چاند دیکھنا |
بادشاہ یا وزیر ہو۔ عالم باتوقیر ہو۔ عورت جمیلہ یا دولت ملے۔ |
چاند گودیا گھرمیں دیکھنا |
فرزند سعادتمند پیدا ہو، عورت صاحب جمال ملے اگر عورت دیکھے تو شوہر ذی رتبہ و ذی کمال ملے۔ |
چاند کو دھندلا دیکھنا |
نکبت و فلاکت ہو۔ اسقاط حمل ہو جائے کچھ نہ کچھ خلل آئے۔ |
چاند گرہن لگتا دیکھنا |
غم و اندوہ میں مبتلاہو۔جان و مال کے نقصان کی علامت ہے۔ |
چاندنی زمین پر دیکھنا |
اس زمین کے رہنے والوں کو حاکم سے منفعت ہو۔ راحت پائے۔ |
چاندنی دیکھنا |
مال و دولت سے گھر بھرے مگر آنکھوں کو قدرے نقصان ہو۔ |
چاند کا ٹکڑا پانادیکھنا |
کنیز خوبرو سے وصلت رہے دن رات مسرت رہے۔ |
چاندی کان سے نکالنادیکھنا |
کسی عورت سے مکر کرے یاد ہو کہ دے کر کام میں لائے۔ |
چاندی گاتے دیکھنا |
خصومت میں مبتلا ہو اندیشہ سے مضطر ہو۔ |
چاندی کا زیور پہننا |
رنج و غم دور ہو حاصل و سرور ہو۔ دولت پائے۔ |
چاندی کھوٹی دیکھنا |
خفیف ملال ہو۔ دولت کا ملال ہو۔ |
چادر دیکھناخریدنا |
عورت ملے شاد و آباد ہو۔ سکھ و آرام پائے۔ |
چادر اوڑھنادیکھنا |
عورت دیکھے تو شادی کرے۔ |
چادر سر سے گم جانادیکھنا |
شوہر کے فوت ہونے کی علامت ہے۔ |
چادر پھٹی دیکھنا |
پردہ دری ہو جائے یا بے عزت ہو۔ |
چاقو کھلا دیکھنا |
دشمن ہلاک ہو بے فکر ہو۔ آرام پائے۔ |
چاقو خریدنا |
دشمن پر غالب آئے مال و دولت ملے۔ |
چاول کچے دیکھنا |
تجارت یا کاروبار میں ترقی ہو۔ |
چاول پختہ کھانا دیکھنا |
خیرو برکت پائے دلی مراد برآئے۔حصول نعمت ہو۔ |
چاول دودھ کھا نادیکھنا |
تندرستی و زیادتی دولتمندی ہاتھ آئے۔ |
چاول دہی کھانا دیکھنا |
رنج و غم میں مبتلا ہو، تکلیف اٹھائے۔ |
چاولوں کا پلائو کھانا دیکھنا |
خوشی و مسرت حاصل ہو دین میں کامل ہو زردہ پلائو بھی کھانا یہی ہے۔ |
چاہ (کنواں) کھودنادیکھنا |
عورت حاصل کرے مشقت سے مال ہاتھ آئے۔ |
چاہ غیر آباد دیکھنا |
مصیبت درپیش ہو حیران ہو۔ |
چاہ کا پانی پینا |
مال حاصل ہو اگر بیمار ہے تو تندرستی پائے خوشخبری ملے۔ |
چبوترہ دیکھنا |
والدین کی درازی عمر ہو صحت و سلامتی کا باعث ہے۔ |
چبوترہ خوشنما بلند دیکھنا |
والدین کی عزت زیادہ ہو بزرگی پائیں دولتمند اور نامور ہوں۔ |
چبوترہ میں آرام کرنادیکھنا |
والدین کے زیر سایہ رہے ان کو مہربان پائے۔ |
چائے پینادیکھنا |
فتح و کامرانی اور تندرستی حاصل ہو دلی مراد پائے۔ |
چبوترہ شکستہ دیکھنا |
اگر دایاں شکستہ دیکھے تو والد کی موت واقع ہو اگر بایاں حصہ شکستہ دیکھے تو والدہ کی موت واقع ہو اگر ماں باپ نہ ہوں تو رنج اٹھائے۔ |
چٹائی(بوریا) دیکھنا |
دنیاوی فائدہ حاصل ہو کاروبار میں ترقی پائے۔ |
چٹائی خریدنا |
نکاح کرے زیب و زینت سے گھر آراستہ ہو۔ |
چٹنی شیریں کھانا |
خیر و برکت کا ہے کسی دوست سے تحفہ ملے۔ |
چٹنی ترش کھانا |
بیماری یا مصیبت میں مبتلا ہو۔ |
چٹھی (خط) پانا |
خوشخبری پائے اگر با عنوان ہو تو خوشی پائے بے عنوان ہو تو رنج اٹھائے۔ |
چٹھی بادشاہ سے پانا |
اگر چٹھی کھول کر پڑھے تو خیر و برکت پائے اور اگر نہیں پڑھے تو رنج و غم اٹھائے۔ |
چٹھی لکھنا |
کام میں ترقی ہوباعث کامیابی ہے۔ |
چراغ جلتا گھر میں دیکھنا |
عورت سے فائدہ بے اندازہ پائے راحت و آرام پائے۔ |
چراغ روشن کرنا |
اگر کنواری ہو تو شادی کرے اولاد بھی تعبیر ہے۔ |
چراغ گل کرنا |
کوئی مصیبت در پیش آئے۔ رنج و اندوہ میں مبتلا ہو۔ |
چربی دیکھنا یا کھانا |
نعمت ، دولت، کامیابی حاصل ہو۔ خیر و برکت پائے۔ |
چربی خام دیکھنا |
دکھ تکلیف پائے ۔ اگر جمع کرتا دیکھے تو مال حرام حاصل کرے۔ |
چراغدان لوہے کا دیکھنا |
خدمتگار ملے یا آرام و راحت پائے۔ |
چراغدان مٹی کا دیکھنا |
اسلام کا خادم ہو۔ دیندار پرہیز گار متقی ہو۔ |
چراغدان ٹوٹا دیکھنا |
خادم یا گھر کی منتظمہ کے فوت ہو جانے کی دلیل ہے۔ |
چرواہا دیکھنا |
سردار یا محافظ ہو۔ مالدار ہو جائے عقلمند بردبار ہو۔ |
چروانا گھوڑوں کودیکھنا |
بزرگی اور حکومت پائے صاحب تدبیر ہو۔ |
چروانا گدھوں کودیکھنا |
عزت حاصل ہو عباری سے مدیر ہو۔ ذی فہم ہو۔ |
چروانا بیلوں کودیکھنا |
رزق خوشحالی کا باعث ہے۔ |
چروانا بکریوں کو دیکھنا |
مال و نعمت پائے قوم کا سردار ہو۔ عزت و بزرگی ملے۔ |
چڑیا دیکھنا |
قدرو منزلت بڑھنے کا موجب ہے۔ |
چڑیا پکڑنادیکھنا |
کسی عورت کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو۔ مال و دولت حاصل ہو قوم کا سردار ہو۔ |
چڑیا گھونسلے سے اڑانادیکھنا |
رنج وغم میں غرقاب ہو۔ ملامت پائے۔ |
چڑیا کی آواز سننادیکھنا |
خدائے تعالیٰ کی حمد و تسبیح کرنے سے تعبیر ہے دل مطمئن ہو جائے۔ |
چشم دیکھنا |
صاحب نظر ، عقلمند، بزرگ دین ہو۔ |
چشموں میں سرمہ لگانادیکھنا |
تلاش حق میں مصروف ہو صاحب ، بصیرت ہو، نیک سیرت ہو، |
چشم اندھی دیکھنا (کانا) |
نصف دین میں ضائع ہونیکی علامت ہے دھوکہ باز مکار ہے۔ |
چشموں پر ورم دیکھنا |
برے اور بدکار شخصوں کی صحبت اختیار کرے۔ |
چشمہ ابلتا یا نکلتا دیکھنا |
ترقی دین و دنیا حاصل ہومسرت بے اندازہ ہاتھ آئے۔ |
چشمہ گدلا اور خراب دیکھنا |
رنج و غم میں مبتلا ہو مصیبت میں گرفتار ہو۔ |
چشمہ کا پانی پینا دیکھنا |
دین و دنیا سے فیض یاب ہو رزق میںترقی ہو عزت پائے۔ |
چقندر دیکھنا |
غم و اندوہ میں مبتلا اگر چہ چقندر کے پتے دیکھے تو خوشی حاصل ہو۔ |
چقندر کھانادیکھنا |
رنج و مصیبت پیش آئے پریشانی اٹھائے۔ |
چقندر پھینکتا دیکھنا |
دکھ تکلیف مصیبت سے نجات حاصل ہو۔ آرام پائے۔ |
چقندر پختہ کھانادیکھنا |
باعث ترقی رزق ہے عورتوں کیلئے ہر حالت میںدیکھنااچھا ہے۔ |
چکورمادہ دیکھنا |
خوبصور ت عورت یا خوش جمال کنیز حاصل ہو۔ |
چکور کا گوشت کھانادیکھنا |
کنواری عورت ملے یا دولت و عزت پائے فرحت حاصل ہو۔ |
چکور نر دیکھنا |
فرزند حسین و خوبصورت پیدا ہو۔ |
چکی کھڑی دیکھنا |
بیکار وقت ضائع ہو روزی کی تلاش میں سر گردان رہے۔ |
چکی چلتی دیکھنا |
گروہ خلق میں ممتا ز ہو لوگوں کو مصلحت نیک دے سفر کرے۔ |
چکی بے دانہ چلتے دیکھنا |
گفتگو بے فائدہ کرے ہرزہ گوئی کا طریقہ اختیار کرے مشہور دیار ہو۔ |
چلتے ہوئے اذان دینا |
حج کرے مصیبت سے پاک ہو دلاوری و جرات میں بیباک ہو۔ |
چہچہہ مارنا |
عورت حسین ملے یا منفعت کثیر ہو ہر دلعزیز ہو۔ |
چھینک مارنا |
بلا کو شش مطلب حاصل ہوخوشی و راحت پائے۔ |
چیختا اپنے تئیں دیکھنا |
خوف و رجا سے پریشان رہے فکر و فلاکت میں حیران رہے۔ |
چیونٹیاں نکلتی دیکھنا |
گھر کی ویرانی ہو۔ رہنے والے کم ہو جائیں پریشانی ہو۔ |
چیونٹیاں جنگل میں دیکھنا |
مسافرت پیش آئے۔ فکر و اندیشہ اٹھائے۔ |
چیونٹیاں مارنادیکھنا |
مشکلات سے نجات حاصل کرے سفر میں ہو تو واپس آئے۔ |
چوکھٹ چومنادیکھنا |
جس سے محبت رکھے اس سے شادی ہو آرام پائے۔ |
چلنا معہ خاندان کے دیکھنا |
اگر نامعلوم مقام پر چلتا دیکھے تو رنج و بلا میں مبتلا ہو۔ |
چلنا منزل مقصود پردیکھنا |
دین و دنیا کی سعادت حاصل ہو۔ خوشی نصیب ہو۔ |
چلنا تاریکی سے روشنی کی طرف |
راہ باطل سے راہ حق کی طرف آئے تو بہ کرے نیک ہو جائے۔ |
چلنا روشنی سے تاریکی کی طرف |
گمراہ و بے دین ہو۔ کسی مصیبت میں گرفتار ہو۔ |
چلنا ویران میں |
تنگی رزق ہو۔ ہلاکت و غربت کا سبب ہے۔ |
چلنا ویرانے سے آبادی میں |
خوشحالی قدم چومے تنگدستی دور ہو۔ |
چمچہ دیکھنا |
وکیل یا اردلی سے ملاقات ہو حصول مقصد ہو۔ |
چمچہ استعمال کرنا |
مقدمہ درپیش ہووکیل یا اردلی کو ہمنوا بنائے۔ فائدہ اٹھائے۔ |
چمڑا آدمی کا دیکھنا |
آرائش اور زینت مکان ہو برکت مال و زیادتی سامان ہو۔ |
چمڑا سرخ دیکھنا |
راز افشاں ہواور مال و زر میں نقصان پائے۔ |
چمڑاسیاہ دیکھنا |
رنج و غم اور مصیبت میں مبتلا ہو۔ |
چمڑا اونٹ کا دیکھنا |
مال ورثہ کا ہاتھ آئے۔ |
چمڑا بکری کا دیکھنا |
ترقی دولت ورزق ہو گائے کاچمڑہ دیکھنا بھی نعمت کا باعث ہے۔ |
چمڑا رنگتا دیکھنا |
وراثت کا مال بٹے یا تحریر کرے یا ورثہ پر قابض ہو۔ |
چنے خشک دیکھنا |
غم و مصیبت میں گرفتار ہو یا بیمار ہو۔ |
چنے سبز بے موسم دیکھنا |
غم و اندوہ کا باعث ہے اگر بہار میں دیکھے تو راحت ہے۔ |
چنے پختہ کھانا دیکھنا |
رنج و غم میںکمی ہو اگر دال چنے کی کھائے تو تکلیف سے نجات پائے۔ |
چنبیلی کا گلدستہ دیکھنا |
دوست یا بیوی سے مفارقت پائے۔ |
چوپایہ دیکھنا |
تابع فرمان ہو خوشحال ہو نیک خصال ہو۔ |
چوپایہ حکم ہونادیکھنا |
عقل زائل ہو۔ فکر سے سخت تکلیف اٹھائے۔ |
چوپایہ حلال کا گوشت کھانادیکھنا |
مال و دولت پائے پریشانی دور ہو جائے۔ |
چوتڑ دیکھنا |
اپنوں سے نفع پائے پریشانی دور ہو۔ |
چنبیلی کا پودا دیکھنا |
غلام یا کنیز فرار ہو تکلیف بے شمار ہو۔ دل بے قرار ہو۔ |
چوتڑ دایاں دیکھنا |
لڑکا پیدا ہونیکی دلیل ہے مضبوط دیکھے تو لڑکا بلند حوصلہ ہو۔ |
چوتڑ بایاںدیکھنا |
لڑکی پیدا ہو اگر چوتڑ خوبصورت ہو لڑکی خوشحال ہو نیک خصا ل ہو۔ |
چوتڑ کمزور دیکھنا |
اولاد کا غم دیکھے باعث رنج و الم ہے۔ |
چوری کرنادیکھنا |
گرفتار ہو بیماری پائے پریشانی اٹھائے۔ |
چوری نہ کرنا دیکھنا |
بیماری ہو تو شفا پائے رنج و غم سے نجات حاصل ہو۔ |
چوغہ پہننا یا خریدنادیکھنا |
عورت پائے گھر آباد ہو دل شاد ہو۔ |
چوغہ ناپاک خریدنادیکھنا |
عورت نا پسند ، بد اخلاق و بد مزاج ملے۔ |
چوغہ اتارنادیکھنا |
عورت کو علیحدہ کرے یا جدائی پائے۔ |
چولہادیکھنا |
باعث زیادتی رزق ہے آرام و راحت پائے۔ |
چولہا ٹوٹنا دیکھنا |
باعث ویرانی گھر ہو۔پریشانی حد سے زیادہ ہو۔ |
چونا دیکھنا یا خریدنادیکھنا |
لڑائی جھگڑے میں مبتلا ہو باعث فساد ہو سختی و رنج اٹھائے۔ |
چودینا یا باہر پھینکنادیکھنا |
جنگ و جدل سے نجات حاصل ہو سکھ آرام پائے۔ |
چونا گھر کو پھیرنا(کرنا)دیکھنا |
باعث آرام ہے دولت پائے عزت زیادہ ہو جائے۔ |
چونچ کوے کی دیکھنا |
عورت مکار، حرام خور، بد طینت سے شادی کرے۔ |
چونچ مرغی کی دیکھنا |
عورت نیک ، سلیقہ شعار، گھریلو پارسا ملے۔ |
چونچ دیکھنا |
عورت ملے راحت و آرام پائے۔ |
چوہا دیکھنا یا پکڑنا |
منافق عورت سے نکاح ہو جو ظاہر میں نیک اور باطن میں بد ہو۔ |
چوہے کو پائوں سے مارنادیکھنا |
