عملیات غفرانی
تحریر:سید محمود الحسن
قسط نمبر 3
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ ستمبر2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
اہم موضوعات جو اس مضمون میں زیر بحث آئیں گے
یاوہاب
یا رزاق
یا فتاح
یا علیم
یا قابض
یا باسط
یا خافض
یا رافع
یا معز
یا مذل
یا سمیع
یا بصیر
یا حکم
یا عدل
یا لطیف
یا خبیر
یا حلیم
یا عظیم
یا غفور
یا شکور
یا علی
یا کبیر
یا حفیظ
یا مقیت
یاوہاب
(14) جس گھر میں فاقہ ہوتا ہو۔ سامان بظاہر نہ ہو روزانہ ایک سو مرتبہ صبح کی نماز کے بعد سجدہ میں سر رکھ کر پڑھے۔ اللہ تعالی غیب سے سامان کرے گا۔ اور اگر سجدہ میں جا کر بعد ہر نمازچودہ بار پڑھے فقر فاقہ سے نجات ملے اور مخلوق سے لاپرواہ ہو جائے۔ اور کثرت سے پڑھے بخدا غیب سے فتوحات ہوں ۔ بڑا زبردست اسم ہے۔ بعد نماز تہجد پڑھنا چاہیے۔ پانچ ہزار تک روزانہ معمول بنا لے۔
یا رزاق
(308) مرتبہ روزانہ پڑھنے سے صبح و شام رزق میں فراخی ہو لیکن ہر نماز کے بعد پڑھتا جائے۔ چند روز کی مداومت سے خاطر خواہ نتیجہ نکلے۔ خرانہ نہیں آتابلکہ برکت ہر شے میں ہوتی ہے۔ کیونکہ رزق دینے والا وہی رازق مطلق ہے۔
یا فتاح
(889) اس اسم کو موافق اعداد کسی وقت معینہ پر پڑھے قلب مثل آئینہ کےچمکے، صفائی باطن حا صل ہو۔ بعد نماز تہجد روزانہ کثرت سے پڑھنے سے بڑی زبردست فتوحات حاصل ہوتی ہیں۔ مفلس اور نادار اس اسم کی بدولت اپنے پروردگار کے راز پر مطلع ہو جاتے ہیں۔ کرنا شرط ہے۔ استقلال بڑ ی چیز ہے۔ نتیجہ پر غور نہ کرو۔ پڑھتے جاؤ پھر اس اسم کے عجیب و غریب لطف دیکھو۔ غیب سے کس طرح سامان پروردگار کرتا ہے۔ دونوں اسم ملا کر پڑھو۔
یاعلیم
(150)موافق اعداد پڑھنے سے کشف قلوب پیدا ہوتا ہے۔ اور نامعلوم باتوں کا اظہار ہوتا ہے۔ چند روز میں شان بزرگی پیدا ہوجاتی ہے۔
یا قابض
(903) بار وزانہ ہر نماز کے بعد موافق اعدادملا کر روزانہ ایک وقت مقررہ پر پڑھے ۔ انشا ء اللہ پورا اثر ظاہر ہو لیکن سوچ سمجھ کر کرے ۔ غصہ حرام ہے۔ بعدمیں پھر افسوس ہوتا ہے۔ دشمن کے اعداد نکال کر دونوں کو ملا کر پڑھے ایک چلہ تک اگر کامیابی نہ ہو تو دوسرے ماہ میں شروع کرے کامیاب ہو۔
یا باسط
ٍ (72) بار روزانہ ہر نماز کے بعد موافق اعداد اول و آخر سہہ بار درود شریف پڑھ کر دعا مانگے۔ قرض سے خلاصی پائے گا۔ نیز تدابیر ضروریہ عمل میں لانا چاہیے۔ تا کی آسانی سے نجات ہو اور قرضداروں کے واسطے محبوب بنانے والا عمل پڑھے تا کہ وہ زیادہ سختی نہ کریں اور اگر اپنے نام کے اعداد نکال کر وقت خفتن اول آخر پانچ پانچ بار درود شریف پڑھ کر سینہ پر دم کرکے بعد دعا کے سو جائے۔ خلق خدا کی توجہ مبذول ہو ۔ اگر دوکاندار ہے دوکان بارونق ہو جائے۔
یا خافض
(1401) موافق اعداد روزانہ پڑھنے سے دشمن پر فتح حا صل ہو گی لیکن کچھ عرصہ تک پڑھتا رہے اور نام لے کر آخر میں دعا مانگ لیا کرے۔ بعد ہر نماز کے اس کا پڑھنا اچھا ہے۔
یا رافع
(351) موافق اعداد اس اسم کو پڑھنے سے تونگر ہو اور فتوحات حا صل ہوں ۔ بلندی مرتبہ کے لیے یہ اسم بڑا سریع الاثر ہے۔
یا معز
(117)اس اسم کا موافق پڑھنے والا مخلوق سے نہیں ڈرتا اور تمام مخلوق میں با عزت رہتا ہے۔ سبحان اللہ کیا فوائد والا اسم ہے۔
یا مذل
(707) روزانہ اس اسم کا ذکر کرنے والا دشمن کو ذلیل کرتا ہے۔ سجدے میں جا کر دعا مانگے۔ مخالفت سے دشمن باز آجائے۔
یا سمیع
(180) روزانہ بعد نماز اس کو پڑھتا رہے۔ ذاکر بن جائے جو دعا مانگے قبول ہو۔ یوں سمجھ لو کہ جو اس کو پڑھے گا اسے پروردگار جو کچھ سنائے گا وہ سنے گا۔ اور قبول کرنا اس کے اختیا ر میں ہے ۔ بس ہمارا کام سننا اور اس کا کام قبول کرنا ہے۔
یا بصیر
(302) اس کے ذاکر پر اللہ تعالی پوشیدہ امور دکھلاتا ہے۔ بڑا زبردست اسم ہے۔ اور ایک عرصہ تک ترک حیوانات جلالی و جمالی پڑھتے رہنے سے بہت سے خفیہ رازوں پر مطلع ہوتا ہے۔
یا حکم
(68) حاکم اگر پڑھے مخلوق میں سرداری پاوے۔ باطن اچھا ہو اور پرہیزگار بن جائے۔ بد باطنی دور ہو۔
یا عدل
(104) ظالم پر پڑھ کر بد دعا کرے فوراً وہ گرفتار بلا ہو گا۔ منصف حاکم چاہے ہمیشہ عدل کرتا رہے۔ ظالم کے ظلم سے پناہ مانگنے والا ہو۔ اس وقت یہ بہت تیز کام کرتا ہے۔
یا لطیف
(129)یہ اسم سریع الاجابت ہے ۔ اس کا ذاکر چھٹکارا حاصل کرے۔ بچوں کی شادیاں کرنا ہوں کثرت سے پڑھے ۔ خود بخود انتظام ہو جائے۔ اور اگر (1664) بار پڑھے جو دعا مانگے قبول ہو۔ (133) بار روزانہ پڑھنے سےرزق میں وسعت ہو۔ تمام کام لطف سے پورے ہوں ۔ باریک باتوں کو پورا کرنے والا۔ لطف و محبت پیدا کرنے والابڑا زبردست اسم ہے۔ اس کے پڑھنے سے عجیب وغریب مشاہدات ہوں گے کہ کیا چیز ہے۔ ہمزاد کو بھی اسی اسم سے مسخر کرتے ہیں تاج خوش خیال دیکھو۔
یا خبیر
(812) موافق اعداد پڑھنےسے اس مسکن کے لوگ ہمیشہ خبر گیری لیتے ہیں بشرطیکہ کثرت سے پڑھے ۔ تمام راز خلق اللہ ظاہر ہوں۔
یا حلیم
(88) اگر حاکم کے غصہ کرنے کے وقت اس کو پڑھے غصہ دفع ہو۔ اعداد کے موافق تا فیصلہ حکم پڑھتا رہے۔ سزا یا جرمانہ بہت کم ہو ۔ عمدہ نتیجہ اسی وقت نکلتاہے جب درد بھرے دل سے پڑھے۔
یا عظیم
(1020) موافق اعداد مداومت کرنے والا مخلوق میں عزیز اور مکرم رہے گااور اس کی برُائیاںخلق سے پوشیدہ رہیں گی۔ بڑا عظمت والا اسم ہے۔ جسم میںحرارت بڑھاتا ہے۔ (ٰاسم جلالی ہے)
یا غفور
(1286) موافق اعداد صبح یا شام ایک بار پڑھ کر قلب میں جلا اور مرض سے شفا ہو۔ نرمی، دلجوئی اوررحم کے آثار قلب میں پیدا ہوں۔
یا شکور
(526) اس کا ذاکر ہمیشہ نیک کام کرتا ، نیک مشورہ دیتا اور اس سے نیک کام ہوتے رہتے ہیں اور شکر بجا لاتا ہے۔
یا علی
(110) اس نام کا ذاکر کبھی برائی نہیں دیکھتا ، نہ مخلوق کی نظروں میں ذلیل و خوار ہوتا ہے۔ اکثر حضرات نے اس اسم کو اپنا معمول بنایا اور بہت فائد اٹھایا ہے۔
یا کبیر
(232) موافق اس اسم کے اعداد پرروزانہ پڑھتا رہے ۔ تھوڑے روز نہ گزریں گے کہ عالی مرتبہ با وقار ہو۔ سب مہم سرہوں۔ دنیا حقیر نظر آئے۔
یا حفیظ
(998) موافق اعداد پڑھنے سے دل کا حال ظاہر ہو۔ ہر طرح حفاظت رہے۔ ہر آفت سے محفوظ رہے ۔ دشمن چاہے ایڑی چوٹی کا زور لگائے لیکن بال بیکا نہ کر سکے۔ موافق اعداد نہ پڑھ سکے تو ایک تسبیح روزانہ بعد ہر نماز پڑھ لیا کرے۔
یا مقیت
(550) موافق اعداد ذکر کرنے سے بھوک نہ لگے۔ صالحین اور بزرگان دین کا یہ ورد ہےاور بہت سریع الاجابت ہے۔
قسط نمبر 4
عملیات غفرانی
تحریر:سید محمود الحسن
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ ستمبر2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
ya wahab
ya Razzaq
ya Fatah
ya Aleem
ya qaabiz
ya Basit
ya Khafid
ya Rifie
ya Mueez
ya muzil
ya Sami
ya Baseer
ya hukum
ya Adal
ya lateef
ya khaibar
ya Haleem
ya azeem
ya ghafoor
ya shkor
ya Ali
ya kabeer
ya Hafeez
ya Muqeet
Yahoob
Or Razzaq
Or victory
Or Aleem
Or occupant
Or Basit
Or disgusting
Or Rafi
Or honorable
Or mad
Or Sami
Or Basir
Or order
Or justice
Or subtle
Or expert
Or mild
Or great
Or Ghafoor
Or thank you
Or Ali
Or Kabir
Or Hafiz