عملیات غفرانی
تحریر:سید محمود الحسن
قسط نمبر 2
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ ستمبر2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
اہم موضوعات جو اس مضمون میں زیر بحث آئیں گے
کشف قلوب
یا رحمن
یا رحیم
یا ملک
یا قدوس
یا سلام
یا مومن
یا عزیز
یا جبار
یا متکبر
یا خالق
یا باری
یا مصور
یا غفار
یا قھار
کشف قلوب
اگر کو ئی شخص یہ چاہے کہ عالم میں جو بات ہونے والی ہو اس کا مجھے علم ہو جایا کرے اسے چاہیے کہ ہر نماز کے بعدبصد خشوع ایک تسبیح بعد نماز تہجد یا اللہ ضرب کے ساتھ تنہائی میں یکسوئی حاصل کرتے ہوئے دل کو متوجہ ہمہ تن بنا کر روزانہ پڑھ لیا کرے۔ خدا کے فضل و کرم سے چند روز کے بعد کشف قلوب ہونے لگتا ہے۔ مثلاً کسی شخص نے کوئی بات زبان سے نکالی ، دل میں وہ بات آ گئی اور وہی بات ظہور میں آئے گی۔ اس کے خلا ف ہرگز نہ ہو گا۔ یا فلاں شخص ملازمت کی کوشش کر رہا ہے ۔ہو گا یا نہیں ، دیکھیں خود بخود آ جائے گا۔ اگر اس کی مداومت کر لی تو وہ درجہ حاصل ہو جائے گا جوپیروں کے پاس جانے سے ہوتا ہےکہ آپ پہنچے اور ان کے ذہن میں بات آگئی کہ یہ فلاں غرض کے واسطے آیا ہے۔ رفتہ رفتہ یہ نوبت انشاء اللہ پہنچے گی جو بات زبان سے پہنچے وہ ہو کر رہے گی ۔ اور زبان میں ایک ایسی خاصیت ہو جائے گی جس کا لکھنا کچھ مناسب نہیں معلوم ہوتا۔ اتنا خیال رکھئے کہ عجز و انکساری کو پیش نظر رکھیں۔ خواہش نفسانی اور تکبر و غرور کے حملے سے بچتے رہیں۔ جب مخلوق خدا کو فائدہ پہنچتا ہے۔ ہجوم ہوتا ہے ۔اس وقت زبان سے ایسے کلمات نہ کہ ڈالیں جو اللہ پاک کو برے معلوم ہوں۔ یہ ایک بڑا راز ہے جس پر آپ کو متنبہ کیا جاتا ہے۔ جو لوگ تحفہ پیش کریںخدا کا شکر بجا لاکر قبول فرماویں۔ اولیاء اللہ اور بزرگان دین کا ہمیشہ معمول اسم ذات کا رہا ہے اور اسی کی بدولت سب کچھ پایا ہے۔ رفتہ رفتہ بڑھاتے جائیں ۔ چند روز میں دنیاکی محبت زائل ہونے لگتی ہے۔
یا رحمن
اس کے اعداد (299) ہیں۔ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھنے سے خدا کی رحمت اور نعمتوں سے مالا مال ہو جائے۔ سبحان اللہ عجیب چیز ہے۔ جس قدر اس اسم کی تعریف کی جائے کم ہے۔ ٹھنڈا سم ہے۔
یا رحیم
اس کے اعداد(258) روزانہ اگر بعد نماز فجر پڑھتا رہے دنیا دوستی کا دم بھرے گی۔ اس کا ذاکر مستجاب الدعوات ہے۔ عجیب و غریب اسم ہے۔ ذرا پڑھ کر دیکھیے۔
یا ملک
اعداد اس کے (90) ہیں بعد نماز موافق اعداد پڑھ لیا کرے۔ عزت بڑی زبر دست نصیب ہو۔ اور نمول پیدا ہونا شروع ہو جائے ۔ کچھ روز پڑھنا چاہیے اور خلوص قلب کے ساتھ پھر لطف دیکھیے اس لیے کہ ہر اسم میں ایک خاص خاصیت ہے جس کا اظہار پڑھنے پر لازمی ہو گا۔
یا قدوس
(170) اعداد کا یہ اسم ہے۔ اس کا ذاکر دشمن سے محفوظ رہتا ہے۔ (319) مرتبہ پڑھ کر شیرینی پر دم کرکے کھلائے۔ مہربان ہو جائے۔ نفسانی خواہشات معدوم ہوں ۔ فرشتوں کا کلام ہے جو رات دن پڑھتے ہیں اور پروردگار کی پاکی بیان فرماتے ہیں۔ اس اسم کا پڑھنے والا بڑا نرم دل ہو جاتا ہے۔ عجیب اسم ہے۔
یا سلام
روزانہ (131) بار موافق اعداد کے پڑھنے والا ہر برائی سے محفوظ رہے گا۔ شیرینی پر (319) مرتبہ پڑھ کردم کر کے کھلانے سے محبت زیادہ ہو بشرطیکہ جائز محبت بوجہہ اللہ ہو۔ ورنہ کچھ نہیں ۔ نیت پر اعمال کا دارومدار ہے۔
یا مومن
روزانہ بعدہر نماز کے (136) بار موافق اعداد پڑھے۔ حاجت روائی ہو۔شر شیطان سے حفاظت ۔ ایک چلہ کی مداومت سے مخلوق مطیع ہو۔ ایک چلہ میں کامیابی نہ ہو۔ دوسرا چلہ کرے۔
یا مہیمن
اس اسم کے اعداد (145) ہیں۔ بعد نماز کے پڑھ لیا کریں۔ عام مخلوق جس کی رہائش میں اس کی سکونت ہے ۔ تمام راز معلوم ہو جایا کریں گے۔ لیکن یہ بات چند ماہ کی مداومت سے حاصل ہو گی۔ نیز دشمن کے مغلوب کرنے میں جادو بھر ااثر ہے۔ وضو کرناچاہیے اور اسم کو پڑھتا جائے پھر تماشہ دیکھے۔ کچھ روز کے معمول سے دشمن پانی ہو جائے گا۔
یا عزیز
(94) اعداد ہیں اس کا ذاکر محبوب اور نظروں میں پیارا ہو گا۔اور کسی کا محتاج نہ ہو۔ اللہ اکبر اس اسم کا پڑھنے والا نظروں میں شفیق و مکرم رہے گا۔ زبان تعریف سے قاصر ہے۔ خاص خاص فوائد اسموں کے دکھلائے گئے ہیں۔
یا جبار
(606) موافق اعداد کسی ایک وقت پڑھنے سے دشمن مقہور ہوتے ہے۔ اور جس پر نظر ڈالی جائے خوف طاری ہو جاتا ہے۔ اول آخر درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھنا ضروری ہے۔ (یہ اسم جلالی ہے)
یا متکبر
(662) اعداد پڑھنے سے ہر شخص پر کامیابی حاصل ہو ۔ لیکن یا جبار اور یا متکبر کو زیادہ نہ پڑھےورنہ غصہ بڑھ جائے گا۔ جلالی اسم ہے۔ ہر اسم اپنی تعداد میں پڑھنے سے کچھ لطف دکھلاتا ہے۔
یا خالق
(731) اس کے پڑھنے سے قلب اور چہرہ منور ہو جاتا ہے۔ اور اللہ تعالی مغفرت کے سامان فرماتا ہے۔ بے لوث ہو کر اس کی یاد کرے ۔ جب مزہ اسم کا آتا ہےبڑا خالق احکم الحاکمین دنیا کا پالنے والا رب ہے۔
یا باری
(313)طبیب ڈاکٹر کو اس کا پڑھنا بے حد مفید ہے۔ علاج موافق پڑتا ہے اور مریض شفاء پاتا ہے۔ اگر (3125) مرتبہ روزانہ چالیس یوم پڑھ کر زکوۃ ادا کردے۔ پھر کسی ٹھنڈے عطر پر 75 بار پڑھ کر دم کر کے لگائے۔ محبوب فریفتہ ہو جائے۔ جب اللہ پاک خود ذاکر پر محبوب ہو جاتا ہے۔ پھر بندہ کی کیا حقیقت ہے۔ ذرا اول کو قابو میں رکھ کر حسن پرستی چھوڑ کر کام کو انجام دے کامیاب ہو۔ جو لوگ اس اسماء حسنی کے فوائد سے بہرہ ور ہوئے ہیں ان کا دل چاہتاہے کہ یہ اسماء کیا چیز ہیں۔
یا مصور
(336)جو شخص وضو کرکے پیشانی پر انگلی شہادت والی سے یا مصور لکھ کے جس سے ملاقات کرے نظروں میں محبوب بنائے اور ورد بنائے ہر کام میں سہولت پیداہو۔ لکھ کر دیکھو اور تجربہ کرو اور اپنے کو پوشیدہ رکھو ۔ تعریف سے لوگوں کی خوش نہ ہو۔ خوف خدا دل میں رکھو۔ جب اس کا راز سمجھ میں آئے گا۔
یا غفار
(1281) دل میں کوئی بات ٹہرتی ہو تو اس اسم کو روزانہ شب میں 1281 مرتبہ پڑھنے اور چند روز تک پڑھتا رہے۔ اللہ تعالی دل کی بات ظاہر نہ ہونے دے گا۔ نہایت مجرب عمل ہےاور بڑے بڑے راز مثلاً فتوحات ربانی اور فیوض رحمانی کے دل میں پوشیدہ رکھ سکے گا۔
یا قہار
(306) اس اسم کو موافق اعداد پڑھنے ظالم پر بددعا کرنے سے تین ہفتہ کے اندر اندر ظالم ہلاک ہو گا۔ یا اپنے قصور کی معافی چاہے گا۔ معاف کر دے ورنہ ہلاکت جان کا اندیشہ ہے۔ آسان نسخہ سمجھ کر لوگ اس اسم سے کامیابی چاہتے ہیں۔ اپنے قصور پر نادم نہیں ہوتے کہ ہمار کیا قصور ہے اور بدلہ لینے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ اس لیے اگر صبر سے کام لیا اور پھر اس اسم کو پڑھا ۔ انشاء اللہ کامیاب ہو ں گے۔
قسط نمبر 3
عملیات غفرانی
تحریر:سید محمود الحسن
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ ستمبر2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
kashaf qaloob
ya Rehman
ya Raheem
ya malik
ya Quddoos
ya salam
ya momin
ya Aziz
ya Jabbar
ya mutaqabbir
ya khaaliq
ya baari
ya musawir
ya Ghafar
ya Qhar
Discover hearts
Or Rahman
Or Rahim
Or country
Or holy
Or hello
Or a believer
Or dear
Or tyrant
Or arrogant
Or the Creator
Or turn
Or painter
Or Ghaffar
Or anger