بدکار عورت سے چھٹکارا پائے۔ |
چوہا ہاتھ میں مر جانادیکھنا |
مصیبت میں مبتلا ہو۔ |
چھائوں دیکھنا |
چھت کی چھائوں دیکھنا بزرگی، سرپرستی ہیبت سے تعبیر ہے۔ |
چھائوں درخت کی دیکھنا |
فتنہ و فساد کی دلیل ہے اگر درخت سبز کی چھائوں ہو تو اچھی ہے۔ |
چھائوں میں بیٹھنادیکھنا |
مو ت قریب ہونے کی علامت ہے۔ |
چوغہ پاکیزہ پہننادیکھنا |
عورت نیک سیرت خوبرو پائے آرام حاصل ہو۔ |
چھائوں میں آرام کرنا |
عزت ، بزرگی، غیبت، منافع اور موت کا سبب ہے۔ |
چھال دیکھنا |
گمشدہ چیز حاصل ہو جائے اور مفلسی و تنگدستی دور ہو۔ |
چھت پر چڑھنا |
امارت بزرگی سرداری پائے۔ کسی حاکم سے فیض حاصل ہو۔ |
چھت دیکھنا |
کسی بزرگ کی محبت حاصل ہو۔ بلند مرتبہ ، عزت و دولت پائے۔ |
چھت گرتا دیکھنا |
کسی بزرگ کی موت واقع ہو پریشانی اٹھائے۔ |
چھتری سر پر دیکھنا |
بزرگی اور سرداری حاصل ہو۔ کسی بزرگ سے کچھ انعام پائے۔ |
چھتری بادشاہ کے سر پر دیکھنا |
بادشاہ رعایا پر رحم دل ہو۔ اگر خود بادشاہ کے سر پر چھتری کئے ہوئے دیکھے تو مصاحب کا درجہ حاصل ہو۔ |
چتر شاہی دیکھنا |
سلطنت پائے رتبہ بلند ہو جائے۔ |
چھتری خریدنا |
عزت حکومت، مرتبہ، رفعت، بزرگی پائے۔ |
چُھری خریدنا |
فرزند نیک پیدا ہو۔ |
چھری کا غلاف دیکھنا |
عورت ملے با عزت زندگی بسر کرے۔ |
چھری سے کچھ کاٹنا دیکھنا |
خیرو برکت کا باعث ہو دولت و نعمت پائے۔ |
چھری زنگ آلودہ دیکھنا |
مال کا نقصان ہو پریشان ہو۔ |
چھلنی دیکھنا |
خادم یا نوکر ہاتھ آئے۔ آرام پائے۔ |
چھلنی ٹوٹی دیکھنا |
نوکر یا خادم کے فرار ہونے یا فوت ہونے کا سبب ہے۔ |
چھینک آنادیکھنا |
بیمار ہو تو تندرست ہو دلی مراد پوری ہو خوشی حاصل ہو۔ |
چیتا دیکھنا |
دشمن کے ساتھ جھگڑا ہو۔ پریشانی زیادہ ہو۔ |
چیتے سے جنگ کرنا |
بہادر، بردبار، عقلمند،ذی قوت ، حوصلہ مند ہو۔ |
چیتے پر سوار ہونا |
دشمن پر فتح و نصرت پائے۔ قدر بلند ہو عزت و بزرگی ملے۔ |
چیل دیکھنا |
بادشاہ وقت سے تعبیر ہے، دولت دنیاوی ہاتھ آئے۔ |
چیتے کا شکار کرنا |
دولت و بزرگ پائے۔ قدر بلند ہو۔دل خورسند ہو۔ |
چیل کا شکار کرنا |
مرتبہ بلند ہو، عزت و دولت پائے، بزرگی پائے۔ |
چیل ہاتھ سے اڑانا |
بے عزت ہو، عزت و دولت پائے ، بزرگی پائے۔ |
چیل مردہ دیکھنا |
تکلیف اٹھائے رنج و الم سے غمگین ہو۔ |
چینی کا برتن دیکھنا |
پاکیزہ اور خوبصورت عورت ملے۔ |
چینی کا سامان خریدنا |
دولت و آرام پائے۔ تجارت میں نفع ہو۔ |
چینی کا برتن ٹوٹنا |
نقصان اٹھائے عورت یا کنیز سے مفارقت ہو۔ |