غایۃ الحکیم
تدوین ترجنہ و تحقیق: خالد اسحاق راٹھور
قسط نمبر 2
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ ستمبر2012کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
غایۃ الحکیم میں منازل قمر کے حوالے سے تفصیلی بیان دیا گیا ہے کہ کون سی منزل قمر میں کس قسم کے اعمال کی تیاری مفید رہے گی۔ سطور ذیل میں چند منازل قمر کا بیان ہے۔ انشاء اللہ اس حوالے سے مضامین کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بہت سے قارئین نے اس کتاب کو طلب فرمایا ہے۔ اِن سب کے لیے اطلاع ہے کہ اس کے ترجمہ پر کام ہو رہا ہے اور جو بھی صورت حال اس حوالے سے ہو گی اس کو راہنمائے عملیات میں بیان کر دیا جائے گا۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ غایۃ الحکیم اردو شکل میں اپنے قارئین کے پاس کتابی شکل میں پہنچا سکیں۔
(۱) ان میں سے پہلی منزلۃ الشرطین ہے۔
یہ اول حمل سے بارہ درجے ہے اور اس سے اکیاون منٹ اور چھبیس سیکنڈ ہے۔ اہل ہند نے کہا ہے کہ جب قمر اس منزل میں ہو تو سفر کیا جائے اور مسھل دوا پی جائے۔ آپ اسے مسافر کے لیے قاعدہ بنا لیں۔سفر میں اس کی سلامتی کے لیے طلسم بنایا جائے۔ اس منزل میں وہ طلسم بنایا جائے جو میاں بیوی، دو دوستوں کے درمیان قطعیت اور دشمنی کے ساتھ فساد ڈالے۔ اس میں وہ طلسم بھی بنایا جائے جو نوکر کے بھاگنے اور اس کے بھگانے کے لیے ہو جس کے لیے وہ چاہتا ہے اور کاروبار میں شریک لوگوں کے درمیان فساد پیدا کرنے کے لیے ہے کیوں کہ یہ نحس ناری ہے۔ اب میں یہاں آپ کے لیے قاعدہ بیان کرتا ہوں ہمیشہ اعمال خیر اس وقت کریں جب قمر تمام نحوستوں سے محفوظ ہو اور شرو جلانے کے اعمال میں وہ نحوست والا ہو۔ آپ اسے اچھی طرح جان لیں۔
(۲) دوسری منزل منزلۃ البطین ہے ۔
یہ حمل سے بارہ درجے، اکیاون منٹ اور چھبیس سیکنڈ ہے جو پچیس درجے، بیالیس منٹ اور باون سیکنڈ تک پورے ہوتے ہیں۔اس میں کنویں اور نہروں کے کھودنے، مطالب کے استخراج اور مدفون خزانوں کے نکالنے کے لیے طلسمات بنائے جائیں اور اس میں وہ طلسم بنایا جائے جو آپ شادی کے فساد کے لیے چاہتے ہیں کہ یہ ملاپ سے پہلے ہو جائے اور محبت کی کشش کے طلسم بنائے جائیں کیوں کہ وہ سعد ناری ہے۔اور نوکر کے بھگانے اور قیدی کی قید کی پختگی کے لیے طلسم بنائیں جب اسے اذیت دینا مقصود ہو۔
(۳) تیسری منزلۃ الشریا ہے۔
یہ پچیس درجے بیالیس منٹ اور باون سیکنڈ کے فاصلے پر حمل سے ہے۔ ثور سے آٹھ درجے چونتیس منٹ اور اٹھارہ سیکنڈ کے فاصلے پر ہے۔ اس میں اس مسافر کے لیے طلسم بنایا جائے جو بحری سفر کرنا چاہتا ہے۔ تو وہ ٹھیک رہے گا۔ وہ طلسم بنایا جائے جو کاروبار کے برباد کرنے کے لیے صحیح ہے اور ایسا طلسم بنایا جائے جو قیدیوں کی قید اور بیڑیوں کے کھولنے کے لیے ہو اور ایسا طلسم بنایا جائے جو کیمیاء کی چیزوں کے بدلنے کی خوبصورتی کے لیے ہو اور آگ کے کاموں کے لیے ہو ۔ اس میں بری شکار اور میاں بیوی کے درمیان محبت کے لیے طلسم بنایا جائے۔اور ایسا طلسم بنایا جائے جو جانوروں اور گائے کے بگاڑنے کے لیے ہو کیوں کہ وہ سعد مشترک ہے۔ آپ اس بات کو جانیں۔
(۴) چوتھی منزلۃ الدیران ہے۔
یہ آٹھ درجے چونتیس منٹ اور اٹھارہ سیکنڈ ثور سے ہے اور اکیس درجے پچیس منٹ اور چوالیس سیکنڈ کے فاصلے پر ثور سے ہے۔ اس میں شہر کے حال بگاڑنے کے لیے طلسم بنایا جائے۔ ایسا طلسم بنایا جائے جو مالک کے لیے غلام کی طرف سے حفاظت کے لیے ہو۔ ایسا طلسم بنایا جائے جو میاں بیوی کے درمیان بگاڑ اور جدائی کے لیے ہو اور ایسے طلسمات بنائے جائیں جو کنویں کھودنے کے لیے ہوں۔ دفن شدہ مطلوب چیزوں کے نکالنے اور جسے چاہیں اسے ہلاک کرنے کے لیے اور سانپوں و بچھوئوں کے روکنے کے لیے بنائے جائیں۔ باقی صفحہ نمبر 16پر……..
(۵) پانچویں منزلۃ الھقعہ ہے۔
یہ ثور سے اکیس درجے پچیس منٹ اور چوالیس سیکنڈ کے فاصلے پر ہے۔ اس میں بچوں کے حال کی بہتری اسلام میں ان کی تعلیم کی ترقی، کتابت اور ضائع کے لیے طلسم بنایا جائے اور مسافر کی سلامتی اس کے حال کی بہتری، بحری سفر کی مدت میں جلدی کے لیے طلسم بنایا جائے اور بنیادوں کی بہتری کے لیے طلسم بنایا جائے اور کاروبار کے بگڑنے کے لیے طلسم بنایا جائے کیوں کہ وہ مشترک ہے۔اور میاں بیوی کے درمیان صلح اور اتفاق پیدا کرنے کے لیے ہو۔ جب قمر اور طالع بنی آدم کی صورتوں کے برج میں ہوں وہ نحوستوں اور جلنے سے پاک اور بری ہو جیسے ہم نے ذکر کیا اور وہ بروج جو بنی آدم کی صورتوں پر ہوتے ہیں۔ جوزاء، سنبلہ، میزان، قوس اور دلو ہیں۔
قسط نمبر 1