عمومی مضامین˛Mixed essay

تسخیر قلوب- شرف شمس

Posted On فروری 29, 2020 at 7:32 صبح by / No Comments

تسخیر قلوب- شرف شمس
تسخیر قلوب- شرف شمس
تسخیر قلوب- شرف شمس
تسخیر قلوب- شرف شمس
تسخیر قلوب- شرف شمس
تسخیر قلوب- شرف شمس  از: خالد اسحاق راٹھور 

 

زیرنظر عمل ایک ایسا عمل ہے جو لوگوں کے دل میں کسی فرد کا رعُب اور دہشت وغیرہ پیدا کرنے کے حوالے سے حد درجہ مثبت اثرات کا حامل ہے۔اس عمل کے تحت جو تسخیر قلوب ہوتی ہے۔ اس میں اور تسخیر قلوب زہرہ کے عمل میں بہت فرق ہے۔ تسخیر زہرہ کا عمل جو مخلوق کی تسخیر کے لیے استعمال ہوتا ہے یہ لوگوں کے دلوں کو گرما دیتا ہے۔ ان کے دلوں میں محبت پیدا کرتا ہے‘ قلبی کشش پیدا کرتا ہے‘ جنسی و حیوانی جذبات کو ابھارتا ہے۔
مگر شرف شمس کا یہ تسخیر قلوب کا عمل لوگوں کے دلوں کو اس طور مسخر کرتا ہے کہ ان کے دلوں پر اس فرد کا رعُب‘ دہشت‘ دبدبداور حاکمیت قائم ہو جاتی ہے۔ صرف دل ہی نہیں دماغ بھی سرتسلیم خم کر دیتا ہے۔ سو حکومت‘ افسری‘ نمبرداری‘ سرداری‘ الیکشن میں کامیابی ‘ دفتر میں سٹاف پر برتری ‘ ملنے جلنے والے لوگوں میں انفرادیت اور بہتر پوزیشن کے حصول کے لیے یہ عمل مفید ثابت ہوتا ہے۔عمل یہاں مکمل تحریر کر رہا ہوں۔ تھوڑی سی توجہ دیں باآسانی سمجھ جائیں گے۔ یہ عمل بالکل سادہ اور پیچیدگی سے پاک ہے۔
عمل:
کرنا یہ ہے کہ جس فرد کے لیے عمل تیار کرنا ہے اس کے نام کی بسط حرفی کر لیں پھر حروف نورانی کو اس کے نام کے حروف سے امتزاج دیں۔ اس عمل میں ایک بات کا خیال رکھیں کہ فرد کے نام کے حروف کی سطر کو مراتب حروف سے ترتیب دیں۔ اسی طرح حروف نورانی کو بھی مراتب حروف کے مطابق تحریر کریں۔
اس کے بعد دوسری اہم بات یہ ہے کہ حروف نورانی یا سطر اساس فرد میں سے جو سطر تعداد حروف میں زیادہ ہو اس کو پہلی سطر کا درجہ دیں اور کم حروف والی سطر دوسری سطر ہو گی۔
تیسری اہم بات یہ ہے کہ قبل امتزاج حروف تکرار کو کاٹ دیں۔
اس کے بعد حاصلہ سطر کی تکسیر صدر موخر کر لیں۔ اس تکسیر کو عین وقت شرف شمس‘ ساعت شمس میں سونے کی پتری پر کندہ کروالیں۔ اس لوح کے دوسری طرف درج ذیل چال سے سطر امتزاج کے اعداد کے مطابق نقش کندہ کر دیں۔ یعنی لوح کے ایک طرف تعویذ اور دوسری طرف تکسیر کندہ ہو گی۔ جو لوگ سونے کی لوح تیار نہ کر سکتے ہوں وہ اس عمل کو چاندی یا پھر سنہرے کاغذ پر تیار کر سکتے ہیں۔ تاہم اس عمل کے مکمل اثرات کے لیے شمس سے متعلق دھات(سونے) کا استعمال عمل کو چار چاند لگا دے گا۔ نقش کے لیے جو اعداد لینے ہیں وہ دائرہ شمسی کے تحت لیے جائیں گے۔ شرف شمس کے مضمون میں دائرہ شمسی کا بیان دیا جا چکا ہے۔ بس یہ عمل مکمل ہوا۔ جو دوست طریقے اور وقت پر اس عمل کو تیار کریں گے انشاء اللہ وہ اپنے مقاصد کو پالیں گے۔
نقش لکھنے کے سلسلے میں جن شرائط کا ذکر عنوان کے تحت کیا گیا ہے ان کو لازما مد نظر رکھیں۔چال نقش یہ ہے:-
چال نقش
۱۴ ۱ ۸ ۱۱
۷ ۱۲ ۱۳ ۲
۹ ۶ ۳ ۱۶
۵ ۱۵ ۱۰ ۵

میں نے مکمل تفصیل تحریر کر دی ہے۔ آپ کے لیے مشورہ ہے کہ مجھے لکھنے کے بجائے خود تیار کرلیں۔ اور جو خودتیار نہ کر سکتے ہوں وہ عین وقت پر رابطے کرنے کی بجائے قبل از وقت رابطہ کر لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے