لوح قمر
تحریر: حکیم توصیف کلیامی، اسلام آباد
ابتداء اللہ کریم کے بابرکت نام سے جس نے انسان کے سر کے اوپر شرف کا تاج رکھ کر اُس کو تمام مخلوق سے اونچا بنادیا۔
راہنمائے عملیات کے سارے صاحبان کو دل کی اتھاہگہریوں سے محبتوں بھرا سلام!
کوئی شک نہیں کے راہنمائے عملیات دکھی انسانیت کی خدمت مین پیش پیش ہے ودعا ہے مالک عظیم سے کے خداتعالیٰ اِس ادارے کو ترقیوں سے سرفراز کرئے ۔ (آمین)
اس سال کا آخر ماہ دسمبر اپنے ساتھ خوشیوں کی نوید لا رہا ہے۔اس ماہ دوشرف قمر ہیں۔پہلا شرف3دسمبر13:45سے 15:30تک اور دوسرا شرف 30دسمبر29:19 سے21:16تک اس شرف سے تمام افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اِس کے علاوہ اس ماہ یعنی دسمبر میں دوتثلیث زہرہ مشتری و تثلیث عطارد مشتری ہیں ۔یہ وقت سال میں ایک بار ضرور آتا ہے اور قسمت والے اِن ساعتوں سے خوب فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس لوح سے حصول روزگار ، رزق کی فروانی، سخت پریشانی دور ہوتی ہے، طالب علموں کو کامیابی امتحان میں مدد کرتی ہے، جان ومال کی حفاظت کرتی ہے، اگر کسی وجہ سے ترقی نہیں ہوئی تو اِس روکاوٹ کو دور کرتی ہے، جن بچے بچیوں کے رشتے نہیں ہوتے اُن کے لیے نیک اسباب پیدا کرتی ہے، اولاد نرینہ کے لیے معاون ثابت ہوتی ہے ۔ وہ ڈاکٹر یا حکیم جن کو تسخیر خلق کی ضرورت ہے اُن کے لیے یہ مجرب لوح ہے، زمین وجائز مقصد میں فائدہ دیتی ہے اگر کاروبار چلتے چلتے رک گیا ہے تو اس رکاوٹ کو دور کرتی ہے۔ وہ افراد جو کسی لا علاج مرض میں مبتلاہیں اُن کو شفابخشتی ہے پر لو ح فتحنامہ سے کم نہیں ہے ہر مقدمہ میں فتح نصیب کرتی ہے۔ یہ لوح اسماء اعظم سے تیار کی جاتی ہے اور میں ہر ماہ یہ لوح عوام الناس کی خدمت کے لیے تیار کرتا ہوں۔ چند دوستوں کی خواہش پر آپ حضرات کی نظر کرتا ہوں۔ شرط یہ ہے جو کوئی اس کو تیار کرے میرے مرشد بابا فضل شاہ کلیامیؒ کی روح پاک کے لیے ایصال ثواب دعا کرے ۔
لوح درج ذیل ہے۔
اسم الٰہی اعداد قمری
رحمن | 298 |
وھاب | 14 |
رزاق | 308 |
باسط | 72 |
692 |
اب ہم ان اسم اعظم سے لوح ذوالکتابت تیار کریں گے۔ اوپر کے خانوں میں اسماء ربی ہوں گے اور انہی کے وسیلے سے دعا کرنی ہے۔
۷۸۶ | |||
۲۹۸ | ۱۴ | ۳۰۸ | ۷۲ |
رحمن | وھاب | رزاق | باسط |
۳۰۹ | ۷۱ | ۲۹۹ | ۱۳ |
۷۰ | ۳۰۶ | ۱۶ | ۳۰۰ |
۱۵ | ۳۰۱ | ۶۹ | ۳۰۷ |
دفق ۶۹۲ |
چال نقش ذولکتابت
۱ | ۶ | ۱۱ | ۱۶ |
۱۲ | ۱۵ | ۲ | ۵ |
۱۴ | ۹ | ۸ | ۳ |
۷ | ۴ | ۱۳ | ۱۰ |
راہنمائے عملیات کا مطلب ،عملیات اور الواح میں آپ کی راہنمائی کرنا ہے تاکہ ایک طالب علم سے لے کرعامل کامل اس لوح کو سمجھ سکے خانے اول میں دیکھیں اس میں اللہ کا نام رحمن لکھا ہوا ہے۔اس میں عدد 298نہ لکھیں خانہ2 میں 299آئے گا اسی طرح خانہ3 میں 300آئے گاخانہ 4 میں 301آئے گا۔ اب خانہ 5 کو پرُ کرنا ہے تو اس میں ایک کم کر کے 13لکھیں خانہ 6میں اسماء اعظم وھاب لکھیں خانہ 7میں 15لکھیں خانہ 8میں 14لکھیں اب 9کو پرُ کرنا ہے تو اس میں سے دو کم کر کے 306لکھیں خانہ 10میں 307لکھیں اب خانہ 11میں لفظ رزاق لکھیں خانہ 12میں309لکھیں یہ تیسرا دور مکمل ہوا ۔ اب چوتھا اور آخری دور شروع ہوتا ہے۔ خانہ13میں 69لکھیں خانہ 14میں 70لکھیں خانہ 15میں 71لکھیں اور آخری خانہ 16میں لفظ باسط لکھیں اب نقش مکمل ہوا ہر نقش اپنی مثال آپ ہے۔ دوسری بات اس نقش کے نیچے نہ کوئی اپنا نام لکھے نہ مقصد لکھیں یہ نقش یا لوح عمومی ہے ہر شخص اس کو اپنے لیے نیک وقتوں یعنی اچھے شرفات کو کب میں تیار کر سکتا ہے۔ جس مقصد کے لیے یہ الواح تیار کریں گے۔ جو اوپر بیان کیا گیا ہے۔ انشاء اللہ کامیابی ہوگی اس نقش کو آپ خالص چاندی پر کنندہ کر سکتے ہیں ۔کاغذ پر بھی یہ لوح تیار کی جاسکتی ہے۔ کاغذ پر زعفران سے لکھیں رجال غیب کا خیال رکھیں۔سفید صندل کا بخور روشن کریں نقش لکھنے کے دوران کسی سے بات نہ کریں ہر شخص خود اپنے لیے تیار کر سکتا ہے۔