عمومی مضامین˛Mixed essay

آپ کا سوال : دیکھا جائے تو بہت سے علوم ایسے ہیں جو پیشگوئی‘ حالات زندگی بیان کرنے اور روحانی ؟

Posted On مارچ 6, 2020 at 12:00 صبح by / No Comments

آپ کا سوال :
دیکھا جائے تو بہت سے علوم ایسے ہیں جو پیشگوئی‘ حالات زندگی بیان کرنے اور روحانی و عملیاتی مقاصد بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ آپ کے خیال میں کون سا علم حاصل کروں جو مجھے دیگر علوم سے آزادکر دے؟

سوال: دیکھا جائے تو بہت سے علوم ایسے ہیں جو پیشگوئی‘ حالات زندگی بیان کرنے اور روحانی و عملیاتی مقاصد بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ آپ کے خیال میں کون سا علم حاصل کروں جو مجھے دیگر علوم سے آزادکر دے؟
جواب: آپ کی یہ بات بالکل درست ہے کہ ایسے علوم لا تعدادہیںجو پیشنگوئی ‘روحانی و عملیاتی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ زیادہ تر علوم جو اس حوالے سے مروج ہیں اِن میں اپنے تجربے کی روشنی میں کہہ سکتا ہوں کہ علم نجوم دیگر تمام علوم کی نسبت زیادہ طاقت ور علم ہے۔ چاہے پیشگوئی یا حالات زندگی بیان کرنے کا معاملہ ہو یا مسائل کے حل کے لیے روحانی و عملیاتی ضرورت ہو‘ علم نجوم مجموعی طور پر دیگر تمام علوم یعنی رمل‘ اعداد‘ پامسٹری‘ ساعات وغیرہ پر بھاری ہے۔ وہ شخص جو علوم مخفی کو واقعتاً سمجھنے کا خواہش مند ہو اس کے لیے یہ امر لازم ہے کہ وہ علم نجوم کو سیکھے اور سمجھے۔ علم نجوم دیگر تمام علوم کی بنیاد ہے۔ دیگر تمام مخفی علوم دراصل علم نجوم کے تناور درخت کی شاخیں ہیں۔ اعداد‘ پامسٹری‘ رمل‘جفر‘ ساعات و نفس و عملیات تمام کے تمام اس وقت تک نا مکمل ہیں جب تک نجوم ان کی مدد اور راہنمائی کے لیے نہ ہو۔ علم نقوش یا جفری طریقہ کار کے تحت تیار کردہ عمل بھی اُس وقت تک موثر نہیں ہوتے جب تک درست وقت کے استخراج کے لیے علم نجوم سے مدد نہ لی جائے۔ اس لیے بہتر یہ ہے کہ آپ سب سے پہلے عمل نجوم میں مہارت پیدا کریں اور اس کے بعد دوسرے شعبوں کی طرف دیکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے