فتح نامہ شرف مریخ
تحریر:حکیم ریاض احمد شہزاد
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ دسمبر2014کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
اہم موضوعات جو اس مضمون میں زیر بحث آئیں گے
فتح نامہ شرف مریخ
فتح نامہ شرف مریخ
اگر دشمن نے ناجائز طور پر تنگ کیا ہوا ہے۔ جھوٹے الزام جھوٹے کیس بنا کر عدالت میں لا کھڑا کیا ہوا ہے۔ نئے نئے ہتھکنڈے نئی نئی چالیں چل رہا ہو۔ آپ سے طاقت میں بھی زیادہ ہو۔ آپ مجبور ہیں طاقت میں بھی کمزور ہیں دشمن کے تمام حربے تمام ناپاک ارادے ختم کر کے یہ فتحنامہ حرزجاننادے گا۔ اس کے پاس ہونے سے ایسا محسوس ہوگا کہ آپ کے ساتھ کوئی غیبی قوت ساتھ ہے۔ آپ اپنے آپ کو طاقت ور محسوس کریں گے اور آپ کا دشمن آپ سے خوف کھائے گا۔ شرف مریخ میں ایک تو وہ فتحنامہ بنتا ہے۔ جس سے ہر قسم کی فتح کی جا سکتی ہے۔ ایک وہ فتح ہوتی ہے جس سے دشمن زیر ہوتا ہے۔ ہر قسم کی فتح پر شرف مریخ میں تیار کردہ فتحنامہ مختلف کاموں کیلئے تیار ہوتا ہے امراء وزرا،آفیسران کی تسخیر کی جاتی ہے۔ مختلف قسم کے مقاصد کیلئے جیسے عدالت میں مقدمات کو جیتنے کیلئے۔ الیکشن میں جیت کیلئے ملازمت میں آفیسر صاحبان سے اپنے جائز مطالبات منوانے کیلئے۔ان جیسے امور کیلئے فتحنامہ تیار کیا جاتا ہے۔
آج میں جو فتحنامہ تیا ر کرنے لگا ہوں یہ دشمن کو زیر کر نے کیلئے ہے۔ اُن کی تمام ظلم و زیادتی سے بچائو کیلئے ڈھال کا کام دے گا۔دشمن کی زبان بندی کیلئے ہر قسم کی سازش ختم کرنے کیلئے۔آپ تیار کر سکتے ہیں۔
مثال
عمل
۸۱۷ | نام سائل: سلیم احمد بن عصمت بی بی |
۱۰۴۹ | نام دشمن: اسرار احمد بن نذہت بیگم |
۲۱۷ | مقصد: زیر |
۳۶۵۴ | اعداد آیت زیر |
۵۷۳۷ | میزان |
کل اعداد ۵۷۳۷-۳۰ ÷ =حاصل قسمت نمبر142اور باقی قسمت 3
نوٹ: عمل میں کسر آگی ہے ۔ اس کسر کو دور کر نے کیلئے کوئی اسم الٰہی جلالی با مقصد لیں گے۔جس سے کسر نہ آئے ۔
کل اعداد ۵۷۳۷میں اسم الٰہی قادر شامل کیا کیونکہ یہ مقصد کے لحاظ سے صحیح ہے۔ جس کے معنی ہیں ۔ برائے قدرت، غلبہ و نصرت۔اس کے اعداد شامل کرنے سے کسر دور ہو جاتی ہے۔
۵۷۳۷ | لہٰذا کل اعداد= |
۳۰۵ | اسم الٰہی قادر کے اعداد= |
میزان= ۶۰۴۲-۳۰ ÷ ۴=۶۰۱۲
حاصل قسمت 1503
۱۵۰۳
کے اعداد کو محضوص چال مربع سے نقش پرُ کر نا ہوگا اور اس میں کسر نہ ہونے کی صورت میں نقش پرُ اثر ہوگا۔
چال مخصوص مربع
۱۱ | ۲ | ۱۶ | ۵ |
۸ | ۱۳ | ۳ | ۱۰ |
۱ | ۱۲ | ۶ | ۱۵ |
۱۴ | ۷ | ۹ | ۴ |
آیت کریمہ کو ۳۶۵۴ بار پڑھ کر نقش پر دم کریں تاکہ مقصد بھی آیت کریم ۳۱۵ بار روزانہ
پڑھیں۔ اسم الٰہی یا قادر ۳۰۵ بار پڑھ کر نقش پر دم کریں اورحصول مقصد تک روزانہ پڑھیں۔
مکمل نقش مثالی کرنے کے بعد آیت کو دشمن کے نام میں امتزاج دیں۔ امتزاجی سطر کو ایک بار نقش کے چاروں طرف اندراج کردیں۔
۱۵۱۳ | ۱۵۰۴ | ۱۵۱۸ | ۱۵۰۷ |
۱۵۱۰ | ۱۵۱۵ | ۱۵۰۷ | ۱۵۱۲ |
۱۵۰۳ | ۱۵۱۴ | ۱۵۰۸ | ۱۵۱۷ |
۱۵۱۶ | ۱۵۰۹ | ۱۵۱۱ | ۱۵۰۶ |
امتزاج دینے کا طریقہ
۱) نام دشمن معہ والدہ کی بست حرفی کریں۔
۲) دوسری سطر میں آیت کریمہ یا قاھر ذوالبطش الشدید انت الذی لایطاق انتقامہ قادر۔
ایک حرف نام کا لیں دوسرا حرف آیت کا لیں جو حرف بچ جائیں اُن کو ویسے ہی آگے لکھ دیں ان تمام حروف کی سطر کو چاروں طرف نقش کے ایک بار لکھ دیں ۔
نقش کے نیچے مقصد لکھیں یا الٰہی (فلاں) نام طالب معہ والدہ کے حق میں (فلاں بن فلاں) نام دشمن کو زیر کردے ۔ تاکہ اُس کے خلاف کوئی قدم نہ اُٹھا سکے۔
شرف مریخ کے عین اوقات میں ساعت مریخ میں زعفرانی سیاہی ، عرق گلاب والی نئی قلم کے ساتھ لکھیں رجال الغیب کا خیال رکھیں۔
بخور و خوشبو کا استعمال کریں جو ستارہ مریخ کی ہونی چاہیے۔
نقش دو عدد تیار کریں ۔ایک کو تہہ کر کے اپنے دائیں بازو پر باندھیں۔ دوسرے کو گھر میں لٹکائیںدیوار کے ساتھ۔
فتح نامہ شرف مریخ
تحریر:حکیم ریاض احمد شہزاد
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ دسمبر2014کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
fatah nama Sharf mareekh
Victory Letter of Honor Mars