عملیات غفرانی
تحریر:سید محمود الحسن
قسط نمبر 6
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ اکتوبراور دسمبر2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
اہم موضوعات جو اس مضمون میں زیر بحث آئیں گے
یا نافع، یا نور، یا بادی، یا بدیع، یا باقی، یا وارث، یا رشید، یا صبور
مشرف بہ زیارت بزرگان دین
کسی مقدمہ میں ماخوذ ہو جانا
سورہ یسین شریف
فریفتگی محبت
دست غیب یا امداد خداوندی
یا نافع
(201) بیمار اگر پڑھے تو شفاء پائےاور کثرت سے پڑھنے والاجس مریض پر ہاتھ پھیرے گا اور پھونک دے گا شفاء ہو گی۔
یا نور
(256) ٹھنڈا اسم ہے۔ عجیب و غریب ہے۔ اس کے ذاکر کا قلب منور چہرہ چمکتا ہو ۔ جلال اور بھولا پن عجیبیہ کا ظہور ہوتا ہے۔
یا ہادی
(20) اگر راستہ بھول گیا ہے اس کو پڑھنا شروع کرے انشا ءاللہ اس کادل گواہی دے گا کہ یہ راستہ صحیح ہے ورنہ کوئی شخص بتلا دے گا۔
یا بدیع
(86) یا نور اور یا بدیع دونوں کو روزانہ (342) مرتبہ صبح و شام پڑھتا رہے تو اندھیرے میں روشنی کا کام دے اور اگر نماز کے بعد پڑھتا رہے خدا جانے کیا کیا اسرارغیبی اور حکمت کے اسرار زبان سے بے ساختہ نکلیں گےجس کا سمجھنا مشکل ہے۔
یا باقی
(113) روزانہ پڑھے تمام عمل اس کے قبول ہوں اور کسی سے انشاءاللہ اس کو رنج نہ پہنچے گا۔
یا وارث
(707) موافق اعداد پڑھے انشا ء اللہ اللہ حفاظت اس کی غیب سے ہو اور کوئی چیز گزند نہ پہنچا سکے ۔
یا رشید
(514) اس کے ذاکر سے مخلوق بلا مشورہ اس کے کوئی کام نہ کرے اور ہربات کا علم ہو جایا کرے۔
یا صبور
ٍ(290) اس اسم کے ذکر کرنے سے تحمل برداشت ، سوچ سمجھ اور اچھے خیالات کا اظہار ، صبر و ضبط پیدا ہو جائے۔
فائدہ: خدا کا شکر ہے کہ اسما ء الحسنی کے خواص ختم ہو گئے ان اسماء جلالیہ و جمالیہ میں تعداد وغیرہ سب بغرض آسانی درج کردی گئی ہیں۔ بزرگان دین کی اجازت اسی طرح پر ہے۔ اسماء الحسنی کے درج کرنے سے ان لوگوں کو خاص طریقہ سے فائدہ پہنچے گا جو زیادہ طویل آیات پڑھنے سے گھبراتے ہیں۔ ان اسماء کی مداومت سے عجیب و غریب لطف آتا ہے۔ ہر اسم کو بصد شوق پڑھے اور اس کے نتیجے پر غور کرئیے۔نیز جس مصیبت اور پریشانی میں مبتلا ہوں اپنے حسب حال اسم تجویز کر کے پڑھنا شروع کردیں۔ انشاء اللہ مقصد بر آئے گااور تمام تکالیف مبدل بہ راحت ہو جائیں گی۔ مخصوص فوائداسم کے سامنے درج کیے گئے ہیںورنہ ہر اسم کے سینکڑوں فوائد ہیں پڑھنے پر معلوم ہوں گے۔ مفصل اور شرح ہر اسم کے خواص و فوائد نورالانواراور حسن یوسف میںموجود ہیں۔
مشرف بہ زیارت بزرگان دین
روزانہ جبکہ سونے کا وقت ہو اپنی تمام ضروریات سے فارغ ہو کر سونے کے واسطے جائیں اس وقت ایک تسبیح سورۃ اخلاص کی اور ایک تسبیح سبحان اللہ و بحمدہ کی لیٹے لیٹے پڑھ کر سو جائیںاور پھر کسی سے بات چیت نہ کریں۔ اس کا بہت خیال رہے۔ اگر بات چیت کی ضرورت پڑ جائے ہرگز نہ بولیں اور گھر میں کہہ دیں کہ میں بول نہیں سکتا۔ ہاں اگر خدانخواستہ کوئی ایسی ضرورت پیش آ جائے جو خطرہ کی ہو مضائقہ نہیں ۔ روزانہ انشاءا للہ مشرف بہ زیارت بزرگان دین ہوں گےاور بڑے سے بڑے لطف سے بہرہ اندوز ہوں گے۔ عرصہ تک میرا معمول رہاہے۔ عام اجازت کے ساتھ یہ شاہ محمد اشرف صاحب مرحوم بھوپالی کا بیش بہا تحفہ ہے۔
کسی مقدمہ میں ماخوذ ہو جانا
یا رحمن کل شیء و وارتہ و راحمہ یا رحمان۔ خدانخواستہ کیس مقدمہ میں ماخوذ ہو جائے موقع ہو تو خود پڑھ لےاور اگر خود مجبور ہے اپنے ماں باپ بھائی یا عزیز و اقارب سے پڑھوالے۔ انشا ءا للہ بلا اخذ جواب بری ہو گا۔روزانہ بعد نماز عشاء یا بعد نماز فجر بارہ سو(1200) مرتبہ پڑھنا چاہیے۔ دو ہفتہ نہ گذریں گے کہ خود بخود انشا ء اللہ چھوٹ جائے گا۔ تدابیر ضروریہ یہی عمل میں لاتا رہے۔ دنیا عالم اسباب ہے۔
فائدہ:سرقہ میں اور بعض تغلب میں اور بعض فوجداری میں ماخوذ ہوئے۔ اللہ تعالی نے بری کر دیا۔
سورہ یسین شریف
جو شخص روزانہ سورہ یسین شریف کو اپنا اس طرح ورد بنا لے کہ ایک مرتبہ قبل نماز فجر اور پھر ایک بار بعد نماز فجر، اسی طرح ہر نماز سے قبل اور بعد ایک ایک بار، یہ دس بار ہوئےگویا دس مرتبہ اس نے روزانہ پڑھی۔ اگر نہ ہو سکے تو صبح کو سات بار اور شام کو تین بار پڑھیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گا۔ مزاج میں استقلال اور لاپرواہی پیدا ہو جائے گی۔ روزانہ خرچ کا انتظام خوبخود ہو گا۔ نہ یہ حاجت رہے گی کہ کل کیا ہو گا۔ حتی کی شادی بیاہ اور تمام ضرورتیں خود بخود پوری ہوتی چلی جائیں گی۔افسران خوش رہیں گے ۔ ہر بات اور مشورہ کو مخلوق صحیح مانے گی اور اس پر عمل درآمد کر ے گی۔ کتنی قلیل المعاشی ہوغیب سے سامان ہوتا رہے گا۔ اگر صاحب اولاد ہے سب اچھی حالت میں رہیں گےاور ہمیشہ خواب میں اپنے والدین کو اچھی حالت میں دیکھے گا۔ چہرہ پر جلا ل رہے گااور ہر شخص قدرومنزلت کرے گا۔ جس مریض پر ایک مرتبہ پڑھ کر دم کرے گا شفاء حاصل ہو گی۔ اللہ پاک نے عجیب و غریب صفات اس صورہ میں مخفی رکھی ہیں جس قدر تعداد اس کی بڑھتی جائے گی اس قدر فائدہ مترتب ہوتا جائے گا۔ نہایت خلوص کے ساتھ روزانہ پڑھتے جائیں۔
فریفتگی محبت
والقیت علیک محبۃ منی۔ یہ عمل نہایت سریع الاثر ہے اور بارہا اس کی آزمائش ہوئی۔ غضب کا تیر بہدف ثابت ہوا ہے۔طریقہ اس کا پڑھنے کا یہ ہے کہ طالب و مطلوب کا نام معہ والدہ کے ملا کر پڑھنا چاہیے۔
مثال: والقیت علیک محبۃ منی مریم بن خولہ علی حب محمد علی بنت سعیدہ اس طرح پڑھنا چاہیے اور روزانہ ایک وقت مقرر کر کے پانچ صد (500) بار اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں۔ وقت کے خلاف نہ ہو۔ اکیس دن تک پڑھنا چاہیے۔ تین ہفتہ کے اندر انشا ء اللہ مطلوب مسخر ہو جائے گا۔ اور ایسا مسخر ہوگاکہ جا ن دے گا۔ طالب کتنی ہی لاپر واہی برتے لیکن مطلوب اپنے طرز عمل نہ بدلے گا۔ناجائز ارتکاب نہ کرے ورنہ بجائے فائدہ کے نقصان ہو گا۔ اگر شادی کرنا منظور ہے جو خلاف ہو اس کے لیے پڑھ لیں خود بخود رضا مند ہو جائے گا۔ روزانہ بعد طلوع آفتاب ایک گھنٹہ کے اندر پڑھنا چاہیے۔
دست غیب یا امداد خداوندی
یہ عمل بقید ترک حیوانات بعد نماز تہجد ماہ ثابت عروج ماہ اول نو چندی جمعرات سے روزانہ چالیس دن تک گوشہ تنہائی میں خواہ مکان خواہ مسجد میں ایک مقام خاص کر کے پڑھنا چاہیے ۔ نہ اس مقام پر کوئی شخص جائے۔ نہ اس کا کسی کو علم اور نہ گھر والوں کو اس کا علم کرایا جائے۔ روزانہ کی آمد روزانہ خرچ کر دی جائے۔
وہ عمل یہ ہے:یا حی یا قیوم اسغیث برحمتک یا ارحما الرحمین
اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پھر چودہ تسبیح آیت شریف بعد ختم دعا مانگے۔اگر بقید ترک حیوانات پڑھنا منظور نہیں ہے تو بعد نماز عشاء پانچ سو مرتبہ روزانہ پڑھتا رہے۔
بقید ترک حیوانات پڑھنے سے روزانہ اکتالیسویں دن سےزیریں مصلے آمد شروع ہوگی۔ لیکن جب تک عمل قبضہ میں رکھنا منظور ہو روزانہ پانچ سو مرتبہ پڑھناہو گا۔ اب کوئی وقت اور جگہ کی تخصیص نہیں ہے ۔ بعد نماز عشاء معمول رکھے۔
قسط نمبر 7
عملیات غفرانی
تحریر:سید محمود الحسن
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ اکتوبراور دسمبر2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
ya nafea, ya noor, ya baadi, ya Badee , ya baqi, ya waris, ya rasheed, ya Saboor
Musharraf bah ziyarat buzurgaan deen
kisi muqadma mein makhoz ho jana
surah yaseen shareef
فریفتگی mohabbat
dast ghaib ya imdaad khuda wandi
Or beneficial, or light, or badi, or innovative, or remaining, or heir, or Rashid, or patient
Musharraf visits religious leaders
Getting involved in a case
سورہ یسین شریف
Fascinating love
The hand of the unseen or the help of God
قسط نمبر 6