مجربات دامانیہ اسم اعظم
تحریر: عبد الطیف دامانی
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ دسمبر2014کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
اہم موضوعات جو اس مضمون میں زیر بحث آئیں گے
اسم اعظم
اسم اعظم
شبعی کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے اسرار اس کی ہر ایک کتاب میں ہیں اور سب کے اسرار قرآن مجید میں اور قرآن شریف کے اسرار فواتح سورتیں ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ اسم اعظم سورۃ بقرہ کی دو آتیں ہیں اور سورۃ العمران میں ایک آیت اور سورۃانعام میں تین ، سورۃاعراف میں دو اور سورۃ انفال میں دو سورۃ رعد میں ایک اور سورۃ مریم او ر سورۃ طہٰ میں چار سورۃمومنون میں ایک اور سورۃ فیل میں ایک اور سورۃ روم میں ایک اور سورۃ سجدہ میں ایک، سورۃ غافر میں تین، سورۃ جاثیہ میں ایک اور سورۃ رحمن میں دو،سورۃ حشر میں تین اور سورۃ ملک میں ایک،سورۃ اخلاص میں دوآتیں ہیں۔
شریح کہتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص مجھ سے کہتا ہے فلاں شخص کے پاس جاہم نے اُس کو حکم دیا ہے وہ تم کو اسم اعظم بتادے گا۔ صبح کو میں اُن کے پاس گیا۔ انہوں نے مجھ سے کہا تم شریح ہو۔میں نے رات کو خواب میں دیکھاہے کہ میں تم کو اسم اعظم سکھائوں۔ دیکھو قرآن شریف میں جس قدر آیات ہیں جن میں لا الہٰ لاھو وہ سب اسم اعظم ہیں۔
اسمائے الٰہی کا علم بڑا جلیل القدر ہے۔ اسم اعظم کی باقیہ علماء کے اکثر اقوال ہیں اضطراب میں جس اسم کے ساتھ دعا کی جائے اور قبول ہو وہ اسم اعظم ہے۔ اسم اعظم دراصل اسم اللہ ہے اور یہی قول صحیح ہے۔بعض ذوالجلال والاکرام کو اور بعض یا لطیف کو اسم اعظم بتاتے ہیں۔ بعض کے نزدیک سلام قولامن رب رحیم ہے۔ بعض کے نزدیک حنان منان ذوالجلال والااکرام ہے اور بعض کے نزدیک شروع سورہ حدید میں اور بعض کے نزدیک آخر سورہ حشر میں بعض یا ودود کہتے ہیں۔
اسم اعظم تائید ربانی سے معلوم ہوتا ہے۔ بہت سے قواعد لوگوں نے معلوم کئے ہیں۔ جن کی مدد سے اسم اعظم حاصل کیا جاتا ہے۔میرا طریقہ اور ہے اور بالکل نایاب طرز پر دنیا میں شایدہی کسی کو معلوم ہو مجھے خدائے قدوس کی رحمت خاص سے حاصل ہوا ہے۔ اس سے فائدہ اُٹھائیں: طریقہ یہ ہے کہ جس شخص کا اسم اعظم معلوم کرنا ہو۔اس کے نام کے اعداد ابجد قمری سے حاصل کریں۔ مجموعہ کو 28پر تقسیم کریں جو باقی بچے اُسے مذکورہ نقشہ میں نمبر شمار کے تحت دیکھیں بعد سائل کے نام کے حرف اول کو حروف ابجد کی پہلی سطر میں تلاش کریں جہاں حرف ملے وہاں سے نیچے کی طرف حروف دیکھتے جائیں اورادھر عدد جو باقی بچا تھا اور جس خانہ شمار میں موجود ہو اس خانہ سے آگے( لمبائی کے رُخ)حروف دیکھتے جائیں حتیٰ کہ وہاں تک پہنچ جائیں جہاں اوپر سے حرف کے خانہ سے نیچے آئے تھے۔ جس خانہ میں دونوں سطروں کا ملاپ ہو۔ اس خانہ میں درج شدہ حرف اسم اعظم کا پہلا حرف ہے۔ اُسی حرف سے اسمائے حسنی میں ہے اسم لیکر نام کے اعداد کے مطابق روزانہ ورد کریں۔مذکورہ دونوں سطروں کے اندرونی حروف جس طرح درج ہیں خواہ وہ مربع کی شکل میں ہوں یا مستطیل کی شکل میں ہوں بطور نقش پاس رکھیں۔
مثال یہ ہے:محمد حسین کے اسم اعظم کا عمل اس طرح ہوگا۔
محمد حسین کے اعداد ابجدقمری سے
220
28پر تقسیم کرنے سے باقی بچے
24
محمد حسین کے نام کا پہلا حرف
م
نقشہ حروف میں خانہ م کو نیچے اور خانہ 24کو سامنے لے گئے تو دونوں حرف ح پر آپس میں مل گئے پس معلوم ہوا کہ حرف ح اسم اعظم کا پہلا حرف ہے۔ حرف ح کے اسمائے حسنی حنان، حئی،حلیم، حکیم،حفیظ، حمید، حسیب، حق وغیرہ۔
ان تمام کو ورد میں روزانہ 220بار پڑھیں یا صرف ایک اسم کو پڑھتے رہیں۔ تو بھی مقصد حاصل ہوگا اور نقش تیرہ خانے طول اور چوبیس خانے عرض بمعہ حروف مذکورہ پاس رکھیں:۔
مجربات دامانیہ اسم اعظم
تحریر: عبد الطیف دامانی
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ دسمبر2014کے شمارے سے لیا گیا ہے۔