جدید نجوم اور جدید سیارہ یورانس
تاریخ و احکام در زائچہ
قسط نمبر4
یورانس گھر میں
منجم حضرات زائچہ بناتے وقت یورانس کو بلحاظ خانہ جات بھی دیکھتے ہیں۔ طالع میں خلاف توقع واقعہ کی نشاندہی کرتے ہیں۔ خانہ دوم میں خلاف توقع آمدنی یا خرچ کا حکم بمطابق زائچہ لگاتے ہیں۔ خانہ سوم میں یورانس کو باعث ترقی سمجھتے ہیں۔ مگر خانہ چہارم میں نحس اور گھریلو معاملات میں خرابی اور رخنہ کی علامت بتاتے ہیں۔ پانچواں خانہ کے لیے حکم ایسا ہے کہ آپ کی ملاقات کسی ایسے مرد یا عورت سے ہو گی اور خلاف توقع ہو گی۔ جس سے آپ محبت میں گرفتار ہو جائیں گے۔ یہ اچانک محبت کا پیغام ہوتا ہے۔ چھٹے خانہ میں صحت کے لیے خراب مانتے ہیں۔ موجودہ زمانے میں بجلی سے خوف دلاتے ہیں۔ ساتویں خانہ میں میاں بیوی کے لیے بالکل اچھا نہیں مانتے۔ اگر مابیں زوجین/ فریقین جھگڑا ہو جائے تو طلاق کو یقینی ہونا مانتے ہیں۔ آٹھواں خانہ کے لیے خود کشی یا خود کش یا خود کش حملہ آوار کی زد میں آ جانا یا پھر اچانک اچھے بھلے ہونے کی صورت میں موت کا آجانا کا حکم لگاتے ہیں۔ یا اچانک کسی فائدہ مند چیز کا ضائع ہو جانا یا میاں اور بیوں میں سے یا شریک کار کے لیے اچھا حکم نہیں رکھتے۔ جدائی کی علامت بتاتے ہیں۔نواں خانہ بلند خیالی، آزاد خیالی اور فارغ البالی کی علامت سمجھا جاتا ہے تاکہ اچانک لمبا سفر یا بیرون ملک کا سفر آ جاتا ہے۔ حج شریف کے لیے بھی یہی حکم لگا دیتے ہیں۔ دسویں خانہ میں ملازمت میں اچانک ترقی یا مرتبہ میں ترقی کی علامت زائچہ کی سعادت کے مطابق لگاتے ہیں۔ گیارہویں خانہ میںیورانس فریبی دوستوں کی نشاندہی کرتا ہے اور آوارہ دوستوں کی علامت بناتا ہے۔ بارہویںخانہ میں ناقابل اعتبار دوست یا ناقابل یقین کامیابی کی علامت بتائی جاتی ہے۔ یہ سب کچھ خانہ کے برج کے مطابق اور برج کے حاکم سیارہ کے مطابق بھی بتایا جاتا ہے۔ مگر آج کل منجم حضرات یورانس کا حکم لگاتے وقت زحل اور عطارد کی سعادت یا نحوست کو مدنظر رکھ کر حکم لگاتے ہیں۔
نیز سیارہ یورانس کی ویسے تو ضرورت عملیات اور تعویذات میں کم پڑتی ہے۔ جدیدزمانے میں مفید عام تو ہے۔ مگر عملیات کے لیے بھی اور ویسے بھی یورانس کی سعادت اور نحوست میں کمی یا بیشی جاننے کے لیے یورانس کو یہ بھی دیکھاجائے کہ تحت الشعاع یا احتراق کی حالت میں تو نہیں ہے۔شرآفت کا جواب شرآفت میں نہ دیا جائے تو کوئی شرافت میں نہیں آتا۔ جس کی مثال ہندوستان ہے کہ اس نے ایٹمی دھماکہ کر کے پاکستان کے پاکستان کے بارے میں کسی زبان استعمال کرنا شروع کر دی تھی۔ اور جواب میں پاکستان نے جب ایٹمی دھماکہ کہ کیا تو ہندوستان کی بولتی بند ہو گئی تھی۔ ایٹمی دھماکہ بھی یورانس کے تحت آتا ہے۔ یورانس جب سورچ سے 103پچھے ہو جاتا ہے تو سورج کی تیز رفتاری کی وجہ سے (جو کہ دراصل زمین کی وجہ ہوتی ہے)۔ یورانس پیچھے ہٹتا ہوا نظر آتا ہے۔ جسے عرف عام میں رجعت کہا جاتا ہے۔ اور جب سورج دائرہ کا چکر کاٹ کر یورانس کے پیچھے آ جاتا ہے۔ اور فاصلہ 103درجہ رہ جاتا ہے تو یورانس کو استقامت ا جاتی ہے۔ اسے منجم حضرات مستقیم کہتے ہیں۔ یورانس 155روز تک راجع رہتا ہے۔ چونکہ یورانس زحل سے اڑھائی گنا تقریباً سُست رفتار ہے اور تقریباً سات سال تک ایک برج میں رہتا ہے۔ شمس اس سے تقریباً سات مرتبہ قران کرتا ہے۔ چھ مرتبہ تو ہر صورت میں ہوجاتے ہیں۔ اس طرح ہر سال اسی برج میں شمس اور یورانس کی ملاقات ہوتی ہے۔ اور یورانس اسی برج میں حرکت کر رہا ہوتا ہے۔ جب یورانس ایک بار رجعت سے استقامت پکڑتا ہے تو دوسری بار رجعت پکڑنے میں پانچ دنوں کی تاخیر ہو جاتی ہے۔ 155دنوں میں اور یوم کے پانچ ماہ بنتے ہیں۔ باقی 365دنوں میں 210 دن بچ جاتے ہیں۔ یہ30دنوں کے سات ماہ ہیں۔ رجعت سے مستقیم ہونا اور مستقیم سے رجعت میں آنا اسی دوران جو عارضی سکون محسوس ہوتا ہے وہ پانچ یا چھ دنوں کا ہوتا ہے۔ 103 درجات کے تین برج 13درجہ بنتے ہیں۔ یورانس برج حمل میں12مارچ 2011ء بروز ہفتہ بوقت 5بج کر 53منٹ پر داخل ہوا۔ اور سورج سے قران/احتراق 21مارچ2011ء بروز پیر بوقت 17بجکر25منٹ پر ہوا۔ چونکہ سورج یورانس کی نسبت زیادہ تیز رفتار ہے۔ چنانچہ سورج نے یورانس سے 103 درجہ کا فاصلہ برج سرطان میں17درجہ پر10جولائی2011ء بروز اتوار بوقت01بجکر20منٹ پر ہوا۔اور جب 103درجہ کا فاصلہ باقی رہ گیا۔ شمس جب برج قوس کے 18درجہ پر10 دسمبر 2011ء بروز ہفتہ بوقت 11بجکر 20منٹ پر پہنچا تو یورانس مستقیم ہو گیا۔ یورانس یکم جنوری 2012ء بروز اتوار کو00درجہ 50 دقیقہ 36 ثانیہ پر ہو گا۔
24مارچ2012ء بروز ہفتہ کو سورج یورانس سے دوبارہ قران/ احتراق کرے گا۔ بشرطیکہ قیامت نہ آئی تو انشاء اللہ تعالی قران احتراقی ہو گا۔ عملیات والواح تیار کرنے والے حضرات اس بات پر ضرور غور فرما لیں کہ ان دنوں قمر برج حمل میں ہو گا۔
عطارد بحالت رجعت برج حوت میں داخل ہو چکا ہو گا اور مریخ برج سنبلہ کے07درجہ پر ہو گا۔ سعد عملیات کے لیے مشتری و قمر کے قران در ثور تک توقف فرما لیں۔ لیکن اس وقت زحل کی نظر راجع نہ پڑے کیونکہ زحل برج میزان کے 27درجہ50دقیقہ پر ہو گا۔ البتہ یورانس کے زحل اور عطارد سیارے رجعت میں آ کر تفریق و طلاق کے عملیات موثر و سریع الاثر کر دیں گے۔
قسط نمبر 3