیاب ہے۔ جو قیمت میں بھی کم ہوتا ہے۔ تاہم میرا مشورہ یہ ہے کہ ان نقلی پتھروں کے استعمال سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھایا جا سکتا۔ سو زیادہ پیسے نہیں ہیں تو سستا پتھر خرید لیں لیکن ہو اصل۔ اگر اصل ہو گا تو اس کا فائدہ ہو گا ورنہ نہیں۔ نقلی پتھر ایسے ہی ہے جیسے آپ نے رنگ دار شیشہ یا پلاسٹک پہن رکھا ہو۔

تفصیل جدول جواہرات بمعہ دیگر منسوبات

اصل پتھر ہمارے ہاں سے مناسب ہدیہ پر دستیاب ہیں۔

جدول ذیل میں برج، اس کا عرصۂ حکومت، حاکم کوکب، منسوبی حروف، منسوبی رنگ، منسوبی پتھر، دھات اور دن تحریر کر دیا گیا ہے۔ یہ جدول آپ کے ذہن میں موجود بہت سے سوالات کا حل لیے ہوئے ہے۔

بروج عرصہ حکومت حاکم کوکب منسوبی حروف منسوبی رنگ منسوبی پتھر دھات دن
حمل 21مارچ تا 21اپریل مریخ ا‘  ل‘ ع‘ ص‘ی سرخ مرجان‘ حجر الدم، عقیق یمنی، اوپل ، یاقوت تانبہ‘ لوہا منگل
ثور 21اپریل تا21مئی زہرہ ب‘ و نیلا الماس،ہیرا، درنجف، مرجان سرخ، موتی پیتل‘ثانبہ جمعہ
جوزا 21مئی تا22جون عطارد ک‘ ق زرد‘ سرخی مائل زمرد/پنہ، برجد، پکھراج پیتل‘ تانبہ بدھ
سرطان 22جون تا23جولائی قمر ح‘ ھ سفید‘ ہلکا نیلا موتی ‘ حجر القمر، پکھراج زرد، عقیق زرد، لہسینیہ، نیلم ٹن پیر
اسد 23جولائی تا23اگست شمس م سنہرا‘ اورنج یاقوت‘ لعل‘ مانک، عقیق، مرجان، نیلم سونا اتوار
سنبلہ 24اگست تا22ستمبر عطارد پ‘ غ گہرا زرد لاجورد‘ کارکیتک‘ زرقون،عقیق زرد، زبرجد، اوپل ٹن بدھ
میزان 23ستمبرتا23اکتوبر زہرہ ر‘  ت‘ ط ہلکا گلابی‘ نیلا سنگ دودھیا‘ ہیرا،پکھراج، درنجف، لہسینیہ، مرجان تانبہ‘ پیتل جمعہ
عقرب 24اکتوبر تا20نومبر پلوٹو‘ مریخ ظ‘ ذ‘ ض‘ ز‘ ن گہرا سرخ مرجان‘عقیق سرخ، یاقوت، ہیرا لوہا‘ تانبہ منگل
قوس 20نومبر تا 21دسمبر مشتری ف ہلکا ارغوانی پکھراج زرد، زمرد، فیروزہ، لہسینیہ ٹن‘ سونا‘  چاندی جمعرات
جدی 21دسمبر تا20جنوری زحل ج‘ خ‘ گ گہرا نیلا‘ سلیٹی نیلم‘گائومیدک‘پلک، عقیق یمنی، موتی، درنجف سونا‘ پلاٹینم ہفتہ
دلو 21جنوری تا18فروری زحل‘ یورانس س‘ ش‘ص‘ ث‘ ٹ‘ ڈ سیاہ عقیق یمنی‘نیلم پلاٹینم ہفتہ
حوت 19فروری تا20مارچ مشتری‘ نپچون د‘ چ تیز سبز لاجورد‘ سنگ یشب، پکھراج سفید، درنجف، لاجورد ایلومینم جمعرات

            ادارہ راہنمائے عملیات سے آپ تمام قسم کے جواہرات ادارہ کی گارنٹی کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام اقسام کے جواہرات / پتھر مناسب قیمت اور اعتماد کے ساتھ حاصل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے