عمومی مضامین˛Mixed essay

الرحیم جل و جلال و جل شانہ

Posted On فروری 21, 2020 at 4:08 شام by / No Comments

الرحیم جل و جلال و جل شانہ

اسم الہی رحمن اور رحیم کی تشریح اسم الہی ’رحمن‘ کے عنوان کے تحت آ چکی ہیں۔یہاں براہ راست عملیاتی حوالے سے اسم الہی ’رحیم‘ پر بحث کی جارہی ہے۔
معنی: رحم/رحمت
طبع: جمالی
عنصر: خاکی
اعداد قمری: ۲۵۸
اعداد شمسی: ۱۶۱۶
یہ اسم الہی رحمت الہی کے حوالے سے درج ذیل امور کے لئے مجرب ہے۔
۱۔ قضائے حاجات
۲۔ ہردلعزیز ہونے
۳۔ خاتمہ بالخیر
۴۔ صاحب ایمان
۵۔ شفائے امراض
۶۔ دشمن کو مہربان کرنے کے لیے
۷۔ ادائے قرض
۸۔ سینے کے تمام امراض سے شفاء
۹۔ پھل/فصل میں اضافہ
۱۰۔ متزلزل یقین فرد کے لئے
۱۱۔ گھریلو سکون اور پاکیزہ ماحول کے لئے
۱۲۔ وسعت رزق
۱۳۔ نور قلب روحانیت کھولنے
۱۴۔ رونے والے بچوں کے لئے
۱۵۔ متزلزل یقین/ ایمان
۱۶۔ گھریلو سکون
خاتمہ بالخیر
یوں تو خاتمہ بالخیر اور ایمان پر زندگی کا اختتام ہر مسلمان کی دلی خواہش ہے۔ تاہم عملی طور پر ہماری جدوجہد اس درجے کی نہیں ہوتی جتنی ہم بظاہر خواہش رکھتے ہیں۔ بہرحال اس مقصد کے حصول کے لئے ایک سادہ طریقہ یہ ہے کہ اسم الہی ’یا رحیم‘ کا ذکر روزانہ بوقت فجر ایک ہزار مرتبہ کریں۔ اس پر تمام عمر استقامت کے ساتھ عمل کریں۔ اللہ رحمان و رحیم ہے، مہربان ہو گا۔
اس کے علاوہ اسم الٰہی یا رحمان یا رحیم کا کھلا ورد بھی موزوں ہے۔ کھلے ورد سے مراد ایسا ذکر ہے جس میں وقت اور تعداد کی پابندی نہیں ہوتی بلکہ اٹھتے بیٹھے ذکر کیا جاتا ہے اور گنتی کا حساب بھی نہیں رکھا جاتا۔ ذکر آہستہ رفتار اور سکون کے ساتھ کریں۔ تیز رفتاری سے باز رہیں۔
مسائل و مشکلات کا حل
اسم الہی ’یا رحیم‘ کے اعدادمیں سائل کے نام اور والدہ کے نام کے اعداد جمع کر کے درج ذیل چال سے نقش تیار کر کے اپنے پاس رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ان ہی اعداد کے مطابق اس اسم کا ذکر کرتے رہیں۔وہ جو خود ذاتی عمل تیار نہیں کر سکتے ان کے لیےسادہ نقش بھی تیار کر کے دے دیا گیا ہے۔
ابجدشمسی بادی چال اعداد ۱۶۱۶

بسم اللہ الرحمن الرحیم
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا اللہ یا رحیم یا اللہ
۴۱۰ ۳۹۶ ۴۰۳ ۴۰۷
۴۰۲ ۴۰۸ ۴۰۹ ۳۹۷
۴۰۵ ۴۰۱ ۳۹۸ ۴۱۲
۳۹۹ ۴۱۱ ۴۰۶ ۴۰۰
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا اللہ یا رحیم یا اللہ

ابجد قمری بادی چال اعداد ۲۵۸

بسم اللہ الرحمن الرحیم
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا اللہ یا رحیم یا اللہ
۷۰ ۵۷ ۶۴ ۶۷
۶۳ ۶۸ ۶۹ ۵۸
۶۵ ۶۲ ۵۹ ۷۲
۶۰ ۷۱ ۶۶ ۶۱
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا اللہ یا رحیم یا اللہ
کوئی مشکل یا امرِ حل طلب
اسم الہی کو درج ذیل طریقے سے روزانہ کم از کم چالیس دن تک پڑھیں اور اس کے نقش تیار کر کے پاس رکھیں۔ جو بھی مشکل یا مسئلہ حل طلب ہو گا۔ اس میں حسب منشا کامیابی ہو گی۔
’یا رحمن الدنیا و رحیمھا’مکمل۔
بچے کے رونے کے لئے
یوں تو بچے روتے یا ماں کو تنگ کرتے ہی ہیں۔ تاہم کچھ بچے ضرورت سے زیادہ ہی تنگ کرتے ہیں۔ اس قسم کی صورت حال میں درج ذیل نقش ساعت سعد میں تحریر کر کے بچے کو گھول کر پلائیں۔ اس کے اثر سے بچہ ایک تو رونا چھوڑ دے گااور دوسرا مختلف آفتوں سے محفوظ رہے گا۔ نقش یہ ہے:-
ابجد شمسی آبی چال اعداد ۱۶۱۶

بسم اللہ الرحمن الرحیم
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا اللہ یا رحیم یا اللہ
۴۰۷ ۴۰۳ ۳۹۶ ۴۱۰
۳۹۷ ۴۰۹ ۴۰۸ ۴۰۲
۴۱۲ ۳۹۸ ۴۰۱ ۴۰۵
۴۰۰ ۴۰۶ ۴۱۱ ۳۹۹
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا اللہ یا رحیم یا اللہ

ابجدقمری آبی چال اعداد ۲۵۸

بسم اللہ الرحمن الرحیم
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا اللہ یا رحیم یا اللہ
۶۷ ۶۴ ۵۷ ۷۰
۵۸ ۶۹ ۶۸ ۶۳
۷۲ ۵۹ ۶۲ ۶۵
۶۱ ۶۶ ۷۱ ۶۰
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا اللہ یا رحیم یا اللہ

مندرجہ بالا نقش کو عرق گلاب اور زعفران سے تحریر کر کے روزانہ پلائیں بلکہ جو خوراک بچے کو دیں اس میں بھی یہ پانی استعمال کریں انشاء اللہ فائدہ ہو گا۔
پھل میں اضافہ
وہ باغ یا درخت جو کم پھل دیتے ہوں وہاں ان کے علاج و اصلاح کی ضرورت تو ہوتی ہی ہے۔ اس امر کے روحانی علاج کے لئے نقش پانی میں گھول کر پودے کی جڑوں میں ڈال دیں۔ پودے کے پھل میں بالضرور اضافہ ہو گا۔ نقش تیار کر کے اسم الہی رحیم کے اعداد میں سائل کے اعداد جمع کر کےآبی اور بادی چال کے نقش اوپر دیئے گئے ہیں چال سے مکمل کریں۔
امراض قلب
اسم رحیم کا ایک عمل لکھ رہا ہوں اس راز سے پردہ پہلے کسی نے نہ اٹھایا ہو گا۔ اسم الہی ’رحیم ‘ قلبی اور سینے کے عوارض میں حد درجہ مفید ہے۔ یہ امراض روحانی ہوں یا جسمانی سب کے لئے یہ اسم الہی متاثر کن نتائج لاتا ہے۔
جس فرد کو امراض قلب کی شکایت ہو اس کے نام، والدہ کے نام اور اسم الہی ’یا رحیم‘کے اعداد سے ایک لوح مندرجہ بالا چال کے ساتھ چاندی پر کنندہ کروائیں۔ اس لوح کو گلے میں اس طور پہنیں کہ یہ قلب کے اوپر یا اس کے قریب ہو۔ خیال رہے کہ یہ لوح سونے یا کاغذ پر تیار نہ کریں بلکہ صرف اور صرف چاندی پر تیار کی جائے۔ اس ہی کے ذریعے مکمل فائدہ حاصل ہو گا۔
امراض سینہ
سینے کے امراض کے لئے مندرجہ بالا طریقے سے روحانی علاج کر سکتے ہیں۔
خلائق میں معزز و شہرت
ان مقاصد کے حصول کے لئے درج ذیل دو عمل مکمل کرنے سے فائدہ ہو گا۔
اول: اسم الہی ’یارحیم‘ کا سوا لاکھ کا پورا چلہ کرے۔قمری ماہ کے نوچندی جمعرات سے اس کا ذکر شروع کر کے چالیس دن میں اس کو مکمل کرے۔
دوم: بادی چال سے ایک لوح جس کو اسم الہی ’یا رحیم‘ نام سائل اور نام والدہ سائل کے باہمی اعداد سے تیار کیا ہو کندہ کریں۔ اور اس کو ہر وقت اپنے پاس رکھیں۔ یہ لوح سونے پر تیار کی جائے تو مکمل اثرات کا ظہور ہو گا۔ تاہم گنجائش نہ ہو تو چاندی اور کاغذ پر بھی بالترتیب تیار کر سکتے ہیں۔
شرف شمس یا اوج شمس کے وقت اس کو تیار کریں۔ طالع اور ساعت سعد ہونی چاہیے۔ طالع اور طالع سے دسویں اور چوتھے گھر اور ان کے حاکم بالضرور طاقت ور ہونے چاہئیں۔
متزلزل یقین
وہ لوگ جو مذہب کے بارے میں بے یقینی کا شکار ہوں اور منفی رویے کا اظہار کرتے ہوں۔ حقیقت کی تلاش کے لئے درج ذیل عمل ایک دفعہ ضرور کر لیں۔ اللہ نے چاہا تو راہ راست کی نشان دہی ہو جائے گی۔
اسم الہی ’یا رحیم‘ کو روزانہ۱۶۱۶ بار رات سونے سے پہلے پڑھیں اور پڑھنے کے بعد بغیر کوئی بات کئے سو جائیں۔ امیدہے دل و دماغ مطمئن ہو جائیں گئے ۔ ہر سوال اور بے یقینی کا تسلی بخش جواب مل جائے گا۔
ادائے قرض
اس مقصد کے لئے جو نام سائل کا ہو اس کے اعداد شمسی استخراج کریں۔ بس ان اعداد کے مطابق روزانہ اسم الہی ’یا رحیم‘ کاذکر عصر کے وقت کریں۔ اللہ سبیل پیدا کرے گا۔
گھریلو سکون
گھر کی بے سکونی دور کرنے اور ماحول کو سب کے لئے قابل قبول بنانے کے لئے ایک عمل لکھ رہا ہوں زیادہ مشکل نہیں۔ معمولی کوشش سے کوئی بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
طریقہ اس کا یہ ہے کہ جتنے گھر کے افراد ہوں ان کے ناموں کے اعداد بمعہ ان کی ماؤں کے ناموں کے استخراج کریں۔ ان میں اسم یا رحیم کے اعداد فی نفسہ جو کہ 2611456بنتے ہیں جمع کر دیں۔ درج ذیل چال کے ساتھ یہ نقش چاندی پر کنندہ یا کاغذ پر بنوا کر اس جگہ پر لٹکا دیں سب گھر والوں کا اٹھنا بیٹھنا ہو۔ انشاء اللہ گھر کی بے سکونی آہستہ آہستہ دور ہو جائے گی یہ نقش بادی چال سے تیار ہو گا۔ ایک نقش آبی چال سے تیار کرکے افرادِ خانہ کے لیے پینے کے لیے دیں۔
وہ لوگ جو اس نقش کو خود تیارنہیں کر سکتے درج ذیل نقش کو جو اسم الہی ’یا رحیم‘ کے اعداد نفسہ سے استخراج کیا گیا ہے اپنے استعمال میں مندرجہ بالا طریقے کے مطابق لائیں۔ اعداد فی نفسہ کی بنیاد پر بادی اور آبی چال کے نقش درج ذیل ہیں۔
ابجدشمسی بادی چال اعداد ۲۶۱۱۴۵۶

بسم اللہ الرحمن الرحیم
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا اللہ یا رحیم یا اللہ
۶۵۲۸۷۰ ۶۵۲۸۵۶ ۶۵۲۸۶۳ ۶۵۲۸۶۷
۶۵۲۸۶۲ ۶۵۲۸۶۸ ۶۵۲۸۶۹ ۶۵۲۸۵۷
۶۵۲۸۶۵ ۶۵۲۸۶۱ ۶۵۲۸۵۸ ۶۵۲۸۷۲
۶۵۲۸۵۹ ۶۵۲۸۷۱ ۶۵۲۸۶۶ ۶۵۲۸۶۰
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا اللہ یا رحیم یا اللہ

ابجدشمسی آبی چال اعداد ۲۶۱۱۴۵۶

بسم اللہ الرحمن الرحیم
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا رافع یا اللہ
۶۵۲۸۶۷ ۶۵۲۸۵۳ ۶۵۲۸۵۶ ۶۵۲۸۷۰
۶۵۲۸۵۷ ۶۵۲۸۶۹ ۶۵۲۸۶۸ ۶۵۲۸۶۲
۶۵۲۸۷۲ ۶۵۲۸۵۸ ۶۵۲۸۶۱ ۶۵۲۸۶۵
۶۵۲۸۶۰ ۶۵۲۸۶۶ ۶۵۲۸۷۱ ۶۵۲۸۵۹
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا رافع یا اللہ
ابجدقمری بادی چال اعداد ۶۶۵۴۶۴

بسم اللہ الرحمن الرحیم
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا اللہ یا رحیم یا اللہ
۱۶۶۴۷ ۱۶۶۳۳ ۱۶۱۴۰ ۱۶۶۴۴
۱۶۶۳۹ ۱۶۶۴۵ ۱۶۶۴۶ ۱۶۶۳۴
۱۶۶۴۲ ۱۶۶۳۸ ۱۶۶۳۵ ۱۶۶۴۹
۱۶۶۳۶ ۱۶۶۴۸ ۱۶۶۴۳ ۱۶۶۳۷
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا اللہ یا رحیم یا اللہ

ابجدقمری آبی چال اعداد ۶۶۵۶۴

بسم اللہ الرحمن الرحیم
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا رافع یا اللہ
۱۶۶۴۴ ۱۶۶۴۰ ۱۶۶۳۳ ۱۶۶۴۷
۱۶۶۳۴ ۱۶۶۴۶ ۱۶۶۴۵ ۱۶۶۳۹
۱۶۶۴۹ ۱۶۶۳۵ ۱۶۶۳۸ ۱۶۶۴۲
۱۶۶۳۷ ۱۶۶۴۳ ۱۶۶۴۸ ۱۶۶۳۶
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا رافع یا اللہ
سیاست اور عمومی مقبولیت
خالد روحانی جنتری سے دیکھیں کہ جب شمس اور زہرہ طاقت ور ہوں یعنی شرف، اوج یا سعد ناظر ہوں قوت کے ساتھ تو اسم الہٰی یا رحیمُ یا رافعُ کے اعداد جمع کر کے ایک سونے یا چاندی یا تانبہ یا کاغذ پر (حسبِ استطاعت) تیار کریں۔ ایک لوح یا نقش اپنے پاس رکھیں۔ اسی کی ایک نقل دفتر میں اور ایک نقل گھر میں رکھیں۔ یعنی کل تین الواح ایک جیسی تیار کرنا ہوں گی۔ ان شاء اللہ خلائق میں قبول عام پائے گا اور عزت و احترام بھی۔ اس حوالے سے عمومی نقش درج ذیل ہے۔ ذاتی نقش نامِ والدہ اور اپنے نام کے اعداد شامل کرکے تیار کر سکتے ہیں۔
اعداد یا رحیم ،یا رافع بلحاظ دائرہ قمری اور دائرہ شمسی
اسماء الٰہی اعداد قمری اعداد شمسی
یا رحیم ۲۵۸ ۱۱۶۱
یا رافع ۳۵۱ ۳۰۱
کل اعداد ۶۰۹ ۱۴۶۹
ابجدشمسی آبی چال اعداد ۱۴۶۹

بسم اللہ الرحمن الرحیم
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا رافع یا اللہ
۳۷۱ ۳۵۸ ۳۶۵ ۳۶۸
۳۶۴ ۳۶۹ ۳۷۰ ۳۵۹
۳۶۶ ۳۶۳ ۳۶۰ ۳۷۳
۳۶۱ ۳۷۲ ۳۶۷ ۳۶۲
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا رافع یا اللہ

ابجدقمری آبی چال اعداد ۴۰۹

بسم اللہ الرحمن الرحیم
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا رافع یا اللہ
۱۵۸ ۱۴۴ ۱۵۲ ۱۵۵
۱۵۱ ۱۵۶ ۱۵۷ ۱۴۵
۱۵۳ ۱۵۰ ۱۴۶ ۱۶۰
۱۴۷ ۱۵۹ ۱۵۴ ۱۴۹
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا رافع یا اللہ
مزاج میں سختی
وہ لوگ جن کے مزاج میں سختی اور دل پتھر ہو اور فرعونیت عروج پر ہو ان کے علاج کے لیے درجِ ذیل نقش کو زعفران سے تحریر کر کے متعلقہ فرد کو پلانا مفید ثابت ہوگا۔ اگرچہ ایسے فرد کو پانی میں گھول کر نقش پلانا ممکن نہ ہو گا، تاہم آپ کھانے پینے والی کسی شے میں شامل کر کے دے سکتے ہیں۔ شرفِ زہرہ کے وقت اس کا تحریر کرنا بہت اچھا ہے۔
سات مرتبہ درود شریف پھر “یا اللہ یا رحمٰن یا رحیمُ” پڑھ کر اس فرد کے قلب کا تصور کر کے پھونکیں تو اور بھی اچھا ہے۔
ابجدقمری آبی چال اعداد ۱۴۶۹

بسم اللہ الرحمن الرحیم
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا رافع یا اللہ
ر ح ی م
ح ی م ر
ی م ر ح
م ر ح ی
یا اللہ یا اللہ یا رحیم یا رافع یا اللہ
جاری ہے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے