عملیات غفرانی
تحریر:سید محمود الحسن
قسط نمبر 7
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ اکتوبراور دسمبر2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
اہم موضوعات جو اس مضمون میں زیر بحث آئیں گے
بعد نماز عشاء غیبی امداد
بڑا برکت والا عمل
سحر خلائق
وسعت رزق
تیر بہدف عمل حاجات دینی و دنیاوی
ترقی تنخواہ کا سریع الاثر عمل
عشق اوک در دل معشوق پیدا میشود
اجابت دعا کا بے نظیر عمل
تسخیرمحبوب کا شرطیہ عمل
بعد نماز عشاء غیبی امداد
و من یتق اللہ یجعل لہ مخر جا و یرز قہ من حیث لا یحتسب۔ ومن یتو کل علی اللہ فھو حسبہ۔ ان اللہ بالغ امرہ قد جعل اللہ لکل شی قدرا(سورہ طلاق پہلا رکوع کلام پاک سے دیکھ کر یاد کر لو۔ پارہ قد سمع اللہ)۔
ترکیب: نماز عشاء سے فارغ ہو کر اس کو پڑھنا چاہیے ۔ دو رکعت نماز نفل اول سورہ فاتحہ پھر آیت شریف پچاس بار۔ دوسری رکعت بھی اسی طرح بعد سلام دعا مانگے۔
افزائش رزق کے لیے یہ عجیب چیز ہے ۔ روزانہ پڑھتا رہے اور شکر خدا بجا لائے۔ میری زبان تعریف سے قاصر ہے۔ اللہ پاک اس کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ اس کی تصدیقات کثرت سے آئیں۔
بڑا برکت والا عمل
لا الہ الا اللہ الملک الحق المبین۔ طریقہ پڑھنےکا ، روزانہ بعدنماز فجر اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف اور ایک سو ایک مرتبہ آیت مذکورہ ۔ رزق میں برکت اور فراخی ہو گی۔ غیب سے اللہ پاک مدد فرمائے گا۔
سحر خلائق
اللھم انی اسلک بنصرۃ الضعفاء و الخلق عجز وعن ذالک۔ اللھم سد لسان اعدای ولا تشمت بہ الا عداء و ظفرلی علی جمیع الاعداء قال موسی ماجتم بہ ان اللہ سیبطلہ۔ان اللہ لا یصلح عمل المفسدین۔ و یحق اللہ بکلمتہ ولو کرہ المجرمون و صلی اللہ تعالی علی خیر خلقہ محمد والہ و صحابہ اجمعین۔ برحمتک یا ارحم الرحمین۔ اس دعا کو روزانہ پانچ بار کسی وقت پڑھ لیا جائے۔ عام مخلوق اچھی نظر سے دیکھے گی۔ زبان بندی ، صحتیابی گفتگو اور خیر کی بات زبان سے نکلےگی۔
وسعت رزق
اللہ لطیف بعبادہ یرزق من یشاء و ھو القوی العزیز۔ کشائش رزق کے واسطے بڑا سریع تاثیر عمل ہے۔ اللہ تعالی با فراغت رزق عطا فرمایا اور خوب برکت ہوتی ہے۔ روزانہ کیس وقت مقررہ پر ایک تسبیح بعدنماز پڑھ لینا کافی ہے۔
فائدہ: پڑھ کر دیکھیے پردہ غیب سے اللہ تعالی کس قدر تعمتیں عطا فرماتا ہے۔ اس امر کو اچھی طرح ذہن نشین کر لیا جائے کہ عملیات کو با زائچہ اطفال نہ بنایا جائےکہ اس چودھویں صدی کی پود کلام پاک اور نماز سے کوسوں دور بھاگتی ہے۔ خاطر خواہ نتیجہ اس صورت میں نکلنا غیر ممکن ہے۔
پر تاثیر نقش برائے شفاء امراض
۸ | ۱ | ۶ |
۳ | ۵ | ۷ |
۴ | ۹ | ۲ |
یہ نقش پندرہ کا ہے۔ چالیس یوم تک روزانہ بعد نماز فجر اکتالیس بار اس نقش کو لکھا جائے اور روزانہ ایک تعویذ رکھ کر چالیس تعویذ آرد گندم میں گولی بنا کر دریا میں روزانہ ڈال دیا کرے چالیس دن اکتالیس نقش ڈالے جائیں۔ اس لیے کہ روزانہ ایک نقش بچتا رہےگا۔ یہ زکوۃ اس عمل کی ہو گئی۔ اب روزانہ پانچ تعویذ لکھ کر تالاب یا دریا میں ڈالتا رہے تا کہ عمل سریع الاثررہے۔ جس مرض میں آپ لکھ کر دیں گے صحت ہو گی۔بڑی بے نظیر چیز ہے۔ شفاء یابی مرض کے واسطے ایک بزرگ صرف اسی تعویذ سے کام لیتے تھےاور میرے شاہدرہ میں اس سے بہتر تعویذ نہیں آیا۔ اطباء کو چاہیے کہ وہ اس نقش سے کام لیں۔ خواہ گھول کر پلائیں یا بازو پر باندھیں۔
تیر بہدف عمل حاجات دینی و دنیاوی
روزانہ ایک بار صبح ایک بار شام سورہ یسین شریف پڑھ لیا کریں۔ تمام آفات سے حفاظت رہے گی اور فراخی رزق ہو گی ۔ ہر کام بخیر و خوبی پورا ہو گا۔ تمام لوگ ہمیشہ خوش رہیں گے۔ نیز کوئی شخص نقصان نہ پہنچا سکے گا۔ جو دعا مانگے گا قبول ہو گی۔
خوب یا د رکھئے کہ کلام پاک کا قلب سورہ یسین شریف ہے ۔ مصنف کا معمول ایک وقت کا ہے اور بہت فائدہ اس کے پڑھنے سے پہنچ رہا ہے۔ آپ کو اس کے پڑھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
عشق اوک در دل معشوق پیدا میشود
اس قاعدہ کو پیش نظر رکھ کر ایسی تدبیر آسان پیدا کریں جس سے مطلوب فریفتہ محبت بن جائے۔
قلب کی تسخیر کے لیے نظر سے بہتر دنیا میںکوئی چیز نہیں دوسرےاس سے اپنی محبت کا اظہار ایسے پرایہ سے کرنا جس سے یہ علم ہوکہ درحقیقت یہ مجھ سے خلوص رکھتا ہے۔ اس کے بعد سلام کا درجہ ہے۔ جب ملاقات ہو چند روزنہ گذریں گے کہ باہمی الفت ہو جائے گا۔ تحفہ تحائف بھیجنا بھی ازویاوالفت میں کمال رکھتا ہے۔
ترقی تنخواہ کا سریع الاثر عمل
بروز جمعہ بعد نماز عصر آیت الکرسی شریف (۳۱۳)بار پڑھ کر دعا مانگ لے ۔ انشا ءا للہ بہت جلد ترقی ہو گی۔ اگر بہت جلدی چاہتا ہے تو دوسرے جمعہ کو پھر اسی طرح پڑھے اور تیسرے جمعہ پھر پڑھے ۔ کامیاب ہو گا۔
فائدہ: چند اشخاص بحمد اللہ اس عمل کی برکت سے کامیاب ہو گئے۔ ایک بزرگ کا عطیہ ہے۔ اگر کامیابی نہ ہو تو پھر شرف قمر میں شروع کریں ۔ اب تو سینکڑوں حضرات اس کی بدولت باروزگار بن گئے۔
اجابت دعا کا بے نظیر عمل
ہر نمازکے بعد جب فارغ ہوجائیں یعنی سنتیں نوافل پڑھ کر سجدے میں جا کر عاجزی کے ساتھ اپنے پروردگار سے دعا مانگیں۔ اللہ تعالی قبول فرمائے گا۔
ہدایت: استقلال سے کام لینا چاہیے۔ جو شخص دربار خدا وندی میں پانچ وقت حاضر ہوتا ہے۔ اللہ تعالی خود اس کو مقرب بنا لیتا ہے۔ اللہ تعالی خود فرماتا ہے (وکان الانسان عجولا) انسان بہت جلد باز ہے۔ دعا مانگتے ہوئے کئی دن ہو گئے ہیں اور قبول نہیںہوئی۔ کیا بات ہے؟اس شیطانی وسوسہ میں ہرگز نہ پڑیں اور اپنا کام ہرگز نہ چھوڑیں۔
تسخیرمحبوب کا شرطیہ عمل
ہاتھ پساروں مکھ ملوں کاچی مچھلی کھاؤں
آٹھ پہر چونسٹھ گھڑی جگت منھ کر جاؤں
پانچ قسم کی مٹھائی اور نصف گز سرخ کپڑا اور عطر اور قدرے شل اور پان چھالیہ، الائچی ، لانگ تھوڑی تھوڑی رکھ کر کر لوبان کی دھونی سلگا کر ایک سو ایک بار ایک ایک پرچہ پر اوپر کا شعر لکھا جائے اور پھر پرچہ کی پشت پر طالب و مطلوب کانام معہ والدین لکھا جائے(بارہ بجے تنہائی میں بیٹھ کر رات کو لکھنا چاہیے) اور ایک سو ایک بار بلا طالب و مطلوب کےناموں کے، اس کو پڑھ لیا جائے۔ مطلب یہ ہے کہ اس شعر کو اچھی طرح سے بااطمینان پڑھ لیں ۔ یہ عمل پورا ہو گیا۔ (بارہ بجے شب کو لکھیں اور پھر پڑھیں۔
اب مٹھائی معہ دیگر سامان کپڑے میں باندھے معہ عطر چھا لیہ لونگ وغیرہ وغیرہ تالاب میں ڈالے اور چلا آئے۔ کوئی قید نہیں ہےکہ اسی وقت ڈال آئے۔ موقع نہ ہو صبح ڈال آئے۔ اب یہ عمل ایک سال تک کام دے گا۔
ترکیب: طالب و مطلوب کا جو نام لکھا جائے گااس میں خواہ جس پر فریفتہ ہو اس کا نام وغیرہ لکھا جائے۔ (طالب مع والدہ مطلوب مع والدہ)۔
اشارہ: یا جس کا جی چاہے نام لکھ دیں۔ فلاں بنت فلاں محض تکمیل عمل کے واسطے کیا جاتا ہےشبہ میں نہ پڑیں۔
طریقہ:عطر پر یا الائچی پر یاپان پر یا مٹھائی پر سات مرتبہ اس شعر کا معہ فلاں بن فلاں علی حب فلاں بن فلاں پڑھ کر کے کھلا دے یا لگائے مسخر ہو جائے گا۔
قسط نمبر 8
عملیات غفرانی
تحریر:سید محمود الحسن
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ اکتوبراور دسمبر2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
baad namaz esha ghaibi imdaad
bara barket wala amal
sehar Khalaique
wusat rizaq
teer بہدف amal hajat deeni o dunyawi
taraqqi thankhowa ka Saree al-asar amal
ishhq oak dar dil mashooq peda میشود
ajabat dua ka be nazeer amal
تسخیرمحبوب ka shartiya amal
Unseen help after Isha prayers
Great blessing
سحر خلائق
Expansion of sustenance
Arrows for the purpose of worldly and worldly needs
Quick effect of salary increase
Love is born in the heart of the beloved
Unparalleled practice of ajabat dua
The conditional action of conquering the beloved