بے طہارت نمازپڑھنا دیکھنا تردد اور حیرانی میں پڑے بے تدبیر ہو دلگیر ہو۔
رات دیکھنا بہتری کی علامت ہے ترقی دولت ہو۔
نابزہ سے خون نکلنا دیکھنا پیٹ میں فرزند مر جائے یا بیماری کی تکلیف اٹھائے۔
نابینا اپنے تئیں دیکھنا دین سے گمراہی ہو تنگ دستی کی دلیل ہے۔
ناپ تول کرنا دیکھنا  ایلچی یا پیامبر سے تعبیر ہے عدل و انصاف پائے۔
ناپاک ہونا دیکھنا حرامکاری اورحیرانی پائے عاجز و بیکس ہو۔
ناچنا عورتوں کا دیکھنا رسوائی و ذلت اٹھائے بدنامی ہو۔
ناچنا مرد کا دیکھنا غم و اندوہ اور بیہودگی میں پڑے مصیبت میں مبتلا ہو۔
ناخن اتارنا دیکھنا بیماری اور تنگدستی سے نجات پائے رزق دولت ملے۔
ناخن ٹوٹا ہوا دیکھنا ناکامی اور نامرادی کا باعث ہے عزیز کی دلشکنی کرے۔
ناخن دراز دیکھنا تنگدستی اور بیماری پائے تکلیف اٹھائے۔
نارنج دیکھنا روزی حلال و اصلاح دین کی دلیل ہے مرتبہ بلند پائے۔
نارنگی دیکھنا یا پانا اگر ایک یا دو پائے فرزند پیدا ہو فرحت پائے۔
نارنگیاں پانادیکھنا اگر زیادہ پائے تو مال و دولت پائے آرام و راحت پائے۔
ناف پر بال دیکھنا تنگی اور مصیبت پائے بیوی یا کنیز سے صدمہ پائے۔
ناف دیکھنا عورت یا خادمہ پائے اگر ناک صاف دیکھے تو آرام پائے۔
ناقہ خوشرو دیکھنا دولت کثیر پائے کاروبار میںترقی ہو باکرہ عورت سے ہمبستر ہو۔
ناک سے خون بہنا دیکھنا مال حرام حاصل کرے اور ضائع جائے۔
ناک صاف کرنا دیکھنا دانشمند ہو۔ روزی حلال پائے ڈھونڈ کر کھائے۔
ناک لمبی دیکھنا درازی عمر اور ترقی رزق کا باعث ہے۔
نان دیکھنا دوستوں سے ملاقات ہوعمر دراز پائے۔
نان کھانا دیکھنا مال طیب پائے عیش و آرام حاصل ہو۔
نبض دیکھنا کسی کی امداد کرے اگر خود نبض دکھائے تو عارضہ جاتا رہے۔
نبی مرسل کو دیکھنا جس عنوان سے دیکھے ویسی تعبیر پائے عفو تقصیر پائے راحت پائے۔
نجاست دیکھنا مال حرام حاصل ہو، فکر د امن گیر ہو بے تدبیر ہو۔
نجوم سیکھنا دیکھنا بادشاہ کا مقرب ہو یا عہدہ جلیلہ پائے کہ راحت حاصل ہو۔
نجومی دیکھنا حاکم وقت سے عزت و مرتبہ پائے۔
ندی دیکھنا تجارت و کاروبار میں ترقی پائے مراد پوری ہو۔
ندی میں گرنا دیکھنا تلاش روزی کے لیے کسی دوسرے ملک کا سفر کرے۔
ندی میں نہانا دیکھنا بیماری سے شفا پائے دولت عزت راحت پائے۔
نر سنگھا بجتا دیکھنا کسی منافق شخص سے واسطہ پڑے نقصان اٹھائے۔
نر سنگھا دیکھنا منافقت اور جھوٹ سے تعبیر ہے۔
نرسنگھا بجانا دیکھنا منافق ہو کذب بیانی سے کام لے لوگوں میں نفاق پیدا کرے۔
نرگس کا پودا دیکھنا عورت حاملہ ہو یا مسرت حاصل ہو۔
نرگس کا پھول دیکھنا فرزند خوبصورت پیدا ہو یا حسینہ عورت ملے۔
نروبان پر چڑھنا دیکھنا سفر پیش آئے دین کے کام میں مرتبہ پائے۔
نسوار خریدنا دیکھنا زکام اور بخار میں پڑے حیران سرگردان ہو۔
نسوار ضائع کرنا دیکھنا بیماری سے نجات پائے دکھ درد دور ہوں۔
نسوار لینا دیکھنا غم و اندوہ میں مبتلا ہو رنج و فکر پائے۔
نشاستہ دیکھنا مال حلال پاکیزہ پائے مگر محنت سے ہاتھ آئے۔
نشاستہ کھانا دیکھنا رنج و غم اور مصیبت میں گرفتار ہو۔
نشاستہ نکالنا دیکھنا محنت اور مشقت سے روزی کمائے پریشان رہے۔
نشہ شراب میں مست ہونا دیکھنا عیش و راحت اور آرام و چین پائے۔
نعل اپنے جوتے کولگانا دیکھنا سفر درپیش آئے فائدہ پیش آئے۔
نعل بندی دیکھنا دولت حاصل کرنے میں کوشش کرے کامیاب ہو۔
نعل گدھے کے لگنا دیکھنا کسی بزرگ دین سے فیض حاصل ہو آرام پائے۔
نعل گھوڑے کے لگنا دیکھنا بادشاہ سے منفعت پائے۔
نعلین دیکھنا سفر پر جائے یا عورت سے شادی کرے باعث عزت و دولت ہے۔
نعمت پانا دیکھنا سو ہزار درم ملنے کی علامت ہے اگر بادشاہ دیکھے تو سلطنت وسیع ہو۔
نقارہ بجانا دیکھنا شہرت اور پیامبری سے تعبیر ہے دولت حکومت پائے۔
نقصان دیکھنا فکر مند ہو بے چین رہے گھبراہٹ پائے۔
نکاح کرانا عورت سے دیکھنا عزت و شہرت کا باعث ہے دولت کثیر پائے۔
نکاح کرنا دیکھنا اگر عورت نکاح کراتی دیکھے تو مال کا نقصان ہو۔
نگینہ انگوٹھی کا دیکھنا حکومت عیش و عشرت فرزند عورت پائے۔
نگینہ دیکھنا اگر بادشاہ دیکھے تو ملک فتح کرے عورت کے لئے شوہر ہے۔
نل کا پانی دیکھنا ترقی کاروبار کی علامت ہے منفعت حاصل ہے۔
نماز پڑھنا دیکھنا اگر مشرق کی طرف منہ کر کے نماز پڑھے تو حج ادا کرے۔
نماز قبلہ رو پڑھنا دیکھنا دین میں ترقی کا باعث ہے۔
نماز میں امامت کرانا دیکھنا اپنے خاندان یا قوم پر سرداری پائے عزت حاصل ہو۔
نمدہ جلتا دیکھنا مال و دولت کے نقصان ہونے کا موجب ہے۔
نمدہ سفید پاکیزہ پانا دیکھنا مال حلال حاصل کرے آرام و راحت پائے۔
نمدہ سفید کھانا دیکھنا نیک اور صالح عمل کرے دولت و حشمت پائے۔
نمدہ سیاہ کھانا دیکھنا فتنہ و فساد میںمبتلا ہو تکلیف پائے نقصان اٹھائے۔
نمدہ میلا خراب ہونا دیکھنا تکلیف میں پڑے دکھ اٹھائے۔
نمدے جمع کرنا دیکھنا بہت سا مال حاصل کرے اگر گندہ اسٹاک دیکھے تو مصیبت پائے۔
نمک سرخ پانا دیکھنا رنج و غم ، مال حرام دنگا فساد اور تکلیف پائے۔
نمکدان دیکھنا عورت حسینہ ہم صحبت ہو راحت و عزت پائے۔
ننگا عورت کو دیکھنا مال بے اندازہ پائے جس کا شمار نہ ہو عزت حاصل کرے۔
ننگا ہونا دیکھنا طالب دنیا کا ہونا موجب ہے رسوائی ہو۔
ننگے آدمی زیادہ دیکھنا خیرو برکت کا موجب ہے بروں کے لئے رسوائی کا باعث ہے۔
نہالین دیکھنا بزرگی و مرتبہ پائے یا خدمتگار سے راحت پائے۔
نہانا صاف پانی سے دیکھنا رنج و غم سے نجات پائے بیماری سے شفا یاب ہو، قرضہ ادا ہو۔
نہانا گندے پانی سے دیکھنا بیمار مصیبت میں پھنسے تکلیف اور رنج اٹھائے۔
نہر چلتی دیکھنا حاکم وقت سے تعبیر ہے ملک کی آبادی کا باعث ہے۔
نہر خشک دیکھنا کسی حاکم یا بادشاہ یا وزیر کے موقوف ہونے کی علامت ہے۔
نہر سے پانی پینا دیکھنا بادشاہ یا حاکم سے انعام پائے آسودہ حال ہو۔
نہر میں نہانا دیکھنا بادشاہ وقت سے عہدہ پائے وزیر سفیر یا امیر ہو۔
نہنگ دیکھنا دشمن سے مقابلہ ہو یا پریشانی ہو۔
نہنگ کو ہلاک کرنا دیکھنا فتح یابی حاصل ہو کامیاب ہو فکرو اندیشہ دور ہو۔
نو ر آسمان پر دیکھنا دین و دنیا کی نعمتیں پائے عدل و انصاف و فراخی رزق ہو۔
نوشادر کھانا دیکھنا غم و اندوہ سے تعبیر ہے اگر خریدے تو تکلیف پائے۔
نوکر اپنے تئیں دیکھنا ذلت اٹھائے عاجز و مسکین ہو۔
نوکر بادشاہ کا ہونا دیکھنا بادشاہ سے ذلت اٹھائے مصیبت میں پڑے۔
نوکر رکھنا دیکھنا عزت و مرتبہ حاصل ہونے کی علامت ہے۔
نیا زبو دیکھنا اگر سر سبز دیکھے تو فرزند پائے اور اگر خشک دیکھے تو اولاد نہ پائے۔
نیا زبو سونگھنا دیکھنا اگر خوشبودار ہو تو سعادت دارین حاصل کرے خوشخبری پائے۔
نیاز پر ختم دینا دیکھنا روزگار میں ترقی ہو خوشحالی کا باعث ہے۔
نیاز دینا دیکھنا دلی مراد پوری ہونا جس کی خواہش رکھے اسے پائے۔
نیچے اترنا دیکھنا اگر آرام سے اترے تو کام کو دیر سے کرے کامیابی دیر سے ہو۔
نیچے گرنا دیکھنا عزت و مرتبہ میں کمی آئے باعث تنزل ہے۔
نیزہ بازی کھیلنا دیکھنا زمانہ میں طاقتور ہو بہادر مشہور ہو جس کام کا ارادہ کرے پورا کرے۔
نیزہ پھینکنا دیکھنا عہدہ سے دست بردار ہو جائے دنیا سے علیحدگی اختیار کرے۔
نیزہ ٹوٹا دیکھنا عہدہ سے معزول ہو یا دوست ہمدرد سے جدائی ہو۔
نیزہ سے قد ناپنا دیکھنا عمر دراز پائے منفعت حاصل ہو۔
نیزہ ہاتھ میں دیکھنا عہدہ پائے یا طاقتور دوست پائے دشمن پر غالب آئے۔
 نیل دیکھنا خریدنا رنج و غم میں مبتلا ہو باعث پریشانی ہے۔
نیل کپڑوں کو دینا دیکھنا زیادہ دے تو مصیبت و بدنامی ہو پورا دے تو مقصد میںکامیاب ہو۔
نیل گائے کا شمار کرنا دیکھنا غیب سے رزق پائے متمول و دولتمند ہو عیش و عشرت پائے۔
نیل ہاتھوں کو لگا دینا دیکھنا بحر عصیاں میں غرق ہو بدنام اور ذلیل و خوار ہو ذلت و رسوائی پائے۔
نیلگوں آسمان دیکھنا مصیبتوں سے نجات پائے فرحت و راحت مسرت کامیابی پائے۔
نیلوفر دیکھنا موسم میں دیکھے تو فرزند پائے منفعت ہو۔
نیلوفر کے پھول توڑنا دیکھنا باعث راحت ہے مشغول کاروبار ہو دلبر سے وصال ہو۔
نیولا پکڑنا دیکھنا کسی سردار کی قرابت حاصل ہو۔ عزت پائے۔
نیولے سانپ کی لڑائی دیکھنا موجب خیروبرکت ہے ، دولت غیر معمولی ہاتھ آئے دشمنوں پر غالب آئے عزت و سرداری پائے۔
نیولے کو مارنا دیکھنا مفسدوں حاسدوں پر غالب آئے۔
نئی چیز دیکھنا خیر و برکت کا موجب ہے معلومات میں اضافہ ہو۔
ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
ے ی ء
Menu