عمومی مضامین˛Mixed essay

آپ کے نام کا پہلا حرف اور شخصیت پر اس کے اثرات

Posted On مارچ 5, 2020 at 1:43 شام by / No Comments

آپ کے نام کا پہلا حرف اور شخصیت پر اس کے اثرات

نام کا پہلا حرف کسی بھی انسان کی شخصیت کے سر بستہ راز افشاں کر سکتا ہے۔

اس دنیامیں کوئی فرد ایسا نہیں ہے جس کا کوئی نام نہ ہو‘ ہر نام مختلف حروف سے شروع ہوتا ہے اور ہر حرف کی ایک علیحدہ خصوصیت‘ شناخت اور اہمیت ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے ہر فرد کا نام اُس کی شخصیت پر بہت زیادہ گہرے اثرات مرتب کرتا ہے ۔ اسی لیے اکثر لوگوں کو اُن کے نام راس نہیں آتے تو وہ اُسے تبدیل کر دیتے ہیں۔ نام کا پہلا حرف انسان کی شخصیت بنانے میں نہایت مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ نام کا پہلا حرف انسانی شخصیت کے سر بستہ راز افشا کر دیتا ہے اسی وجہ سے آپکی دلچسپی کے لیے ہم انگریزی حروف تہجی کی خصوصیات بتا رہے ہیں۔ اس کی مدد سے نہ صرف آپ اپنی بلکہ دوسروں کی شخصیت کا تجزیہ بھی کر سکتے ہیں۔
“A”
جن افراد کا نام Aسے شروع ہوتا ہے وہ لوگ انفرادیت کے قائل ہوتے ہیں ان کے اندر لیڈر بننے کی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں۔ ایسے افراد زیادہ شرمیلے ہوتے ہیں۔
“B”
جن افراد کا نام Bسے شروع ہوتا ہے ایسے افراد دوسروں کے زیر نگرانی کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان کی اپنی شخصیت نہیں ہوتی کیونکہ یہ لوگوں سے دور رہتے ہیں اور اپنے خول میں ہی بند رہنا پسند کرتے ہیں۔
“C”
اس حرف سے محض انگریزوں کے نام ہی شروع ہوتے ہیں یہ کسی فرد کی محدود صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔
“D”
ایسے لوگ بہت جوشیلے اور ضدی ہوتے ہیں اپنی راہ میں آنے والی رکاوٹوں سے گھبرا جاتے ہیں۔
“E”
یہ افرادزندگی اور جوش سے بھرپور ہوتے ہیں ضدی ہونے کے ساتھ غصیلہ مزاج رکھتے ہیں۔
“F”
جن افرادکا نام Fسے شروع ہو گا وہ ادارکاری کی فیلڈ میں آنا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ محض زبانی عدل و انصاف کے دعویدار ہوتے ہیں۔ عملی طور پر اس پر عمل نہیں کرتے۔
“G”
جن افراد کا نام G سے شروع ہوتا ہے وہ اپنے آپ کو ضرورت سے زیادہ پُراعتماد ظاہرکرتے ہیں۔ ہمدرد اور خیر خواہی کے جذبے سے مالا مال ہوتے ہیں‘ زیادہ لوگوں سے ملنے سے گھبراتے ہیں۔
“H”
وہ افراد جن کانام Hسے شروع ہوتا ہے یا تو بہت کامیاب ہوتے ہیں یا بہت ناکام۔ انہیں راہنمائی کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
“I”
جن افراد کا نام I سے شروع ہوتا ہے ایسے لوگ تحکم مزاج اور غصیلے ہوتے ہیں انہیں دوسروں پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی عادت ہوتی ہے۔
“J”
جن افراد کا نام J سے شروع ہو ایسے افراد ثقافت و رسم و رواج کی صحیح علمبردار ہوتے ہیں۔ ان کے اندر مقناطیسی کشش پائی جاتی ہے۔
“K”
جن افراد کا نام Kسے شروع ہو وہ ضرورت سے زیادہ پُر اعتماد ہوتے ہیں اس لیے انہیں Over Confident کہا جاتا ہے۔ یہ بہت زیادہ رومان پسند ہوتے ہیں۔
“L”
جن کا نام Lسے شروع ہوتا ہے ایسے لوگوں میں خود اعتمادی کا فقدان ہوتا ہے ان کا حلقہ احباب بہت محدود ہوتا ہے۔
“M”
یہ افراد دوسروں کے بہت ہمدرد اور خیر خواہ ہونے کے ساتھ بہت سیدھے سادے ہوتے ہیں۔
“N”
جن افراد کا نام N سے شروع ہوتا ہے ایسے افراد محنت سے جی نہیں چراتے ۔سادہ طبیعت اور بلند حوصلے کے مالک ہوتے ہیں۔
“O”
ایسے افراد میں جذباتی پختگی نہیں ہوتی۔ ترقی کرنے کا جذبہ بھی کم ہوتاہے۔ ایسے افرادمحنتی اور اچھے حاکم ثابت ہوتے ہیں۔
“P”
ایسے افراد کھلے ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔وسیع النظری ان کے مزاج کا خاصہ ہے۔
“Q”
ایسے افراد جن کا نام Qسے شروع ہو وہ دوسروں کے ہمدرد ہوتے ہیں۔ بہت زیادہ محنتی ہوتے ہیں اور مشکلات سے نہیں گھبراتے۔
“R”
Rانگریزی حروف تہجی میں طاقتور حرف مانا جاتا ہے۔یہ افراد ہر فن مولا ہوتے ہیں خوش اخلاق اور باادب ہوتے ہیں۔
“S”
یہ افراد نہایت پُرکشش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں دوسروں کے ہمدرد ہوتے ہیں۔ محنتی اور حوصلہ مند ہوتے ہیں۔
“T”
یہ افراد نہ صرف اچھی صفات کے حامل ہوتے ہیں بلکہ نہایت اعلی صلاحیتوں کے بھی حامل ہوتے ہیں مگر یہ اپنی صلاحیتوں سے صحیح استفادہ نہیں کرتے۔
“U”
یہ لوگ ہمدرد اور منکسر المزاج ہونے کے ساتھ غصیلے اور حاکمیت پسند ہوتے ہیں۔
“V”
جن کے نام Vسے شروع ہوتے ہیں وہ افراد کائنات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتے ہیں انہیں دوسروں کو پہچاننے کا گُر آتا ہے۔
“W”
ایسے افراد جن کا نامWسے شروع ہوتا ہے ان کے اندر روحانی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں۔ ایسے لوگ تحقیق میں آگے رہتے ہیں۔ کائناب کے مخفی راز جاننا چاہتے ہیں۔
“X”
اس حرف سے کوئی نام عموماً شروع نہیں ہوتا۔
“Y”
ایسے افراد جذبہ تجسس سے لبریز ہوتے ہیں۔کم گو ہوتے ہیں مگر بہت اچھے سامع ہوتے ہیں۔
“Z”
ایسے افراد جن کا نام Zسے شروع ہوتا ہے بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں‘ شرمیلے بھی ہوتے ہیں۔
ہمارے خیال میں اب آپ یقیناً نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی شخصیت کے بارے میں کافی حد تک اندازہ لگا سکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے