عمومی مضامین˛Mixed essay

آپ کا سوال . جسم لطیف سے کیا مراد ہے؟ وضاحت فرما دیں۔

Posted On مارچ 5, 2020 at 4:54 شام by / No Comments

آپ کا سوال
از: خالد اسحاق راٹھور۔

سوال: جسم لطیف سے کیا مراد ہے؟ وضاحت فرما دیں۔

جواب: عام گفتگو میں جسم سے مراد انسانی کھال‘ پوست اور ہڈیوں وغیرہ پر مبنی اجزاء کا مرکب لیا جاتا ہے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ انسانی صرف گوشت پوست کے پتلے کا ہی نام نہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک اور وجود بھی ایسا ہے جو اس جسم کو چلا رہا ہے۔
جب انسان کی موت واقع ہوتی ہے تو بظاہر اس کا جسم مکمل ہوتا ہے اور موت سے جسم کے کسی عضو وغیرہ میں تبدیلی واقع نہیں ہوتی‘ لیکن پھر بھی مردہ اپنا ہاتھ اُٹھانے یا بات کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔دراصل اس خاکی جسم کے اندر ایک اور جسم ہے جو اس خاکی جسم کی حرکت وغیرہ کا باعث ہوتا ہے۔ یہی جسم لطیف کہلاتا ہے۔ انگریزی زبان میں اس کو آسٹرل باڈی (Astrol Body) کے نام سے پکار ا جاتا ہے۔
جسم لطیف درحقیقت مستقل اور غیر فانی ہے جبکہ جسم خاکی فانی اور عارضی ہے۔ جسم لطیف اس جسم خاکی میں قیام پذیر ہوتا ہے اور جب ان دونوں کا رابطہ کسی بھی وجہ سے ختم ہوتا ہے تو موت واقع ہو جاتی ہے۔
ایک وقت میں دو جگہ موجود ہونا یا بستر پر لیٹے لیٹے بیرونی دنیا کی سیر کرنے جیسے معاملات اسی جسم لطیف کے باعث ممکن ہوتے ہیں۔اس بات کو یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ آپ جو گوشت پوست کی شکل میں مجسم نظر آ رہے ہیں یہ درحقیقت آپ نہیں ہیں۔آپ اصل میں وہ جسم ہیں جو اس کے اندر واقع ہے۔ جو کبھی فنا نہیں ہوتا بلکہ ایک سفر کے اختتام پر دوسرا سفر شروع کر دیتا ہے۔
سوچیں!
آپ کی جب تک دنیاوی تخلیق نہیں ہوئی تھی تب بھی آپ تھے۔
اور!
جب آپ دنیاوی لحاظ سے مر جائیں گے تو پھر بھی آپ ہوں گے۔
یہی جسم لطیف ہے جو جسم خاکی کا پابند نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے