عملیات غفرانی
تحریر:سید محمود الحسن
قسط نمبر 1
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ ستمبر2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
اہم موضوعات جو اس مضمون میں زیر بحث آئیں گے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
برائے ترقی تنخواہ
حاجت روائی
حفاظت شیطان
ظالم کے دل میں ہیبت
امیر کبیر ہو جانا
ذریعہ خواب اسرارمنکشف ہو جانا
مخلوق کی نظر میں وقار
تسخیر نظر
صفات اسما ءالحسنی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم اس کی تعریف لکھنا بیکار ہے۔ اس لیے کہ یہ کلام پاک کی کنجی ہے۔ابتدا کلام پاک کی اس سے شروع ہوتی ہے اورکام کا انجام بخیر و خوبی پورا ہوتاہے۔ مثال کے طور پر حرف اس قدر لکھ دینا کافی ہے کہ حضرت سلیمان نبینا علیہ الصلاۃ والسلام نے بلقیس کا تخت حاضر ہونے سے پہلے حاضر کرنے کا اجنہ کو حکم دیا تھا۔ فوراً ایک جن نے وعدہ فرمایا اور بلقیس کے حاضر ہونے سےقبل تخت لا حاضر کیا۔ جس کو وہ خود محفوظ کر کے آئی تھی۔ قصہ طویل ہے۔ وہ یہی بسم اللہ الرحمن الرحیم اسم شریف تھا اب اس کے فوائد سنیے۔
برائے ترقی تنخواہ
روزانہ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح بسم اللہ الرحمن الرحیم کی پڑھ لیا کیجیے۔ انشاء اللہ بہت جلد اضافہ ہو جائے گا۔ اور جو مقصد ِ دلی ہو گا پورا ہو گا۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم اس طرح پڑھنا چاہیے۔
فائدہ: یہ عمل حضرت قطب الاقطاب مسجد بی بی صاحبہ فرخ آباد کا عطیہ اور اجازت ہے ۔ خلوص دل سے پڑھنا چاہیے۔ اور عجز و انکساری کے ساتھ رب العزت سے دعا مانگنا چاہیے قبول ہو گی۔
حاجت روائی
روزانہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کو (786)مرتبہ پڑھئے ایک ہفتہ نہ گزرے گا حاجت پر وردگار عالم پوری کرے گا۔ لاجواب چیز ہے۔
حفاظت شیطان
سوتے وقت اکیس بار پڑھ کر سورہے۔ پھر کسی سے بات چیت نہ کرے ۔ شب بھر شیطان سے محفوظ رہے۔ لاکھوں بار کا تجربہ ہے۔
ظالم کے دل میں ہیبت
کسی ظالم کے سامنے پچاس مرتبہ پڑھنے سے اس کے دل میں ہیبت اور خوف پیدا ہو اور اس کے شر سے محفوظ رہے گا۔
امیر کبیر ہو جانا
وقت طلوع آفتاب اول تین صد بار درود شریف پڑھےاور پھر بسم اللہ الرحمن الرحیم تین صد بار پڑھے اور روزانہ اس کو برابر بلا ناغہ پڑھتا رہے۔ ایک سال کے اندر اندر انشاء اللہ امیر کبیر ہو جائیں گے۔
ھدایت: اگر غسل کی حاجت پیش آ جائے قبل طلوع آفتاب غسل کر لینا ضروری ہے ورنہ اثرات زائل ہو جائیں گے۔
ذریعہ خواب اسرارمنکشف ہو جانا
بعد نماز فجر روزانہ ایک چلہ تک یہ پابندی وقت ڈھائی ہزار مرتبہ روزانہ پڑھے۔ جو بات دنیا میں ہونے والی ہو گی قبل از وقت معلوم ہو جائے گی۔ یعنی اس بات کا علم خواب کے ذریعے سے ہو جایا کرے گا۔ نیز عجیب عجیب باتیں انکشاف میں آئیں گی جس کا اظہار مناسب نہیں۔
مخلوق کی نظر میں وقار
625مرتبہ وقت طلوع آفتاب یا بعد نماز سیاہی قلم کاغذ پاک پر لکھ کر تعویذ بناکر ٹوپی میں رکھ لیں۔ بڑی عزت ہو گی۔ لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا ہو گا۔ نیز کوئی شخص نقصان نہ پہنچا سکے گا۔ اکثر فقرات اس کے فوائد کی تعریف میں انتہائی رطب النسان ہیں۔
تسخیر نظر
روزانہ چالیس روزتک طلوع آفتاب کے وقت نظر جماکر سورج کے سامنے آنکھ قائم رکھ کر یک صد بار بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں۔ آنکھ میں بجلی کی طاقت پیدا ہو جائے گی۔ جس شخص پر نظر ڈالے گا اور بسم اللہ الرحمن الرحیم چند بار پڑھے گا اور دل میں یہ خیال کرے گا کہ فلاں شخص میری طرف چلا آئے وہ شخص چند منٹ کے واسطے آ کر بیٹھ جائے گا۔ پھر روزانہ معمول بنا لیںکسی ایک وقت مقررہ پر یک صد بار روزانہ قبل نماز ظہر یا بعد نماز عشاء پڑھتے رہیں۔ اب سورج پر پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہزارہا تصدیقات اس کی آئی ہیں۔
فائدہ: بسم اللہ الرحمن الرحیم میں اسم اعظم مخفی ہے۔ صدقہ دل سے پڑھنے ولا کسی کا محتا ج نہیں رہتا۔ ہر مرض کی دوا اورہر مرض کی شفا ہے۔ جو کام مقصود ہو پاک ہو ، نیت میں خلوص اور درد ہوتا کہ مراد جلد پوری ہو۔
صفات اسما ءالحسنی
اللہ
اس اسم کے اعداد (66) ہیں ۔اس اسم جلالی کی جس قدر تعریف کی جائے کم ہے۔ یہ اسم احص الاسماء ہے۔ اس اسم کے ذکر کرنے والے کو کوئی نظر بھر کر دیکھ نہیں سکتا۔ جملہ امراض کا واقع ہے ۔ اس کا ذاکر شاغل کمال بزرگی حا صل کرتا ہے۔ اور ہمیشہ خوش رہتا ہے۔ ہر اسم کے اول و آخر گیارہ بار درود شریف پڑھنا چاہیے۔ روزانہ اعداد کے موافق پڑھا جائے۔ ہر فرض نماز کے بعد خلوص قلب میں نور پیدا ہونے کی صلاحیت ہو جائے۔ اور اگر ایک ہزار مرتبہ روزانہ کسی وقت مقررہ پر مداومت کرے تو انشاء اللہ کمال صاحب یقین ہو جائےاور طبیعت میں یکسوئی ، فکر سے نجات ملے۔ قلب ہر وقت خوش رہے اور جوفکر انسان کو کھانے پینے کی پریشان کرتی ہےاس سے بے پرواہ ہو جائے۔ سوداگر ہے پورا فائدہ اٹھائےنیز قلب کدورت سے صاف ہو جائے ۔ مخلوق اچھی نظر سے دیکھے۔ پھر تھوڑا تھوڑا روزانہ پڑھتا جائے۔ جس قدر ہو سکے اور روزانہ پچیس 25ہزار تک پہنچا وے انشاء اللہ تمام دنیا کی حا جات پوری ہوں گی۔ دیگر تصانیف میں اور تعریفات درج کی گئی ہیں لیکن اس ذات کی تعریف کرنااحاطہ تحریر سے باہر ہے۔ مداومت کرواور کر کے دیکھو۔ ہماری ہستی کیا ہے جو تعریف کر سکیں ۔ انسان دنیا کا کشا نہیں رہتا۔ مخلوق قدم چومتی ہے۔
یہ عمل آپ کے ہر کام آئے گا۔ یہ آیت کریمہ کا نقش ہے۔ زکوۃ ادا کرنے والا ہی اس کے لطف سے عمر بھر بہرہ اندوز ہو گا۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
۶۹۴
۷۰۲
۶۹۷
۷۰۰
۶۹۸
۶۹۵
۶۹۹
۶۹۳
۷۰۱
1
۲۰۹۳
۲۰۹۳
۲۰۹۳
۲۰۹۳
مصلے پر تن تنہا بیٹھ کر قبلہ رو اول دو رکعت اس طرح پڑھیں ۔الحمد شریف کے بعد سورۃ اخلاص سہہ بار بعد سلام گیارہ بار درود شریف یہ پڑھیںاللھم صل علی محمد و علی ال محمد بعدد کل ذرہ ما ءتہ الف الف مرۃ اور پھر 21تسبیح پڑھ کر گیارہ بار درود شرف پڑھ کر دعا مانگ کر فارغ ہوں اورکسی سے کلام کئے بغیر سو جائیں یا بعد نماز مغرب تا عصر تا مغرب یا بعد نماز عشاء بھی پڑھ سکتے ہیں۔ الغرض سوا لاکھ پورے چالیس یوم میں پورا کر لیں۔ اس آیت کریمہ کے گیارہ موکلات ہیں۔ ترتیب وار نقش مذکورہ لکھیں۔ ایک نقش اپنے بازو پر مشک اور زعفران سے لکھ کر باندھیں۔
ایک نقش پڑھتے ہوئے ایک ڈبیہ میں بند کر کے اس کی درزوں میں موم لگا کر تا کہ اگر اس کو پانی میں ڈال دیں تو اس میں پانی داخل نہ ہو سکے۔ پڑھتے وقت تا چلہ پانی میں ڈالے رکھیں ۔ پڑھتے وقت غسل کر کے ایک کپڑا بغیر سلے میں جیسے دھوتی یا تہبند کے باندھ کرعطر گلا ب کے دو پھوئے آگے رکھ کراپنے احرام میں بھی عطر لگا کر خلوت میں پڑھیں۔ اس کو زکوۃکہتے ہیں۔ اس سوا لاکھ پڑھنے کے بعد گیارہ نقش روزانہ معمول رکھیں یہ معمولی نصاب کہلاتا ہے۔ ہر نصاب کے لیے زکوۃ ہوتی ہے ۔ دوران عمل خوانی میں عجائبات ، غرائبات عالم ملائکہ سے نظر آنے لگتے ہیں۔ یہ اور کبھی کبھی پڑھنے کے وقت بھی سامنے آ بیٹھتے ہیں ۔ یہ ڈراتے نہیں ہیں ۔ یہ ناری موکلان نہیں ہیں بلکہ نوری ہیں ۔ ڈرنے ، خوف کھانے کی ضرورت نہیں۔ جو جو فوائد عظیم الشان پہنچتے ہیں۔ ہر نداق کے اور ہر ضرورت حاجات اور ہر غرضمندی کے موافق اس کو احاطہ تحریر میں بطور انضباط کس طرح لائے جا سکتے ہیں۔
ھدایت: ہمیشہ جنات یا مؤکلات ناری ضرر رسان ہو اکرتے ہیں۔ جب زکوۃ ایک چلہ پوری ہو جائے تو روزانہ گیارہ سو بار معمول بنا لیں۔ شائقین حضرات کے لیے بلا خوف و خطر تمام اغراض کے لیے صرف یہی عمل ایک کافی ہے ۔ (پرہیز)ترک حیوانات ، انڈا ، مرغی، تخم کلاںو خوردنہ کھائیں۔ بھاجی ترکاری کا کھائیں۔ بعد چلہ کے گوشت اور مچھلی صرف کھا سکتے ہیں۔
قسط نمبر 2
عملیات غفرانی
تحریر:سید محمود الحسن
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ ستمبر2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
bsm Allah Al Rehman uraheem
baraye taraqqi thankhowa
haajat rawai
hifazat shetan
zalim ke dil mein Haibat
Ameer kabeer ho jana
zareya khawab israre munkshif ho jana
makhlooq ki nazar mein Waqar
taskheer nazar
sifaat asmaa hamza alhsni
In the name of God, Most Gracious, Most Merciful
Salary for promotion
Supplying the wants
Protect the devil
Fear in the heart of the oppressor
Becoming rich
The source of the mystery of the dream
Dignity in the eyes of creatures
Capturing look