حل المشکلات معروف بہ گنجینہ عملیات و شعبدات و معالجات
قسط نمبر3
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ جون اور جولائی2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
سورۃ اخلاص کے فوائد کے بیان میں
حدیث صحیح میں آیا ہے کہ سورہ اخلاص ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔ بعض اصحاب سے روایت ہے کہ جو کوئی قل ہو اللہ ہمیشہ پڑھا کر ے ہر طرح کی خیروبرکت پائے اور دنیا و آخرت کی سب شردل سے محفوظ رہے۔ بعض علماء سے روایت ہے کہ جو شخص سورہ اخلاص کو خرگوش کی جھلی پر لکھ کر اپنے پاس رکھے اسے کوئی جن و انس اور کوئی ہو ذی جانور تکلیف نہ دے سکے۔ ایک شخص نے جناب رسول خدا ﷺ کے حضور میں مفلسی کی شکایت کی آپ نے فرمایا جب تو اپنے گھر جایا کر قل ہو اللہ پڑھ لیا کر اس نے ایسا ہی کیا اور اپنے مطلب کو پہنچا ۔
ان چیزوں کے بیان میں جو سوتے وقت پڑھے
جب رسول خدا ﷺ نے حضرت علی اور جناب فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا کہ سوتے وقت سبحان اللہ 33 بار الحمد اللہ 33بار اللہ اکبر 34 بار پڑھ لیا کرو کہ تمہارے لئے خادم سے بہتر ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ میں نے یہ وظیفہ شب سفین میں کبھی نہ چھوڑا۔ پس جو شخص اس کو ہمیشہ پڑھتا رہے بدن اس کا چست و چالاک رہے اور دشوار کام اس پر آسان ہو جائے ۔ سستی اور ماندگی کی تکلیف سے محفوظ رہے۔ یہ وظیفہ نہایت مجرب ہے ۔اخلاص اور معوذتین سوتے وقت پڑھنا۔ رسول خدا ﷺ سوتے وقت قل ہو اللہ اور قل اعوذبرب الفلق اور قل اعوذبرب الناس پڑھ کے دونوں ہاتھوں پر دم کر کے سارے بدن پر جہاں تک ہاتھ پہنچتے تھے۔دونوں ہاتھ پھیر لیتے تھے اور تین بار اسی طرح کرتے تھے۔ یہ ہمیشہ اکثر بیماریوں کیلئے بحکم خدا نافع ہے۔
واسطے کثرت احتلام کے
جب بستر پر سونے کیلئے جارہے ۔ واسمأوالطارق من قوۃ ولاناصر تک پڑھ لے احتلام سے محفوظ رہے ۔ مجرب سے جاگنے کیلئے جس وقت آیت ان الذین امنو وعملوالصلحت کانت لھم جنت الفردوس میں آخر سورۃ تک اور قل من یکلو وکم آخر تک پڑھ لے اور دعا کرے کہ میں فلانے وقت جاگ اٹھوں بحکم خدا تعالیٰ اسی وقت جاگ اٹھے ۔
چور اور آگ سے حفاظت کیلئے
آخر سورۃ بنی اسرائیل یعنی قل الحمد اللہ الذی آخر آیت تک سوتے وقت پڑھے ۔ اسی رات چوری اور آگ لگنے سے محفوظ رہے وہ اسکا مال اور اولاد حفظ الٰہی میں رہے۔
بھلے خواب دیکھنے کیلئے
جو شخص سوتے وقت پڑھ لے ۔ یومن باللہ دیرد امورنا الیٰ اللہ حسبنااللہ نعم الوکیل ولاحول ولا قوۃ الا باللہ العلیٰ العظیم۔ خواب بہتر دیکھے۔
واسطے دفع بد خوابی:
رات کو خوف سے نیند نہ آنے کے لئے جب لیٹے تو آیت ان اللہ والملئکتہ یصلون صلی النبی یا ایھاالذین امنو صلو علیہ وسلمو تسلیما پڑھ کے خوب چین سے سوئے نیند اچھی طرح آئے ۔
روایت نبی ﷺ کے
:
جناب رسول اللہ ﷺ کے خواب میں نظر آنے کے لئے با طہارت قبلہ رد سوئے اور سر سیدھے ہاتھ پر رکھ لے اور یہ دعا پڑھے۔ اللھم انی امسئلک بجلال رجھک الکریم ان ترانی وجھم نھیک محمد ﷺ واجمع بینی وبینہ یکوم القیامۃ فی الدرجات العلی امین ولانسرق بینی و بینہ برحمتک یا ارحم الراحمین ۔ اور سورۃ انا اعطینا ہزار پڑھ کے سورہے ۔ جناب رسول اللہ ﷺ کی زیارت خواب میں ہووے۔
اذان اور اقامت کے فائدوں کے بیان میں
جامع ترمذی میں ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ دعا درمیان اذان اور اقامت کے قبول ہوتی ہے اصحاب نے عرض کیا کہ اس وقت کیا دعا مانگیں۔ آپ نے فرمایا عافیت دنیا اور آخرت کی دعا مانگو ۔ صحیح حدیث میں آیا ہے کہ اذان شیطان کو دفع کرتی ہے اور اذان کے سنتے ہی شیطان پیٹھ پھیر کے بھاگ جاتا ہے۔ واسطے دفع جنوں کے ہر ایک جگہ جنون کی بڑی کثرت تھی۔ حضرت ابو زیدبن اسلم رضی اللہ عنہ نے جو وہاں کے حاکم تھے فرمایا کہ ہر وقت اذان کی کثرت رکھیں۔ پس جنوں کا صدمہ دفع ہو گیا۔ پھر جن وہاں نظر نہ پڑے۔
اذان و اقامت بوقت اولاد
جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ جب لڑکا پیدا ہوتو اس کے سیدھے کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہے شیطان کے ضرر پہنچانے سے وہ لڑکا محفوظ رہے گا۔
واسطے دفع مرگی کے
مرگی والے کے داہنے کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اچھا ہو جاوے گا۔
واسطے گم کردہ مسافر کے اذان
جب مسافر راہ بھول جائے ۔ اذان کہے خدا تعالیٰ اسے راہ دکھائے ۔
نماز مغفرت گناہ اور دعائے کشائش رزق کا بیان
واسطے مغفرت گناہوں کے صحیح مسلم میں ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص بعد نماز کے سبحان اللہ 30بار اللہ اکبر 34 بار پڑھے اور سینکڑا پورا کرنے کیلئے لا الہ الا اللہ وحد ہ لا شریک لہ ، لہ الملک ولہ الحمد و ھو علیٰ کل شئی قدیر ایک بار کہے اس کے سب گناہ بخشے جائیں۔ اگرچہ کف دریا کے برابر ہوں ۔
واسطے کشائش رزق اور محفوظی کے آفات سے
بعد ہر نماز فرض کے لقد جاء کم رسول من الفسکم آخری وقت تک پڑھے مفید ہے۔
صبح اور شام کے پڑھنے کی چیزوں کے بیان میں
واسطے محفوظی آگ اور شیطان وغیرہ سے بسم اللہ ماشاء اللہ لایسرف الخیر الا اللہ بسم اللہ ماشاء اللہ لایسرف السوء الا اللہ ماشاء اللہ من کان نعمتہ و من اللہ بسم اللہ ماشاء اللہ لاقوۃ الا باللہ۔ حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ جو کوئی صبح اور شام تین بار یہ درود پڑح لیا کرے۔ غرق سے اور آگ سے اور شیطان سے اور بادشاہ ظالم کے ظلم سے اور سانپ اور بچھو کے شر سے محفوظ اور امان میں رہے۔
دعائیں جن سے لڑائی وغیرہ میں مدد ملے
واسطے اثرنہ کرنے ہتھیار کے
جو شخص سورۃ ہود لکھ کر اپنے پاس رکھے اس پر کوئی ہتھیار اثر نہ کرے اور اس شخص کو ہمت و نصرت اور ظفر حاصل ہووے۔
واسطے شکست دشمن کے
حٓم لا تنصرون بمقابلہ دشمن پڑھے ظفر پاوے اور دشمن کی شکست ہو ۔ جناب رسول اللہ ﷺ نے بعض غزوات میں یہ کلمہ فرمایا ہے۔
دیگر برائے ظفر یابی دشمن
سورۃ کوثر خالی جگہ پر تین سو بار یہ نیت ظفر اعداد پڑھے۔ خدا تعالیٰ اس کی مدد کرے اور دشمن پر غالب آوے۔
دفع نظر بد کے بیان میں
دفع نظر بد کیلئے جسے نظر لگی ہو اس کے گلے میں یہ دعا لکھ کر ڈال دے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم ردوت عین العائن علیہ دعیٰ احب الناس الیہ فی کیدہ و کلیۃ واحب مالہ الیہ باللہ تعالیٰ لاحیط ہمالدیدوان یکاوالذین کفر والیز لقو ئک بابصارھم لما سمفوالزکرولیقولن انہ لمجنون دماھوالا ذکر اللعلمین اللھم انی اسئلک یا کاشف اصر الفریر یا مجیب وعدۃ عبدالفقیر یامن علیہ العیسیر یسیران یکشف عمن علق علیہ ھذا الکتاب کل عین ناظرۃ و نفس حادہ یامن القلوب ترجف من خشیۃ والجبال تذکر من ھیۃ والدجارونقیض من زجرتہ والسموات والارض من تبفتہ ولدنیا و لآخرۃ فی عملکتہ یا من تدر الا شیاء وبقدر تہ دوبرھا رجکمتہ واجراء لعاعلے اراتہ یا من ولت الاشیاء علیٰ یومیہ یا من سبح لا الوعد المجلعل الھمام والضیاء الظالام والشھور ولا ھوام والدھو لہ والا یام والمطالفھام وما ھتدے وما ساروماوقف وما روای و کل شئی عندہ بمقد ریا شافی کل دعا ستم من سقمہ یا قابل التوبہ لاعبد عند ندمہ یا مخرج یوسف من الجب وظلمتہ یا کاشف ضرایوب ومن وجعہ المراکشف عمن علق ھذا لعزیمۃ عیون الناظرین وحسد الحسدین وشرخلق اجمعین یاذالقوۃ الملین یا حق یامبین یا الہ العالمین وصی اللہ علی سیدنا محمد خاتم النبین وعلیٰ آلہ واصحابہ وازراجہ و زیارہ اجمعین ۔
قسط نمبر4
حل المشکلات معروف بہ گنجینہ عملیات و شعبدات و معالجات
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ جون2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