1. Home
  2. /
  3. کتب راٹھورپبلشرز
  4. /
  5. غائیت الحکیم

غائیت الحکیم

800
Category: کتب راٹھورپبلشرز

غائیت الحکیم ایک عربی کتاب ہے جس کو بعد از ترجمہ قارئین اور طالبان علم کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے مصنف حکیم الحاذق ابی مسلمۃ المجرطی اندلسی ہیں۔ یہ کتاب 343ھ میں تحریر کی گئی تھی۔ ا س طرح تقریباً گیارہ سو سال پرانی کتاب ہے جو آپ کی خوش قسمتی ہے کہ آپ تک آپ کی اپنی زبان میں پہنچ گئی ہے۔
یہ کتاب مشرق میں ہی نہیں مغرب میں بھی ایک انتہائی مطلوب کتاب ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کتاب اسلامی مزاج کے اعمال کے ساتھ ساتھ طلسمات اور منازل قمر اور سیمیا وغیرہ پر مشتمل ہے۔ مختلف کواکبی حالتوں سے کس طرح فائدہ اٹھا کر غیر معمولی موثر اور اثر انداز اعمال تیار کیے جا سکتے ہیںاس کتاب کا راہنمااُصول ہے۔ اس کے علاوہ یہ کتاب کیمیا کے اصولوں پر بھی بحث کرتی ہے۔ اس کے ایک خاص حصہ میں تسخیر، روحانیات، ارواح، جنات اور دیگر مخفی مخلوق وغیرہ کے حوالے سے بہتر مواد شامل کیا گیا ہے۔ مختصر طور پر اس کتاب کی تعریف یہ ہے کہ یہ ایک انمول خزانہ ہے جس کے خواص کو چند سطور یا صفحات میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔صرف اور صرف کتاب کو ہاتھ میں پکڑنے کی دیر ہے۔ یہ خود بخود آپ سے کلام کرنا شروع کر دے گی۔

Related products

Menu